Baaghi TV

Tag: rakhi sawant

  • راکھی ساونت کی بائیو پک میں ہیروئین کون ہو گی عالیہ یا ودیا بالن ؟‌

    راکھی ساونت کی بائیو پک میں ہیروئین کون ہو گی عالیہ یا ودیا بالن ؟‌

    بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور ڈرامہ کوئین راکھی ساونت نے ایک اہم اعلان کر دیا ہے اور اہم اعلان یہ ہے کہ وہ اپنی بائیو پک بنائیں گی. یہ بات انہوں نے ایک پریس کانفرنس کے زریعے میڈیا کے ساتھ شئیر کی . انہوں نے کہا کہ میری بائیو پک کے مرکزی کردار کے لئے ہم نے دو اداکارائوں کے بارے میں‌سوچا ہے ایک کا نام ہے عالیہ بھٹ اور دوسری ودیا بالن، ہم ان دونوں سے رابطے میں‌ہیں لیکن تاحال کچھ فائنل نہیں ہوا. راکھی ساونت نے مزید کہا کہ مجھے نہیں پتا کہ میری بائیو پک کے کتنے سیزن ہوں گے، اس میں کیا ہوگا، ڈائریکٹر کون لیں گے اور کس کا میوزک ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ” میں‌چاہتی ہوں کہ عالیہ بھٹ اور ودیا بالن میں سے کوئی ایک لڑکی فائنل ہوجائے . ”یہ دونوں میری اس فلم کے مرکزی کردار کے لئے سوٹ کرتی ہیں. راکھی ساونت نے جب یہ پریس کانفرنس کی تو سوشل میڈیا پر اس کے حوالے سے بہت ساری باتیں ہوئیں کسی نے کہا کہ عالیہ اور ودیا کبھی بھی راکھی ساونت کا کردار نہیں کریں گی جبکہ کسی نے کہا کہ ودیا بالن اس فلم کے لئے بہترین انتخاب ہیں، یوں سوشل میڈیا صارفین نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار اپنے طریقے سے کیا.

    راکھی کی وجہ سے میری شادی نہیں ہوئی تنوشری دتہ کا دعوی

    میں نے 2018 میں ووٹ کاسٹ کیا تھا اب نہیں کروں گا کامران جیلانی

    شاہد کپور نے کس فلم میں‌کام کرنے کا معاوضہ نہیں لیا؟‌

  • راکھی کی وجہ سے میری شادی نہیں ہوئی تنوشری دتہ کا دعوی

    راکھی کی وجہ سے میری شادی نہیں ہوئی تنوشری دتہ کا دعوی

    بالی وڈ اداکارہ تنوشری دتہ جو کئی سال کے بعد ایک بار پھر میڈیا میں ہیں، وہ آج کل عادل درانی کی حمایت میں‌کھڑی ہیں اور راکھی کے خلاف جم کر پریس کانفرنس کررہی ہیں. انہوں نے عادل درانی کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں‌دعوی کیا ہے کہ میں 2018 میں‌شادی کرنے والی تھی لیکن راکھی نے میرے خلاف بے تحاشا وڈیوز بنائیں اور ایسے ایسے الزامات لگائے کہ میری شادی رک گئی اور میں شادی نہ کر سکی . راکھی نے میرے خلاف وہ زہر اگلہ کہ جس کی وجہ سے مجھے ڈپریشن ہونے لگا ، اسکو تو میرے خلاف بولنے کےلئے پیسے ملے تھے لیکن میری زندگی تو برباد ہو گئی نا،

    میں‌می ٹو موومنٹ کو لیڈ کررہی تھی لیکن راکھی نے پیسوں کی خاطر میری اس موومنٹ کا خراب کیا ، جس کےلئے میں‌کبھی بھی اسکو معاف نہیں کروں گی. انہوں نے کہا کہ” راکھی کو اب میں‌بتائوں گی کہ کسی کی زندگی برباد کرنا کیا ہوتا ہے میں‌وہی بتائوں گی وہی ثابت کروں گی جو سچ ہے میں‌راکھی کی طرح جھوٹ بول کر یا پیسے لیکر اس کے خلاف نہ وڈیوز بنائوں گی نہ ہی مقدمے درج کروائوں گی”. یاد رہے کہ تنوشری دتہ عادل درانی کی حمایت میں صرف راکھی ساونت سے بدلہ لینے کی خاطر کھڑی ہوئی ہے اب دیکھنایہ ہے کہ یہ اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے.

    اشنا شاہ طلاق یافتہ عورت کا کردار کرنے کی خواہش کیوں رکھتی ہیں؟

    کیلاش کھیر شاہ رخ خان کی فلم جوان دیکھ کر رو پڑے

    امیتابھ بچن نے فلم قلعی کے سیٹ پر زخمی ہونے کےوقت کو کیا یاد

  • راکھی اپنے نکاح کی وڈیوز ایکبار پھر سوشل میڈیا پر شئیر کر کے پھنس گئیں

    راکھی اپنے نکاح کی وڈیوز ایکبار پھر سوشل میڈیا پر شئیر کر کے پھنس گئیں

    بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت جو کہ ایک عرصہ سے نجی زندگی کے تنازعات میں گھری ہوئی ہیں اور کافی پریشان ہیں، عادل نے ان کے ساتھ شادی کرکے ان کو دھوکہ دیا ، آج کل دونوں میڈیا پر اک دوسرے کے خلاف الزامات لگاتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ عادل درانی کی پچھلے دنوں ایک لڑکی کے ساتھ تصاویر وائرل ہوئیں تو راکھی ان کو دیکھ کر کافی پریشان ہوئیں ، انہوں نے اس لڑکی کے ساتھ عادل کی تصاویر اپنے انسٹاگرام پر شئیر کیں  اور پھر انہوں نے ایک بار پھر اپنے اور عادل کے نکاح کی تصاویر شئیر کیں اور کیپشن لکھا کہ میں عادل کی خاطر مسلمان ہوئی اور وہ مجھے چھوڑ گیا۔ جیسے ہی راکھی ساونت نے اپنے نکاح کی وڈیوز اور تصاویر شئیر کیں تو

     

     

     

     

     

    ”سوشل میڈیا صارفین بھڑک اٹھے” ، انہوں نے راکھی کو کمنٹس باکس میں کہا کہ تم ڈرامے بازی کب بند کرو گی ، تم نے حد کر دی ہے لوگ تنگ آ گئے ہیں تمہارے ان ڈرامے بازیوں سے کیوں تم قانونی جنگ نہیں لڑتیں؟ زیادہ تر صارفین نے راکھی سے کہا کہ تم اگر مسلمان ہوئی ہو تو پھر مسلمان ہونے یا عمرہ کرنے کی چیزوں کو اپنی لڑائی میں مت لیکر آئو ۔ کیوں ضروری لگتا ہے تمہیں لوگوں کو ہر بات بتانا؟ خدا کو راضی کرو خدا کے لئے  اور عادل کے ساتھ قانونی جنگ لڑو۔

    زندگی کے پہلے آڈیشن میں فیل ہو گئی تھی اقراء عزیز

    آپریشن کے بعد بھی چند تھیٹرز میں فحاشی جاری ہے گوشی خان

    سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سینما ایونٹ کا انعقاد

  • راکھی مجھ سے قانونی جنگ لڑے سڑکوں پر تماشا کرنا بند کرے عادل درانی

    راکھی مجھ سے قانونی جنگ لڑے سڑکوں پر تماشا کرنا بند کرے عادل درانی

    بالی و ڈ کی ڈرامہ کوئین کہلائی جانے والی راکھی ساونت کے شوہر عادل خان درانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں راکھی ساونت سے قانونی جنگ لڑنا چاہتا ہوں جبکہ یہ چاہتی ہے کہ ہم سڑکوں پر اور میڈیا کے سامنے ہی یہ جنگ لڑتے رہیں۔ مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ یہ کیوں ایسا کررہی ہے۔ شہرت کے لئے یہ کچھ بھی کرنے کو تیار ہوجاتی ہے۔ اس نے ہمارے رشتے کو پہلے مذاق بنایا اس کے بعد یہ اپنی عزت بھی ختم کرنے پر تل گئی ہے جو کہ ختم ہو چکی ہے اگر یہ سمجھے تو۔ عادل خان درانی نے کہا کہ میں نے جو کچھ بھی راکھی کے متعلق کہا ہے وہ سب سچ ہے اس میں سے کچھ بھی جھوٹ نہیں ہے میں سب کچھ عدالت میں ثابت بھی کروں گا۔

    عادل نے کہا کہ ”یہ اتنی بھولی تو ہے نہیں کہ ہر بار ہر کوئی اس کے پیسے لوٹ کر اسکو بے وقوف بنا کر چلا جائے،” میں پہلے دن سے کہتا آ رہا ہوں کہ راکھی ڈرامے باز ہے اور ڈرامے کرتی ہے اب تو عوام کو بھی سمجھ آ چکی ہے کہ راکھی ایک ڈرامے باز عورت ہے جو عورت اپنے گھر کو خود توڑے شوہر کو رسوا کرے اس سے کچھ بھی توقع کی جا سکتی ہے۔

    زندگی کے پہلے آڈیشن میں فیل ہو گئی تھی اقراء عزیز

    آپریشن کے بعد بھی چند تھیٹرز میں فحاشی جاری ہے گوشی خان

    سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سینما ایونٹ کا انعقاد

  • راکھی نے مجھے دھمکا کر اچھا نہیں کیا اب بھگتے تنوشری دتہ

    راکھی نے مجھے دھمکا کر اچھا نہیں کیا اب بھگتے تنوشری دتہ

    بالی وڈ اداکارہ تنوشری دتہ نے میڈیا سے اپنی حالیہ گفتگو میں کہا ہے کہ راکھی ساونت تم ایک جھوٹی عورت ہو ، تم نے 2018 میں مجھ پر گندے غلیظ الزامات لگائے اور میرے خلاف کھڑی ہوئی ، ایسی ایسی وڈیوز بنا کر تم نے سوشل میڈیا پر جاری کیں کہ جن کو دیکھ کر میں خود پریشان ہو گئی ، تم نے مجھے جتنا پریشان کرنا تھا کر لیا ہے۔ پہلے تو میں نے تمہیں چھوڑ دیا تھا اب نہیں چھوڑوں گی ، میں عادل خان درانی کا ساتھ دے رہی ہوں تو تم مجھے دھمکا رہ ہو کہ مجھ پر ایف آئی آر کٹوائو گی تو کٹوائو ۔ اور مجھے تو سمجھ نہیں آرہی کہ تم ایف آئی آر کس بات کی کٹوائو گی ؟ کیونکہ میں تمہارے جھوٹ کے خلاف عادل کے ساتھ کھڑی ہوئی ہوں۔

    ”میں اب بھارت میں ہی ہوں اور میرے پاس بہت وقت ہے میں تمہیں اب بتائوں گی کہ قانونی جنگ لڑنا کیا ہوتا ہے ”اور اس بار تمہیں سبق سکھا کر ہی چھوڑوں گی۔ تم نے جس طرح لڑکیوں اور لڑکوں کو لوٹا ان کو بلیک میل کیا سب سامنے لائوں گی اور تمہارے ڈرامے کا دی اینڈ کروں گی۔ تم ایک گھٹیا کریکٹر ہو اور رہو گی لیکن اس بات تمہیں سبق سکھانا بہت ضروری ہے۔

  • شادی گھر بسانے کےلئے کی تھی راکھی ساونت

    شادی گھر بسانے کےلئے کی تھی راکھی ساونت

    بالی وڈ اداکارہ نے اپنی حالیہ میڈیا ٹاک میں کہا ہے کہ میں نے عادل کے ساتھ شادی گھر بسانے کےلئے کی تھی ، مجھے نہیں پتہ تھا کہ میرا گھر اس بار بھی نہیں بسے گا. انہوں نے کہا کہ عادل نے مجھے دھوکہ دیا، مجھ سے شادی کرکے سات مہینے تک اسکو چھپا کر رکھا. جب میں یہ شادی دنیا کے سامنے لے آئی تو پھر عادل اور میرے درمیان لڑائی جھگڑے ہوئے ، عادل نے کہا کہ میں نے کیوں دنیا کو بتایا ہے میں ابھی اس شادی کو چھپا کر رکھنا چاہتا تھا. راکھی نے کہا کہ اس کی اتنی زیادہ گرل فرینڈز تھیں کچھ اس سے عمر میں بڑی بھی تھیں ایک کے بارے میں‌، میں نے کہا کہ کیا یہ تمہاری بہن لگتی ہے تو اس نے مجھے کہا کہ بکواس بند کرو میں تمہارا منہ توڑ دوں گا.

    راکھی نے کہا کہ ”عادل نے میری عزت خراب کی ، میرے جذبات کے ساتھ کھیلا ”اور میرا پیسہ ہڑپ کر گیا. اب وہ نئی نئی لڑکیوں کے ساتھ پھر رہا ہے. اس کی کچھ تصاویر سامنے آئی ہیں ، عادل نے یہ سب کرنا تھا تو میری زندگی خراب کیوں کی . انہوں نے کہا کہ میری اور عادل کی ابھی طلاق نہیں ہوئی .

    ہیما مالنی دوبارہ فلمیں کرنا چاہتی ہیں اگر ….. ایشا دیول

    کرینہ اور عالیہ بھٹ نے رنبیر کی بہن ردھیما کو سالگرہ کی مبارکباد دی

    خواتین کو بااختیار ہونا چاہیے زینت امان کا مشورہ

  • راکھی اور شرلین کی صلح ہوگئی

    راکھی اور شرلین کی صلح ہوگئی

    معروف اداکارہ شرلین چوپڑا اور راکھی ساونت کی آپسی چپقلش سے کون واقف نہیں ہے؟ دونوں ماضی میں ایک دوسرے پر الزامات لگا چکی ہیں،چند روز قبل بھی شرلین راکھی پر فرضی مسلمان ہونے الزامات لگا رہی تھیں،لیکن کل سے سوشل میڈیا پر دونوں کی ایک ساتھ وڈیوز وائرل ہورہی ہیں جس میں شرلین راکھی کو نہ صرف مٹھائی کھلا رہی ہیں بلکہ ان کے گلے میں بازو ڈال کر میڈیا کے سامنے کھڑی ہیں۔ شرلین نے میڈیا سے کہا کہ میں جانتی ہوں کہ راکھی ساونت نے مجھ پر فرضی الزامات لگائے تھے ان الزامات میں حقیقت نہیں تھی نہ راکھی کی نیت بری تھی،

    میڈیا نے ان سے سوال کیا کہ آپ نے تو راکھی کو فرضی مسلمان بھی کہا اس پر شرلین نے کہا کہ میں نے ایکشن کا ری ایکشن دیا ،”راکھی نے فرضی الزامات لگائے مجھ پر تو میں نے بھی غصے میں فرضی بات کردی۔” راکھی اور میں دوست ہیں اور رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں تاعمر راکھی کی بہن رہوں گی، اس پر راکھی نے کہا کہ میں تمہاری بات پر یقین کروں گی، تم میری بہن بن کر دکھاو میں تم پر اپنی جان نثار کروں گی۔ یوں راکھی اور شرلین کی ایک بار پھر صلح ہوگئی ہے۔

     

    راکھی عمرہ کرکے بھی نہیں بدلی عادل درانی

    بجلی کے بلوں پر فنکار سراپا احتجاج

    میری بڑی بہن نے میرے لئے والدین سے مار کھائی سبینا فاروق

  • سلمان خان عمرہ کریں مقدس مقامات پر جائیں راکھی کا بھائی کو مشورہ

    سلمان خان عمرہ کریں مقدس مقامات پر جائیں راکھی کا بھائی کو مشورہ

    بالی وڈ کی ایکٹریس راکھی ساونت جو کی مسلمان ہوچکی ہیں انکا مسلم نام فاطمہ ہے۔ فاطمہ نے حال ہی میں عمرہ کی ادائیگی کی ہے، انہوں نے مدینہ منورہ اور مقدس مقامات پر وڈیوز بنائیں اور سلمان خان کو کہا کہ سلمان بھائی آپ بھی ان مقدس مقامات پر آجائیں اور دیکھیں یہاں بہت سکون ہے۔ راکھی ساونت جب انڈیا آئیں تو میڈیا نے ان سے سوالات کیے ، اس میں انہوں نے بالی وڈ کے بھائی سلمان خان کو عمرہ کرنے کا مشورہ دیدیا، اور کہا سلمان بھائی مجھے امید ہے کی آپ بہت جلد عمرہ کی ادائیگی کریں گے۔

    ”مجھے عمرہ کرکے بہت سکون ملا ہے”۔ مجھے اندازہ نہیں تھا کہ خدا کے گھر اور نماز قرآن مجید کو پڑھ کر بہت سکون ملتا ہے۔ میں سب مسلمانوں سے کہوں گی کہ عمرہ کریں۔میں مسلمانوں کی دل سے قدر کرتی ہوں ،خدا سے محبت کرتی ہوں خدا کی محبت نے مجھے بہت مضبوط بنا دیا ہے میں اب سب کا مل کر مقابلہ کروں گی۔یاد رہے کہ راکھی نے عمرہ کی ادائیگی کے بعد جب وطن واپسی کی تو انہوں نے میڈیا سے صاف صاف کہا کہ مجھ سے ہندو مسلم مذہب کے بارے میں‌کوئی سوال نہ کیا جائے، میں نے محبت میں پڑ کر اسلام قبول کیا ہے اور اب میں کبھی بھی اسلام کو نہیں چھوڑوں گی .

    راکھی عمرہ کرکے بھی نہیں بدلی عادل درانی

    بجلی کے بلوں پر فنکار سراپا احتجاج

    میری بڑی بہن نے میرے لئے والدین سے مار کھائی سبینا فاروق

  • راکھی عمرہ کرکے بھی نہیں بدلی عادل درانی

    راکھی عمرہ کرکے بھی نہیں بدلی عادل درانی

    راکھی ساونت کے شوہر عادل درانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حال ہی میں کہا ہے کہ میں نے سوچا تھا کہ راکھی عمرہ کرنے کے بعد بدل جائیگی۔ اس نے عمرہ کے دوران تین دن تک سوشل میڈیا پر وڈیوز نہیں لگائیں مجھے ایسا لگا کہ شاید راکھی بدل گئی ہے، خدا نے اسکا دل بدل دیا ہے لیکن ایسا نہیں ہوسکا۔ وہ تو ویسی کی ویسی ہے۔ وہ ویسے ہی الزامات لگا رہی ہے. جب تین دن تک راکھی نے کوئی وڈیو پوسٹ نہیں کی تھی تو میں نے بھی سوچ لیا تھا کہ میں بھی اب اپنے اور راکھی کے حوالے سے کوئی بات نہیں کروں گا۔ لیکن راکھی چاہتی ہی نہیں کہ میں چپ بیٹھوں۔

    میں حیران ہورہا ہوں کہ وہ عمرہ سے آکر بھی جھوٹے سچے الزامات لگا رہی ہے میڈیا پہ بیٹھی انٹرویوز دے رہی ہے۔ اور میں دیکھ دیکھ کر ہنس رہا ہوں کہ راکھی خود کو نردوش ثابت کرنے کےلئے کس حد تک گرتی جا رہی ہے. جو عورت عمرہ کے بعد نہیں بدلی ”وہ کبھی بھی نہیں بدلے گی”۔ لہذا میں اسکی باتوں اور الزامات کا بھرپور جواب دوں گا۔میں خاموش نہیں بیٹھنے والا راکھی نے جو الزامات لگائے ہیں اب وہ ان کو ثابت بھی کرے گی تو ہی جان چھوڑوں گا میں اس کی .

     

    میں‌کسی بھی اردو لفظ کا مطلب بتا سکتی ہوں ماورا حسین

    آئٹم سانگ بھارتی کریں تو واہ واہ ہم کریں تو تنقید عائشہ عمر کا گلہ

    جاوید شیخ ملکی حالات سے پریشان ہو گئے

  • میں  عمرہ کر کے آئی ہوں میرے قریب مت آئو راکھی نے صحافیوں کو ڈانٹ پلا دی

    میں عمرہ کر کے آئی ہوں میرے قریب مت آئو راکھی نے صحافیوں کو ڈانٹ پلا دی

    بالی وڈ کی ڈرامہ کوئین کہلائی جانے والی راکھی ساونت جو کہ مسلمان ہو چکی ہیں اور حال ہی میں وہ عمرہ بھی کرکے آئی ہیں. ان کی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے ، جس میں وہ صحافیوں سے کہہ رہی ہیں، کہ دور رہو مجھ سے ، میں ابھی ابھی عمرہ کرکے آئی ہوں، میں مسلمان ہو چکی ہوں اور مجھے فاطمہ کہا کرو. انہوں نے کہا کہ میرے قریب ہو کر کوئی بھی کھڑا ہونے کی کوشش بھی نہ کرے. ان سے میڈیا نے ہندو مسلم مذہب کے حوالے سے بات کرنے کی کوشش کی تو اس پر بھی وہ سیخ پا ہو گئیں اور بولیں کہ مجھ سے ہندو مسلمان پر بات نہیں کرنی.

    ”میں دل سے مسلمان ہوئی ہوں اور میں‌مسلمانوں کا احترام کرتی ہوں”، میری شادی نہیں رہے گی ، عادل سے طلاق ہو جائیگی لیکن میں‌ اسلام کبھی نہیں چھوڑوں گی. میں خدا سے پیار کرتی ہوں، مسلمان ہونا عادل کی شرط تھی اور میں پیار میں مسلمان ہوئی ، جب ہو گئی ہوں تو اب اس سے پیچھے نہیں‌ہٹنے والی. یاد رہےکہ راکھی ساونت نے عادل درانی سے مسلمان ہو کر شادی کی لیکن ان دونوں کی شادی زیادہ نہ چل سکی ، اور اب دونوں کی طلاق کے معاملات چل رہے ہیں.

    کونسے بالی وڈ اداکار سعود کے رشتہ دار ہیں؟

    افسوس ہے پرائیڈ آف پرفارمنس نہیں ملا نئیر اعجاز

    شاہ رخ خان اپن مداحوں کے لئے گنجے ہو گئے