Baaghi TV

Tag: reema

  • احسن خان نے شوبز میں بے انتہا محنت کی اور اسکا ثمر بھی پایا ہے ریماخان

    احسن خان نے شوبز میں بے انتہا محنت کی اور اسکا ثمر بھی پایا ہے ریماخان

    سینئر اداکارہ ریما خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ احسن خان ایک بہترین اداکار ہیں انہوں نے بہت محنت کرنے کے بعد یہ مقام پایا ہے۔ وہ جب شوبز انڈسٹری میں آئے تھے تو کافی کم عمر تھے انہوں نے دن رات محنت کی ۔ ریما خان نے کہا کہ بہت کم لوگ ایسے ہوتے ہیں جو محنت پر یقین رکھتے ہیں زیادہ تر تو میں نے ایسے لوگ دیکھے ہیں جو شارٹ پر یقین رکھتے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں ریما خان نے کہا کہ جو انسان بھی محنت کرتا ہے وہ اسکا صلہ ضرور پاتا ہے چاہے دیر سے ہی سہی لیکن اسکو اپنی محنت کا ثمر ضرور ملتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ”میں نے اور احسن خان نے فلم نکاح میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔ انہوں نے چھوٹی اور بڑی سکرین دونوں جگہ قسمت آزمائی کی اور انہیں ہر جگہ ان کے چاہنے والوں نے سراہا”۔ ریما خان نے کہا کہ میں نے بھی جب شوبز انڈسٹری میں آنے کا فیصلہ کیا تو یہ بھی فیصلہ ساتھ ہی کر لیا دن رات محنت کرنی ہے ، خدا کرنا ہوا کہ میری پہلی ہی فلم سپر ہٹ ہو گئی اور راتوں رات میں سٹار بن گئی لیکن اس سٹار ڈم کو قائم رکھنے کےلئے بہت محنت کرنا پڑی۔

    اداکار عدنان جیلانی نے یوٹیوب چینل بنا لیا

    مزاحیہ اداکار لہری کی آج 11 ویں برسی

    پنجابی فلم بوہے باریاں کو سنسر سرٹیفیکیٹ مل گیا

  • میں ریما کی وجہ سے مشہور نہیں ہوں ڈاکٹر طارق شہاب

    میں ریما کی وجہ سے مشہور نہیں ہوں ڈاکٹر طارق شہاب

    معروف اداکارہ ریما خان جنہوں نے ڈاکٹر طارق شہاب سے شادی کی ہے،وہ اکثر ان کے ساتھ ہی پاکستان میں اہم تقریبات میں‌دکھائی دیتی ہیں، ریما سے شادی سے قبل ڈاکٹر طارق شہاب کو پاکستان میں کوئی نہیں جانتا تھا لیکن ڈاکٹر طارق شہاب کا کہنا ہے کہ میری وجہ شہرت ریما کا شوہر ہونا نہیں ہے بلکہ میری اپنی پہچان ہے، میں امریکہ میں ہارٹ کا ڈاکٹر ہوں ،پاکستان میں بھی آتا جاتا رہتا ہوں اور یہاں پر سر جری کرتا ہوں .ڈاکٹر طارق شہاب نے مزید کہا کہ مجھے اس بات کا ہمیشہ افسوس رہے گا کہ ہم عمر شریف کی جان نہیں بچا سکے.

    ”ہم نے امریکہ میں عمر شریف کے علاج معالجے کے لئے تمام تیاریاں مکمل کی تھیں” لیکن زندگی نے انہیں مہلت نہیں دی اور وہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان سفر کے دوران ہی اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔انہوں نے کہا ہ ریما خان ایک بہترین اداکارہ تو ہیں ہی لیکن ایک بہترین بیوی بھی ہیں انہوں نے میرے گھر کو جس طرح‌سنبھالا ہے وہ اپنی مثال آپ ہے. ڈاکٹر طارق شہاب نے کہا کہ ریما جیسی اہلیہ نصیب والوں کو ملتی ہے اور میں‌خوش نصیب ہوں کہ میری شادی ریما سے ہوئی.

    رابی پیرزادہ کے آفس میں چوری ہو گئی

    شہروز سبزواری کی سالگرہ اہلیہ صدف کا خوبصورت سوشل میڈیا نوٹ

    کینڈین شہریت چھوڑ کر وطن سے محبت کا اظہار کیا ہے اکشے کمار

  • آج کتاب بینی میرا مشغلہ ہے ریما خان

    آج کتاب بینی میرا مشغلہ ہے ریما خان

    اداکارہ ریما خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں شادی سے پہلے بہت مصروف رہی میرا کیرئیر بلندیوں کے عروج پر رہا ، میرے پاس دن رات بے حد کام ہوتا تھا. یہی وجہ تھی کہ میں کچھ اور کر ہی نہیں سکی. مصروفیت کی وجہ سے میں کتابیں نہیں پڑھتی تھی ، لیکن جب میری شادی ہوئی تو میں نے کتابیں پڑھنا شروع کیں ، کتابی بینی کا شوق پیدا ہوا، آج میرے پاس کتابوں کا ایک زخیرہ ہے، کتابیں انسان کی دوست ہوتی ہیں، انہیں‌پڑھنے سے انسان کے پاس الفاظوں کا زخیرہ اکتھا ہوجاتا ہے اور وہ جہاں بھی جاتا ہے اچھے سے بات کرتا ہے اور ایسے بات کرتا ہے سننے والے اس سے متاثو ہوجاتے ہیں،

    انہوں نے کہا کہ” ہر کسی کو چاہیے کہ وہ کتاب بینی کو اپنا مشغلہ بنا لے” ، اپنے بچوں کو بھی کتاب بینی کی عادت ڈالنی چاہیے. انہوں نے کہا کہ میں جس قسم کی زندگی بسر کررہی ہوں ، اس سے بہت مطمئن ہوں ، میں نے سوچا بھی نہیں تھا کہ مجھے اتنا اچھا شوہر ملا جائیگا، میں ایک بہترین اذدواجی زندگی بسر کر رہی ہوں. یاد رہے کہ ریما خان اپنے شوہر کے ساتھ امریکہ میں رہتی ہیں پاکستان انکا آنا جانا لگا رہتا ہے.

    تھیٹر کی اداکارائیں ملتان ، رحیم یار خان، لاہور اور فیصل آباد کے عاملوں اور …

    لیلی کی سینئر اداکارائوں پر ڈھکے چھپے الفاظ میں تنقید

    میرا دوسرا شوہر بہت اچھا ہے عائشہ جہانزیب کی دکھ بھری داستان

  • فلموں کی بہتری کے لئے ایران ، ترکی اور چین کے ساتھ مشترکہ فلم سازی کری ہو گی ریما

    فلموں کی بہتری کے لئے ایران ، ترکی اور چین کے ساتھ مشترکہ فلم سازی کری ہو گی ریما

    لالی وڈ اداکارہ ریما خان نے کہا ہے کہ ہمارے دورمیں جو فلمیں‌بن رہی تھیں ان کو پاکستان میں ریلیز کیا جاتا تھا بہت کم ایسا ہوتا تھا کہ دوسرے ممالک میں‌ہماری فلمیں ریلیز ہوتی تھیں، لیکن اب نیا رجحان یہ ہے کہ پاکستان کے ساتھ ساتھ فلمیں دیگر ممالک میں بھی ریلیز کی جا تی ہیں. جو کہ اچھی بات ہے کیونکہ اس سے فلموں کی بہتر کمائی ہوتی ہے. انہوں نے کہا کہ اب یہ وقت ہے کہ ہم ایران ، چائنہ اور ترکی کے ساتھ مشترکہ فلمسازی کریں اس سے ہماری

    فلم انڈسٹری کو بہت سہارا ملے گا. ریما خان نے کہا کہ دوست ممالک کے ساتھ اس قسم کا ایڈوانچر بہت مددگار ثابت ہوگا. انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ ہمارے ہاں‌دا لیجنڈ آف مولا جٹ جیسی فلمیں‌بن رہی ہیں ، اس فلم نے دنیا بھر میں‌بزنس کیا ہے اور پاکستان کا نام روشن کیاہے. اسی طرح‌سے مسلسل فلمیں بنتی رہنی چاہیں جہاں‌سینئرز کی کی ضرورت ہے ان کی خدمات لی جائیں. ریما نے کہا کہ پاکستان میں بہت باصلاحیت لوگ ہیں سب کو اس وقت بس مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے.

  • صاھبہ نے ریما اور اھسن کو دیکھ کر کیا کہا؟‌

    صاھبہ نے ریما اور اھسن کو دیکھ کر کیا کہا؟‌

    اداکارہ صاحبہ جنہوں نے بہت کم کام کیا لیکن جتنے سال بھی کام کیا انہوں نے اپنا نام اور مقام بنایا ، ریمبو کے ساتھ شادی کے بعد صاحبہ نے کام کرنا چھوڑ دیا تاہم ایک بار پھر وہ کام کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں. صاحبہ نے اپنے حالیہ ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ میں‌نے جب ریما اور اپنے بیٹے اھسن کی وڈیو دیکھی جس میں‌وہ ڈانس کررہے ہیں تو مجھے بہت اچھا لگا، مجھے ان دونو‌ں‌کو دیکھ کر انڈیا کی مادھوری ڈکشٹ اور رنبیر کپور یاد آگئے. ریما اور احسن ایک ساتھ بہت اچھے لگے ہیں. میرے بیٹے نے ثابت کیا ہے کہ اسکا تعلق ایک آرٹسٹ فیملی سے ہے. صاحبہ نے کہا

    کہ بہت اچھا لگتا ہے یہ دیکھ کر کہ جب آپ کی اولاد بھی نام بنا رہی ہو اچھا کما رہی ہو، گو کہ ابھی اھسن کا سفر بہت لمبا ہے لیکن اس نے شروعات اچھی کی ہے. انہوں نے کہا کہ میں اپنے بیٹے سے ہمیشہ یہی کہتی ہوں کہ بس یہ یاد رکھنا کہ تم ایک ایسی فیملی سے تعلق رکھتے ہو جنہوں نے بہت محنت کرکے نام اور مقام بنایا. احسن کی تعریف تو امر خان نے بھی بہت کی انہوں نے بھی کہا تھا کہ ان کی اداکاری دیکھ کر بہت اچھا لگا ان میں اعمتاد ہے وہ کامل کا ہے.

  • میرے بیٹے اور ریما کو دیکھ کر مجھے تو یہ دونوں جوڑی ہی لگے ریمبو

    میرے بیٹے اور ریما کو دیکھ کر مجھے تو یہ دونوں جوڑی ہی لگے ریمبو

    اداکار ریمبو جو کہ تین دہائیوں سے اپنے مداحوں کے دلوں پر راج کررہے ہیں انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میرے بیٹے کو ریما خان کے ساتھ بالی وڈ کے گیت اے کیا بولتی تو پر ڈانس کرتے دیکھا تو مجھے بہت اچھا لگا ، مجھے تو ریما اور احسن جوڑی ہی لگی . ریمبو نے کہا کہ مجھے اگر تھوڑا سا بھی لگتا کہ میرا بیٹا اداکاری نہیں کر سکتا تو میں اسکو بالکل بھی یہ کام نہ کرنے دیتا ،احسن میں اداکاری کرنے کی پوری صلاحیت ہے لہذا مجھے امید ہے کہ وہ ایک اچھا اداکار ثابت ہو گا. انہوں نے کہا کہ جب اھسن نے ہیر دا ہیرو کے سیٹ پر اپنا پہلا سین کروایا تو

    وہاں سے مجھے کال آئی وہ کال عمران اشرف کی تھی اس نے کہا کہ مبارک ہو میں‌نے کہا کہ مبارکباد کس چیز کی دے رہے ہیں تو انہوں نے کہا کہ آپ کے بیٹے نے کمال اعتماد کے ساتھ سین کروایا ہے اور یہ بہت نام کمائے گا. ریمبو نے کہا کہ اماں دیکھ تیرا منڈا بگڑا جائے تو پر بہت جلد صاھبہ اور احسن ڈانس کرنے والے ہیں. ریمبو نے یہ بھی کہا کہ سٹار کڈز کے لئے مواقع شاید کام کرنے کے آسان ہوتے ہیں لیکن کام ایک بار ہی ملتا ہے اسکے بعد تو آپکا ٹیلنٹ ہی ہے جو آپ کو کام دلواتا ہے چاہے آپ کتنے بھی بڑے باپ کے بیٹے کیوں نہ ہو.