Baaghi TV

Tag: rana sanaullah

  • نگران وزیراعظم کیلئے نوازشریف منظوری نہ دیتے تو شہباز شریف دستخط نہ کرتے. رانا ثناء

    نگران وزیراعظم کیلئے نوازشریف منظوری نہ دیتے تو شہباز شریف دستخط نہ کرتے. رانا ثناء

    مسلم لیگ نواز کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ نگران وزیر اعظم کے نام کی منظوری قائد مسلم لیگ ن، میاں محمد نواز شریف نے دی ہے۔ جبکہ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اگر نوازشریف نگران وزیراعظم کی منظوری نہ دیتے تو شہباز شریف کبھی بھی اس سمری پر دستخط نہ کرتے۔

    سابق وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ نگران وزیر اعظم کے لئے زیر غور دیگر نام زیادہ معتبر اور پسندیدہ تھے مگر کسی وجہ سے ایک غیر اہم نام پہلے درجے پر آگیا۔ تاہم خیال رہے کہ نگران وزیراعظم کے تقررکا فیصلہ سابق وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجا ریاض کے درمیان ملاقات میں کیا گیا تھا اور دونوں رہنماؤں نے نگران وزیراعظم کے لیے انوار الحق کاکڑ کے نام پراتفاق کیا تھا۔

    دوسری جانب بتایا جارہا ہے کہ مسلم لیگ ( نواز ) کے صدر اور سابق وزیر اعظم شہباز شریف رواں ہفتے لندن روانہ ہوں گے۔ جبکہ قائد مسلم لیگ ( ن ) نواز شریف کی وطن واپسی کا پلان ترتیب دے دیا گیا ہے جبکہ اسی سلسلے میں شہباز شریف آئندہ تین روز میں لندن روانہ ہوں گے جہاں ان کی نواز شریف سے اہم ملاقاتیں ہوں گی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پی سی بی کی جانب سے یومِ آزادی پر جاری کی گئی ویڈیو نے صارفین کو مشتعل کر دیا
    ایشیا کپ 2023: ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ ،قیمتوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
    الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق مزید سخت کر دیا
    انگلش کرکٹرکرس ووکس آئی سی سی مینزپلیئر آف دی منتھ قرار

    ذرائع کے مطابق ملاقاتوں میں نواز شریف کی واپسی اور پارٹی ٹکٹوں کے حوالے سے اہم مشاورت کے بعد فیصلے کیے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے شریف خاندان کے وکلا سیاسی رفقا نے نواز شریف کے دورہ متحدہ عرب امارات ( یو اے ای )، سعودی عرب اور یورپ کے فوراً بعد وطن واپس آنے کا مشورہ دیا تھا جبکہ پارٹی کے بعض رہنماؤں نے ستمبر کے وسط میں آنے پراصرار کیا ہے۔ علاوہ ازیں ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف سے ملاقات کے لئے آئندہ تین ہفتوں میں رانا ثناء اللّٰہ، خواجہ آصف، پرویزرشید و دیگر بھی لندن جائیں گے۔

  • میں پنجاب حکومت واپس لے کر ہی واپس اسلام آباد جاؤں گا،رانا ثناء اللہ

    میں پنجاب حکومت واپس لے کر ہی واپس اسلام آباد جاؤں گا،رانا ثناء اللہ

    گاڑی پر جوتا پھینکے جانے پر رانا ثناء اللہ کا بھی ردعمل آ گیا

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے ہائیکورٹ کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلی کو 20، 22 دن ملے تھے انہوں نے روزانہ اربوں روپے کی کرپشن کی ان کی ساری توجہ ماسٹر پلان کی منظوری پر رہی

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ معزز عدالت نے پرویز الہی کو ریلیف دیا جو پنجاب کی عوام کو بہت مہنگا پڑا ہماری عدالت سے استدعا ہے کہ اس کیس کا جلد فیصلہ دے تاکہ اقلیتی حکومت عوام پر مسلط نہ رہے عمران خان ملکی سیاست میں ایک ناسور ہے جس نے لوگوں کو بدتمیزی سکھائی مجھے افسوس ہے کی میری گاڑی پر جوتا مارا گیا جسے ہمارے کارکنوں نے خوب مارا ،لیکن وہ بیچارہ تو مظلوم اور گمراہ ہوا ہوا تھا ضرورت اس بات کی ہے کہ اس فتنہ کا خاتمہ کیا جائے ،پرویز الہی کے پاس 186 اراکین نہیں ہیں اور وہ کسی صورت اعتماد کا ووٹ نہیں لے سکتے ہمارے پاس 179 اراکین ہیں اور رن آف الیکشن میں ہم کامیاب ہو سکتے ہیں تحریک انصاف کے اراکین ہمارے ساتھ آنا چاہتے ہیں لیکن سپریم کورٹ کا فیصلہ ان کے آڑے ہے،اب وہ اعتماد کا ووٹ نہ دے کر اپنے غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں

    وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ سلمان شہباز کی جہانگیر ترین سے پہلی ملاقات نہیں ہے۔ وہ پہلے بھی ایسی ملاقاتیں کرتے رہے ہیں حمزہ شہباز اپنی والدہ کی عیادت کے لئے بیرون ملک میں مقیم ہیں ،

    تحریک انصاف کا پنجاب اسمبلی سے بھی استعفوں پرغور

    نیب قانون میں اپوزیشن کی جانب سے ترامیم کا مسودہ، قریشی نے کھری کھری سنا دیں، کہا تحریک انصاف کیلئے یہ ممکن نہیں

    وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ہائوس میں جانے سے کسی کو بھی اندر جانےسے روکا جا سکتا،

    گیٹ پر سکیورٹی اسٹاف اور اسمبلی ارکان کے درمیان دھکم پیل ہوئی

    عثمان بزدار کے گرد گھیرا تنگ،مبشر لقمان نے بطور وزیر بیورو کریسی کیلئے کیسے سٹینڈ لیا تھا؟ بتا دیا

     پنجاب میں سال 2022 کے دوران سیاسی کشیدگی عروج پر رہی،

    دوسری جانب لیگی رہنما عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک قانونی بحث اس میں علی ظفر میں کوئی قانونی ارگیمنٹ نہیں گورنر کی اتھارٹی ہے کہ وزیراعلی کو اعتماد کے ووٹ کا کہے اعتماد کا ووٹ لینے ہوگا,جب گورنر نے کہہ دیا ہے گورنر کو ایوان میں غلط ثابت کریں ،186 ممبران کی حمایت لے گورنر کو غلط ثابت کریں ووٹ لازمی لینے ہوں گے, وزیراعلی مزید نہیں بھاگ سکتے اربوں روپے کی کرپشن پرویز الٰہی اور مونس الہی نے کی ،کسی کو مہنگائی کی کوئی فکر نہیں علی ظفر نے تاریخ لینے کی کوشش کی مگر استدعا منظور نہیں ہوئی،ای سی ایل میں پرویز الٰہی کا نام ڈالنے کی تجویز زیر غور ہے ووٹ نہ لینے پر قانون اور آئین میں کوئی گنجائش نہیں اسوقت پنجاب کا کوئی سی ایم نہیں ہے انکو بھی پتہ ہے کہ ووٹ نہیں ہے 17 دن میں لوٹ مار کا بازار گرم کیا گیا،21 21 بل ایک دن میں پیش کیے گئے پنجاب کی عوام بھوک سے بلک رہی ہے مونس الہی باہر پیسہ جمع کروانے گیا ہے ہماری عدالت سے درخواست ہے کہ فیصلہ آج کے دن ہی ہو،عدالتی وزیر اعلی آج نہیں رہے گا،

  • ویڈیو سامنے لاؤ یا معافی مانگو، آفریدی کیلئے مشکل پیدا ہوگئی

    ویڈیو سامنے لاؤ یا معافی مانگو، آفریدی کیلئے مشکل پیدا ہوگئی

    مسلم لیگ ن نے کے رہنما رانا ثناءاللہ نےمطالبہ کیا ہے کہ شہریار آفریدی یا تو منشیات برآمدگی کی ویڈیو سامنے لےکر آئیں یا قوم سے معافی مانگیں.

    تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے دعویٰ کیا کہ ان کیخلاف جھوٹا مقدمہ بنایا گیا ہے. انہوں نے کہا کہ “سیف سٹی کے کیمروں نے یہ بات ریکارڈ کرلی ہے کہ ٹول پلازہ پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی، جب مجھے گرفتار کیا تو یہ لوگ مجھے اسی وقت تھانے لے گئے تھے. یہ بات ریکارڈ سے ثابت ہوچکی ہے کہ ان کیخلاف تھانے جاکر جھوٹی کارروائی کی گئی”.

    واضح رہے کہ رانا ثناءاللہ منشیات برآمدگی کیس میں جیل میں ہیں اور سزا کاٹ رہے ہیں. وفاقی وزیر شہریار آفریدی نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے پاس رانا ثناءاللہ سے برآمد منشیات کی ویڈیو موجود ہے، تاہم یہ ویڈیو ابھی تک منظر عام پر نہیں آسکی جس کی وجہ سے رانا ثناءاللہ نے مطالبہ کیا کہ یا تو شہریار آفریدی منشیات برآمدگی کی ویڈیو سامنے لےکر آئیں یا قوم سے معافی مانگو.

    اقوام متحدہ بھی کنگال، پیسےمک گئے ،سیکرٹری جنرل نے پردہ چاک کردیا