Baaghi TV

Tag: raha kapoor

  • رنبیر کپور نے اپنی بیٹی راہا کے نام کی کیپ پہن لی

    رنبیر کپور نے اپنی بیٹی راہا کے نام کی کیپ پہن لی

    سب جانتے ہیں کہ رنبیر کپور اپنی بیٹی راہا سے بے حد محبت کرتے ہیں، وہ ان سے اپنی محبت کا اظہار مختلف طریقوں سے کرتے رہتے ہیں۔ انہوں نے بیٹیوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنی بیٹی راہا کے نام کی کیپ پہنی۔۔ رنبیر کپور کا جب میڈیا سے سامنا ہوا تو جو وڈیوز ریکارڈ کی گئیں ان میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رنبیر کپور نے اپنی بیٹی راہا کے نام کی کیپ پہن رکھی ہے جو انہوں نے خصوصی طور پر بنوائی ہے۔ رنبیر کپور نے کہا کہ میں اپنی بیٹی سے بے حد محبت کرتا ہوں اور بیٹیوں کے عالمی دن کے موقع پر میں اس کیپ کو پہن کر اس کے ساتھ اپنی محبت کا اظہار کر رہا ہوں۔ رنبیر کپور کی اس کیپ میں وڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا ر وائرل ہوئیں باپ کی جانب سے اپنی بیٹی کے ساتھ محبت کے اس اظہار کو پسند کیا گیا ۔

    ”رنبیر کپور کی تصاویر اور وڈیوز کو دیکھ کر مداحوں نے ڈیڈی گولز جیسے کمنٹس کئے”۔ یاد رہے کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے گزشتہ سال اپریل کے مہینے میں شادی کی تھی اور اسی برس نومبر میں ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کانام دونوں نے راہا رکھا۔

    والد نے اداکاری کی اجازت شادی کرنے کی شرط پر دی حرا سومرو

    میرا جسم میری مرضی میں غلط ہی کیا ہے

    بہت سے لوگوں نے ہماری شادی تڑوانے کی کوشش کی جویریا سعود

  • رنبیر کو سکول میں ٹیچر سے کیوں مار پڑتی تھی؟‌

    رنبیر کو سکول میں ٹیچر سے کیوں مار پڑتی تھی؟‌

    بالی وڈ اداکار رنبیر کپور کے انٹرویو کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ کپل شرما کو انٹرویو دے رہے ہیں. کپل شرما ان سے سوال کرتے ہیں کہ ان کی بیٹی کس کے جیسی لگتی ہے اور کیا سکول میں کبھی مار پڑی تھی، رنبیر کپور نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے سکول میں بہت مار پڑتی تھی ، آج کل تو استاد بچے کوسکول میں ہاتھ نہیں لگا سکتے لیکن ہمارے زمانے میں تو اچھی خاصی مجھے مار پڑتی تھی. رنبیر کپور نے کہا کہ میرا دھیان پڑھائی کی طرف نہیں ہوتا تھا شرارتوں کی طرف زیادہ ہوتا تھا اس لئے میری اچھی خاصی پٹائی ہوتی تھی.

    انہوں نے کہا کہ میری بیٹی راہا جب سے پیداہوئی ہے تو اسکے ننھیال اور دھدھیا ل والوں میں ایک مقابلہ رہتا ہے میری سائیڈ کے لوگ کہتے ہیں کہ راہا ہم جیسی لگتی ہے ، عالیہ کے سائیڈ کے لوگ کہتے ہیں کہ ان کے جیسے لگتی ہے ، دونوں سائیڈ کے لوگ کریڈٹ لیتے رہتے ہیں اور ہم خوش ہوتے ہیں کہ ہماری بیٹی کو کتنا پیار کرتے ہیں سب. رنبیر کپور نے کہا کہ مجھے اور عالیہ کو راہا ہم دونوں‌جیسی لگتی ہےاور ہم بہت خوش ہیں کہ ہماری بیٹی ہم دونوں جیسی لگتی ہے.

  • عالیہ بھٹ بہترین ماں ہیں یا بیوی ؟ رنبیر کپور

    عالیہ بھٹ بہترین ماں ہیں یا بیوی ؟ رنبیر کپور

    ساری دنیاجانتی ہے کہ رنبیر کپور اپنی اہلیہ عالیہ بھٹ کے ساتھ کافی محبت کرتے ہیں ،وہ ہر وقت ان کی تعریفیں کرتے نظر آتے ہیں ،اپنے حالیہ انٹرویو میں بھی انہوں نے ایسا ہی کیا. رنبیر کپور سے سوال کیا گیا کہ عالیہ ایک بہترین ماں ہیں یا بیوی تو انہوں نے کہا کہ وہ ماں اور اہلیہ دونوں روپ میں حیرت انگیز ہیں لیکن پھر بھی اگر میں موازنہ کروں تو میں محسوس کرتا ہوں کہ وہ ایک بہترین ماں ہیں. عالیہ بیٹی کا بہت اچھے سے خیال رکھتی ہے اور میں بھی اس میں اسکی مدد کرتاہوں . رنبیر کپور نے کہا کہ میں اپنی بیٹی راہا کے لیے برپنگ اسپیشلسٹ بن گیا ہوں، وہ جب فیڈ کر لیتی ہے تو میں بعد میں اسکو برپ دلاتا ہوں اور اس کام میں میں نے مہارت حاصل کرلی ہے . انہوں نے کہا کہ بہت سارے

    ایسے لوگ جن کے بچے نہیں ہیں وہ نہیں جانتے کہ بچے کی پیدائش کے ابتدائی چند مہینوں میں بچے کو دودھ کے بعد ہر بار برپ دلانابے حد ضروری ہوتا ہے. اور میں نے واقعی اس تکنیک میں مہارت حاصل کر لی ہے۔رنبیر کپور نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میری بیٹی شاہ رخ خان کو دیکھ کر بہت خوش ہو گی جب وہ اسکو اپنی پھیلی ہوئی بازو دکھائیں گے تو یقینا اسکو بہت اچھا لگے گا. انہوں نے یہ بھی کہا کہ رنویر سنگھ میری بیٹی کے لئے ایک بہترین اینٹرٹینر ثابت ہو سکتے ہیں اور وہ اس کی سالگرہ کی پارٹی کا انتظام بھی بہت اچھا کر سکتے ہیں.

  • میری بیٹی عالیہ جیسی نہ بنے رنبیر کپور نے ایسا کیوں کہا ؟‌

    میری بیٹی عالیہ جیسی نہ بنے رنبیر کپور نے ایسا کیوں کہا ؟‌

    حال ہی میں رنبیر کپور کا ایک انٹرویو ہوا اس میں ان سے سوال کیا گیا کہ انکی کیا خواہش ہے کہ ان کی بیٹی راحا کس کے جیسی بنے آپ جیسی یا عالیہ جیسی تو رنبیر کپور نے بہت ہی دلچپسپ جواب دیا انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ راحا اپنی ماں عالیہ جیسی نظر آئے. لیکن یہ بھی سوچتا ہوں کہ عالیہ جیسی دوسری لڑکی کو گھر میں سنبھالنا بہت زیادہ مشکل ہو گا ، کیونکہ عالیہ کی شخصیت سحر انگیز ہے اور وہ بہت زیادہ بولتی اور متحرک ہیں. انہوں نے کہا کہ ایک ہی گھر میں دو ایک جیسی لڑکیاں سنبھالنا میرے بہت زیادہ مشکل ہوگا. امید ہے راحا میرے جیسی خاموش طبع ہو گی. رنبیر اور عالیہ جیسا کہ دونوں ہی اپنی بیٹی سے بہت محبت کرتے ہیں وہ اپنی بیٹی کو ساتھ ساتھ رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ حال ہی میں عالیہ رنویر سنگھ کے ساتھ راکی اور رانی کی پریم کہانی کی شوٹنگ کے لیے کشمیر روانہ ہوئیں۔اور وہ اپنی بیٹی راہا کو بھی

    اپنے ساتھ لے گئیں کیونکہ رنبیر اپنی فلم کی پروموشن میں مصروف تھے۔ رنبیر نے اس حوالے سے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ راحا کو میں خود سنبھالوں لیکن اگر میری مصروفیت بہت زیادہ ہو تو پھر عالیہ بیٹی کو مکمل وقت دیتی ہے چاہے وہ شوٹنگ پر ہی کیوں نا ہو. یاد رہے کہ عالیہ اور رنبیر کپور کی شادی گزشتہ برس اپریل میں ہوئی تھی. تاہم رشی کپور اپنے بیٹے کی شادی سے پہلے ہی چل بسے.

  • رنبیر کپور کس بات پر ہیں پریشان؟‌

    رنبیر کپور کس بات پر ہیں پریشان؟‌

    بالی وڈ اداکار رنبیر کپور جن کی گزشتہ برس عالیہ بھٹ کے ساتھ اپریل میں شادی ہوئی ، ان کی ایک بیٹی بھی ہے جس کا نام ہے راحا، راحا کے حوالے سے رنبیر کپور نے کر دیا ہے ایک خدشے کا اظہار. رنبیر کپور نے حال ہی میں کہا ہےکہ جب سے میری بیٹی پیدا ہوئی ہے مجھے ایک فلم کے لئے اپنی داڑھی بڑھانا پڑی، راحا مجھے اسی حلیے میں‌ پہچانتی ہے ، میں یہ سوچ کر خوفزدہ ہو جاتا ہوں کہ اگر میں نے داڑھی اتار لی تو پتہ نہیں وہ مجھے پہچان پائے گی یا نہیں ، وہ جب سے پیدا ہوئی ہے مجھے داڑھی میں ہی دیکھ رہی ہے. رنبیر کپور سے سوال ہوا کہ آپ نے

    اتنی زیادہ داڑھی بڑھائی ہوئی ہے جب اسکو اٹھا کر پیار کرتے ہیں تو اسے داڑھی نہیں چبھتی؟ اس پر رنبیر کپور نے کہا کہ یقینا ایسا ہوتا ہے لیکن کیا کروں فلم کے ایک کردار کے لئے ایسا کیا ہے لیکن بہت جلد میں داڑھی کاٹ‌لوں گا. یاد رہے کہ رنبیر کپور اپنی بیٹی کی پیدائش اور اپنی شادی کو اپنی زندگی کا یادگار ترین لمحہ کہتے ہیں وہ اپنی اہلیہ عالیہ اور بیٹی راحا سے ٹوٹ‌کر محبت کرتے ہیں.

  • رنیبر اور عالیہ نے میڈیا کو کس بات پہ دو ٹوک انداز میں نہ کہہ دیا ؟‌

    رنیبر اور عالیہ نے میڈیا کو کس بات پہ دو ٹوک انداز میں نہ کہہ دیا ؟‌

    رنبیر کہور اور عالیہ بھٹ دونوں گزشتہ برس اپنی شادی اور پھر بیٹی کی پیدائش کی وجہ سے کافی چرچا میں رہے. یہ جوڑا بیٹی کی پیدائش کے بعد فلمی پارٹیز میں‌ متحرک ہو گیا ہے حال ہی میں مکیش امبانی کے بیٹے کی منگنی میں ان دونوں کو دیکھا گیا. عالیہ بھٹ اپنی بیٹی کی پیدائش کو اپنی زندگی کا بہترین تحفہ قرار دیتی ہیں. یہ جوڑا ایک دوسرے کے ساتھ کافی خوش ہے دونوں ہی اپنی بیٹی کی بہترین پرورش کے لئے کافی پرجوش ہیں. دونوں نے حال ہی میں‌میڈیا کو دو ٹوک انداز میں کہہ دیا ہے نہ؟ اور نہ بھی کہا ہے اس بات پر کہ میڈیا انکی بیٹی کی تصاویر اتارنا چاہ رہا تھا لیکن رنیبر اور عالیہ نے میڈیا کو صاف منع کرتے ہوئے کہا کہ جب ٹھیک وقت آئیگا اور اسکی مناسب عمر ہو گی تب میڈیا کو اجازت دے

    دی جائیگی بچی کی تصاویر بنانے کی. لیکن ابھی آپ ہماری فیملی کی پرائیویسی کا خیال رکھیے. یاد رہے کہ عالیہ اور رنبیر کپور کی بیٹی کا نام راحا کپور ہے اور اسکی دادی نیتو کپور اسکی آمد پر بے حد خوش ہے. عالیہ بھٹ‌اسی سال اپنی فلموں کی شوٹنگ کروائیں گی. گزشتہ برس انکی اپنے شوہر رنبیر کے ساتھ پہلی پکچر براہمسٹرا ریلیز ہوئی جس نے کامیابی حاصل کی. شائقین نے ان دونوں‌کو ایک ساتھ بہت سراہا.