Baaghi TV

Tag: rakhi

  • میں نہیں راکھی میری کاپی کرتی ہے راکھی کی ناراض دوست راجشری کا دعوی

    میں نہیں راکھی میری کاپی کرتی ہے راکھی کی ناراض دوست راجشری کا دعوی

    بالی وڈ کی اداکارہ راکھی ساونت جو کہ آج کل اپنے شوہر کے ساتھ کھلی لڑائی لڑ رہی ہیں، دونوں میاں بیوی ایک دوسرے کے خلاف خوب زہر بھری میڈیا ٹاکس کررہے ہیں. ایسے میں راکھی کی بہت ہی قریبی دوست راجشری نے بھی ایک وڈیو پیغام کے زریعے کہا ہے کہ راکھی کسی کی دوست نہیں ہو سکتی ، اور وہ مجھ پر الزام لگاتی ہے کہ میں اسکی کاپی کرتی ہوں ، کمال ہے عجیب الزام ہے بھئی آپ کپڑے پورے نہیں پہنتی ، جبکہ میں پورے کپڑے پہنتی ہوں، آپ عجیب فیشن کرتی ہو میں عجیب فیشن نہیں کرتی، آپ ڈرامے کرتی ہو میں ڈرامہ نہیں کرتی، آپ دوسروں کے پیسے خرچ کرواتی ہو میں اپنے پیسے خود خرچ کرتی ہوں.

    ”آپ ایک ادھیڑ عمر عورت ہو میں آپ سے کہیں چھوٹی ہوں ”، آپ کے زندگی گزارنے کے مقاصد کچھ اور ہیں اور میرے کچھ اور ہیں. آپ 53 سال کی عورت ہو اور ہر جگہ اپنی عمر چھوٹی کر رکھی ہے. بھلا کسی بھی حوالے سے میرا اور آپ کا کیا مقابلہ ہے. بلکہ آپ میری کاپی کرنے کی ناکام کوشش کرتی ہو. یاد رہے کہ راجشری راکھی ساونت کی بہت ہی قریبی دوست سمجھی جاتی تھیں لیکن یہ دونوں بھی آج کل آمنے سامنے ہیں اور ایک دوسرے پر منہ بھر بھر کے الزامات لگا رہی ہیں.

    میرے بارے میں ارجن کپور کے حوالے سے بکواس لکھا جا رہا ہے کوشا کپیلا

    اننیا پانڈے کس سینئر اداکارہ کی شخصیت سے متاثر ہیں ؟‌اداکارہ نے بتا دیا

    راکھی کی نازیبا وڈیو کبھی نہیں بنائیں عادل کا دعوی

  • راکھی کی نازیبا وڈیو کبھی نہیں بنائیں عادل کا دعوی

    راکھی کی نازیبا وڈیو کبھی نہیں بنائیں عادل کا دعوی

    راکھی ساونت کے شوہر عادل درانی نے اپنی حالیہ میڈیا ٹاک میں کہا ہے کہ اگر راکھی کا یہ الزام مجھ پر سچ ثابت ہوجائے کہ میں نے اس کی نازیبا وڈیوز بنا کر فروخت کی ہیں تو مجھے پھانسی لگا دیں. سچ تو یہ ہے کہ راکھی خود یہ کام کرتی رہی ہے اور اس کو ان چیزوں سے فرق نہیں پڑتا. راکھی اینٹرٹینمنٹ کے لئے شادیاں کرتی ہے. وہ شادیاں نبھانا ہی نہیں چاہتی ، جب اسکا دل بھر جاتا ہے تو جس سے شادی کی ہوتی ہے اسکو زلیل کرنے پر تل جاتی ہے. عادل نے مزید کہا کہ میں نے راکھی کو ہمیشہ بہت سمجھایا کہ گھر کی بات گھر میں ہی رہنے دو لیکن اس نے ہمیشہ میڈیا میں گھر کی بات اچھالی.

    اس کی والدہ کا انتقال تین بجے ہو گیا تھا لیکن وہ ہسپتال نہیں پہنچی تھی کیونکہ اسکا ماننا تھا کہ میڈیا نہیں پہنچا. ”جب میڈیا آیا تب راکھی اپنی ماں کے پاس آئی راکھی نے تو اپنی ماں کی میت پر بھی میڈیا میڈیا کھیلا.” عادل نے کہا کہ میں راکھی کے خلاف پوری قانونی جنگ لڑوں گا اور اپنی بے گناہی کو ثابت بھی کروں گا. اور دنیا کوپتہ چلے گا کہ راکھی کے کتنے چہرے ہیں .

    موجود دور میں مجھ سے کام لینے والا کوئی نہیں میرا

    حمائمہ ملک نے بشری اقبال کے ساتھ کھڑی ہو گئیں

    احسان فراموش میں مومنہ اقبال کی اداکاری نے شائقین کے دل موہ لئے

  • عادل کے موبائل میں  میں نے راکھی کی نازیبا وڈیوز دیکھیں شرلین چوپڑا

    عادل کے موبائل میں میں نے راکھی کی نازیبا وڈیوز دیکھیں شرلین چوپڑا

    بالی وڈ کی معروف اداکارہ شرلین چوپڑا نے اپنی حالیہ میڈیا ٹاک میں کہا ہے کہ عادل درانی کیسے کہہ سکتا ہے کہ اس نے کبھی بھی راکھی کی نازیبا وڈیوز نہیں بنائیں مجھے یاد ہے کہ ایک بار عادل مجھے اپنے موبائل میں کچھ دکھا رہا تھا اور اس میں ، میری نظر راکھی کی ایک ایسی وڈیو پر پڑی جو خود عادل نے بنائی ہوتی تھی ، میں نے عادل سے کہا کہ آپ کو راکھی کی اس قسم کی وڈیوز اپنے موبائل میں نہیں رکھنی چاہیے تو عادل نے کہا کہ ہم میاں بیوی کا معاملہ ہے ، اور بیوی کی کوئی بھی وڈیو میرے پاس اگر ہو تو اس میں اچنبے والی بات نہیں ہے. انہوں نے کہا کہ عادل نہایت ہی مکار انسان ہے.

    وہ کسی کو بھی غلط فہمی میں ڈال دیتا ہے اور اس غلط فہمی کو دور بھی نہیں کرتا. ایک بار مجھے راکھی کی دوست راجشری نے کال کی رات کے دو بجے ہوئے تھے میں ایک ہوٹل میں کھانا آڈر کررہی تھی ”راجشری نے مجھے کہا کہ تم عادل کے ساتھ ہو تو میں نے کہا کہ وڈیو کال کرکے دیکھ لو،” میں نے عادل سے کہا کہ راجشری کو لگ رہا ہے کہ میں تمہارے ساتھ ہوں ، اسکو لائیو لوکیشن بھیجو اپنی تو اس نے بات کو ٹال دیا اور راجشری کی غلط فہمی کو دور نہیں کیا ، اس کے بعد مجھے محسوس ہوا کہ عادل لڑکیوں کو خود بدنام کرتا ہے.

    موجود دور میں مجھ سے کام لینے والا کوئی نہیں میرا

    حمائمہ ملک نے بشری اقبال کے ساتھ کھڑی ہو گئیں

    احسان فراموش میں مومنہ اقبال کی اداکاری نے شائقین کے دل موہ لئے

  • راکھی کے ساتھ اب اس لڑائی کو ختم نہیں کروں گا عادل درانی

    راکھی کے ساتھ اب اس لڑائی کو ختم نہیں کروں گا عادل درانی

    راکھی ساونت کے شوہر عادل درانی جو کہ جیل سے باہر آچکے ہیں انہوں نے میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ راکھی نے جو مارنے پیٹنے کے ثبوت دئیے وہ سب جھوٹ تھے اب جو ثبوت میں دوں گا ان کو کہتے ہیں کہ ثبوت. انہوں نے کہا کہ راکھی کو فون پر کوئی گالی بھی دے دے تو وہ اگلے پندراں منٹ میں اس کو ڈھونڈ کر تھپڑ مارے گی تو کیسے ہو سکتا ہے کہ میں نے اس کے پیٹ پر لات مار کر اسکا حمل ضائع کیا ہو. عادل نے مزید یہ بھی کہا کہ میں اب اس لڑائی کو ختم نہیں کروں گا، میری قانونی ٹیم اس مسئلے کو دیکھ رہی ہے اور وہ مجھے انصاف دلا کر رہے گی.

    عادل درانی نے مزید کہا کہ ”راکھی مجھ سے 19 سال بڑی ہے اس نے مجھے ٹریپ کیا میں چونکہ ایک چھوٹے شہر سے تھا اس لئے میں ٹریپ ہو گیا” میں معصوم تھا، لیکن میں راکھی کی اصلیت سب کے سامنے لا کر رہوں گا.تاکہ کوئی اور ٹریپ نہ ہو سکے. میری فیملی نے مجھے عورت کی عزت کرنا سکھایا ہے اس لئے اسکو کبھی گالی نہیں دوں گا. انہوں نے یہ بھی کہا کہ سلمان خان نے مجھے کبھی کال نہیں کی ، راکھی ایسے جھوٹ بولنے کےلئے مجھے کہتی تھی .

    سٹیج ڈراموں میں فحش حرکات، 18 ڈانسرز پرپابندی کا فیصلہ

    سینئر اداکار اکبر خان چل بسے

    معروف گلوکارہ نئیرہ نور کی پہلی برسی

  • راکھی ساونت کے سابق شوہر ان کی حمایت میں کھڑے ہو گئے

    راکھی ساونت کے سابق شوہر ان کی حمایت میں کھڑے ہو گئے

    بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت تین شادیاں کر چکی ہیں لیکن انکی کوئی بھی شادی کامیاب نہیں‌ ہو سکی. ان کی تیسری شادی کے لئے وہ مسلمان تک ہو گئیں اور اپنا نام فاطمہ رکھ لیا. راکھی کے مطابق وہ مسلسل عادل سے مار کھا رہی تھیں وہ لڑکیوں میں انوالو تھا جسکی وجہ سے ان کی شادی خراب ہو رہی تھی. جہاں راکھی ساونت کی حمایت میں بہت سارے لوگ کھڑے ہیں وہیں ان کے سابق شوہر رتیش بھی ان کی حمایت میں‌کھڑے ہو گئے ہیں ، ان کا کہنا ہےکہ راکھی کے ساتھ جو کچھ بھی ہوا اور ہو رہا ہے وہ غلط ہے ، میں اس دکھ کی گھڑی میں راکھی ساونت کے ساتھ کھڑا ہوں. رتیش نے مزید کہا کہ ہمارے راستے الگ ہونے کی بہت ساری وجوہات تھیں شاید ہم ساتھ نہیں چل سکتے تھے اس لئے ایک دوسرے سے

    راہیں جدا کر لیں لیکن اس کے باوجود میں راکھی کی بہت عزت کرتا ہوں بھگوان ان کے لئے آسانیاں کریں ، یقینا راکھی نے ساری زندگی کافی پریشانیاں دیکھی ہیں، یاد رہے کہ راکھی ساونت کی حال ہی میں والدہ کا انتقال ہوا ہے وہ کینسر کی مریضہ تھیں اور کینسر ان کے پورے جسم میں پھیل گیا تھا جسکی وجہ سے وہ صحیتابی کی طرف نہ آسکیں.