Baaghi TV

Tag: rani mukher jee

  • رانی مکھر جی کا بہترین دوست کون ؟‌اداکارہ نے بتا دیا

    رانی مکھر جی کا بہترین دوست کون ؟‌اداکارہ نے بتا دیا

    بالی وڈ کی معروف اداکارہ رانی مکھر جی نے ایک ٹی وی شو میں بتایا ہے کہ ان کا قریبی دوست کون ہے. انہوں نے سلمان خان کو شو کے دوران بتایا کہ میرا شوہر میرا بہت ہی قریبی دوست ہے ، اور میں نے سوچ رکھا تھا کہ میں جس سے شادی کروں گی وہ میرا سب سے زیادہ قریبی دوست ہو گا. میں اپنے شوہر کے ساتھ دل کی ساری باتیں کر لیتی ہوں. آدیتیہ ایک بہت اچھے انسان ہونے کے ساتھ بہت اچھے شوہر اور دوست ہیں وہ میری باتیں نہ صرف سنتے ہیں بلکہ ان پر غور بھی کرتے ہیں. میں خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ میری شادی آدیتیہ چوپڑا کے ساتھ ہوئی.

    ”رانی مکھر جی کی یہ بات سن کر سلمان خان نے کہا کہ آدیتیہ جتنے بہترین انسان ہیں ان کو آپ جیسی بہترین خاتون کی ہی ضرورت تھی”، آپ دونوں بلاشبہ اچھے انسان ہیں. سلمان خان نے کہا کہ میں نے آپ کے شوہر کے ساتھ کام کیا ہے وہ سب کا بہت خیال رکھنے والے انسان ہیں. یاد رہے کہ رانی مکھر جی نے نوے کی دہائی کا آغاز کیا تب سے لیکر اب تک شائقین کے دلوں پر راج کررہی ہیں.

    کونسے بالی وڈ اداکار سعود کے رشتہ دار ہیں؟

    افسوس ہے پرائیڈ آف پرفارمنس نہیں ملا نئیر اعجاز

    شاہ رخ خان اپن مداحوں کے لئے گنجے ہو گئے

  • رانی مکھر جی کیوں چاہتی ہیں کہ انکی بیٹی بہت ساری زبانیں سیکھے؟‌

    رانی مکھر جی کیوں چاہتی ہیں کہ انکی بیٹی بہت ساری زبانیں سیکھے؟‌

    بالی وڈ اداکارہ رانی مکھر جی جنہوں نے معروف فلمساز آدیتیہ چوپڑا کے ساتھ شادی کی ، ان کی ایک بیٹی ہے ، رانی نے کرینہ کپور کے ساتھ ایک انٹرویو میں اپنی بیٹی کے ھوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں چاہتی ہوں کہ میری بیٹی بہت ساری زبانیں سیکھے ، اس وقت انگلش اور ہندی بول لیتی ہے ، ہم چونکہ مہاراشٹرا میں‌رہتے ہیں اس لئے میری کوشش ہے کہ وہ مراٹھی زبان بھی سیکھے اور وہ سیکھ رہی ہے ، میں چاہتی ہوں کہ سپینش زبان بھی سیکھے ، میں اس لئے ایسا چاہتی ہوں کہ کیونکہ کل کو وہ باہر کے ملکوں میں جائے تو اسکو بولنے اور سمجھنے

    میں مسئلہ نہ ہو. رانی نے کہا کہ میری بیٹی پڑھائی لکھائی میں دلچسپی رکھتی ہے ، سکول بہت شوق سے جاتی ہے. انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں کیا چاہتی ہوں کیا نہیں چاہتی میں اس چیز کو اپنی بیٹی پر مسلط نہیں کرتی وہ خود بہت زیادہ پر جوش رہتی ہے مختلف چیزیں سیکھنے میں. انہوں نے کہا کہ میری بیٹی بہت آرٹسٹک زہن رکھتی ہے وہ پینٹنگ بھی سیکھ رہی ہے ، اسکو گلوکاری میں بھی دلچپسی ہے اور وہ مجھ سے کہتی ہے کہ اسے گلوکاری سیکھنی ہے تو میں اسکو اس کے ہر شوق میں سپورٹ کرتی ہوں اوربہت زیادہ حوصلہ افزائی کرتی ہوں.

  • مسز چیٹر جی ورسز ناروے نے پٹھان کی دھلائی کر دی

    مسز چیٹر جی ورسز ناروے نے پٹھان کی دھلائی کر دی

    نوے کی دہائی کی کامیاب ترین اداکارہ رانی مکھر جی ایک بار پھر بڑی سکرین پر آ کر چھا گئی ہیں. تفصیلات کے مطابق رانی مکھر جی کی فلم مسز چیٹر جی ورسز ناروے حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے. ناورے میں اس فلم کی ریلیز نے کامیابی کے نئے ریکارڈز قائم کر دئیے ہیں. جی ہاں رانی مکھر جی کی فلم مسز چیٹر جی ورسز ناورے نے بالی وڈ فلم پٹھان کے بزنس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے. فلم نے پہلے تین دن پٹھان اور رئیس سے زیادہ کمائی کی ہے. یوں رانی مکھر جی کی فلم نے پٹھان سے زیادہ بزنس کر کے ریکارڈ قائم کر دیا ہے. ناورے میں رانی کی حالیہ فلم کو

    بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے. ایسا لگ رہا ہے کہ ناورے میں شاہ رخ خان سے زیادہ رانی مکھر جی کے پرستار ہیں جو ان کو چاہتے ہیں. کہا جا رہا ہے کہ پٹھان کے بعد اس سال کی بالی وڈ کی ابھی تک کی مسز چیٹر جی ورسز ناورے دوسری بڑی ہٹ ہے. یاد رہے کہ رانی مکھر جی اور شاہ رخ خان نے ایک ساتھ کئی فلموں میں کام کیا ہے ان دونوں کی جوڑی کو بہت پسند کیا جاتا رہا ہے. دونوں کی آپس میں‌دوستی بھی خوب ہے لیکن دونوں کی فلم کے بزنس نے ایک دوسرے کو دیدی ہے ٹکر.

  • رانی نے جب والدین سے کہا کہ اکیلی رہنا چاہتی ہوں تو والدین نے کیا کہا؟

    رانی نے جب والدین سے کہا کہ اکیلی رہنا چاہتی ہوں تو والدین نے کیا کہا؟

    بالی وڈ اداکارہ رانی مکھر جی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں اس وقت خود مختار بنی جب میں 27 یا 28 سال کی تھی. میں نے کیرئیر کے آغاز میں بہت ساری فلمیں کیں لیکن جب کرن جوہر کی فلم کبھی الوداع نہ کہنا کی تو مجھے لگا کہ اب میں بڑی ہو گئی ہوں اور اپنا بوجھ خود اٹھا سکتی ہوں. میں نے اپنے گھر والوں کو بٹھایا ان سے بات کی اور ان سے کہا کہ میں اب بڑی ہو گئی ہوں اور خود مختار بھی ہوں مجھے لگتا ہے کہ اب میں اکیلی رہ سکتی ہوں امید ہے کہ آپ لوگ میری اس خواہش کا احترام کریں گے، تو میرے والدین نے بخوشی میرے فیصلے کا

    احترام کیا اور مجھے اکیلے رہنے کی اجازت دیدی. میں تب سے اکیلی رہنا شروع ہو گئی اور میں نے خود بھی محسوس کیا کہ اکیلے رہنے کے عمل نے مجھے وہ اعتماد جس کا اظہار میں لفظوں میں نہیں‌کر سکتی. یاد رہے کہ رانی مکھر نے بوے کی دہائی میں بالی وڈ کے ٹاپ کے فلم میکرز کے ساتھ کام کیا اور شائقین سے بے حد داد وصول کی. تاہم اب رانی مکھر جی چٹر جی ورسز ناروے کے زریعے ایک بار پھر بڑی سکرین پر جلوہ گر ہو رہی ہیں.

  • آپ موٹی ہیں آپ کا قد چھوٹا رانی مکھر جی ایسے سوال کرنے والوں سے مایوس

    آپ موٹی ہیں آپ کا قد چھوٹا رانی مکھر جی ایسے سوال کرنے والوں سے مایوس

    بالی وڈ اداکارہ رانی مکھر جی کی ان دنوں ایک وڈیو وائرل ہو رہی ہیں جس میں وہ کپل شرما کو انٹرویو دیتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ مجھے بعض اوقات ایسے مداح بھی ملتے ہیں جو یہ کہتے ہیں کہ ارے فلموں میں تو آپکا قد اتنا چھوٹا نہیں دکھا دیتا نہ ہی آپ اتنی موٹی نظر آتی ہیں لیکن حقیقت میں تو آپکا قد بھی چھوٹا ہے اور موٹی بھی ہیں. انہوں نے کہا کہ ایسی باتیں کرنے والوں کو شرم ہی نہیں آتی. انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نے پریتی زنٹا کے ساتھ چونکہ بہت زیادہ کام کیا اس لئے ایسے ایسے مداح بھی ملے جنہوں نے کہا کہ پریتی تم ہمیں بہت اچھی لگتی ہو. تو میں نے ان کی تصیح کرنے کی بجائے مسکراتے ہوئے کہا کہ جی آپ مجھے بہت پسند کرتے ہیں آپ کا بہت شکریہ . انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب میں

    انڈسٹری میں آئی تو شروع شروع میں یہ ہوتا تھا کہ اگر کسی سینئر ایکٹر کی غلطی کی وجہ سے سین کٹ کرنا پڑتا تو وہ میرا نام لگا دیتا بہت سارے سال ایسے گزرے لیکن مجھے کامیابی ملی اور میرا نام بن گیا تو پھر اب تو کسی کی مجال ہی نہیں کہ وہ مجھ پہ اپنی غلطی ڈالے. انہوں نے یہ بھی کہا کہ بہت خوشی ہوتی ہے کہ میرے مداح آج بھی مجھے دیکھنا چاہتے ہیں اور مجھے پسند کرتے ہیں ، میں آج جو بھی ہوں انہی کی وجہ سے ہوں.

  • رانی مکھر جی کو اداکارہ نہیں بننا تھا لیکن وہ فلموں میں کیوں آئیں؟‌

    رانی مکھر جی کو اداکارہ نہیں بننا تھا لیکن وہ فلموں میں کیوں آئیں؟‌

    بالی وڈ اداکارہ رانی مکھر جی جو دو برس تک مسلسل فلمی دنیا سے دور رہی اب وہ بڑے پردے پر ایکبار پھر جلوہ گر ہو رہی ہیں . ’مسز چٹرجی ورسز ناروے‘ میں رانی مکھر جی ایک بھارتی خاتون کا کردار ادا کررہی ہیں، فلم میں ان کے نوجوان بچے انہیں ان فٹ ماں قرار دے کر الگ کردیتے ہیں۔ رانی مکھر جی نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ میرا گھرانہ فلمی تھا لیکن ہمارے گھر میں فلموں‌کے بارے میں بات نہیں‌ہوتی تھی ، میں فلموں میں کام کرنا بھی نہیں چاہتی تھی ، حالانکہ ہماری پوری فیملی انڈسٹری میں تھی لیکن میرا دل نہیں تھا کہ اداکارہ بنوں . لیکن گھر کے جب بگڑے ہوئے حالات دیکھتے تو میں فلموں میں آگئی ، شروع شروع میں کام صرف فیملی کو سپورٹ

    کرنے کے لئے کیا لیکن بعد میں‌اداکاری میں مزا آنے لگا اور آج تک کام کررہی ہوں. رانی مکھر جی نے کہا کہ میں نے جب پہلی فلم کی تو وہ کوئی زیادہ کامیابی حاصل نہ کر سکی لیکن میں نے ہمت نہ ہاری ، مجھے میرے گھر کے ھالات نظر آرہے تھے اس لئے پیسے کمانے کی خاطر فلموں میں‌ قسمت آزماتی رہی اور پھر کامیابیوں‌نے میرے گھر کی راہ دیکھ لی.

  • رانی مکھرجی کا ابتدائی دنوں میں اپنی آواز پر ہونے والی تنقید پر حالیہ ردعمل

    رانی مکھرجی کا ابتدائی دنوں میں اپنی آواز پر ہونے والی تنقید پر حالیہ ردعمل

    رانی مکھرجی بالی وڈ کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔ جب بھی وہ بڑی اسکرین پر آتی ہےتو شائقین کو اپنے سحر میں جکڑ لیتی ہیں. رانی مکھر جی آخری بار بنٹی اور ببلی 2 میں نظر آئی تھیں.رانی بہت جلد ایک بار پھر بڑی سکرین پر آنے کے لئے تیار ہیں . انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ جب میں انڈسٹری میں آئی تو میری آواز پر بہت زیادہ تنقید کی جاتی تھی، لیکن میں کبھی بھی اس قسم کی تنقید پر نہیں گھبرائی تھی اور نہ ہی یہ سوچتی تھی کہ لوگوں کی میرے بارے میں کیا رائے ہے. اگر میں ایسا کرتی تو پھر میں خود پر اور خود کے کام پر توجہ نہ دے پاتی. میں نے ہمیشہ یہی ضروری سمجھا کہ میں اچھی باتوں کو زہن میں رکھوں اور بری باتوں کو بھول

    جائوں. ہاں میں نے تعمیری تنقید کو سراہا لیکن مجھے توڑنے کے لئے یا میری توجہ میرے کام سے ہٹانے کے لئے جب بھی تنقید کی گئی میں نے اسکو پائوں کی ٹھوکر پر رکھا. انہوں نے مزید کہا کہ اگر میں واقعی اس بات پر یقین کر لیتی کہ دوسرے لوگ میری آواز کے بارے میں کیا سوچتے ہیں تو میری آواز کو لاکھوں لوگ پسند نہ کر پاتے. مجھے خوشی ہے کہ لوگ میری آواز نہ کو نہ صرف پہچانتے ہیں بلکہ پسند بھی کرتے ہیں. رانی نے کہا کہ انسان خود پر یقین کرے اور اردگرد کی باتوں پر دھیان نہ دے تو وہ یقینا بہت آگے جاسکتا ہے اور میں نے بھی یہی کیا.

  • کچھ کچھ ہوتا ہے میں رانی مکھر جی کا کردار کس اداکارہ کو آفر ہوا اور اس نے کیوں نہیں‌ کیا؟

    کچھ کچھ ہوتا ہے میں رانی مکھر جی کا کردار کس اداکارہ کو آفر ہوا اور اس نے کیوں نہیں‌ کیا؟

    نوے کی دہائی میں فلم کچھ کچھ ہوتا ہے آئی اس فلم نے کامیابی کے نئے ریکارڈز قائم کئے. فلم میں شاہ رخ خان ، کاجول اور رانی مکھر جی کی اداکاری کو بہت سراہا گیا. لیکن کہا جاتا ہے کہ رانی مکھر جی کا کردار پہلے بہت ساری ہیروئنز کو آفر کیا گیا لیکن کسی بھی ہیروئین نے اس کردار کو کرنے کی حامی نہیں بھری تھی ، یہاں تک کہ روینہ ٹنڈن کو یہ کردار آفر کیا گیا ، روینہ نے کردار سن کر کہا کہ کردار کرنے میں مسئلہ نہیں ہے لیکن کاجول کے مقابلے میں‌سیکنڈ لیڈ کردار نہیں کرنا چاہتی. اس لئے میں یہ کردار نہیں کروں گی. ڈائریکٹر کرن جوہر نے روینہ

    ٹنڈن کو منانے اور قائل کرنے کی بے حد کوشش کی لیکن وہ بھی دیگر اداکارائوں کی طرح نہ مانیں اور یوں یہ کردار رانی مکھر جی کے پاس گیا اس کردار کو کرنےکے بعد رانی مکھر جی کا کیرئیر بلندیوں کو چھونے لگا. یعنی فلم کی کامیابی کے بعد وہ سب ہیروئنز نے ہاتھ ملے ہوں‌ گے جن کو یہ کردار ملا ہو گا . یاد رہے کہ روینہ ٹنڈ ن کی بیٹی بھی بہت جلد فلم انڈسٹری کا رخ کرنے والی ہیں دیکھنا یہ ہے کہ روینہ کی بیٹی اپنی ماں کی طرح‌قابل اداکارہ ثابت ہوتی ہیں یا نہیں .