Baaghi TV

Tag: rashid mehmood

  • راشد محمود نے مالی امداد کی اپیل کر دی

    راشد محمود نے مالی امداد کی اپیل کر دی

    سینئر اداکار راشد محمود نے حکومت سے مالی امداد کی اپیل کر دی ، انہوں نے کہا ہے کہ میرے پاس اب علاج کےپیسے نہیں ہیں، مجھے نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے دو لاکھ روپے کا چیک بھجوایا تھا کہ اس سے میں اپنا علاج کروا سکوں. میں اس سال میں چار بار فالج کا شکار ہو چکا ہوں. اور آپ خود بتائیے کہ میں دولاکھ کے چیک کا کیا کرتا؟‌آج جتنی مہنگائی ہے اور جتنا علاج مہنگا ہو چکا ہے کیا اس میں دو لاکھ کیا کہتا ہے. میں نے ان کا چیک سنبھال کر رکھا ہوا ہے میں پنجاب گرنمنٹ کو واپس کروں گا،

    اداکار راشد محمود نے کہا تھا کہ پاکستان کے جس گھر میں بھی ٹیلی وژن موجود ہے میں گزشتہ 4 دہائیوں سے اس گھر کا مکین ہوں۔راشد محمود نے کہا کہ میری صحت پہلے سے کافی بہتر ہے امید ہے کہ جلد صحیتاب ہو کر کام کرنے لگ جائوں گا. ”انہوں نے انتہائی دُکھ بھرے انداز میں کہا کہ ’جو لوگ اپنے لیجنڈز کو یاد نہیں رکھتے، ان قوموں کو بھی یاد نہیں رکھا جاتا”۔انہوں نے اپنے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ ان کے لئے دعا کریں وہ کسی کا محتاج نہیں‌ہونا چاہتے.

     

    حنا دلپذیر کی عید کیسے رہی سپیشل ؟ اداکارہ نے بتا دیا

    میرے سعود اور معمر رانا کے ساتھ اختلافات نہ تھے نہ ہیں شان شاہد

    سرمد کھوسٹ‌اور نادیہ افگن کا چیکو مشی دا ٹرانسلیشن شو

  • سید نور نے لاہور میں سیلون کا افتتاح کیا

    سید نور نے لاہور میں سیلون کا افتتاح کیا

    معروف ڈائریکٹر رائٹر سید نور نے گزشتہ روز لاہور میں فیمی لک سیلون بائی ماریہ خان کا افتتاح کیا، س موقع پر سید نور کے ساتھ معروف اداکار راشد محمود کے علاوہ زارا نور،حیدر راج ملتانی، محمد عبداللہ خان، آغا قیصر عباس، ساجد علی،جواد حسین،عارف حسین ، سلطان محمود اور شیخ عابد محمود و یگر موجود تھے.سیلون کے افتتاح کے موقع پر سید نور نے کہا کہ فیمی لک سلیون کا بننے سے خواتین کی خوبصورتی میں اضافہ گا کیونکہ بننا سنورنا خواتین کا حق ہے۔سید نور نے کہا کہ اس سیلون کو پاپولر کرنا ہے تو فلم انڈسٹری کو ساتھ لے کر چلے اس سے سیلون اور فلم انڈسٹری کی بہتری ہوگی. سید نور نے کہا کہ جس طرح سے فیشن چند برسوں کے بعد کروٹ لیتا ہے ، جیولری کے انداز بدلتے ہیں اسی

    طرح سے میک اپ کے انداز بھی بدلتے رہتے ہیں. راشد محمود نے کہا کہ یہ سیلون جدید تقاضوں کے مطابق بنا ہے اس کے لئے دعا گو ہوں۔ پاکستان میں میک اپ انڈسٹری بہت ترقی کر گئی ہے اور یہاں بہت اچھا اور بین الاقوامی تقاضوں کے مطابق ہو رہا ہے.راشد محمود نے کہا کہ مجھے بہت امید ہے کہ فیمی لک سیلون اچھا کام کرے گا اور خواتین کو بہترین سروسز مہیا کریگا.