Baaghi TV

Tag: rakesh roshan

  • کرش 4 کی تیاری لیکن راکیش روشن فکر مند کیوں ؟

    کرش 4 کی تیاری لیکن راکیش روشن فکر مند کیوں ؟

    اداکار ہرتیک روشن جنہوں نے اپنے والد راکیش روشن کی فلم کہو نہ پیار سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اس کے بعد انہوں نے اپنے والد کی متعدد فلموں میں کام کیا. انہی میں سے ایک فلم تھی کرش، اس فلم کو شائقین نے بہت زیادہ سراہا اس کے بعد اس کے سیکول بھی بنے . اب اسکا چوتھا سیکول بن رہا ہے. ہرتیک روشن کے مداح اس فلم کو دیکھنے کےلئے بے تاب ضرور ہیں لیکن اداکار کے والد کچھ پریشان ہیں ، راکیش روشن نے کہا ہے کہ میں کرش 4 کو بھرپور انداز میں بنا تو رہا ہوں لیکن پریشانی یہ ہے کہ پتہ نہیں لوگ اس کو دیکھنے کےلئے سینما گھروں میں جائیں گے یا نہیں.

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ اور تشویش ظاہر کی کہ ہ”ریتھک روشن کی فلم کو متوقع رسپانس نہیں ملے گا کیوں کہ نوجوان آج کل ہالی وڈ سپر ہیروز کی فلمیں دیکھ رہے ہیں جن کا بجٹ ہماری فلموں کے مقابلے میں بہت زیادہ ہوتا ہے”۔راکیشن روشن نے کہاکہ شائقین آج کل سینما نہیں آتے جو میرے پروجیکٹ کرش4 کیلئے ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔انہوںنے کہاکہ وہ چاہتے ہیں کہ ان کی فلم کے وی ایف ایکس بہترین،پرکشش ہوں تاکہ فلمی شائقین کو وہ پسند آئیں اور ہندی سینما کی بحرانی کیفیت ختم ہو۔راکیش روشن نے کہا کہ میں اپنی طرف سے اس فلم کو بنانے میں‌کسی قسم کی کمی نہیں چھوڑوں گا.

    آنے والے پراجیکٹس کے لئے پرجوش ہوں الجھتی ماہرہ خان

    کھل نائیک فلم کے 30 برس ، ریلیز سے قبل احتجاج اور سنجے دت کی …

    راکی اور رانی کی پریم کہانی نے 100 کروڑ کر لیا ، کرن جو ہر …

  • راکیش روشن نے کوئی مل گیا 20 سال کے بعد ایک بار پھر ریلیز کیوں کی؟

    راکیش روشن نے کوئی مل گیا 20 سال کے بعد ایک بار پھر ریلیز کیوں کی؟

    معروف اداکار ہرتیک روشن کی فلم کوئی مل گیا جو کہ 2003 میں ریلیز ہوئی تھی ، فلم نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی ، فلم کے گیت اور کہانی آج تک لوگوں‌کے زہنوں پر نقش ہے، رواں ماہ اس فلم کو ریلیز ہوئے 20 برس بیت گئے ہیں.بیس برس مکمل ہونے پر فلم کو 4 اگست کو بھارت کے 30 شہروں کے سینما گھروں میں ایک بار پھر ریلیز کیا گیا پے. فلم کو ایک بار پھر کیوں ریلیز کیا گیا ، اس حوالے سے اس فلم کے ڈائریکٹر راکیش روشن جو کہ ہرتیک روشن کے والد بھی ہیں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ فلم کو ریلیز کرنے کا مقصد نئی نسل کو جادو سے متعارف کرانا ہے،

    جب کہ والدین خود بھی اسے دیکھ کر اپنی 20 سال پرانی یادیں تازہ کریں گے۔”راکیش روشن کے مطابق یہ ان تمام مداحوں کے لیے 20 سال مکمل ہونے کا تحفہ ہے جو اب تک اس سائنس فکشن فلم کو فراموش نہیں کرسکے ہیں”، انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب تک لوگ اس فلم کے سحر میں مبتلا ہیں جس کا اندازہ سوشل میڈیا پر فلم میں ایلین کے کردار’جادو’ اور ‘دھوپ’ سے متعلق میمز سے لگایا جاسکتا ہے۔یاد رہے کہ فلم میں ہرتیک روشن کے ساتھ پریتی زنٹا نے مرکزی کردار نبھائے تھے.

    آنے والے پراجیکٹس کے لئے پرجوش ہوں الجھتی ماہرہ خان

    کھل نائیک فلم کے 30 برس ، ریلیز سے قبل احتجاج اور سنجے دت کی …

    راکی اور رانی کی پریم کہانی نے 100 کروڑ کر لیا ، کرن جو ہر …

  • ہرتیک روشن نے اداکاری کو خیرباد کہنے کا کیوں سوچا ؟‌

    ہرتیک روشن نے اداکاری کو خیرباد کہنے کا کیوں سوچا ؟‌

    بالی وڈ کے نامور اداکار ہرتیک روشن جو بالی وڈ میں‌ آتے ہی چھا گئے ، ان کی پہلی فلم ریلیز ہوتے ہی وہ راتوں رات سپر سٹار بن گئے ، ہرتیک روشن آج بھی بہت بڑی فین فالونگ رکھتے ہیں جو ان کو دیکھنے کےلئے بےتاب رہتی ہے. انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ میں اپنے والد سے بہت محبت کرتا ہوں اور آج جو کچھ بھی ہوں اپنی محنت کے علاوہ اپنے باپ کی وجہ سے ہوں انہوں نے مجھے چانس دیا میں نے محنت کی اور لوگوں نے اس محنت کو قبول کر لیا، میں نے ایک وقت آیا کہ اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا، اداکاری کیوں چھوڑنے کا فیصلہ کیا اس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد راکیش روشن کو جب گولیاں‌ماری گئیں تومیں ٹوٹ گیا.

    ”میرا اس دنیا اور اچھے لوگوں پر سے اعتبار اٹھ گیا مجھے لگتا تھا کہ ہر طرف دھوکہ ہے، کوئی پتہ نہیں کب کوئی آپ کو مار دے” ، اس لئے میں اداکاری بالی وڈ سب کچھ چھوڑ دینا چاہتا تھا میں‌نے فیصلہ بھی کر لیا ،ایسا کرنے کے لئے ، لیکن میرے دوستوں اور مداحوں کی محبت نے مجھے اس فیصلے پر عمل نہ کرنے دیا، اور آج میں آپ سب کے درمیان ہوں اور مسلسل محبتیں سمیٹ رہا ہوں.

    ایشوریا کے لئے جنگ لڑی اور اس نے مجھے امیچور کہہ دیا ویویک اوبرائے

    ہیجڑے کا کردار سہیل احمد سے بہتر کوئی نہیں کر سکتا نادیہ خان

    ایشا کے ہوتے ہوئے مجھے کسی بائونسر کی ضرور نہیں ہوتی ہیما مالنی