ننکانہ صاحب میں وساکھی میلے کی تقریبات کا آغاز اکھنڈ پاٹ کی رسم سے ہو گیاضلعی انتظامیہ کی جانب سے لنگر ، رہائش، صفائی ستھرائی اور سکیورٹی کے بہترین انتظامات دنیا بھر سے سکھ یاتری وساکھی تہوار میں شرکت کے لیے ننکانہ صاحب تشریف لا رہے ہیں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گورونانک کی دھرتی پر آنے والے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا جا رہا ہےدنیا کے مختلف ممالک سے 08 ہزار سے زائد سکھ یاتری میلے کی تقریبات میں شرکت کریں گے بھارت سے 28 سو سے زائد سکھ یاتری آج واہگہ بارڈر کے زریعے ننکانہ صاحب پہنچیں گےننکانہ صاحب میں وساکھی میلے کی تقریبات 12 اپریل تک جاری رہیں گی سکھ یاتریوں کی حفاظت کے لیے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے 04 ہزار افسران و اہلکاران سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور شہر بھر سمیت گوردوارہ جات کی سی سی ٹی وی کیمروں سے کڑی نگرانی جاری میلے کی تقریبات میں شرکت کرنے والے سکھ یاتری پاکستان سے اچھی یادیں لے کر جائیں گےپاکستان پرامن ملک ہے جہاں تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے.
Tag: Religious harmony Pakistan
-

اوکاڑہ: ایسٹر پر فول پروف سیکیورٹی، اقلیتوں کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، ڈی پی او
اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر) ڈی پی او اوکاڑہ ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے ایسٹر کے موقع پر شہر کے مختلف گرجا گھروں کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈی پی او نے سینٹ جیمز کیتھولک چرچ، کرائسٹ چرچ اور ناصری چرچ کا معائنہ کرتے ہوئے تعینات اہلکاروں کو ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر 500 سے زائد پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی پر مامور تھے جبکہ عبادت گاہوں کے اطراف میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا گیا۔ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کا کہنا تھا کہ مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اقلیتوں کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور ضلعی پولیس ہر شہری کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت الرٹ ہے۔
