Baaghi TV

Tag: rakhi sawant

  • عمرے کے ٹھیکیدارو تم خدا کی نظر میں زیرو اور میں نمبر ون ہوں راکھی ساونت

    عمرے کے ٹھیکیدارو تم خدا کی نظر میں زیرو اور میں نمبر ون ہوں راکھی ساونت

    راکھی ساونت نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ میں اگر شلوار قمیض پہن کر نکلوں تو کہا جاتا ہے کہ میرا تو کیرئیر ہی ختم ہو گیا ہے اس لئے میں ایسا کررہی ہوں. دوسری طرف گلیمرس کپڑے پہنوں تو کہتے ہیں کہ ارے تم نے تو اسلام قبول کر لیا ہے ، تم ایسے کپڑے پہنتی ہو تمکو شرم نہیں آتی. کیا لوگ ہو تم ، جینے کیوں نہیں دیتے ، میں اگر کچھ غلط کروں گی تو میرا خدا مجھ کو روک لے گا ، تم خدا بننے کی کوشش نہ ہی کرو تو بہتر ہے. انہوں نے کہا کہ عمرہ کرنے کی بات کرتی ہوں تو کہتے ہیں کہ تم عمرہ کرکے آئو گی تو پھر بھی ایسے کپڑے

    پہنو گی؟ ابھی عمرہ کیا نہیں اور لوگوں کو پہلے ہی فکر لگ گئی ہے ، کیا میرے بینک میں پیسے تم لوگ ڈلوائو گے ؟ کیا میرے گھر کا کچن تم لوگ چلائو گے ؟ اگر تم لوگوں سے میں برداشت نہیں ہوتی تو آئو مجھے مار دو. راکھی نے یہ بھی کہا کہ جو مجھے بات کرتے ہیں وہ اللہ کی نظر میں زیرو اور میں نمبر ون ہوں کیونکہ میرے بارے میں بلاوجہ بات کی جاتی ہے مجھ پہ بلاوجہ الزامات لگائے جاتے ہیں . میرے گناہ کیوں اپنے سر لیتے ہو میری برائیاں کرکے مجھے گالیاں دیکر. جیو اپنی زندگی اور مجھے بھی جینے دو میری زندگی.

  • فلم کے ٹریلر لانچ پر گئے اور شہناز کی تعریف کرنے بیٹھ گئے راکھی ساونت

    فلم کے ٹریلر لانچ پر گئے اور شہناز کی تعریف کرنے بیٹھ گئے راکھی ساونت

    راکھی ساونت نے حال ہی میں کہا ہے کہ سلمان خان اپنی فلم کو پرموٹ نہیں‌کررہے وہ فلم کے ٹریلر لانچ پر گئے تو شہناز کی تعریفیں کرنے بیٹھ گئے ، اور دوسروں کی تعریفیں کرنے بیٹھ گئے ، حالانکہ خود کی تعریف بھی کرنی چاہیے. اس سے ان کی فلم کو فائدہ ہو گا. مجھے لگ رہا ہے کہ بھائی اپنی فلم کو سپورٹ نہیں کررہے ، میں ان کی فلم کو سپورٹ کروں گی . انہوں نے کہا کہ بھائی دل کے بہت اچھے ہیں ہر کسی کی تعریف کرتےہیں، اور شہناز اس قابل ہے کہ اسکی تعریف کی جائے ، اس نے بہت محنت کرکے اپنا نام اور مقام بنایا ہے. جس طرح سے سلمان خان

    نے سپورٹ کیا ہے شہناز کو اور اس کے سر پر ہاتھ رکھا ہے یہ بہت اچھی بات ہے . سلمان خان نے بہت ساروں کے کیرئیر کو بنایا ہے. ایسے لوگ دنیا میں‌کم پائے جاتے ہیں ، جو اپنا نہیں دوسروں کا ہر دم خیال رکھتے ہیں، انہوں نے یہ بھی کہا کہ میری ماں جب سے گئی ہے میں بہت اداس ہوں اور میرا دل روتا ہے. آج بھی فلائٹ میں تھی دبئی سے ممبئی آرہی تھی تو ماں کی یاد راستے میں بہت ستائی اور میں رونا شروع ہو گئی. آخر ماں نے پالا پوسا ہوتا ہے ، تو کیسے وہ دل سے نکل سکتی ہے بہت کوشش کرتی ہوں لیکن ماں کی یادیں دل سے نہیں جاتی .

  • راکھی عید کہاں منائیں گی؟

    راکھی عید کہاں منائیں گی؟

    بالی وڈ کی آئٹم گرل راکھی ساونت جنہوں نے دبئی میں ھال ہی میں ایک ڈانس اکیڈمی کی بنیاد رکھی ہے ، وہ ممبئی میں واپس آئی ہیں ، واپس آتے ہی ان کو انٹرویو کیا میڈیا نے ، راکھی ساونت کا کہنا ہے کہ میری زندگی کے یہ پہلے روزے اور عید ہے میں چاہتی ہوں کہ یادگار طریقے سے منائوں. میری عید کی شاپنگ ابھی نہیں ہوئی ، میری کوشش ہے کہ میں عید ممبئی میں منائوں لیکن دبئی میں بھی اکیڈمی اور ایک اور پراجیکٹ کی وجہ سے مصروفیت چل رہی ہے. راکھی ساونت نے کہا کہ دبئی میں میرا پروڈکشن ہائوس ایک رئیلٹی شو پلان کررہا ہے اس شو کو میں خود ہوسٹ کروں گی ، جبکہ اس میں پاکستان اور ہندوستان کے بچوں کو اپنا ٹیلنٹ دکھانے کا موقع دیا جائیگا. راکھی

    نے کہا کہ میں بہت جلد عمرہ بھی جائوں گی میرے کاغذات پراسس میں ہیں میں خدا کا گھر جا کر دیکھوں گی وہاں دعا بھی کروں گی.انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ میرے ساتھ زندگی میں جو کچھ بھی ہوا ہے اس پر رنجیدہ ہوں لیکن آگے بڑھنا پڑتا ہے لہذا میں آگے بڑھ رہی ہوں اور کوشش کررہی ہوں کہ اپنے ماضی سے نکل کر ھال پر توجہ دوں .

  • میرا نماز پڑھنا دوپٹہ لینا نہ لینا میرا اور خدا کا معاملہ ہے راکھی کا ناقدین کو جواب

    میرا نماز پڑھنا دوپٹہ لینا نہ لینا میرا اور خدا کا معاملہ ہے راکھی کا ناقدین کو جواب

    بالی وڈ کی آئٹم گرل کہلائی جانے والی راکھی ساونت آئے دن رہتی ہیں تنقید کی زد میں، حال ہی میں وہ تنقید کی زد میں اس وقت آئیں جب انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر جاری کی جس میں‌وہ نماز پڑھ رہی ہیں لیکن شلوار ٹخنوں سے اونچی ہے اس کو لیکر سوشل میڈیا پر کچھ لوگوں نے ان پر کافی تنقید کی. ان کو ایک وڈیو پیغام کے زریعے راکھی نے جواب دیا ہے. انہوں نے کہا ہے کہ خود تو روزے بھی رکھتے ہو ، شرابیں بھی پیتے ہو ، اور آگئے ہو مجھے سمجھانے؟ میں تو کوئی نشہ نہیں‌کرتی ، سگریٹ نہیں پیتی ، لہذا تم لوگ اپنی بکواس اپنے پاس رکھو، مجھے نماز نہ سکھائو ، مجھے اسلام نہ سکھائو، میرا میرے خدا کے ساتھ رشتہ ہے ، میں سر پہ دوپٹہ لوں یا نہ لوں

    کسی کو کیا تکلیف ہے. میں نماز پڑھتی ہوں روزے رکھتی ہوں ، خدا سے میرا ایک رشتہ ہے تم لوگ کون ہو؟‌
    راکھی نے کہا کہ میرے شوہر عادل مسلم تھے لیکن ہاتھ پیر جوڑ کر میں ان کو نماز پڑھواتی تھی، میرا یقین میرے خدا پر ہے میں اسکو ہر بات کی جوابدہ ہوں لہذا اپنے کام سے کام رکھیں. میں‌نے خدا سے گلہ کیا کہ میرا گھر ٹوٹا اچھا نہیں ہوا ، میرا کیا قصور تھا خدا نے میرے دل میں بات ڈالی کہ اس نے میرا گھر نہیں‌توڑا بلکہ میری زندگی بچائی ہے. میرا بھی اب یقین ہے کہ اس نے میری زندگی بچائی ہے. مجھے ناقدین سے فرق نہیں‌ پڑتا اسلئے جسکو جو اور جتنا بولنا ہے بولتا رہے.

  • راکھی ساونت ایک بار پھر آ گئیں تنقید کی زد میں

    راکھی ساونت ایک بار پھر آ گئیں تنقید کی زد میں

    بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت ایک بار پھر ہیں تنقید کی زد میں. اس بار وہ تنقید کی زد میں ہیں خود کی ہی وجہ سے. راکھی ساونت نے انسٹاگرام پر ایک وڈیو پوسٹ کی جس میں وہ نماز پڑھتی ہوئی نظر آرہی ہیں، انہوں نے کالے رنگ کا لباس زیب تن کر رکھا ہے جو کہ ٹخنوں سے اونچا ہے. جب یہ وڈیو وائرل ہوئی تو انہیں کرنا پڑا شدید تنقید کا سامنا ، سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ راکھی کو چاہیے کہ وہ نماز پڑھنے سے پہلے اسلام کو اچھی طرح سمجھیں اور نماز پڑھنے کے حوالے سے مذہب کیا کہتا اسکو سٹڈی کریں، کئی سوشل میڈیا صارفین کا یہ بھی

    کہنا تھا کہ اداکارہ کو اس طرح‌ہر روز ہر وقت اپنی نماز کی تشہیر نہیں کرنی چاہیے. یوں راکھی ساونت خود ہی وڈیو شئیر کرکے آ گئیں تنقید کی زد میں ، تاحال راکھی کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بھی بیان سامنے نہیں آیا. یاد رہے کہ راکھی ساونت نے گزشتہ برس مئی میں عادل درانی سے شادی کی اور مسلمان ہو گئیں تھیں ، مسلم ہونے کے بعد وہ نہ صرف نماز پڑھتی ہیں بلکہ روزے بھی رکھتی ہیں اور مسلمان ہو کر وہ کافی خوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ ان کو جو سکون نماز پڑھ کر محسوس ہوتا ہے وہ کسی دوسرے کام میں نہیں.

  • خواتین کے لئے الگ مساجد بنائی جائیں راکھی کی اپنی  حکومت سے اپیل

    خواتین کے لئے الگ مساجد بنائی جائیں راکھی کی اپنی حکومت سے اپیل

    بالی وڈ آئٹم گرل کہلائی جانے والی راکھی ساونت نے حال ہی میں‌ ایک انٹرویو کے زریعے بھارت سرکار سے اپیل کی ہے کہ خواتین کےلئے الگ مسجد بنائی جائے. انہوں نے کہا کہ دبئی میں‌خواتین کےلئے الگ نماز پڑھنے کا انتظام ہے. لیکن بھارت میں ایسا بالکل نہیں ہے. راکھی نے ہاتھ جوڑ کر بھارت سرکار اپیل کی کہ خواتین کے لئے الگ مسجدیں بنائی جائیں جہاں وہ دنیا کے جھنجھٹ چھوڑ کر عبادت آرام سکون سے کر سکیں. انہوں نے کہا کہ گھر میں‌ کبھی دروازے پر گھنٹی بجتی ہے کبھی کسی کا فون آجاتا ہے، سکون سے عبادت کرنے کا اپنا ہی مزہ ہے. انہوں نے کہا کہ امیر سے امیر انسان بھی آخر میں دنیا سے اپنے ساتھ کچھ نہیں‌ لیکر جائیگا بلکہ اس کے اعمال اور دعائیں

    اسکے ساتھ جائیں گی. انہوں نے کہا کہ مرنے کے بعد اللہ ایک ہی قطار میں سب کو کھڑا کرتا ہے ایسا نہیں ہو گا کہ امیروں کی الگ قطار ہو گی اور غریب کے لئے الگ قطار ہو گی . راکھی نے کہا کہ میں نے تو اپنے لمبے نیل بھی کٹوا دئیے ہیں صرف اسلئے کہ سکون سے نماز پڑھ سکوں. لمبے ناخنوں سے تکلیف ہوتی تھی نماز پڑھنے میں‌دقت تھی اب آسانی سے دعا مانگ سکتی ہوں سجدہ کر سکتی ہوں لمبے ناخن مسئلہ نہیں کریں گے.

  • راکھی ساونت مولانا طارق جمیل کو سننے لگیں

    راکھی ساونت مولانا طارق جمیل کو سننے لگیں

    بالی وڈ رقاصہ اور اداکارہ راکھی ساونت نے جب سے اسلام قبول کیا ہے وہ نماز پڑھنے اور روزہ رکھنے کے معاملے میں‌کافی پرجوش نظر آتی ہیں. وہ اکثر اپنے روزے اور عبادات کا زکر اپنی وڈیوز میں کرتی رہتی ہیں. انہوں نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک ریل شئیر کی ہے جس میں وہ مولانا طارق جمیل کو سن رہی ہیں اور مولانا طارق جمیل اس بیان میں خدا کی بڑائی بیان کرنے کے ساتھ معاف کردینے کی صفت کو بیان کررہے ہیں. راکھی ساونت اسے غور سے سن رہی ہیں. یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ راکھی اس طرح کا کسی کا بیان سن رہی ہیں اس سے پہلے بھی وہ

    ایسی احادیث سنتی ہوئی نظر آرہی ہوتی ہیں جو اسلام کی بڑائی کو بیان کرتی ہیں. واضح رہے کہ راکھی ساونت نے عادل درانی نامی لڑکے کے ساتھ شادی کرنے کے بعد اسلام قبول کیا اور وہ اسلام قبول کر کے کافی خوش نظر آتی ہیں. وہ نماز پڑھنے کے ساتھ روزہ رکھتی ہیں. راکھی ساونت کو جب سے ان کے شوہر نے دھوکہ دیا ہے اس کے بعد وہ کافی ٹوٹ گئی تھیں لیکن انہوں نے اپنے آپ کو ایک بار مضبوط بناتے ہوئے اپنے کیرئیر پر توجہ دینا شروع کر دی ہے.

  • سلماں غریبوں کا داتا ہے، انکے دشمن اندھے ہوجائیں راکھی ساونت

    سلماں غریبوں کا داتا ہے، انکے دشمن اندھے ہوجائیں راکھی ساونت

    بالی وڈ اداکار سلمان خان جنہیں ایک بار پھر جان سے مار دینے کی دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں ان کے ھوالے سے راکھی سااونت نے ایک وڈیو پیغام جاری کیا ہے. انہوں نے کہا ہے کہ سلمان خان غریبوں کا داتا ہے، کئی غریب لوگ ایسے ہیں جن کی وہ کفالت کرتے ہیں ، وہ بے حد امیر ہیں لیکن وہ ایک بیڈ روم ہال میں رہتے ہیں. ان کو اپنے پیسے کا بالکل بھی گھمنڈ نہیں ہے. وہ ایک نیک انسان ہے. راکھی ساونت نے کہا کہ سلمان خان کے دشمنوں کو خدا غارت کرے ان کی آنکھیں پھٹ جائیں. وہ اندھے ہو جائیں . سلمان خان ایک لیجنڈ ہیں اس ملک کا سرمایہ ہے. رمضان کا مہینہ ہے لوگ دعائیں کررہے ہیں اور میں کہتی ہوں کہ سلمان خان کے لئے بھی دعا کی جائے ان کی سلامتی کی دعا کی جائے. سلمان خان کے ساتھ

    بہت سارے لوگوں کا رزق جڑا ہوا ہے.حکومت بھی سلمان خان کو جان سے مار دینے کی دھمکی کو سنجیدہ لے میں جانتی ہوں کہ سلمان خان کی سیکیورٹی کو مزید بڑھا دیا گیا ہے لیکن یہ کافی نہیں ہے، جان سے مار دینے کی دھمکیاں دینے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جانا چاہیے.راکھی ساونت نے کہا کہ سلمان خان میرا نہیں پوری قوم کا بھائی ہے ہم سب کی دعائیں ان کے ساتھ ہیں.

  • روزہ رکھ کر نماز پڑھ رہی ہوں دل کو بہت سکون مل رہا ہے راکھی ساونت

    روزہ رکھ کر نماز پڑھ رہی ہوں دل کو بہت سکون مل رہا ہے راکھی ساونت

    بالی وڈ کی اداکارہ راکھی ساونت جنہوں نے مسلم لڑکے عادل درانی کے ساتھ شادی کی اوران کی محبت میں مسلمان ہو گئیں . مسلمان ہونے کے بعد وہ مکمل طور پر دین اسلام کے احکامات پر چلنے کی کوشش کر رہی ہیں ایسا ان کا دعوی ہے. راکھی نے حال ہی میں‌ اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک وڈیو ڈالی ہے جس میں انہوں نے اپنا سر مکمل طور پر ڈھانپا ہوا ہے اور وہ اپنے مداحوں کو بتا رہی ہیں کہ آج میں نے رمضان کا پہلا روزہ رکھا ہے اور میں بہت خوش ہوں ، صبح چار بجے سحری ہوئی اور اس وقت کھایا اس کے بعد سے ابھی تک مجھے بھوک نہیں لگی. میں

    نماز پڑھ رہی ہوں اور اللہ سے دعائیں‌مانگ رہی ہوں، ایسا کرنے سے میرے دل کو بہت زیادہ سکون مل رہا ہے. راکھی نے کہا کہ اسلام میں بہت زیادہ طاقت ہے اس کے احکامات کے مطابق چلیں تو زندگی کافی سہل ہوجاتی ہے. میں بہت پریشان رہی لیکن اب میرا دل سنبھلنے لگا ہے میں محسوس کرتی ہوں اللہ کی عبادت کرکے نماز پڑھ کر میری روح کو راحت ملتی ہے اور میرا زہنی سکون بحال ہو رہا ہے. جس کے لئے میں اپنے رب کی مجھ پہ کرم نوازیوں کی شکر گزار ہوں.

  • راکھی ساونت نے نیا گانا ریلیز کر دیا

    راکھی ساونت نے نیا گانا ریلیز کر دیا

    راکھی ساونت جن کی زندگی کافی زیادہ مشکلات کا شکارہے انہوں نے عادل درانی کے ساتھ اپنے بریک اپ کے بعد پھر سے کام کرنا شروع کر دیا ہے. انہوں نے حال ہی میں ایک گانا ریلیز کیا ہے، گانے کے بول ہیں یادیں. اس گانے کے ھوالے سے راکھی ساونت نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ گانا میری آپ بیتی ہے ، عادل کے ساتھ شادی کے بعد میرے ساتھ جو بھی ہوا میں نے اس گانے کے زریعے دکھانے کی کوشش کی ہے. کہنے کو تو یہ چار منٹ کا گانا ہے لیکن اس میں میں نے اپنی زندگی کی مشکلات دکھائی ہیں . مجھے کس طرح‌دھوکہ دیا گیا یہ دکھانے کی

    کوشش کی ہے. ویسے تو چار منٹ بہت کم ہیں میرے ساتھ جو ہوا اس کو دکھانے اور بتانے کےلئے. لیکن یہ زندگی ہے اس نے تو چلتے ہی رہنا ہے ، لہذا میں ایک بار پھر اپنے پائوں پر کھڑے ہونے کی کوشش کررہی ہوں. میری ویب سیریز بھی آرہی ہی گانے بھی آرہے ہیں ، آئٹم نمبرز بھی آرہے ہیں . میں سجھتی ہوں کہ عادل نے میرے ساتھ جو کچھ بھی کیا ہے وہ اس پر ایک دن ضرور پچھتائے گا لیکن مجھے افسوس ہے کہ میں نے ایک غلط انسان کا انتخاب کیا .