Baaghi TV

Tag: rekha

  • ریکھا پہنچی منیش ملہوترا کے گھر

    ریکھا پہنچی منیش ملہوترا کے گھر

    منیش ملہوترا بالی وڈ کے مشہور فیشن ڈیزائنرز ہیں بڑی اور نامور ہیروئنز ان کے ملبوسات زیب تن کرتی ہیں، معروف ڈیزائنر ہونے کی وجہ سے منیش کے ساتھ تمام ہیروئنز کی دوستی ہے اور انہی کے گھر اکثر پارٹی کرتی ہوئی نظر آتی ہیں. حال ہی میں منیش ملہوترا کے گھر ایک پارٹی ہوئی جس میں ریکھا ، پرینیتی چوپڑا اور جھانوی کپور نے خصوصی شرکت کی ، اس پارٹی کے حوالے سے منیش ملہوترا نے انسٹاگرام پر دو تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کام کے طویل دن کے بعد گھر پر ایسی شامیں بہت آرام پہنچاتی ہیں اور دلچسپ بھی ہوتی ہیں خاص طور پر اس وقت جب ریکھا جی موجود ہوں۔

    ”اس پارٹی سے چند دن پہلے بھی منیش ملہوترا کے گھر ایک پارٹی تھی جس میں کرن جوہر، گوری خان، ملائیکہ اروڑا، کرشمہ کپور، رنویر سنگھ و دیگر نے شرکت کی اور خوب رنگ جمایا” . کہا جا رہا ہےکہ یہ پارٹی خصوصی طور پر راکی اور رانی کی پریم کہانی کی سکریننگ کے بعد رکھی گئی تھی .یاد رہے کہ ریکھا اور منیش کی آپس میں گہری دوستی ہے اور منیش ریکھا سے بہت متاثر نظر آتے ہیں. وہ اکثر جوڑے تیار کرکے ریکھا کو زیب تک کرنے کےلئے بھجواتے بھی رہتے ہیں.

    کاجول کا شاہ رخ خان کے بارے میں ایک بڑا انکشاف

    عالیہ بھٹ نے جاوید اختر کا شکریہ کیوں ادا کیا ؟

    اور جب حمزہ شہباز نے وارث بیگ کو 17 گانے سنائے

  • زینت امان نے ریکھا کے ساتھ تصویر شئیر کرکے شائقین کے دل جیت لئے

    زینت امان نے ریکھا کے ساتھ تصویر شئیر کرکے شائقین کے دل جیت لئے

    80 کی دہائی کی سپر ہٹ اور بولڈ اداکارہ زینت امان ان دنوں انسٹاگرام پر کافی متحرک رہتی ہیں وہ اپنی پرانی تصاویر شئیر کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے مداحوں سے بات چیت بھی کرتی رہتی ہیں. حال ہی میں زینت امان نے اداکارہ ریکھا کے ساتھ اپنی ایک پرانی تصویر شئیر کی جس کو دیکھتے ہی ان کے مداحوں نے کمنٹس کرنے شروع کر دئیے اور ریکھا اور زینت امان کی تصویر کو بے حد سراہا . بلکہ مداحوں نے تصویر کے بارے میں‌کہا کہ یہ تصویر 1980 کی ہے اور فلم بلرام کے مہورت کے موقع پر لی گئی تھی.

    ”مداحوں نے کہا کہ اس موقع پر امیتابھ بچن اور دھرمیندر بھی موجود تھے”. ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ آپ دونوں کی دوستی یقینا کمال کی ہے جو آج بھی قائم ہے. یاد رہے کہ زینت امان آخری بار 2019 میں آشوتوش گواریکر کی فلم پانی پت میں دیکھی گئی تھیں ، آج کل وہ اپنے او ٹی ٹی ڈیبیو کے لئے تیاری کررہی ہیں. دوسری طرف ریکھا نے پچھلے دنوں بہت تعریف سمیٹی جب ان کی تصویر ایک انٹرنینشل میگزین نے کور پر چھاپی. زینت امان اپنے دور کی بہترین اور بولڈ اداکارہ ہیں ان کے کریڈٹ پر سپر ہٹ فلمیں اور گانے ہیں.

    کس اداکارہ کو اپنی ذات پر اعتماد نہیں ندیم بیگ نے بتا دیا

    سیلابی صورتحال کے باعث جھانوی کپور پریشان

    آغا نے کس بیماری میں مبتلا ہیں اداکار نے بتا دیا

  • ریکھا اور عمران خان کی شادی کی خبروں پر اداکارہ کی ماں نے کیا کہا ؟

    ریکھا اور عمران خان کی شادی کی خبروں پر اداکارہ کی ماں نے کیا کہا ؟

    سابق کرکٹر اور وزیراعظم پاکستان عمران کا نام ان کی جوانی میں بہت ساری انڈین ہیروئنز کے ساتھ جڑا ، جن میں شبانہ اعظمی ، زینت امان اور ریکھا کے نام قابل زکر ہیں۔ ایک بھارتی فلمی جریدے مووی میں یہ خبر چھپی تھی کہ ریکھا اور عمران خان شادی کرنے والے ہیں اور جن دونوں میں یہ خبر چھپی ان دونوں میں اپریل کاپورا مہینہ عمرا ن خان نے انڈیا میں گزارا۔ اس دوران کہا جاتا ہے کہ عمران خان اور ریکھا کی ملاقاتیں رہیں دونوں کو ساحل سمندر پر اور پرائیویٹ پارٹیز کے ساتھ نائٹ کلبز میں بھی دیکھا گیا ۔ جب اخباروں میں ان کی ملاقاتوں کے چرچے ہوئے تو یہ بھی کہا گیا کہ دونوں بہت جلد شادی کرنے والے ہیں ، ریکھا کی ماں نے ایک مسلمان نجومی سے رابطہ کرکے پوچھا کہ ریکھا اور عمران خان

    کا ساتھ کیسا رہے گا تو انہوں نے کچھ تسلی بخش جواب نہیں دیا تھا اس کے باوجود ریکھا کی ماں کو لگتا تھا کہ ان کی بیٹی کے لئے عمران خان سے بڑھ کر کوئی نہیں ہو سکتا، لیکن یہ ملاقاتیں تھوڑا ہی عرصہ جاری رہیں۔ عمران خان سے جب ریکھا کے ساتھ شادی کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں کسی فلمی لڑکی کے ساتھ شادی کا سوچ بھی نہیں سکتا، ہاں یہ بات ٹھیک ہے کہ میں کچھ دیر کےلئے فلمی لڑکیوں کی کمپنی کو انجوائے کرتا ہوں۔