Baaghi TV

Tag: Ramzan

  • سوشل میڈیا پر بچوں کے ساتھ لی گئی تصاویر شیر کیں تو لوگوں نے کہا شرم کرو رمضان ہے

    سوشل میڈیا پر بچوں کے ساتھ لی گئی تصاویر شیر کیں تو لوگوں نے کہا شرم کرو رمضان ہے

    سینئر اداکارہ بشری انصاری نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ لوگوں کا خیال ہوتا ہے کہ چونکہ ہم شوبز میں ہوتےہیں اسلئے ہم روزے نہیں رکھتے ہوں گے نماز نہیں‌پڑھتے ہوں گے، ایسا بالکل نہیں ہے آرٹسٹ لوگ بہت اچھے سے رمضان کو سلیبریٹ کرتے ہیں. ہمارے سیٹ پر بہت سارے لوگ روزہ رکھتےہیں ، سحری افطاری ہم سب مل کر کرتے ہیں . انہوں نے کہا کہ حال ہی میں ، میں اپنے بچوں کے ساتھ ایک مال میں گئی وہاں‌کچھ تصاویر لیں ، سوشل میڈیا پر لگا دیں ،لوگوں نے ان تصاویر پر تبصرے کچھ یوں کئے، شرم کرو رمضان ہے تمہیں شرم نہیں آتی

    ایسی تصاویر شئیر کرتے ہوئے. بشری نے کہا کہ نہایت ہی غلط بات ہے لوگوں کو جج کرنا ، صرف انکے لباس اور تصاویر کی وجہ سے . بھئی ہم اگر ناچتے گاتے ہیں ایکٹنگ کرتے ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم روزے نہیں رکھتے یا ہم مسلمان نہیں ہیں. سچ تو یہ ہے کہ ہم شوبز کے لوگ گرمجوشی سے رمضان کا استقبال کرتے ہیں.اور سارا مہینہ اسکو مناتے ہیں ، روزے رکھتے ہیں نماز پڑھتے ہیں. بھئی ہم مسلمان ہیں اورہم اسلام کو فالو کرتے ہیں.

  • مایا علی کی عوام سے اپیل

    مایا علی کی عوام سے اپیل

    اداکارہ مایا علی ہیں پریشان ملک کی موجودہ صورتحال پر. انہوں نے حال ہی میں‌ انسٹاگرام پر ایک وڈیو شئیر کی ہے جس میں‌ ایک غریب شہری مفت آٹا نہ مل پانے پر رو رہا ہے. مایا علی نے اس ساری صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے ، لیکن ساتھ ہی انہوں نے صاحب استعدد لوگوں سے اپیل کی ہے کہ جتنا زیادہ سے زیادہ ممکن ہو سکے غریبوں کی مدد کیجیے. لوگ مفت اٹے کے لئے اپنی جانیں دے رہے ہیں . انہوں نے کہاکہ جن لوگوں کو اللہ نے بہت زیادہ دے رکھا ہے ان کا فرض ہے کہ وہ عید اور رمضان کے موقع پر دوسروں کو یاد رکھیں ، کسی بھوکے کو کھانا کھلانا اور اسکی مدد کرنا ، کیا پتہ آپ کے لئے کتنا اچھا ہوجائے اور اللہ آپ کو

    اسکا پتہ نہیں کتنا اجر دے. مایا علی نے کہا کہ اس نوجوان کو آٹا کے لئے روتا ہوا دیکھ کر شدید تکلیف ہوئی ہے اور حکومت کو بھی چاہیے کہ وہ ان معاملات دیکھے مہنگائی کو کنٹرول کرے. یاد رہے کہ حکومت نے مفت آٹا کی سکیم شروع کی ہے جس کے حصول کے لئے لمبی لمبی لائنیں لگی ہوتی ہیں ، اکثر بھگدڑ مچ جاتی ہے جس کے نتیجے میں بہت سارے لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں.

  • میرے گھرکے چولہوں میں گیس نہیں جویریا سعود بھڑک اٹھیں

    میرے گھرکے چولہوں میں گیس نہیں جویریا سعود بھڑک اٹھیں

    اداکارہ جویریا سعود نے سوشل میڈیا پر ایک وڈیو پوسٹ کی. اس میں وہ غصے کا اظہار کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں ، وہ بتا رہی ہیں کہ روزہ کھلنے میں‌ کچھ منٹس باقی ہیں اور ہمارے چولہوں میں گیس نہیں‌ہے. جویریا اپنے گیس کے چولہے آن کرکے دکھا رہی ہیں وڈیو میں اور گیس نہیں ہے. جویریا نے دکھایا کہ ہمارے پاس ایک الیکٹرک چولہا ہے اور اس پر ہلکی آنچ پر چیز بنائی جا سکتی ہے آنچ تیز کریں گے تو چیزیں جل جائیں گی. روزے کا وقت ہو رہا ہے اور ہمارے گھر افطاری میں کچھ بھی تیار نہیں ہے. جویریا نے کہا کہ شرم آنی چاہیے حکومت کو کہ جو اس

    طرح کی چیزوں کے خلاف ایکشن نہیں لیتی. اب جو باہر سے چیزیں لانا افورڈ نہیں کر سکتے وہ کیسے روزہ افطار کریں. بے شرمی کی انتہا ہے. جویریا سعود نے کہا کہ یہ مسلسل ہو رہا ہے کہ عین افطاری کے سے پہلے گیس نہیں ہوتی. سارا دن کا روزہ رکھا ہوتا ہے افطاری میں کچھ نہ ہو تو کتنی بری بات ہے . حکومت کے لئے باعث شرم ہے ایسا ہونا. جویریا نے کہا کہ ایک رمضان کے مہینے میں‌ تو لوگوں کو تنگ نہ کیا جائے انہیں سکون سے روزہ رکھنے اور کھولنے دیا جائے.

  • نہ بھیک دیں  نہ فروٹس خریدیں عدنان جیلانی کی لوگوں سے اپیل

    نہ بھیک دیں نہ فروٹس خریدیں عدنان جیلانی کی لوگوں سے اپیل

    اداکارعدنان جیلانی نے سوشل میڈیا پر ایک وڈیو بنا کر لوگوں سے اپیل کی ہے کہ خدا کے لئے فروٹس نہ خریدیں اور کم از کم ایک ہفتہ ایسا کریں ، مہنگا فروٹ فروخت کرنے والوں کی عقل ٹھکانے آجائے گی، انہوں نے کہا کہ سستے داموں فروٹ اور سزیاں لیکر مہنگے داموں لوگوں کو بیچ کر یہی لوگ عمرہ کرنے بھی چلے جاتےہیں. چلیں ہم ان کے عمرے کے فعل میں نہیں پڑتے لیکن کم از کم بے ایمانی تو نہ کریں چیزوں کے جو ریٹس اسسٹنٹ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے مقرر کر رکھے ہیں اس پر لوگوں کو چیزیں دیں. انہوں نے یہ بھی کہا کہ بے ایمانی کرنے والوں نے باز تو آنا نہیں لہذا سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ فروٹ کا بائیکاٹ کریں آپ سب لوگ. انہوں نے یہ

    بھی کہا کہ بھیک کسی کو نہ دیں کیونکہ بھیک مانگنے والے مافیاز ہیں میں کئی سالوں سے دیکھ رہا ہوں بڑی بڑی گاڑیوں میں لوگ فقیروں کے بھیس والوں کو مختلف علاقوں میں چھوڑ کر جاتے ہیں ، انہوں نے باقاعدہ میک اپ کیا ہوتا ہے ، لہذا ان کو پیسے دینے کی بجائے ایسے لوگ ڈھونڈیں جو واقعتا ضرورت مند ہیں. انہوں نے کہا کہ اس وقت بہت سارے ایسے لوگ ہیں جو اپنے بھرم میں بیٹھے ہیں ان کو ڈھونڈ کر ان کی مدد خفیہ طریقے سے کریں تاکہ ان کا بھرم بھی قائم رہ جائے.

  • فیصل قریشی نے تین دن کے لئے پھلوں کا بائیکاٹ کر دیا

    فیصل قریشی نے تین دن کے لئے پھلوں کا بائیکاٹ کر دیا

    اداکار فیصل قریشی نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک وڈیو لگائی ہے اس وڈیو میں‌ انہوں نے ایک خاص پیغام دیا ہے اور وہ پیغام ہے پھلوں کے بائیکاٹ کا. فیصل قریشی نے کہا ہے کہ اللہ تعالی نے مجھے اتنا دیا ہے کہ ہزار روپے کلو بھی پھل ہو جائیگا تو ہم خرید لیں گے میرے گھر والے بھی خرید لیں گے ، بلکہ میرے چند دوست ایسے بھی ہیں کہ پھل دو ہزار روپے کلو بھی ہو جائے تو بھی وہ خرید سکتے ہیں. لیکن ہمارے جیسا طبقہ پاکستان میں بہت تھوڑا ہے. پاکستان میں نوے فیصد لوگ ایسے ہیں جو صرف رمضان میں ہی پھل کھا سکتے ہیں، لیکن پھل فروشوں نے

    بلیک میلنگ شروع کر رکھی ہے جو پھل سو روپے کلو کا ہے اسے پانچ سو روپے میں‌فروخت کیا جا رہا ہے. اس بلیک میلنگ کو ختم کرنے کے لئے بہت ضروری ہے کہ ہم سب مل کر پھلوں کا بائیکاٹ کریں اور میں پھلوں کے بائیکاٹ مہم کا حصہ بن رہا ہوں آپ بھی ضرور بنیں تاکہ پھل مہنگا فروخت کرنے کی بدمعاشی کو ختم کیا جا سکے. فیصل قریشی نے کہا کہ میں آپ سب سے بھی درخواست کرتا ہوں کہ آپ بھی پھلوں‌کا بائیکاٹ کریں تب تک بائیکاٹ کریں جب تک کہ ان کو عقل نہیں‌ آجاتی.

  • حنا خواجہ بیات نے دیا مداحوں کو خوبصورت رمضان کا پیغام

    حنا خواجہ بیات نے دیا مداحوں کو خوبصورت رمضان کا پیغام

    سینئر اداکارہ حنا خواجہ بیات نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک وڈیو شئیر کی ہے جس میں وہ سر پر دوپٹہ لئے بیٹھی ہیں اور اپنے مداحوں کو رمضان کا خوبصورت پیغام دے رہی ہیں. حنا خواجہ بیات نے کہا ہے کہ رمضان کا مہینہ رحمتوں کا مہینہ ہے اس مہینے خدا کی رحمت ہر پل برستی ہے اور عبادت میں‌مشغول رہنے والے اپنی دعائیں بارگاہ الہی میں قبول ہوتا دیکھتے ہیں. انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کا پہلا جمعہ ہے ، جمعہ تو ویسے ہی برکتوں کا والا دن ہوتا ہے ، اور آج کے دن تو اللہ کی رحمت برس رہی ہے ، بارش ہو رہی ہے ٹھنڈی ہوا چل رہی ہے

    ،یہ وہ مہینہ ہے جب پاکستان وجود میں آیا ، میرا خدا ہمارے اس ملک کو سلامت رکھے اور پاکستانیوں کی مشکلات کو دور کرے . ہمیں‌اس مہینے میں‌ان لوگوں کو سحری اور افطاری میں ضرور یاد رکھنا چاہیے جو غریب اور مستحق ہیں. انہوں نے کہا کہ ہم سب کو چاہیے کہ ہم اس مہینے میں جتنا ہو سکے عبادت کریں ایک دوسرے کے لئے دل صاف کریں ، اور جو ہم سے ناراض ہیں ان کو منا لیں کیونکہ زندگی بہت زیادہ مختصر ہے.

  • علی ظفر نے اپنی پڑھی ہوئی نعت کی وڈیو شئیر کر دی

    علی ظفر نے اپنی پڑھی ہوئی نعت کی وڈیو شئیر کر دی

    گلوکارو اداکار علی ظفر نے رمضان المبارک کی مناسبت سے سوشل میڈیا پر ایک وڈیو شئیر کی ہے اس وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ علی ظفر فاصلوں کو تکلف ہے ہم سے اگر ہم بھی بےبس نہیں‌بے سہارا نہیں ، پڑھ رہے ہیں ، اس وڈیو کے ساتھ گلوکار نے یہ کیپشن بھی لکھا” یہ مقدس مہینہ نہ صرف روزہ رکھنے اور عبادت کرنے کا ہے بلکہ ہمارے دماغ ، جسم اور روح کو پاک صاف کرنے کے لئے بڑی انسپریشن ہے. میں آپ سب کے ساتھ اپنی پڑھی ہوئی نعت فاصلوں کو تکلف شئیر کرکے بہت زیادہ خوشی محسوس کررہا ہوں یہ ایک ایسی نعت ہے جو پرانی یادوں

    کی یاد دلاتی ہے مکہ اور مدینہ کی یاد دلاتی ہے. یہ نعت میری پسندیدہ ہے میں اکثر اسکو گنگناتا ہوں. علی ظفر نے ٹویٹر اور انسٹاگرام پر جب یہ وڈیو شئیر کی تو اسے بڑی تعداد میں‌سنا گیا اور علی ظفر نے جس ٹھہرائو کے ساتھ اس نعت کو پڑھا ہے اسے بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے. علی ظفر کے مداح ان کا شکریہ ادا کررہے ہیں کہ انہوں نے اتنی خوبصورت نعت کو رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں‌اپنے چاہنے والوں کے ساتھ شئیر کیا.

  • روزہ رکھ کر نماز پڑھ رہی ہوں دل کو بہت سکون مل رہا ہے راکھی ساونت

    روزہ رکھ کر نماز پڑھ رہی ہوں دل کو بہت سکون مل رہا ہے راکھی ساونت

    بالی وڈ کی اداکارہ راکھی ساونت جنہوں نے مسلم لڑکے عادل درانی کے ساتھ شادی کی اوران کی محبت میں مسلمان ہو گئیں . مسلمان ہونے کے بعد وہ مکمل طور پر دین اسلام کے احکامات پر چلنے کی کوشش کر رہی ہیں ایسا ان کا دعوی ہے. راکھی نے حال ہی میں‌ اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک وڈیو ڈالی ہے جس میں انہوں نے اپنا سر مکمل طور پر ڈھانپا ہوا ہے اور وہ اپنے مداحوں کو بتا رہی ہیں کہ آج میں نے رمضان کا پہلا روزہ رکھا ہے اور میں بہت خوش ہوں ، صبح چار بجے سحری ہوئی اور اس وقت کھایا اس کے بعد سے ابھی تک مجھے بھوک نہیں لگی. میں

    نماز پڑھ رہی ہوں اور اللہ سے دعائیں‌مانگ رہی ہوں، ایسا کرنے سے میرے دل کو بہت زیادہ سکون مل رہا ہے. راکھی نے کہا کہ اسلام میں بہت زیادہ طاقت ہے اس کے احکامات کے مطابق چلیں تو زندگی کافی سہل ہوجاتی ہے. میں بہت پریشان رہی لیکن اب میرا دل سنبھلنے لگا ہے میں محسوس کرتی ہوں اللہ کی عبادت کرکے نماز پڑھ کر میری روح کو راحت ملتی ہے اور میرا زہنی سکون بحال ہو رہا ہے. جس کے لئے میں اپنے رب کی مجھ پہ کرم نوازیوں کی شکر گزار ہوں.

  • حج مہنگا لیکن نماز کی ادائیگی مفت ہے فیضان شیخ

    حج مہنگا لیکن نماز کی ادائیگی مفت ہے فیضان شیخ

    جیسے ہی ماہ رمضان کے چاند کا اعلان ہوا تو ہر کسی کو ہر طرف سے مبارکباد کا سلسلہ موصول ہونا شروع ہو گیا. اداکار فیضان شیخ نے بھی اپنے مداحوں کو رمضان کی مبارکباد دی . اور کہا کہ رمضان کا مہینہ شروع ہو چکا ہے میں سب کو اسکی مبارکباد پیش کرتا ہوں. ہاں ٹھیک ہے حج مہنگا ہو گیا ہے وہ ہم میں سے بہت سارے لوگوں کی پہنچ سے باہر ہے لیکن نماز اب بھی مفت ہے اسکی ادائیگی کرنے میں‌ بالکل بھی پیسہ نہیں لگتا. حج تو ویسے بھی صاحب استطاعت لوگوں پر فرض ہے. انہوں نے کہا کہ مہنگائی جتنی بھی بڑھ گئی ہے لیکن زکوۃ کی شرح ابھی

    بھی نہیں بڑھی اس لئے پریشان نہ ہوں اور خدا کی عبادت کریں ، ایمانداری سے چلیں ، روزے رکھیں ، پانچ وقت کی نماز کی پابندی کریں. انہوں نے کہا کہ سچ بولنے پر بھی کسی قسم کا ٹیکس نہیں ہے. یوں فیضان شیخ نے الگ اور منفرد انداز میں اپنے مداحوں کو رمضان کی مبارکباد دی. فیضان شیخ کے اس انداز کوکافی سراہا گیا اور انہیں بھی ان کے مداحوں نے رمضان کی مبارکباد دیکر دعائیں دیں.

  • انوشے اشرف نے سوشل میڈیا چھوڑ‌دیا؟

    انوشے اشرف نے سوشل میڈیا چھوڑ‌دیا؟

    اداکارہ انوشے اشرف سوشل میڈیا پرکافی متحرک رہتی ہیں لیکن حال ہی میں انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک پوسٹ لگا کر سوشل میڈیا سے الوداع لینے کا اعلان کیا ہے. جی ہاں انوشے اشرف اب سوشل میڈیا پر نظر نہیں آئیں گی لیکن کیوں اور کتنے عرصے تک وہ ایسا کریں گی؟. تفصیلات کے مطابق انوشے اشرف نے سوشل میڈیا سے بریک لینے کا فیصلہ کیا ہے. انہوں‌نے کہا کہ میں رمضان المبارک کا کھلے دل اور دماغ سے استقبال کرنا چاہتی ہوں اور اس مہینے میں عبادات میں مصروف رہنا چاہتی ہوں میں نہیں چاہتی کہ سوشل میڈیا پر ہونے والی گفتگو اور

    چیزوں کا حصہ بنی رہوں. انہوں‌نے کہا کہ میں اس ہفتے پہاڑوں پر جائوں گی اور ایک روحانی تربیت کے پروگرام میں شریک ہوں گی جہاں عبادت، مطالعہ، مراقبہ اور تبادلہ خیالات کے سیشن ہوں گے، انوشے اشرف نے یوں سوشل میڈیا سے بریک لینے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس فیصلے کو بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ سب کو اس مہینے سوشل میڈیا سے دور رہ کے اپنا دھیان روزہ اور نماز پر رکھنا چاہیے اور جتنا ہو سکے اللہ کی عبادت میں مشغول رہنا چاہیے.