Baaghi TV

Tag: Rescue1122

  • ریسکیو 1122 کی مئی کے مہینے کی کارکردگی رپورٹ جاری

    ریسکیو 1122 کی مئی کے مہینے کی کارکردگی رپورٹ جاری

    گزشتہ مہینے کے دوران ریسیکو 1122 پشاور نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نوید خان کی سربراہی میں خدمات کا سلسلہ جاری رہا، ریسکیو1122 پشاور نے گزشتہ ماہ کے دوران 4000 سے زائد مختلف واقعات پر بروقت اور بہترین سہولیات فراہم کیں جن میں 3219 مریضوں و زخمیوں کو طبی امداد فراہم کیا گیا۔ ریسکیو 1122پشاور کی جانب سے گزشتہ ماہ 419ٹریفک حادثات ،جبکہ 61آگ لگنے،3219میڈیکل ایمرجنسیز ، 95 جرائم، گولی لگنے کے 30ریکوری ، 01عمارت گرنے کا، 02مختلف نوعیت کے سلنڈر دهماکے اور 03 ڈوبنے کے واقعات شامل ہیں۔ ریسکیو1122 نے گزشتہ ماہ کے دوران ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال179 مریضوں کو منتقل کیا ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسکیو اہلکاروں نے تقریبا 3630 زخمیوں اور بیمار افراد کو ابتدائی طبی امداد دے کر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر پشاور نوید خان نے بتایا کہ روزمرہ کی بنیاد پر لوگوں کو بنیادی زندگی جیسے آگ سے بچاؤ اور ڈینگی کے متعلق تربیتب فراہم کی ،جس میں اور پرائیوٹ ،و سرکاری ادارے ،ہوٹل، سکول،کالجز،یونیورسٹیز،شامل ہیں،

  • ریسکیو 1122 پر فیک کال کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ

    ریسکیو 1122 پر فیک کال کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ

    فیصل آباد (عثمان صادق) ریسکیو ہیلپ لائن 1122 پر بڑھتی ہوئی غیر ضروری کالز کی وجہ سے فیصلہ کیا گیا کہ آئند ہیلپ لائن 1122 پر رانگ کال کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ یہ بات ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 انجینئر احتشام واہلہ کے زیر صدارت اہم اجلاس سینٹرل ریسیکو اسٹیشن میں منعقد ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کی۔ جس میں ایمرجنسی آفیسر آپریشنز غلام شبیر (آپریشنز) سمیت تمام افسران نے شرکت کی ۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر احتشام واہلہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ ریسکیو ہیلپ لائن 1122 پر بڑھتی ہوئی غیر ضروری کالز کی وجہ سے فیصلہ کیا گیا کہ آئند ہیلپ لائن 1122 پر رانگ کال کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جاۓ گی۔ واضح رہے کہ پنجاب ایمرجنسی سروس ایکٹ 2006 کے مطابق ریسکیو ہیلپ لائن 1122 پر جھوٹی کال کرنے والے شخص کو 6 ماہ قید اور پچاس ہزار روپے تک جرمانہ بھی ہوسکتا ہے ۔انکا مزید کہنا تھا کہ غیر ضروری کالز کی وجہ سے کنٹرول روم آپریٹرز پر اضافی بوجھ پڑتا ہے اور مستحق افراد کو ایمرجنسی کی صورت میں کنٹرول روم سے رابطہ کرنے میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑتا ہے. ریسکیو فیصل آباد کو روزانہ کی بنیاد پر پانچ ہزار کے قریب مجموعی کالز موصول ہوتی ہیں جن میں سے ایمرجنسی کی کال صرف 300 ہیں. عوام کو چاہئے کہ صرف ایمرجنسی کی صورت میں 1122 پر کال کریں اور ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

  • دوران ڈکیتی قتل کو دیرینہ دشمنی قرار دے دیا ، ریسکیو اہلکار تفتیشی افسر بن گئے

    دوران ڈکیتی قتل کو دیرینہ دشمنی قرار دے دیا ، ریسکیو اہلکار تفتیشی افسر بن گئے

    ریسکیو 1122 اور پولیس کا گٹھ جوڑ منظر عام پر آگیا ہے۔
    ڈکیتی کے دوران قتل ھونے والے محمد عارف کے قتل کی واردات کو دشنمی کا رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
    تفصیلات کے مطابق 38 سالہ محمد عارف جو کہ ڈکیتی کی واردات میں جاں بحق ہو گیا تھا۔
    ریسکیو 1122 نے لاش کو ہسپتال منتقل کرکے دوران ڈکیتی قتل کو پرانی دشمنی بتایا گیا ہے۔
    یاد رہے کہ ریسکیو 1122 کا کام زخمیوں اور ہلاک شدگان کو ہسپتال منتقل کرنا ہوتا ہے پولیس اور عدالتوں کے کام میں مداخلت کرنا نہیں ہے۔ شہریوں کا ڈی جی ریسکیو سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ھے اور ریسکیو اہلکاروں کا حدود کو پامال کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔
    ریسکیو 1122 کے غیر ذمہ دار اہلکاروں نے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے قتل کی واردات کو پرانی دشمنی کا رنگ دینے کی کوشش ھے جوکہ انتہائی تشویشناک ھے ۔اور اس قبل بھی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جانبحق اور زخمی ھونے کی پولیس سے ساز باز متعلقہ تھانے سے ساز باز ھو کر فوٹیج تفصیل جاری نہیں کی جاتی ۔شہریوں کا ڈی جی ریسکیو سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ھے اور غیر ذمہ داری کے مظاہرہ کرنے والے ریسکیو اہلکاروں کو ھٹا کر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

    غفار ریاض نمائندہ باغی ٹی وی قصور

  • ریسکیو 1122 کی جانب سے واک کا اہتمام

    ریسکیو 1122 کی جانب سے واک کا اہتمام

    ریسکیو 1122 کی جانب سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے واک کا اہتمام

    ریسکیو 1122 کی جانب سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن منایا گیا۔ اس حوالے سے ریسکیو1122 کیجانب سے واک کا اہتمام کیا جسکی قیادت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر خالد محمود نے کی۔ واک میں ریسکیوسیفٹی آفیسرمحمد یاسر رضا،ریسکیوآفیسرز، ریسکیوجوانوں،ریسکیو سکاؤٹس نے شرکت کی۔

    واک لاہور موڑ ریسکیو آفس سے شروع ہو کرشہر کے مختلف مقامات سے ہوتی ہوئی واپس لاہور موڑ پر اختیام پذیر ہوئی اس موقع پرڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹرخالد محمودنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا ہر شہری کشمیریوں پرہونے والے ہر ظلم کے خلاف برسرِ پیکار ہے۔ہم کشمیریوں کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

    ہر پاکستانی کا ایک ہی نعرہ ہے کہ کشمیر بنے گا پاکستان۔بعدازاں ریسکیو1122 کی جانب سے ریسکیو اسٹیشن سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔ ریسکیو سیفٹی آفیسر محمد یاسر رضا نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن کو منانے کا مقصدجدوجہد آزادی کشمیر کے لیے دنیا کو ایک پیغام دینا ہے۔ہم اپنے کشمیریوں بھائیوں کی اخلاقی مدد جاری رکھے گے۔ آخر میں کشمیری شہداٗء کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

  • دھند کے باعث خوف ناک حادثہ

    دھند کے باعث خوف ناک حادثہ

    خانیوال نزد 8 کسی ملتان روڈ نجی کمپنی کی بس الٹ گئی

    ریسکیو 1122 کے جوان امدادی کاموں میں مصروف. ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر خالد محمود اور ریسکیو سیفٹی آفیسر محمد یاسر رضا جاۓ حادثہ پر امدادی کاموں کی نگرانی کر رہے ہیں تاحال کوئی جانی نقصان نہ ہونے کی اطلاح ہے زخمیوں کو سرکاری اسپتال خانوال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کو طبی امداد دی جارہی ہے

  • ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے مشقیں

    ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے مشقیں

    میاں چنوں: ایس ایچ او سٹی آصف چوہان کی زیر نگرانی دہشت گردی اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال میاں چنوں میں فرضی مشقیں کی گئیں.

    اس فرضی مشقوں میں پنجاب پولیس. ایلیٹ فورس. سی ٹی ڈی. آئی بی.سپیشل برانچ .سکیورٹی برانچ اور ریسکیو 1122سمیت دیگر ادارے موجود تھے …

  • گھر کی چھت گرگی

    گھر کی چھت گرگی

    میاں چنوں دین محمد کالونی میں گھر کی چھت گر گئ۔
    حادثے میں 7 افراد زخمی( 14 سالہ شاہد ولد حق نواز , 15 سالہ رفیق ولد اسماعیل, 17 سالہ زاہد ولد محمد علی,33 سالہ اللہ رکھا ولد فلک شیر, 40 سالہ حنیفاں بی بی زوجہ طفیل, رخسانہ زوجہ طارق, 20 سالہ اقبال ولد انور شامل تاحال چھت گرنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی
    ریسکیو1122 نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد سول ہسپتال منتقل کر دیا

    رپورٹ
    ضیاء عبدالصمد باغی ٹی وی میاں چنوں