Baaghi TV

Tag: rakhi sawant

  • عادل درانی کی راکھی ساونت کو طلاق دینے کی دھمکی

    عادل درانی کی راکھی ساونت کو طلاق دینے کی دھمکی

    بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت ہیں اپنی شادی کو لیکر خاصی پریشان. انہوں نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ میرے شوہر عادل نے مجھے طلاق دینے کی دھمکی دی ہے، اور کہا ہے کہ ہمارے اسلام میں میاں بیوی کی باتیں گھروں میں ہوتی ہیں. میں نے گھر میں کئی مہینے بات کی ہے لیکن عادل کی سمجھ میں یہ بات نہیں آرہی اس لئے مجھے سڑک پر نکلنا پڑا ہے. راکھی نے کہا کہ عادل نے مجھے طلاق دینے کی دھمکی دی ہے اسکا کہنا ہے کہ وہ مجھے چھوڑ‌دے گا اگر میں گھر کی باتیں گھر میں نہیں رکھوں گی. راکھی نے مزید یہ بھی کہا کہ میں پچھلے کئی مہینوں سے عادل سے کہہ رہی ہوں کہ جو کچھ وہ کررہا ہے نہ کرے ،اور مجھے اپنا لے لیکن وہ کسی بات کی طرف نہیں آرہا. اسکے افئیرز کی وجہ سے میں اس سے ناراض ہوں.

    راکھی ساونت مزید کہا کہ میں نے عادل سے کئی بار کہا ہے کہ میں‌سیڑھی نہیں آپ کی بیوی بن کر رہنا چاہتی ہوں. میں نے عادل کو شاہ رخ‌ خان ، سلمان خان ، رنویر سنگھ جیسے آرٹسٹوں سے ملوا دیا اتنی شہرت دیدی اور کیا چاہیے اسکو مجھ سے کیوں‌مجھے تنگ کررہا ہے. میرا استعمال نہ کرے ، میرا استعمال کرکے اگر اسکو آسکر ملتا ہے تو لے لے لیکن میرے ساتھ شادی کوخراب نہ کرے.

  • راکھی اور عادل کے اختلافات کی کہانی سامنے آگئی

    راکھی اور عادل کے اختلافات کی کہانی سامنے آگئی

    بالی وڈ‌اداکارہ اور آئٹم گرل راکھی ساونت جنہوں نے عادل درانی کے ساتھ شادی کرنے کے لئے اسلام قبول کر لیا وہ ہیں اب خاصی پریشان . وہ اکثر میڈیا میں کہتی رہی ہیں کہ وہ اپنی شادی کو بچانا چاہتی ہیں. لیکن کھل کر انہوں نے کوئی بات نہیں کہی تھی کہ وہ ایسا کیوں کہتی تھی ، وہ ایسا کیوں کہتی تھیں یہ اب کھل کر سامنے آ گیا ہے. راکھی ساونت کے شوہر عادل درانی کا کسی لڑکی کے ساتھ افئیر ہے جس کی وجہ سے راکھی خاصی پریشان ہیں. راکھی کو عادل کی گرل فرینڈ باقاعدہ فون کر کے دھمکاتی ہے کہ اسے چھوڑ دو ورنہ وہ تمہیں چھوڑ کر مجھ سے شادی کرے گا. اس لڑکی کی وجہ سے عادل اور راکھی کے درمیان ان بن چل رہی ہے، یہی وجہ ہے کہ راکھی کی ماں آخری دنوں میں جب بہت بیمار تھی تو راکھی اکیلی ہسپتالوں میں

    جاتی ہوئی دیکھی گئیں عادل ان کے ساتھ دکھائی نہیں دئیے. راکھی ساونت کا ماننا ہے کہ انہوں نے نے اگر شادی کی ہے تو وہ اب عادل کے ساتھ گھر بسانا چاہتی ہیں. لیکن ایسا محسوس ہوتا ہے کہ عادل کا راکھی کے ساتھ گھر بسانے کا ارادہ نہیں ہے وہ دیر سویر سے راکھی کو چھوڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں. انہوں نے بالی وڈ میں اینٹری کے لئے محض راکھی ساونت کو سیڑھی بنا کر استعمال کیا. اس رشتے کا انجام درد ناک ہی محسوس ہوتا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ راکھی عادل کے ساتھ اپنے رشتے کو بچا پاتی ہیں یا نہیں.

  • راکھی ساونت کی والدہ انتقال کر گئیں

    راکھی ساونت کی والدہ انتقال کر گئیں

    بالی وڈ‌ اداکارہ اور آئٹم گرل راکھی ساونت کی والدہ انتقال کر گئی ہیں اب سے کچھ دیر پہلے ان کی والدہ ممبئی کے ہسپتال میں دنیا سے رخصت ہو گئی ہیں. راکھی ساونت کی والدہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں. راکھی ساونت گزشتہ کئی روز سے اپنی والدہ کی سیریس حالت کے بارے میں میڈیا پر آ کر بتا رہی تھیں، کہ کینسر ان کی والدہ کے پوری جسم میں پھیل چکا ہے ، نہ وہ بول رہی ہیں نہ ہی کسی کو پہچان رہی ہیں. راکھی کی والدہ کو ڈاکٹروں نے چند روز قبل وینٹیلیٹر پر منتقل کر دیا تھاکیونکہ ان کو سانس لینے میں‌دشواری کا سامنا تھا. لیکن اب راکھی کی والدہ اس دنیا میں‌نہیں رہیں وہ کیسنر سے جنگ لڑے لڑتے زندگی کی بازی ہار گئی ہیں.ان کی موت سے چند منٹس پہلے راکھی نے میڈیا کو بتایا تھا کہ ڈاکٹروں

    کا کہنا ہےکہ میری والدہ کی طبیعت میں بہتری نہیں آرہی اور انکی حالت ہر گزرتے منٹ میں تشویشناک ہوتی جا رہی ہے. انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ خدایا میری والدہ کو اگر زندگی نہٰں دے سکتا تو اسکی تکلیف میں ہی کمی کردے. یاد رہے کہ راکھی ساونت اپنی والدہ کی وجہ سے بہت پریشان تھیں دن رات ان کے ساتھ ہسپتال میں رہ رہی تھیں.راکھی نے جب بھی میڈیا سے بات کی انکی آنکھیں‌نم ہی نظر آئیں.

  • راکھی ساونت نے سلمان خان اور شاہ رخ خان سے مدد مانگ لی

    راکھی ساونت نے سلمان خان اور شاہ رخ خان سے مدد مانگ لی

    راکھی ساونت جو کہ ہر وقت کسی نہ کسی وجہ سے خبروں میں ہی رہتی ہیں . آجکل ان کی والدہ کی بیماری کی وجہ سے میڈیا دن رات ان کو گھیرے رکھتا ہے. حال ہی میں راکھی جب اپنی ماں کی عیادت کے لئے ہسپتال پہنچیں تو میڈیا نے ان سے فلم پٹھان اور کسی کا بھائی کسی کی جان کے ٹیزر کے ھوالے سے بات کی . راکھی نے کہا کہ سنا ہے کہ پٹھان اچھی اوپننگ لے رہی ہے میری دعا ہے کہ پٹھان دو سو نہیں دو ہزار کروڑ روپے کمائے اور مجھے امید ہے کہ ایسا ہی ہو گا.ان سے جب سوال ہوا کہ سلمان خان کی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کا ٹریلر ریلیز ہوا ہے اس بارے کیا کہیں گی تو انہوں نے کہا کہ یقینا اچھی فلم ہو گی . انہوں نے یہ بھی کہا کہ خدا ان دونوں خانز کو ہمیشہ کامیابیوں سے نوازے. میری سلمان خان

    اور شاہ رخ خان سے دعا ہے کہ دونوں میرا گھر بچا لیں میری ماں کو بچا لیں میری زندگی کو بچا لیں. انہوں نے کہا ہے کہ دونوں خانز نے ہمیشہ میری بہت زیادہ مدد کی ہے میری دعائیں ہر وقت ان کے ساتھ رہتی ہیں. میں پٹھان فلم دیکھنا چاہتی ہوں لیکن میری ماں کی بیماری کی وجہ سے میں ایسا نہیں‌کر پا رہی.

  • سلمان خان نے سکھایا سبق شرلین چوپڑا کو

    سلمان خان نے سکھایا سبق شرلین چوپڑا کو

    راکھی ساونت اور شرلین چوپڑا کے درمیان کی لڑائی زیادہ بڑھی تو شرلین نے راکھی کے خلاف ایک ایف آئی آر درج کروا دی اور راکھی کو گرفتار کر وا دیا. راکھی کی گرفتاری کے بعد شرلین کو ایسا لگا کہ جیسے انہوں نے بہت بڑا معرکہ مار لیا ہو انہوں نے بڑے بڑے بیانات دینے شروع کر دئیے. انہوں نے کہا کہ میں راکھی کو اچھا سبق سکھائوں گی ایسا سبق ہو گا کہ وہ آئندہ سے کسی کو کچھ کہنے سے پہلے دس بار سوچیں گی. ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ سلمان خان بھی سن لیں وہ اس بار راکھی کا ساتھ نہ دیں اور یاد رکھیں کہ دیش کی عزت کے ساتھ کوئی نہیں کھیل

    سکتا. اس کے بعد سلمان خان آئے ایکشن میں انہوں نے راکھی کی نہ صرف ضمانت کروائی بلکہ اس کے بعد شرلین کو پولیس کے ہاتھوں گرفتار کروایا اس کے بعد شرلین نے سلمان خان سے معافی مانگی اور پھر سلمان خان نے شرلین کو آخری وارننگ دیتے ہوئے معاف کر دیا. یوں شرلین کی عقل سلمان خان نے ٹھکانے لگائی امید ہے کہ وہ اب راکھی ساونت کے ساتھ پنگا لینے سے قبل دس بار سوچے گی . یاد رہے کہ شرلین چوپڑا نے بالی وڈ میں ایک آئٹم نمبر کی حیثیت سے شہرت حاصل کی.

  • راکھی ساونت نے شاہ رخ خان سے معافی کیوں مانگی ؟

    راکھی ساونت نے شاہ رخ خان سے معافی کیوں مانگی ؟

    بالی وڈ آئٹم گرم اور اداکارہ راکھی ساونت کسی نہ کسی وجہ سے خبروں میں‌ہی رہتی ہیں، گزشتہ دنوں وہ اپنی شادی کو لیکر رہیں خبروں میں اس کے بعد سے اب تک وہ اپنی ماں کی بیماری کو لیکر ہیں خبروں میں، انہیں‌شرلین چوپڑہ کی طرف سے ایف آئی آر درج کروانے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا لیکن سلمان خان نے بیچ بچائو کرتے ہوئے راکھی کو پولیس کی حراست نکلوا لیا، راکھی اپنی والدہ کی طبیعت کے لئے کافی پریشان ہیں. انہوں نے حال ہی میں شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کے لئے ڈھیروں دعائیں مانگی ہیں ساتھ ہی انہوں نے کہا ہے کہ شاہ رخ خان جی میری ماں کی طبیعت خراب ہے جس کی وجہ ابھی تک پٹھان کے کسی بھی گیت پر ریل نہیں بنا کر ڈال سکی. میں کوشش کر کے کل ایک ریل ضرور ڈالوں گی

    مجھے بہت یقین ہے کہ شاہ رخ خان کی فلم پٹھان سپر ہٹ ہو گی اور دیش جنتا اسے ہٹ بنائیگی. راکھی نے کہا کہ شاہ رخ خان جی آپ نے مجھے بہت سپورٹ کیا آپ نے مجھے بریک نہ دیا ہوتا تو شاید میں آج بالی وڈ میں‌ ہی نہ ہوتی . انہوں نے مزید کہا کہ سلمان خان میری ماں کا حال مجھ سے پوچھتے رہتے ہیں اورمیرے ڈاکٹرں سے بھی بات کرتے رہتے ہیں ، مجھے بہت خوشی ہے کہ بالی وڈ کی سلیبرٹیز میرے ساتھ کھڑی ہیں اور ہمیشہ انہوں نے مجھے بہت زیادہ عزت دی .