Baaghi TV

Tag: raghav chadha

  • پرینتی چوپڑا کی شادی 17 ستمبر کو ہو گی

    پرینتی چوپڑا کی شادی 17 ستمبر کو ہو گی

    بالی وڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور بھارتی سیاستدان راگھو چڈھا کی منگنی کے بعد ایک عجیب سا پراپگینڈا کیا گیا کہ ان دونوں کے درمیان اختلافات پیدا ہو چکے ہیں اور یہ دونوں اب شادی نہیں کریں گے، دونوں نے اس قسم کی خبروں کی نہ تصدیق کی تھی نہ ہی تردید کی تھی. تاہم اس قسم کی تمام افواہیں اب دم توڑ گئی ہیں. کیونکہ دونوں کی شادی کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں. پرینیتی اور راگھو کی شادی کی تقریبات 17 ستمبر سے بھارتی ریاست راجستھان کے شہر ادے پور میں شروع ہونے والی ہیں۔شادی اور اس سے منسلک تقریبات دی لیلا پیلس ادے پور میں ہوں گی۔

    ذرائع کا دعوی ہے کہ پیلس میں صرف قریبی خاندان کے افراد اور دوست ہی رہیں گے جبکہ دیگر مہمانوں کے لیے پیلس کے ارد گرد کے تمام لگژری ہوٹلوں کی بکنگ کروالی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس شادی کی تمام تقریبات غیر معمولی اور پنجابی رسم و رواج کے حساب ہوں گی جن کا اختتام 25 ستمبر کو ہو گا۔پرینتی کا خیال ہے کہ ان کی شادی میں صرف ان کی فیملی اور قریبی دوست موجود ہونے چاہیں. انہوں نے شادی کی تیاریاں شروع کر دی ہیں یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ”اداکارہ منیش ملہوترا کا تیار کر دہ لباس زیب تن کریں گی.”

     

    ندا یاسر آن لائن شاپنگ کرکے ہو گئیں پریشان

    5 کروڑ میں وکالت کی ڈگری خریدنے کا الزام غلط ہے ماورا حسین

    میں کم عمری میں شادی کے حق میں ہوں سنگیتا

  • پرینتی نے منگنی کے بعد کس کا شکریہ ادا کیا

    پرینتی نے منگنی کے بعد کس کا شکریہ ادا کیا

    بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی سیاستدان راگھو چڈھا سے منگنی ہو گئی ہے اداکارہ اور راگھو اس موقع پر کافی خوش دکھائی دئیے ، پرینتی منگنی کے لئے خصوصی طور پر امریکہ سے انڈیا آئیں، اداکارہ نے منگنی کے بعد ایک پوسٹ کے زریعے اپنے دوستوں اور خصوصی طور پر میڈیا کا شکریہ ادا کیا ، انہوں نے لکھا کہ میں اور راگھو ہماری کام کے حوالے سے فیلڈ بالکل الگ ہے اور الگ ہی دنیا ہے لیکن منگنی کے بعد ہماری دنیا ایک ہو گئی ہے اور میں بہت خوش ہوں، راگھو بھی اس رشتے کو لیکر کافی خوش ہیں. میں اور راگھو ہم دونوں اپنے دوستوں کا

    جنہوں نے ہمیں‌مبارکباد دیں اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا ان کا شکریہ ادا کر تی ہوں اور خصوصی طور پر میڈیا کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ وہ ہمارے ساتھ ساتھ رہے. انہوں نے کہا کہ اس منگنی کو یادگار بنانے میں میڈیا کا بہت کردار ہے. یاد رہے کہ راگھو اور پرینیتی پہلے اس رشتے سے انکاری تھے تاہم منگنی کے بعد انہوں‌نے اس رشتے پر کوئی بھی پہلی بار بات کی ہے.

  • راجنیتی کی بات کریں پریتی کی نہیں راگھو چڈھا

    راجنیتی کی بات کریں پریتی کی نہیں راگھو چڈھا

    با لی وڈ کی اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور نوجوان سیاستدان راگھو چڈھا کی دوستی اور انکی شادی کی خبریں ہیں آج کل چرچا میں کہا جا رہا ہے کہ دونوں اسی ہفتے منگنی کرنے والے ہیں . اس سلسلے میں پریتنی چوپڑا امریکہ سے خصوصی طور پر انڈیا تشریف لائی ہیں. پریتنی چوپڑا اور راگھو ایک ہوٹل میں کھانا کھانے کےلئے گئے وہاں سے جب یہ دونوں باہر نکلے تو میڈیا نے راگھو سے سوال کیا کہ کیا آپ دونوں شادی کرنے جا رہے ہیں ، راگھو سے سوال ہوا کہ کیا پرینتی آپ کی بیوی بننے جا رہی ہے تو راگھو نے کہا کہ مجھ سے راجنتی کی بات کرو پریتی کی نہیں . یوں دونوں

    مسکرا کر وہاں سے چل دئیے اور اپنی گاڑی میں جا کر بیٹھ گئے. راگھو اور پرینتنی کی منگی اور شادی کی خبریں آج کل زوروں پر ہیں ، دونوں نے اپنے رشتے کا اعتراف تاھال نہیں کیا لیکن دونوں ایک دوسرے کے ساتھ ضرور دکھائی دیتے ہیں. بھارتی میڈیا کا بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پرینیتی اور عام اآدمی پارٹی (اے اے پی) کے رہنما راگھو چڈھا اسی ہفتے منگنی کرنے والے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ منگنی میں دونوں خاندانوں کے قریبی لوگ شامل ہوں گے.

  • پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی منگنی کی تیاریاں زوروں‌ پر

    پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی منگنی کی تیاریاں زوروں‌ پر

    بالی وڈ اداکارہ اور پریانکا چوپڑا کی کزن پریتنی چوپڑا کی شادی کی خبریں ہیں آج کل چرچا میں ، تاہم اب اطلاعات ہیں کہ پرینتی اور راگھو چڈھا کی رواں ماہ دہلی میں‌ منگنی ہو نے جا رہی ہے اس ھوالے سے تیاریاں زوروں پر ہیں. راگھو اور پرینتی اس وقت دہلی میں‌موجود ہیں . کہا جا رہا ہےکہ اس منگنی میں‌ پرینتی اور راگھو چڈھا کی فیملی اور بہت ہی قریبی دوست شامل ہوں گے. آج کل پریانکا اور ان کے شوہر نک بھی انڈیا میں ہی موجود ہیں وہ بھی اس منگنی میں شریک ہوں گی. پرینتی جیسے ہی دہلی پہنچیں تو ان کو ائیر پورٹ پر لینے اور ان کا استقبال کرنے خود

    راگھو چڈھا پہنچے، سوشل میڈیا پر وڈیو بھی گردش کررہی ہے جس میں‌دیکھا جا سکتا ہے کہ راگھو پرینتی کو ائیرپورٹ پر ویلکم کررہے ہیں. کہا یہ بھی جا رہا ہے کہ راگھو اس منگنی سے نہایت ہی خوش ہیں اور پرینتی کا کہنا ہے کہ ان کو ان کا ہمخیال مل گیا ہے. تاہم ان دونوں کے قریبی دوست انہیں زندگی بھر کے ساتھی بننے پر مبارکبادوں کے ٹیلی فونز کررہے ہیں. یاد رہے کہ پرینتی بالی وڈ کی وہ چلبلی اداکارہیں جنہوں نے کم وقت میں بالی وڈ جیسی بڑی انڈسٹری میں‌جگہ بنالی اور آج ان کا شمار بالی وڈ کی نامور اداکارائوں میں ہوتا ہے.

  • ہاں پرینیتی اور راگھو چڈھا شادی کررہے ہیں ، دوست پرینیتی ہردے سندھو

    ہاں پرینیتی اور راگھو چڈھا شادی کررہے ہیں ، دوست پرینیتی ہردے سندھو

    پریانکا چوپڑا کی کزن اور بالی وڈ‌ اداکارہ پرینتی چوپڑا کی شادی کی خبریں عام ہیں ، اداکارہ نے سوشل میڈیا پر چلنے والی اس قسم کی خبروں کی تاحال تصدیق یا تردید نہیں کی لیکن ان کے ایک ساتھی اداکار اور قریبی دوسرت ہردے سندھو نے کہا ہے کہ ان خبروں میں بالکل صداقت ہے کہ پرینتی چوپڑا شادی کی بندھن میں بندھ رہی ہیں اور وہ سیاستدان راگھو چڈھا کے ساتھ ہی شادی کررہی ہیں. میں نے تو پرینتی کو شادی کی مبارکباد کی کال بھی کی تھی. ہردے نے کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ پرینیتی اور راگھو چڈھا شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں دونوں ایک دوسرے کو بے حد پسند کرتے ہیں. جس طرح پرینیتی کے مداح ان کی شادی کی خبر سن کو خوش ہیں اسی طرح سے ہم سب کی بھی خوشی کی انتہا

    نہیں ہے. انہوں نے کہا کہ دونوں کی دوستی دیرینہ ہے اور پرینتی اکثر کہا کرتی تھیں کہ مجھے جب تک کوئی میری پسند کا نہیں ملے گا میں شادی نہیں کروں گی. تو محسوس کیا جاسکتا ہے کہ پریتنی کو راگھو کی صورت میں پرفیکٹ ساتھی مل گیا ہے تبہی تو انہوں نے ان کے ساتھ شادی کا فیصلہ کیا ہے. ہم سب کی نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں.