Baaghi TV

Tag: rakhi sawant

  • طلاق ہونے پر راکھی نے منائی خوشی

    طلاق ہونے پر راکھی نے منائی خوشی

    بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت جو کسی نہ کسی وجہ سے خبروں میں ضرور رہتی ہیں. ان کی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے . جس میں دلہن بنی ہوئی ہیں اور وہ ڈانس کررہی ہیں، راکھی ساونت وڈیو میں کہہ رہی ہیں کہ فائنلی میری طلاق ہو رہی ہے اور عموما لوگ طلاق کے وقت افسردہ ہوتے ہیں لیکن میں خوش ہو رہی ہوںٕ. راکھی نے کہا کہ میں طلاق ہونے پر پارٹی منا رہی ہوں .یہ کہہ کر انہوں نے ڈھول کی تھاپ پر جم کر ڈانس کیا. راکھی ساونت اور عاد ل درانی کی شادی ایک سال قبل ہوئی تھی، ان دونوں‌نے چھ ماہ تک شادی چھپائی .

    لیکن جیسے ہی راکھی نے اپنی شادی انائونس کر دی اور وڈیوز سوشل میڈیا پر جاری کر دیں تو عادل ان کے ساتھ اکھڑے اکھڑے رہنےلگے اور ان کے ساتھ مار پیٹ شروع کر دی. جس کے بعد راکھی کو پولیس کے ساتھ رابطہ کرنا پڑا اور عادل کو انہوں نے گرفتار کروا دیا تاہم اب راکھی نے طلاق ہونے کا اعلان کر دیا ہے اور اس سلسلے میں وہ خوشیاں بھی منا رہی ہیں .”ان کا کہنا ہے کہ وہ انسان زندگی سے چلا جائے جو آپ کو سب سے زیادہ دکھ دے رہا ہے تو اس سے بہتر کچھ نہیں ہو سکتا. کیونکہ جو اپنا ہوتا ہے وہ دکھ نہیں دیتا. عادل میرا نہیں تھا”.

    لاہور میں بے بی لیشس کی میڈیا بریفنگ

    بے بی لیشس مختلف فلم ثابت ہو گی شہروز سبزواری کا دعوی

    ہماری شادی میں کلئیر پتہ تھا کہ لڑکی والے کون ہیں اور لڑکے والے کون ہیں وکی کوشل

  • مجھے پاکستانیوں سے محبت ہے راکھی ساونت

    مجھے پاکستانیوں سے محبت ہے راکھی ساونت

    بالی وڈ کی آئٹم گرل راکھی ساونت کی حال ہی میں دبئی میں‌پاکستانی ایکٹریس ثناء بٹ کے ساتھ ملاقات ہوئی ہے . راکھی ساونت اس موقع پر کافی خوش دکھائی دے رہی ہیں انہوں نے پاکستانی اداکارہ ثناء بٹ کے کندھوں پر ہاتھ رکھا ہوا ہے اور خوشی کا ظہار کرتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ میں پاکستان اور پاکستانیوں سے بہت محبت کرتی ہوں مجھے ان سے ہمیشہ ہی بہت محبت ملی ہے.انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں تمام پاکستانی فنکاروں سے بہت محبت کرتی ہوں. راکھی نے دبئی میں ایک ڈانس اکیڈمی کھولی ہے جس کے لئے اکثر وہ وہاں آتی جاتی رہتی ہیں. یاد رہے کہ

    راکھی ساونت گزشتہ برس بہت زیادہ پریشان رہیں اور انہوں نے اپنے شوہر عادل کو پولیس کے حوالے کیا تھا لیکن اس کے باوجود وہ بے چین دکھائی دیتی ہیں اور چاہتی ہیں کہ ان کا گھر بس جائے، راکھی اکثر رو پڑتی ہیں وہ پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ کاش ان کا گھر بس جائے اور ان کی تمام مشکلات دور ہوجائیں.

  • ایک حالیہ تقریب میں‌راکھی کیوں رو پڑیں ؟‌

    ایک حالیہ تقریب میں‌راکھی کیوں رو پڑیں ؟‌

    بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت جو ابھی تک اسی جھٹکے سے نہیں نکلیں ہیں جو انہیں عادل درانی نے شادی میں‌دھوکے کی صورت میں انہیں دیا ہے، وہ عادل کے بعد اپنی زندگی میں مگن ضرور دکھائی دیتی ہیں ، کام کررہی ہیں ، نمازیں پڑھتی ہیں ، اسلام کی بات کرتی ہیں‌، وفا دار بیوی کی بات کرتی ہیں، ڈانس کرتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں لیکن وہ اندر سے ٹوٹ چکی ہیں، راکھی آج بھی اپنے شوہر عادل کی بات کرتی ہیں، گھر بسانے کی بات کرتی ہیں، انہوں نے حال ہی میں ایک تقریب میں شرکت کی وہاں وہ پھوٹ پھوٹ کر رو پڑیں اور کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ راکھی ساونت کو کون دھوکہ دے سکتا ہے، اسکے

    ساتھ کون برا کر سکتا ہے ؟ انہوں نے سوال کیا کہ کیا میں انسان نہیں ہوں میرے سینے میں دل نہیں ہے؟ کیا میں‌ گھر بسانے کے خواب نہیں دیکھ سکتی کیا؟‌ میں نے بھی گھر بسانے کا سپنا دیکھا مجھے دھوکہ دیا گیا، میں اس دکھ تکلیف سے چاہ کر بھی نہیں نکل پا رہی ہوں. یہ کہتے ہوئے وہ پھوٹ پھوٹ کر رو رہیں تھیں. یاد رہے کہ راکھی اور عادل کی شادی تنازعات کا شکار رہیں مار پیٹ کے الزام میں راکھی نے عادل کو گرفتار کر وا دیا تھا.

  • عادل نے مجھے قتل کرنے کےلئے کسی کو پیسے دئیے ہیں راکھی ساونت کا دعوی

    عادل نے مجھے قتل کرنے کےلئے کسی کو پیسے دئیے ہیں راکھی ساونت کا دعوی

    ڈانسنگ کوئین راکھی ساونت نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ میرا شوہر عادل جو کہ اس وقت میسور جیل میں بند ہے وہ مجھے قتل کروانے کی منصوبہ بندی کررہا ہے اور اس نے جیل میں بیٹھے ہی ایک شخص کو پیسے بھی دے دئیے ہیں جو کہ مجھے قتل کر دے گا، لیکن میں دعائیں پڑھ رہی ہوں مجھے کچھ نہیں ہوگا نہ ہی عادل اپنے ایسے ارادوں میں کامیاب ہو سکے گا. راکھی نے کہا کہ اب میں عادل کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی وہ مجھے کبھی بھی کہیں بھی مار دے گا، وہ جیل سے باہر آئیگا تو میں اس سے طلاق لے لوں گی. انہوں نے کہا کہ میں عادل سے بے حد ڈر چکی ہوں . لیکن میرا خدا میرے ساتھ ہے . یاد رہے کہ چند روز قبل راکھی نے کہا تھا کہ عادل نے

    انہیں جیل سے معافی کا پیغام بھجوایا ہے اور میں نے اس کی معافی رد کر دی ہے کیونکہ اب میں‌اسکے ساتھ نہیں رہنا چاہتی ، اس کے ساتھ رہنے کا مطلب ہے کہ میں اب خطرے میں ہوں. لہذا میں اب عادل سے طلاق لیکر اپنی زندگی بسر کروں گی مجھے عادل سے کوئی لینا دینا نہیں ہے تاہم اب انہوں نے انکشاف کر دیا ہے عادل نے انکو قتل کروانے کا حتمی منصوبہ بنا لیا ہے.

  • راکھی پڑ گئیں ایک اور مشکل میں

    راکھی پڑ گئیں ایک اور مشکل میں

    با لی وڈ اداکارہ و رقاصہ راکھی ساونت پڑ گئی ہیں ایک اور مشکل میں ، تفصیلات کے مطابق راکھی اپنے بھائی راکیش کو پولیس کی حراست چھڑوانے کےلئے بھاگ دوڑ کررہی ہیں. دراصل راکھی ساونت کو ایک چیک بائونس کے معاملے میں گرفتار کیا گیا ہے.راکھی ساونت کے بھائی کی گرفتاری ایک تاجر کی شکایت پر کی گئی ہے اور یہ شکایت تاجر نے تین سال پہلے درج کروائی تھی، بھارتی میڈیا کے مطابق راکیش ساونت کو تین سال قبل ایک تاجر کی شکایت پر قابل ضمانت وارنٹ کے تحت گرفتار کیا گیا تھا، اُس وقت راکیش کو اس شرط پر ضمانت دی گئی تھی کہ وہ رقم واپس کر دیں گے لیکن رقم واپس نہ کرنے پر گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا گیا۔ولیس نے راکھی کے بھائی راکیش کو گرفتار کرنے کے بعد 22

    مئی تک عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔ اب راکھی ساونت اپنے بھائی کی مدد کے لئے بھاگ دور کررہی ہیں ان کا کہنا ہے کہ پولیس کو کسی قسم کی غلط فہمی ہوئی ہے. یاد رہے کہ راکھی کے بھائی راکیش نے ہمیشہ راکھی کا ہر معاملے میں ساتھ دیا ہے راکھی اور ان کے بھائی کا آپس میں بہت پیار محبت ہے. راکھی کا کہنا ہے کہ اپنی ماں کے بعد سب سے زیادہ پیار میں اپنے بھائی کو کرتی ہوں.

  • ماں اور شوہر کا سایہ سر سے اٹھ گیا اکیلی ہوں اداس ہوں راکھی ساونت

    ماں اور شوہر کا سایہ سر سے اٹھ گیا اکیلی ہوں اداس ہوں راکھی ساونت

    اداکارہ راکھی ساونت کی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ بہت اداس اور پریشان ہیں ، وہ میڈیا کو بتا رہی ہیں کہ میں بہت اداس ہوں میری زندگی میں کسی قسم کی خوشی نہیں ہے، میں نے بہت چائو سے شادی کی تھی ، اس بار لگا تھا کہ گھر بس جائیگا لیکن ایسانہ ہو سکا ، میرے سر سے شوہر کا سایہ اٹھ گیا ، میری ماں میرا سہارا تھی اسکا سایہ سر سے اٹھا گیا ، میں اکیلی ہوں بے سہارا ہوں بے آسرا ہوں کہاں جائوں کیا کروں مجھے سمجھ نہیں آتی کہ میری زندگی کیسے بہتر ہو گی ، کیسے اس میں خوشیاں آئیں گی ، کب میں سکھ کا سانس لے سکوں‌گی ، میری پریشانیاں اور تکلیفیں کم ہی نہیں ہوتیں. یاد رہے کہ راکھی ساونت نے پچھلے ہفتے کہا تھاکہ مجھے جیل سے عادل درانی کا فون آیا ہے اور

    وہ مجھ سے معافی مانگ رہا ہے اور کہہ رہا ہے کہ اب وہ مجھے کبھی نہیں چھوڑے گا نہ تنگ کریگا، لیکن میں اسکو کبھی معاف نہیں کروں گی میں‌نے اسکو بولا ہے کہ مجھے باہر نکل کر طلاق دو لیکن اس نے کہا ہے کہ وہ ایسا نہیں کرے گا جبکہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ اب کی بار اگر اس کے ساتھ رہی تو میری جان کا رسک ہوگا.

  • راکھی ساونت کو جیل سے آئی کال عادل درانی کی

    راکھی ساونت کو جیل سے آئی کال عادل درانی کی

    بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت نے کہا ہے کہ مجھے جیل سے عادل کی کال آئی ہے اور اس نے مجھے کہا ہے کہ میں اسکو معاف کردوں ، لیکن میں نے اسکو کہا ہے کہ تم جیل سے باہر آکر مجھے طلاق دو ، لیکن اس نے کہا ہے کہ معاف کر دو آئندہ ایسا کچھ نہیں ہوگا اور میں تمیں طلاق نہیں‌ دوں گا. راکھی ساونت نے عادل کی کال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں‌ عادل کو معاف نہیں‌کرنا چاہتی ، اگر اس بار معاف کر دیا تو میری جان کو شدید خطرہ ہو گا. انہوں نے کہا کہ بات معافی سے حل نہیں ہوتی چاہے عادل عدالت کو ہی کیوں نہ لکھ کر دے دے کہ میں اس کے ساتھ

    رہوں گا اس کو پریشان نہیں کروں گا میں اسکی بات نہیں مانوں گی کیونکہ اب عادل پر مجھے بھروسہ نہیں رہا. انہوں نے کہا کہ ایک بار دل ٹوٹ گیا ہے بار بار تو میں اپنا دل خود نہیں توڑ سکتی. عادل کو شاید اب پتہ نہیں ہے کہ میں اب صرف اپنی جان ہوں مجھے اب خود سے بہت پیار ہے عادل اب اپنی زندگی جیے میں اپنی زندگی جیوں .راکھی نے کہا کہ کسی بھی لڑکی کو کسی مرد پہ اندھا اعتبار نہیں کرنا چاہیے.

  • میں عرفی کی بہن برفی ہوں راکھی ساونت

    میں عرفی کی بہن برفی ہوں راکھی ساونت

    عرفی جاوید جن پر تنقید ان کی ڈرسینگ کی وجہ سے ہر وقت ہر پل ہوتی ہے، عرفی فیشن میں ہالی وڈ کو بہت زیادہ کاپی کرتی ہیں. عرفی سے قبل راکھی ساونت کو بولڈ ڈریسسز کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا تھا، جہاں بالی وڈ انڈسٹری عرفی جاوید کی فیشن سینس کو بسند نہیں‌کرتا وہیں راکھی ساونت ہیں عرفی جاوید کے فیشن سینس کی ہیں دیوانی . راکھی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ عرفی جاوید کو کوئی جو مرضی کہتا رہے لیکن مجھے وہ پسند ہے وہ میری بہن ہے وہ عرفی ہے اور میں برفی ہوں. ہم دونوں بہنیں ہیں ، ہم بھارت کو ہمیشہ اپنے فن سے یونہی

    اینٹرٹین کرتی رہیں گی. عرفی جاوید اپنی شرائط پر جی رہی ہے ، اور ایسا ہی ہونا چاہیے ہر کسی کو اپنی مرضی کے مطابق جینے کا حق ہونا چاہیے، نہ عرفی کسی کی پرواہ کرتی ہے اور نہ ہی میں کرتی ہوں. راضح رہے کہ راکھی ساونت نے عادل درانی کے ساتھ علیحدگی ہونے کے بعد پھر سے اپنے کیرئیر پر توجہ دینی شروع کر دی ہے ، انہوں نے دبئی میں ڈانس اکیڈمی بھی بنائی ہے، جس کے لئے وہ اکثر دبئی میں ہی موجود ہوتی ہیں. اس کے علاوہ راکھی بھارت میں بھی کافی پراجیکٹس کررہی ہیں.

  • خدا راکھی ساونت جیسی قسمت کسی کی نہ بنائے

    خدا راکھی ساونت جیسی قسمت کسی کی نہ بنائے

    اداکارہ راکھی ساونت نے کہا ہے کہ میں نے زندگی میں بہت دکھ جھیلے ہیں ، ہر بار مجھے لگتا ہے کہ شاید اس بار میری زندگی بہتر ہوجائیگی لیکن ایسا نہیں ہوتا۔ راکھی نے کہا کہ میری جیسی قسمت کسی کی بھی نہ ہو، خدا دوسری راکھی ساونت نہ پیدا کرے۔ عادل جب میری زندگی میں آیا تو لگا کہ میری زندگی سے اب دکھ ختم ہوجائیں گے یہ مجھ سے پیار کرتا ہے مجھ سے شادی کررہا ہے مجھے خوش رکھے گا لیکن ایسا نہ ہوا۔ اس نے مجھے شادی چھپانے کا کہا ،سات مہینوں کے بعد جب شادی کا میں نے خود اعلان کردیا تو اس نے ماننے سے پہلے انکار کیا پھر مان گیا لیکن مجھے دھمکاتا رہا کہ ایسا کیوں کیا طلاق دے دوں گا۔ اب تمہاری وجہ سے میری بہن کی شادی نہیں

    ہورہی ، جبکہ میں اسکو بارہا کہہ چکی تھی کہ میری پہلی شادی میں دھوکہ ہوا ہے میں نہیں چاہتی کہ دوبارہ دھوکہ ہو۔ پہلا شوہر شادی شدہ تھا اس نے مجھ سے چھپایا، جب اسکے بیوی بچے میرے سامنے آئے تو میں نے اسکو چھوڑ دیا ، تم ایسا نہ کرو لیکن اسکی زندگی میں ایک کے بعد ایک لڑکی آتی رہی ہر بار کہتا رہا اگلی بار ایسا نہ ہوگا لیکن یہ اپنی حرکتوں سے باز نہ آیا۔ راکھی نے کہا کہ پتہ نہیں یہ مشکلیں کب ختم ہوں گی شاید میری جان لیکر ہی ختم ہوں گی۔

  • راکھی ساونت  کو گینگسٹر لارنس بسنوئی کی  وارننگ

    راکھی ساونت کو گینگسٹر لارنس بسنوئی کی وارننگ

    اداکار سلمان خان نے جب سے کالے ہرن کا شکار کیا ہے تب سے وہ مشکلات کا شکار ہیں ، ان کے پیچھے گینگسٹر لارنس بسنوئی مسلسل لگا ہوا ہے اس کا کہنا ہے کہ سلمان خان معافی مانگے ورنہ میں قتل کر دوں گا. حال ہی میں ایک بار پھر لارنس بسنوئی نے سلمان خان کو قتل کی دھمکی دے دی ہے، سلمان خان کو یہ دھمکی ای میل کے زریعے موصول ہوئی اور اس دوران سلمان خان اپنی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کی پرموشن میں مصروف تھے ، سلمان خان کے حق میں جہاں بہت سارے بالی وڈ کے سٹارز ہیں وہیں راکھی ساونت بھی ان کی بہت بڑی سپورٹر ہیں ، انہوں نے ہمیشہ لارنس بسنوئی کو آڑھے ہاتھوں لیا ہے اور کہا ہے کہ میرے بھائی کی جان چھوڑ دو ، اسکی

    طرف میلی آنکھ کرکے دیکھا تو ہم تمہیں نہیں چھوڑیں گے. راکھی ساونت نے ایک وڈیو کے زریعے کہا تھا کہ میں اپنے بھائی سلمان خان کی طرف سے آپ سے معافی مانگتی ہوں لارنس میرے بھائی کا پیچھا چھوڑ دو ، اس وڈیو کے بعد راکھی ساونت کو بھی لارنس بسنوئی نے وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے سے دور رہو تو بہتر ہے ورنہ سنگین نتائج کے لئے تیار رہو.