Baaghi TV

Tag: rani

  • رانی کی 30 ویں برسی، آرٹ گیلری میں تصاویری نمائش

    رانی کی 30 ویں برسی، آرٹ گیلری میں تصاویری نمائش

    پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ رانی کی گزشتہ روز تیسویں برسی تھی ، ان کی ہر برسی کے موقع پر ان بیٹی رابعہ نے آرٹ گیلری میں ان کے کام کی تصاویری نمائش کرتی ہیں، اس بار بھی رابعہ نے اپنی والدہ رانی کی خوبصورت تصاویر کو خوبصورت آرٹ کے زریعے پیش کیا. اس موقع پر سینئر داکار غلام محی الدین ، علی محی الدین ، ناصر ادیب ، راشد خواجہ ، مومن ثاقب ، اماں نے شرکت کی. سب کا یہی کہنا تھا کہ رانی ایک بہترین اداکارہ تھیں ان کے فن کا جادو آج بھی اثر رکھتا ہے. آرٹس گیلری میں تصاویر نمائش کے ساتھ ساتھ رانی کے وڈیو گیت بھی چلائے جا رہے تھے جس

    سے دیکھنے والے بے حد محظوظ ہو رہے تھے. رانی کی ڈیتھ اینیورسری ان کی بیٹی ہر سال اسی طرح مناتی ہیں اور ان کی تصاویری نمائش کرتی ہیں. آرٹ گیلری میں نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد آئی اور رانی کی تصاویر اور ان کے کام کو سراہا. رابعہ حسن نے اس موقع پر کہا کہ ماں کا انتقال ہوئے تیس برس ہوئے ہیں لیکن مجھے ایسا لگتا ہے کہ ماں آج بھی میرے اردگرد ہے کہیں.

  • رانی کس گلوکارہ کے ڈرائیور کی بیٹی تھیں ؟‌

    رانی کس گلوکارہ کے ڈرائیور کی بیٹی تھیں ؟‌

    رانی کا اصل نام ناصرہ تھا، وہ کسی بہت بڑے گھرانے سے تعلق نہیں‌ رکھتی تھیں ، وہ ایک ٹیکسی ڈرائیور کی بیٹی تھیں، رانی بیگم کے والد مشہور گلوکارہ مختار بیگم کے ڈرائیورتھے.مختار بیگم نے رانی کا بہت خیال رکھا ، ان کو ڈانس سکھایا اور ان کو فلم انڈسٹری تک پہنچانے کا زریعہ بھی بنیں. رانی ایک بڑی اداکارہ تھیں دنیا ان کے نام کا دم بھرتی تھی ، ان کے پیچھے دیوانی تھی ، ان کی کوئی فلم لگتی تو دیوانہ وار لوگ سینما گھروں کا رخ کرتے، لیکن ذاتی زندگی میں وہ نہایت ہی پریشان تھیں، انہوں نے تین شادیاں کیں لیکن ان کو اذدواجی زندگی کا سکھ

    نہ مل سکا.رانی کی زندگی کا سب سے بڑا المیہ یہ رہا کہ جب معروف فلمساز حسن طارق نے رانی کو طلاق دی تو ان کے ساتھی جنہوں نے ان کے ساتھ فلموں میں‌کام کیا وہ بھی ان سے منہ موڑ گئے. اداکار شاہد نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ حسن طارق میرے دوست تھے جب انہوں نے رانی کو طلاق دی تو ہم بھی رانی سے پیچھے ہٹ گئے اورمیں نے رانی کے ساتھ سائن کی ہوئی فلموں کے پیسے پرڈیوسروں کو واپس کر دئیے. کینسر کے مرض میں مبتلا ہو کر دنیا سے بیگانی ہو گئیں، انہیں لاہور میں مسلم ٹاؤن کے قبرستان میں سپردِ‌ خاک کیا گیا۔رانی کو آج بھی ان کی بہترین اداکاری کی وجہ سے جانا جاتا ہے.

  • رانی کی 30 ویں برسی

    رانی کی 30 ویں برسی

    پاکستانی فلم انڈسٹری کی خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ رانی کی آج تیسویں برسی منائی جا رہی ہے وہ 27 مئی 1993 کو دنیا سے رخصت ہو گئی تھی، کینسر کے مرض سے جنگ لڑتے لڑتے رانی ہار گئیں. رانی کا اصل نام ناصرہ تھا.انہوں نے جب فلم انڈسٹری میں قدم رکھا تو ان کی شروع کی فلمیں فلاپ گئیں ان پر فلاپ اداکارہ کا ٹھپہ لگ گیا، لیکن جب ان کی قسمت کا ستارہ چمکا تو دنیا نے دیکھا. رانی نے اپنے دور کے تمام ہیرو کے ساتھ کام کیا، لیکن وحید مراد اور شاہد کے ساتھ انکی جوڑی کو بہت سراہا گیا. انہوں نے اردو اور پنجابی فلموں میں کام کیا اور

    دونوں میڈیمز میں انہیں بہت پسند کیا گیا. انہوں نے حسن طارق سے پہلی شادی کی، جو کہ ناکام ہو گئی اس کے بعد ان کی زندگی میں سرفراز نواز آئے. رانی نے ٹی وی کا آخری ڈرامہ خواہش کیا ، انہیں بہت پسند کیا گیا، ان کی بیٹی رابعہ کو انہوں نے شوبز میں نہیں آنے دیا.ان کی مشہور فلموں میں‌ ثریا بھوپالی ، امرائو جان ادا، بہارو برسائو، انجمن و دیگر قابل زکر ہے. دل دھڑکے میں تم سے یہ کیسے کہوں، جیسے گانوں نے ان کو امر کر دیا.

  • سجل علی امرائو جان  بن گئیں

    سجل علی امرائو جان بن گئیں

    شہرہ آفاق ناول امراﺅ جان ادا جس پر پاکستان اور بھارت میں فلمیں بن چکی ہیں. پاکستان میں جب امراﺅ جان بنی تو امراﺅ جان فلمسٹار رانی بنیں ان کی خوبصورت اداکاری نے امراﺅجان کے کردار میں حقیقت کے رنگ بھر دئیے. دوسری طرف 80 کی دہائی میں بھارت میں امراﺅ جان بنی اور امراﺅ جان کا کردار ریکھا نے ادا کیا. ریکھا نے بھی اس کردار میں جان بھر دی تھی.اس کے بعد ایک بار پھر ایشوریا رائے کو لیکر امراﺅ جان بنائی گئی لیکن اس بار امراﺅ جان کو رد کر دیا گیا اور ایشوریا رائے کو امراﺅ جان کے کردار میں بہت زیادہ پسند نہیںکیا گیا. امراﺅ جان ادا ناول پر فلمیں تو بن چکی ہیں لیکن کبھی بھی اس پر ویب سیریز نہیں?بنائی گئی. تاہم اب اس پر ویب سیریز بنائی جا رہی ہے اور سجل علی کو کاسٹ بھی کر

    لیا گیا ہے کہا جا رہا ہے سجل کے ساتھ اس میں ایک اور لیڈنگ اداکارہ کو کاسٹ کیا جائیگا. امراﺅ جان ادا ویب سیریز کی دیگر کاسٹ میں کون کون ہو گا اس بارے میں ابھی معلومات میڈیا کے ساتھ شئیر نہیں کی گئیں. یاد رہے کہ امراﺅ جان ادا پر ویب سیریز کو حامد حسین اور محمد یعقوب پرڈیوس کریں گے اور اس میں بھارتی فنکاروں کو بھی کاسٹ کیا جائیگا .