Baaghi TV

Tag: rahat fateh ali khan

  • ہمارے ہاں اچھا کام کرنے والوں  کی تعریف نہیں کی جاتی راحت فتح علیخان

    ہمارے ہاں اچھا کام کرنے والوں کی تعریف نہیں کی جاتی راحت فتح علیخان

    معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ ہمارے ملک کے گلوکار بہت اعلی ہیں، ان کا مقابلہ تو پوری دنیا میں کسی سے نہیں کیا جا سکتا. انہوں نے کہا کہ نصرت فتح علی خان کی ہی مثال لے لیں ان جیسا گلوکار آج تک نہ پیدا ہوا ہے نہ ہی ہوگا. انہوں نے گائیکی کو ہر لحاظ سے نئی جہتوں سے متعارف کروایا. انہوں نے کہا کہ بھارت کی مارکیٹ بڑی ہے ، وہاں پاکستانی گلوکاروں کو یقینا فائدہ ہوتا ہے، میں سمجھتا ہوں کہ دونوں‌ممالک کے تعلقات اچھے ہونے چاہیں ، تاکہ کاروباری سلسلہ شروع ہو سکے.

    انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ جو لوگ اچھا کام کررہے ہیں دنیا میں ملک کا نام روشن کررہے ہیں وہ یقینا ہمارے پاکستان کا اثاثہ ہیں ان کی قدر کی جانی چاہیے. انہوں نے کہا کہ میں نے یہ دیکھا ہے کہ جو اچھا کام کررہا ہو اس کی تعریف میں ہچکچاہٹ سے کام لیا جاتا ہے ایسا نہیں ہونا چاہیے جو اچھا کام کررہا ہے اسکی ہر حال میں تعریف ہونی چاہیے. انہوں نے کہا کہ تعریف کرنے سے حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور جس کی تعریف کی جاتی ہے وہ مزید اچھا کام کرنے کے لئے پرجوش ہوجاتا ہے.

    گناہ میں رابعہ بٹ اور سرمد کھوسٹ کی جوڑی کی پذیرائی

    بے بی باجی ڈرامہ دلچپسپ موڑ میں داخل

    آرٹسٹ پیسے لیکر شادیوں پر تصویریں بنوانے جاتے ہیں سونیا حسین

  • راحت فتح علی خان کے گانے آنکھیں نے 100 ملین ویوز حاصل کر لئے

    راحت فتح علی خان کے گانے آنکھیں نے 100 ملین ویوز حاصل کر لئے

    ڈرامہ سیریل کابلی پلاؤ کے او ایس ٹی آنکھیں نےڈیجیٹل پلیٹ فارم پر 100ملین ویوز حاصل کر لئے ہیں. آنکھیں کی مسحورکن کمپوزیشن کے خالق اور گلوکار راحت فتح علی خان ہیں جبکہ گانے کے بول عمران رضا نے تحریر کئے ہیں. OST آنکھیں نے نہ صرف لاکھوں ناظرین کے دل جیت لئے ہیں بلکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دھوم مچادی ہے۔ ٹوئیٹر پر اس کی دلکش میلوڈی اور نغمے کے بولوں پر اس کے پرستاروں نے نغمے کے لئے محنت کرنے والے باصلاحیت فنکاروں کے بارے میں تعریفوں کے پل باندھ دئیے ہیں۔

    اسی طرح انسٹاگرام اور ٹک ٹاک پر بھی تخلیقی ریلیز کا تنوع نظر آرہا ہے جہاں پرستاروں نے گانے کے بول خود بھی گنگنانا شرو ع کردئیے ہیں.یاد رہے کہ کابلی پلاؤ کی کہانی ظفر معراج نے لکھی ہے او ڈائریکشن کاشف نثار کی ہیں.کابلی پلائو کے پروڈیوسر قیصر علی اور ایگزیکٹیو پروڈیوسر عمران رضا ہیں۔ کیو اینڈ کے پروڈکشنز اور ملٹی ورس انٹر ٹینمنٹ کے اشتراک سے یہ شاندار پروجیکٹ پیش کیا جارہا ہے جس میں انتہائی باصلاحیت افراد کی ٹیم نے اپنی مہارت اور تخلیقی صلاحیتوں سے کام کیا ہے۔

  • راحت فتح علیخان کے بیٹے نے سب کو حیران کر دیا لیکن کیسے ؟‌

    راحت فتح علیخان کے بیٹے نے سب کو حیران کر دیا لیکن کیسے ؟‌

    راحت فتح علی خان اور ان کا بیٹا شاہ رمان آج کل امریکہ میں شوز کے لئے موجود ہیں، انٹر نیٹ پر ایک وڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہےکہ دونوں باپ بیٹا سٹیج پر موجود ہیں ، راحت فتح علیخان خاموش ہیں اور اپنے بیٹے کو سن رہے ہیں اور ان کا بیٹا شاہ زمان کسی دا یار نہ وچھڑے ، ویکھ کے تیریاں ناز اداواں دل کردا، گا رہے ہیں ان کی آواز سن کر ایسا محسوس ہو رہا ہےکہ جیسے یہ شاہ زمان نہیں بلکہ نصرت فتح علیخان ہی گا رہے ہیں. انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی اس وڈیو میں‌جو بھی شاہ زمان کو سن رہا ہے وہ یہی کہہ رہا ہےکہ ایسا محسوس

    ہورا ہے کہ جیسے نصرت فتح علیخان گا رہے ہیں. یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ شاہ زمان اپنے والد کے ساتھ گا رہے ہیں اس سے پہلے بھی وہ اپنے والد کے ساتھ شوز کر چکے ہیں. شاہ زمان کو سننے والے بے ساختہ کہہ اٹھے ہیں کہ نصرت فتح علیخان کی یاد دلا دی. شاہ زمان کی گائیکی کا انداز ٹھہرائو اور مووز سب نصرت فتح علیخان جیسی ہیں. یاد رہے کہ شاہ زمان نے بھی باقاعدہ میوزک میں اینٹری دے دی ہے اور وہ اپنے والد کے ساتھ اکثر باہر کے ملکوں میں شوز کرتے ہیں اور امریکہ میں ہونے والا شو بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے. سننے والے شاہ زمان کو نصرت فتح علیخان جونئیر قرار دے رہے ہیں.

  • لائیو شو میں راحت فتح علیخان نے سدھو موسے والا کے لئے قوالی گا دی

    لائیو شو میں راحت فتح علیخان نے سدھو موسے والا کے لئے قوالی گا دی

    بھارتی پنجابی گلوکار سدھو موسے والا سے ہر کسی کو محبت ہے ، راحت فتح علیخان بھی انکی محبت میں گرفتار ہیں اس بات کا اندازہ اس چیزسے لگایا جا سکتا ہے کہ انہوں‌نے اپنے لائیو شو میں سدھو موسے والا کے لئے ایک قوالی گائی ، قوالی کے بول ہیں آکھیاں اڈیک دیاں دل واجاں مادا آجا ، انہوں نے اپنے لائیو شو میں خاص کر سدھو موسے والا کا زکر کیا اور کہا کہ میں قوالی ان کے نام کررہا ہوں، انہوں نے کہا کہ وہ بہت جلدی اس دنیا سے چلے گئے ہم سب کو ان کو بہت زیادہ مس کرتے ہیں، راحت فتح علی خان کی قوالی سن کر شو میں بیٹھے لوگ محظوظ

    ہوتے رہے اور سدھو موسے والا کو یاد بھی کرتے رہے. کہا جاتا ہے کہ سدھوموسے والا کو قتل گینگسٹر لارنس بسنوئی نے کیا اس قتل کا اعتراف گینگسٹر کر بھی چکا ہے، لارنس بسنوئی وہی ہے جو سلمان خان کو قتل کی دھمکیاں دیتا رہتا ہے، سدھو موسے والا کا قتل بھارتی پنجابی میوزک انڈسٹری کا ایک بڑا نقصان مانا جاتا ہے انہوں نے نہایت کم عرصے میں‌ اپنی وہ پہچان بنائی جو کوئی دوسرا نہ بنا سکا.گلوکار کے مداح صرف بھارت میں‌ہی نہیں پاکستان میں بھی بڑی تعداد میں پائے جاتے ہیں.

  • راحت فتح علیخان کی اپنے بیٹے کے ساتھ امریکہ میں‌پرفارمنس

    راحت فتح علیخان کی اپنے بیٹے کے ساتھ امریکہ میں‌پرفارمنس

    معروف قوال راحت فتح علیخان نے حال ہی میں امریکہ میں ایک کنسرٹ کیا ہے اس میں ان کے بیٹے شاہ زمان بھی موجود ہیں ۔ واشنگٹن میں ہونے والے اس شو میں با پ بیٹے کی پرفارمنس کی ایک وڈیو نے انٹرنیٹ پر ہلچل مچا دی ہے۔ شاہ زمان نے اپنے والد کے ساتھ شو کرکے سماں باندھ دیا۔ وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگ راحت فتح علیخان اور شاہ زمان کی پرفارمنس سے بہت زیادہ لطف اندوز ہو رہے ہیں ۔یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ راحت کے ساتھ ان کے بیٹے شاہ زمان نے پرفارم کیا ہے، اس سے پہلے بھی وہ اپنے والد کے ساتھ پرفارم کرکے لوگوں کی داد سمیٹی ہے۔ یاد رہے کہ

    راحت فتح علیخان کے مداح پاکستان سمیت دنیا بھر میں پائے جاتے ہیں ، بالی وڈ انڈسٹری کے نامور ستارے ان کی آواز کو پسند کرتے ہیں اور ا نکی آواز کو اپنی فلموں میں شامل کرنا چاہتے ہیں، اور سلمان خان اس میں سب سے آگے ہوتے ہیں لیکن جب سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوئی ہے تب سے دونوں ملکوں کے فنکار ایک دوسرے کے ساتھ کام نہیں کررہے۔لیکن دونوں ملکوں کے شائقین چاہتے ہیں کہ جلد سے جلد دونوں ملکوں کے تعلقات ٹھیک ہوں تاکہ پھر سے بالی وڈ اور پاکستانی کے فنکار مل کر کام کر سکیں .

  • عاطف اسلم بیرون ملک شو کے کتنے پیسے لیتے ہیں؟‌

    عاطف اسلم بیرون ملک شو کے کتنے پیسے لیتے ہیں؟‌

    گلوکارراحت فتح علیخان اور عاطف اسلم کا شمار پاکستان کے مہنگے ترین گلوکاروں میں ہوتا ہے، دونوں‌ ہی میوزیکل شوز کا بھاری معاوضہ لیتے ہیں، آپ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ گلوکار عاطف اسلم بیرون ملک اگر شو کرتے ہیں تو اسکا کتنا معاوضہ لیتے ہیں. عاطف اسلم بیرون ملک شو کریں تو دو کروڑ روپیہ لیتے ہیں، جبکہ اگر پاکستان میں کریں تو ایک کروڑ روپیہ معاوضہ لیتے ہیں. راحت فتح علیخان بھی مہنگے گلوکارہیں لیکن وہ شادی بیاہ کی تقریبات میں بھی پرفارمنس دے دیتے ہیں تاہم عاطف اسلم شادی بیاہ کی تقریبات میں نہیں‌گاتے. اگر ایسا کبھی ہوا تو انہیں غیر معمولی معاوضہ دیا جائے گا تب ہی شاید وہ برتھ ڈے یا شادی بیاہ کی تقریب میں پرفارم کریں گے.

    دوسری طرف علی ظفر جو کہ ایک معروف گلوکارہیں نوجوان نسل ان کو پسند کرتی ہے. یہ عاطف اسلم اور راحت فتح علیخان جتنے مہنگے گلوکار نہیں ہیں ، علی ظفر ایک شو کا بیس سے پچیس لاکھ روپیہ چارج کررتے ہیں اور علی ظفر بھی شادی بیاہ اور سالگرہ کی تقریبات میں پرفارمنس نہیں‌ دیتے. یوں عاطف اسلم اس وقت پاکستان کے سب سے مہنگے گلوکار ہیں جو ملک میں اور ملک سے باہر شو کرنے کا بھاری معاوضہ لیتے ہیں.

  • فخر پاکستان راحت فتح علی خان

    فخر پاکستان راحت فتح علی خان

    راحت فتح علی خان ایک ایسا بڑا نام جن کی تعریف میں کوئی کتنا بھی بول دے کم ہے، راحت فتح علی خان وہ نام ہے جس پر قوم اور ملک دونوں کو ناز ہے، کچھ لوگ اپنی قوم اور ملک کی پہچان بن جاتے ہیں، راحت فتح علی خان کا نام ان لوگوں میں صف اول پر آتا ہے، پاکستان میں اور پاکستان سے باہر جہاں جہاں اردو زبان سمجھی اور بولی جاتی ہے وہاں راحت فتح علی خان کے نام کو نہ صرف جانا جاتا ہے بلکہ وہاں کے لوگ ان کی آواز کے دل سے مداح ہیں اور جہاں لوگ اردو زبان کو نہیں بھی جانتے وہ بھی ان کی قوالی پر جھوم اٹھتے ہیں.

    بات قوالی کی ہو، صوفی میوزک کی ہو، غزل کی ہو، یا فلم کے گانے کی ہو، آج ہر کوئی راحت فتح علی خان کو ہی سب سے بڑا گلوکار مانتا ہے، بلکہ راحت فتح علی خان ایک گائک ہیں جو موسیقی کی ساری صنفیں بڑی مہارت سے گالیتے ہیں، عاطف اسلم ہوں یا ہمسایہ ملک کے سونو نغم کوئی بھی ان کی گائکی کو چھو نہیں سکا اور ہاں وہ ان کی گائکی کو چھو بھی نہیں سکتے کیونکہ راحت فتح علی خان نے موسیقی کی باقاعدہ تعلیم حاصل کررکھی ہے اور بہت چھوٹی عمر سے ہی بڑی بڑی محفلوں میں بڑے بڑے موسیقی جاننے والوں اور کرنے والوں کے سامنے گاکر اپنے آپ کو منوا چکے ہیں، لالی ووڈ ہو یا بالی ووڈ بلکہ ہالی ووڈ تک ان کی آواز کے چرچے ہیں، نابل پیس کانسرٹ سے لیکر ملکی سطح پر ہونے والی بڑی بڑی تقاریب راحت فتح علی خان کے گانے کے بغیر ناممکن سمجھی جاتی ہیں، اور راحت فتح علی خان نے نا صرف اپنے ملک میں بلکہ اور بہت سارے ملکوں میں جاکر اپنے ملک کا نام روشن کیا ہے، مزے کی بات یہ ہے کہ ہم سنتے آئے ہیں کہ فلاں موسیقار نے فلاں گلوکار سے گانا گوا کر اس کی زندگی بنادی اور ملک کو ایک نیا گلوکار دیدیا لیکن راحت فتح علی خان کے ساتھ کبھی ایسا نہیں ہوا بلکہ راحت فتح علی خان نے جس موسیقار کا گانا گایا وہ سپر ہٹ ہوگیا چاہے اس موسیقار کو پہلے کوئی جانتا تھا یانہیں جانتا تھا تو اس طرح راحت فتح علی خان نے اس ملک کو بہت سارے موسیقار بھی دیے.

    ہم یہاں نصرت فتح علی خان کی بات ضرور کریں گے جو کہ راحت فتح علی خان کے استاد تھے، ان کی موسیقی اور ان کی گائکی پر بھی پوری دنیا یقین رکھتی ہے، ان کے کام کو آگے لے جانا کوئی آسان کام نہیں تھا جو کہ راحت فتح علی خان نے کر دکھایا، ہم یہاں راحت فتح علی خان اور نصرت فتح علی خان کا موازنہ نہیں کر رہے اور نہ ہی کرسکتے ہیں کیونکہ یہ ایک ہی خاندان ہے. ہم لوگ اسی آرٹسٹ کو جو سچ میں بہت بڑا ہوتا ہے اور جس کو پوری دنیا مان بھی رہی ہوتی ہے، اس کی زندگی میں اس کو اتنی عزت کیوں نہیں دیتے؟ اور اس کو لیجنڈ کہنے میں اسکے مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں ہمیں چاہیئے کہ ہم اس آرٹسٹ کو اس کی زندگی میں ہی اتنا مان سمان دیں جس کا وہ حق دار ہے، ساری دنیا مغرب کو کاپی کرتی ہے لیکن مشرق سے لیکر مغرب تک جو آواز آج گونج رہی ہے اس آواز کا نام راحت فتح علی خان ہے پچھلے دنوں آکسفورڈ یونیورسٹی نے بھی ڈاکٹر کی ڈگری سے نوازابلکہ ان کا کہنا تھا ہمیں یہ ایوارڈ راحت فتح علی خان کو دیتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہورہی ہے، ہم باغی چینل والے راحت فتح علی خان کو سلیوٹ پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے ہمارے ملک کا نام پوری دنیا میں روشن کیا اور ہمیں آپ پر فخر ہے، ہم خدا کا شکر ادا کرتے ہیں کہ ہمیں خدا نے ایسے فنکار سے نوازا جس کا دنیا میں کوئی ثانی نہیں.