Baaghi TV

Tag: rakhi sawant

  • عادل درانی نے یوٹیوب چینل بنا لیا

    عادل درانی نے یوٹیوب چینل بنا لیا

    راکھی ساونت کے سوہر عادل درانی جب سے جیل سے باہر آئے ہیں وہ اپنی اہلیہ کے خلاف تیز و تند بیانات دے رہے ہیں، یہ وہی عادل ہیں جو پہلے چپی سادھے ہوئے تھے ، کسی بات کا جواب نہیں دیتے تھے اب ان کو راکھی میں ایک ہزار ایک برائیاں نظر آرہی ہیں. عادل درانی کے حوالے سے تازہ اطلاعات یہ ہیں کہ انہوں نے یوٹیوب چینل بنا لیا ہے اس پر وہ اب وہ مختلف چیزیں شئیر کیا کریں گے ، ہو سکتا ہے کہ وہ اب راکھی کے حوالے سے تمام تر بیانات اپنے ہی یوٹیوب چینل پر دیا کریں گے. عادل درانی نے اپنی حالیہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ میں راکھی ساونت کا ڈسا ہوا ہوں. راکھی کو لگتا ہے کہ ہر کوئی اسکو لوٹنے کے لئے اس سے دوستی کرتا ہے.

    انہوں نے کہا کہ” راکھی میں ایک خوبی ہے وہ یہ کہ وہ دوستی میں دوستوں کو نہیں لوٹتیں بلکہ شوہر بنا کر ہی لوٹتی ہیں.” وہ ہر کسی کے ساتھ ایک جیسا ہی تعلق رکھتی ہیں، وہ اپنے سابق شوہر کے ساتھ آج تک رابطے میں ہیں، یہاں تک کہ وہ اپنے سابق بوائے فرینڈز کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں. ان سے پوچھو تو ستی ساوتری بن جاتی ہیں.

    اداکاری میں پہلا چانس اقربا پروری کی وجہ سے ملا اشنا شاہ کا اعتراف

    میک اپ آرٹسٹ کو مارنے کا واقعہ مشک کلیم نے ماڈل پر پابندی عائد کرنے …

    سوہائے کی شوبز میں واپسی ، ڈرمہ سیریل جنٹلمین میں اہم کردار ادا کریں گی

  • مجھے فاطمہ کہو ، راکھی نہیں ، عمرہ کے بعد راکھی کی وطن واپسی

    مجھے فاطمہ کہو ، راکھی نہیں ، عمرہ کے بعد راکھی کی وطن واپسی

    بالی وڈ کی معروف اداکارہ راکھی ساونت جو کہ چند روز قبل سعودی عرب عمرہ کی ادائیگی کے لئے گئیں تھیں، انہوں نے وطن واپسی کر لی ہے. جب وہ انڈیا واپس آئیں، ممبئی ائیر پورٹ پر میڈیا نے ان کا پھولوں سے استقبال کیا گیا ، پھولوں کے ہار ان کے گلے میں‌پہنائے. میڈیا نے راکھی سے اس موقع پر مختلف سوالات کئے ، ایک سوال ہوا کہ کیسا لگ رہا ہے تو انہوں نے کہا کہ بہت اچھا لگ رہا ہے میں بہت خوش نصیب ہوں کہ مجھے بلاوا آیا اور میں‌عمرہ کر کے آئی ہوں. ایک سوال یہ بھی ہواکہ آپ پر جو آپ کی غیر موجودگی میں الزامات لگ رہے تھے اس پر کیا کہیں گی تو انہوں نے کہا کہ تمام فارغ اور فقرے لوگ اکٹھے ہو گئے ہیں اور میرا نام بیچ کر کھا رہے ہیں.

    ان سب کا مقابلہ میں کر لوں گی. ”ان کے پاس کام تو کوئی ہے نہیں میرے نام سے شہرت لینے کی کوشش کررہے ہیں لینے دیں”. راکھی سے سوال ہوا کہ ہندو مذہب میں‌کیا مسئلہ تھا جو مسلمان ہو گئی، اس پر راکھی نے کہا کہ ہندو مذہب میں‌کوئی مسئلہ نہیں تھا بس محبت ہو گئی تھی شادی کر لی مسلمان ہو گئی ، لیکن عادل نے مجھے دھوکہ دیا ، میں‌دل سے مسلمان ہوئی ہوں تو اس کے احکامات پر عمل بھی کروں گی. انہوں نے میڈیا سے کہا کہ مجھے راکھی نہ کہو فاطمہ کہو میں مسلمان ہو چکی ہوں.

  • راکھی کی خانہ کعبہ میں روتے ہوئے کی وڈیو ، عادل سے شکوہ

    راکھی کی خانہ کعبہ میں روتے ہوئے کی وڈیو ، عادل سے شکوہ

    جیسے ہی بھارت میں عادل درانی جیل سے باہر آیا ہے اور آکر راکھی کے خلاف پریس کانفرنس کر رہا ہے، لیکن راکھی فورا عمرہ پر سعودی عرب پہنچ گئی ہیں وہاں جا کر انہوں نے عمرہ کی ادائیگی کی ہے. عمرہ کے دوران راکھی کی مختلف تصاویر اور وڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں. راکھی کی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ خانہ کعبہ کے سامنے موجود ہیں اور باقاعدہ اپنے شوہر عادل کو خانہ کعبہ کی جانب اشارہ کر کے خدا کا خوف یاد دلا رہی ہیں۔وہ وڈیو میں کہہ رہی ہیں کہ عادل تم نے تو کہا تھا کہ ہم ساتھ میں عمرہ کریں گے اور ساتھ زندگی گزاریں گے۔ تم نے مجھے کہاں لا کے چھوڑا۔ تمھاری وجہ سے میں نے اسلام قبول کیا لیکن خوش ہوں کہ اللہ نے بھی مجھے قبول کرلیا اور اپنے گھر بلایا۔ میرا عمرہ مکمل ہوا لیکن اللہ میرے ساتھ انصاف کریں.

    ”راکھی کی اس جذباتی وڈیو کو دیکھ کر ان کے مداح کافی اداس ہو گئے ہیں.” راکھی کا کہنا ہے کہ عادل نے ان کو دھوکہ دیا ہے. وہ مسلمان بھی عادل کی محبت میں‌ہوئیں اور اپنا نام فاطمہ رکھا. راکھی اب نہ صرف پانچ نمازیں پڑھتی ہیں بلکہ اسلامی تعلیمات پر کاربند رہنے کی کوشش میں مصروف نظر آتی ہیں.

    ملائکہ اروڑا ارجن کپور کو چھوڑ کر ایک بزنس مین کی دوست بن گئیں

    سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم کی کرن جوہر کی فلم سے بالی وڈ …

    نادیہ خان کو جنت سے آگے پر تنقید مہنگی پڑ گئی

  • راکھی عمرہ کی ادائیگی کےلئے چلی گئیں

    راکھی عمرہ کی ادائیگی کےلئے چلی گئیں

    بالی وڈ کی آئٹم گرل کہلائی جانے والی راکھی ساونت ان دنوں کافی زیادہ پریشانی کا شکار ہیں ، ان کے شوہر عادل درانی جیل سے باہر آچکے ہیں وہ ان کے خلاف دھڑا دھڑ پریس کانفرنس کررہے ہیں. ان کی پریس کانفرنس میں‌راکھی کی قریبی دوست راجشری اور ان کے ساتھ دشمنی کی حد تک جانے والی شرلین چوپڑا بھی نظر آرہی ہیں، تاہم راکھی بھی ان سب کا مقابلہ کررہی ہیں لیکن وہ عمرہ کی ادائیگی کے لئے چلی گئی ہیں جانے سے پہلے انہوں نے میڈیا سے گفتگو کی، اس حوالے سے ایک وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں‌راکھی روتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں.

    ”راکھی کہہ رہی ہیں کہ میں بہت خوش ہوں کہ عمرہ کی ادائیگی کے لئے جا رہی ہوں”، لیکن افسوس یہ ہے کہ عمرہ پر جانے سے پہلے میرے خلاف پراپگینڈا کیا جا رہا ہے. لیکن میں خدا کے گھر جا رہی ہوں واپس آکر سب کو جواب دوں گی، سب ایک طرف ہو گئے ہیں اور میرے خلاف محاز بنا لیا ہے لیکن مجھے فرق نہیں پڑتا. انہوں نے کہا میں عمرہ میں خود کے لئے دعا کروں گی اور خدا میرا ساتھ دے گا. یاد رہے کہ عادل درانی اس وقت راکھی پر منہ بھر بھر کے الزامات لگا رہے ہیں جن کو راکھی بھی کائونٹر کررہی ہیں.

    متھیرا نے معمر رانا اور نادر کے پریانکا چوپڑا پر تبصرے کو سستا قرار دیدیا

    نادر علی ہوسٹنگ کے حوالے سے خود کو ایجوکیٹ کریں نیٹی

    معمر رانا نے نہیں ہوسٹ نے کنٹرورشل باتیں کی ہیں اہلیہ مہناز معمر رانا

  • راکھی اپنی نازیبا وڈیوز بنا کر خود فروخت کرتی رہی ہے عادل درانی کا دعوی

    راکھی اپنی نازیبا وڈیوز بنا کر خود فروخت کرتی رہی ہے عادل درانی کا دعوی

    عادل درانی جو کہ راکھی ساونت کے شوہر ہیں، انہوں نے آج ایک پریس کانفرنس کی ہے اس میں‌انہوں نے کہا ہے کہ راکھی ساونت مجھ پر جھوٹے الزامات لگا رہی ہیں کہ میں ان کی نازیبا وڈیوز بنا کر فروخت کرتا رہا ہوں ، ایسا نہیں ہے بلکہ راکھی تو خود اپنی ناذیبا وڈیوز بنا کر 50 لاکھ میں فروخت کرتی رہی ہے، اس کی وڈیوز کچھ ویب سائٹس پر موجود ہیں جو کہ دیکھی بھی جا سکتی ہیں ، اور راکھی یہ کام 2017 سے کررہی ہے. میں اس کو بہت منع کرتا رہا لیکن اسکو پیسہ کمانا ہے اس کےلئے وہ کچھ بھی کرنے کو تیار رہتی ہے.

    عادل نے کہا کہ ”جس گاڑی کی راکھی بات کرتی ہے وہ اسکی نہیں‌میری ہے اور وہ میرے والد نے مجھے لیکر دی تھی” ، پتہ کروایا جا سکتا ہے کہ وہ گاڑی میرے نام پر ہے. عادل نے کہا کہ راکھی کے گھر میں‌میری بہت ساری چیزیں ہیں، میرا پاسپورٹ بھی اس کے پاس تھا ، جو کہ راجشری نے مجھے واپس کر دیا ہے لہذا میں نے راکھی کے خلاف جو ایف آئی آر کٹوائی ہے اس میں پاسپورٹ‌کا بھی زکر ہے میں راکھی کی طرح نہیں ہوں، اس لئے اس ایف آئی آر سے پاسپورٹ والی بات نکلوا دوں گا.

    وقت کے ساتھ ساتھ میرے بیٹے زاوریا کے کام میں نکھار آجائیگا نعمان اعجاز

    شان شاہد و دیگر فنکاروں کی انڈیا کو چاند پر اترنے کی مبارکباد

    جانی لیور کو جب پتہ چلا میں فلم کا ہیرو ہوں تو بہت خوش ہوا …

  • راکھی نے مجھے عادل کا پاسپورٹ دیا قریبی دوست راجشری کا دعوی

    راکھی نے مجھے عادل کا پاسپورٹ دیا قریبی دوست راجشری کا دعوی

    راکھی ساونت اور انکی دوست راجشری کے درمیان معاملات کافی خراب ہو چکے ہیں ، معاملات اس حد تک خراب ہو چکے ہیں کہ راجشری اب راکھی کے خلاف اور راکھی راجشری کے خلاف میڈیا سے بات کرتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں. راجشری نے آج ایک پریس کانفرنس کی ہے جس میں‌انہوں نے عادل کا ساتھ دیتے ہوئے کہا ہے کہ راکھی نے مجھے عادل کا پاسپورٹ دیا اور کہاکہ اس کو تنگ کرنا ہے لہذا تم اپنے پاس رکھو اس پاسپورٹ کو، عادل کا پاسپورٹ کافی وقت سے میرے پاس ہے، اب راکھی پچھلے پانچ دن سے مجھے کہہ رہی ہے کہ مجھے عادل کا پاسپورٹ واپس کر دو.

    راجشری کا مزید کہنا ہے کہ ”میں راکھی کو عادل کا پاسپورٹ کیوں واپس کروں ”؟ میرے پاس یہ پاسپورٹ عادل کی امانت ہے راکھی کی نہیں ، لہذا میں یہ پاسپورٹ عادل کو ہی واپس کروں گی. انہوں نے یہ بھی کہا کہ راکھی عادل کو بلیک میل کرنا چاہتی ہیں اس میں ، میں اسکا ساتھ نہیں دے سکتی . راکھی سے میں نے بار بار کہا کہ میں آپ کے معاملات میں نہیں پڑنا چاہتی مجھے بیچ میں‌نہ لائیں لیکن وہ نہیں‌مانی مجبورا مجھے اس سے الگ ہونا پڑا.

    وقت کے ساتھ ساتھ میرے بیٹے زاوریا کے کام میں نکھار آجائیگا نعمان اعجاز

    شان شاہد و دیگر فنکاروں کی انڈیا کو چاند پر اترنے کی مبارکباد

    جانی لیور کو جب پتہ چلا میں فلم کا ہیرو ہوں تو بہت خوش ہوا …

  • عادل درانی فقراء تھا اور ہے راکھی ساونت

    عادل درانی فقراء تھا اور ہے راکھی ساونت

    راکھی ساونت نے عادل درانی کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا ہے کہ عادل کو میں‌ کیسے لوٹ سکتی تھی وہ تو فقراء تھا . جب وہ میرے پاس آیا تھا اس کے پاس ایک روپیہ تک نہیں تھا. عادل درانی نے میرے لئے کہا ہے کہ میں ماں نہیں بن سکتی. جو کہ بالکل جھوٹ اور غلط ہے. عادل نے مجھے کہا تھا کہ تم بیس سال سے کنٹرورشل ہو میں تمہیں اتنا گندا کر دوں گا کہ تمہاری کسی بات پر کوئی یقین نہیں کرے گا. اسکو بالی وڈ میں‌جانا تھا ، شادی کی ، پھر اسکو مانا نہیں، سلمان خان ، شاہ رخ خان ، فرح خان سے ملا. وہ چاہتا تھا کہ میں اسکو ان سے کام لیکر دوں‌.

    ”آئیفا ایوارڈ میں عادل اور سلمان خان سے ملاقات ہوئی ہے” وہ جھوٹ بول رہا ہے کہ اسکی سلمان خان سے کبھی ملاقات نہیں ہوئی . اس نے مجھے زہنی طور پر بہت زیادہ پریشان کیا، جب مجھے اسکی گرل فرینڈز کے بارے میں‌پتہ چلا میں مزید پریشان ہوئی ، اسکو منع کیا کہ یہ سب نہ کرو.اب عادل معصوم بن کر جیل سے باہر آیا ہے ایرانی لڑکی نے اس کو جیل میں ڈالا اسکا نام نہیں لے رہا.

    سٹیج ڈراموں میں فحش حرکات، 18 ڈانسرز پرپابندی کا فیصلہ

    سینئر اداکار اکبر خان چل بسے

    معروف گلوکارہ نئیرہ نور کی پہلی برسی

  • راکھی نے مجھے استعمال کرنا چاہا راکھی کی قریبی دوست راجشری کی پریس کانفرنس

    راکھی نے مجھے استعمال کرنا چاہا راکھی کی قریبی دوست راجشری کی پریس کانفرنس

    راکھی ساونت کی قریبی دوست راجشری نے ایک پریس کانفرنس کرکے اپنی دوست پر سنگین الزامات لگائے ہیں. انہوں نے کہا ہےکہ راکھی کے کلب کی اوپننگ تھی دبئی میں ، اس ٹرپ کو میں نے سپانسر کیا حالانکہ ان کو چاہیے تھا کہ وہ ہمیں لیکر جاتی لیکن میں نے اس ٹرپ کو سپانسر کیا، وہاں گئی تو راکھی نے مجھے زلیل کیا وہ چاہتی تھی کہ وہ وہاں جو مجھے کہہ رہی ہے میں ویسا ہی کروں ، ان کی بزنس ڈیل میں مجھے پڑنے کو کہہ رہی تھیں جس میں ، میں نہیں پڑنا چاہتی تھی ، اس کے بعدان کو غصہ آیا اور انہوں نے سب سے کہہ دیا کہ اسکا اب ساتھ نہ دو.

    ”میں نے راکھی پر بہت یقین کیا” مجھے لگتا تھا کہ راکھی کسی کے ساتھ بھی کچھ کر لے وہ میرے ساتھ کچھی غلط نہیں کر سکتی لیکن میری غلط فہمی تھی. راکھی کے ساتھ دوبارہ ملن کے چانسز نہیں ہے ، گٹر کے ساتھ دوستی نہیں‌رکھی جا سکتی.انہوں نے راکھی کو مشورہ دیا کہ رشتے نبھانے اور دوستیاں نبھانا سیکھیں اس کےلئے ان کو چاہیے کہیں سے کلاسزز لیں، راکھی کسی کے ساتھ نہیں چل سکتی. راجشری نے کہا کہ میں‌ نے راکھی پر بہت خرچ کیا. کبھی اس سے ایک پیسہ نہیں لیا. مجھے راکھی سے یہ امید نہیں تھی جو اس نے میرے ساتھ کیا ہے.

    سٹیج ڈراموں میں فحش حرکات، 18 ڈانسرز پرپابندی کا فیصلہ

    سینئر اداکار اکبر خان چل بسے

    معروف گلوکارہ نئیرہ نور کی پہلی برسی

  • میکا سنگھ اور راکھی ساونت میں صلح

    میکا سنگھ اور راکھی ساونت میں صلح

    بالی وڈ آئٹم گرل راکھی ساونت اور میکا سنگھ کے درمیان صلح‌ ہو گئی ہے، ان کے درمیان تنازعہ اس وقت بنا جب میکا سنگھ نے ایک پارٹی میں راکھی ساونت کا زبردستی بوسہ لے لیا تھا. راکھی نے اس پر خوب وبال اٹھایا تھا اور میکا سنگھ کے خلاف عدالت کا رخ کر لیا تھا. 2006 میں شروع ہو نے والا تنازعہ اب خود ہی راکھی ساونت نے ختم کر دیا ہے، کیونکہ اداکارہ نے میکا کے خلاف درج کروایا جانے والا مقدمہ واپس لے لیا ہے یوں دونوں کے درمیان صلح ہو گئی ہے. راکھی نے عدالت میں‌حلف نامہ بھی جمع کر وا دیا ہے یوں دونوں‌کے درمیان اب جھگڑے کی کوئی وجہ باقی نہیں رہی .

    راکھی ساونت اور میکا سنگھ کے درمیان ہونے والی صلح کو بالی وڈ انڈسٹری میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جا سکتا ہے. یاد رہے کہ ”میکا اور راکھی کے تنازعہ میں بہت سال تک راکھی کو ہدف تنقید بنایا جاتا رہا لیکن وہ ڈٹی رہیں لیکن اب انہوں نے مقدمہ کیوں اور کس کے کہنے پر واپس لے لیا ہے اس کی تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں‌”. یاد رہے کہ راکھی اور ان کے شوہر عادل کے درمیان بہت جلد طلاق ہونے والی ہے اور راکھی طلاق کی خوشی بھی مناتی پھر رہی ہیں.

    جب زیادہ دماغ لگا کر فیصلہ کریں تو غلط ہوجاتا ہے سرگن مہتا

    سوتیلی بہن کی پیدائش پر شہروز کی بیٹی نورے کا ری ایکشن کیا تھا

    ماہرہ کے کام کے ایتھکس نہیں پسند نادیہ افگن

  • مجھے کوئی اور مل گیا ہے لیکن شادی سے خوفزدہ ہوں راکھی ساونت

    مجھے کوئی اور مل گیا ہے لیکن شادی سے خوفزدہ ہوں راکھی ساونت

    بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت نے کہا ہے کہ میری زندگی میں کوئی اور آ گیا ہے وہ بہت اچھا انسان ہے وہ مجھ سے شادی کرنا چاہتا ہے لیکن میں شادی کے لئے تیار نہیں ہوں. عادل درانی کے ساتھ جو میری شادی ہوئی اور اسکا جو انجام ہوا اس سے میں بہت زیادہ خوفزدہ ہوں ، عادل سے میری طلاق ہو رہی ہے اور اس پر میں خوش ہوں. انہوں نے کہا کہ میں نے زندگی میں بہت رولیا اب میں اپنی زندگی کو بھرپور طریقے سے انجوائے کروں گی اور اپنی زندگی میں خوشیاں لانے والے کام کروں گی.

    راکھی نے کہا کہ میں ”جب سے پیدا ہوئی ہوں میں نے صرف تکلیفیں ہی اٹھائی ہیں ”عادل کے ساتھ شادی ہوئی تھی تو لگا کہ جیسے میری زندگی میں استحکام آگیا ہے اب کوئی غم میرے قریب نہیں آئیگا. لیکن ایسا کچھ بھی نہ ہوا بلکہ میں جتنا اس عرصے میں روئی شاید پوری زندگی نہ روئی ہوں گی. راکھی نے کہا کہ میری شادی اب میں سوچ سمجھ کر کروں گی، میں‌بہت مایوس تھی اس لئے کچھ ہفتون کے لئے دبئی گئی تھی اب میں واپس ممبئی آ گئی ہوں اور اب میں ہر فیصلہ سوچ سمجھ کر کروں گی.

     

     

     

    گوگل پر میری عمر غلط لکھی ہے میرب علی

    شوبز کی دنیا ڈپریشن دیتی ہے کر تعبیر

    دیپیکا پڈوکون نے بھی سرجری کروائی ؟‌اداکارہ نے بتا دیا