Baaghi TV

Tag: result

  • فیڈرل بورڈ ،ایس ایس سی پارٹ ون کے نتائج ،باغی ٹی وی پر

    فیڈرل بورڈ ،ایس ایس سی پارٹ ون کے نتائج ،باغی ٹی وی پر

    فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد نے ایس ایس سی پارٹ ون (9th) کے سالانہ امتحانات برائے سال 2021-22 کے نتائج کا اعلان کر دیا ۔ مجموعی کامیابی کا تناسب 69.44 فیصد رہا ۔چئیرمین فیڈرل بورڈ اف انٹرمیڈیٹ نے کامیابی پر مبارکباد پیش کی

    فیڈر ل بورڈ نے نویں کلاس کے امتحانات کا نتیجے کا اعلان کر دیا اس موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی چئیرمین فیڈرل بورڈ قیصر عالم تھے ۔۔چئیرمین فیڈرل بورڈ نے کامیابی پر طالبعلموں والدین اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر چیئرمین وفاقی تعلیمی بورڈ قیصر عالم نے کہا کہ فیڈرل بورڈ نے کوالٹی ایجوکیشن جو وعدہ کیا تھا انشاء اللہ ہم نے اپنی ٹیم کی مدد سے پورا کیا ہے یہاں پر میں متعلقہ اداروں کو بھی مبارک باد پیش کرتا ہوں کہ ہمارے اس مقصد کی کامیابی میں انہوں نے بھرپور کردار ادا کیا اداروں نے ٹیچرز کو بہترین انداز سے ٹریننگ دی اور حاصل تعلیم بیسڈ امتحانی نظام کو کامیاب بنایا۔ انشاء اللہ آنے والے دنوں میں فیڈرل بورڈ ایک جامعہ پروگرام مرتب کررہا ہے جس میں ہماری کوشش ہوگی کہ اس مرتبہ اداروں اور ڈائریکٹوریٹ کی مدد سے ٹیچرز کی ٹریننگ باقاعدہ ایک شیڈول کے مطابق کی جائے تاکہ کوالٹی ایجوکیشن کا جو ہمارا ایک مقصد ہے وہ حاصل کیا جائے ۔

     

    سال 2021-22 میں بورڈ میں ریگولر انرولمنٹ کلاس نہم 118826 رہی جبکہ 84630 بچے کامیاب رہے کامیابی کا تناسب 72.20 فیصد رہا ۔سابق پرائیویٹ انرولمنٹ 9928 جبکہ3369 سٹوڈنٹس کامیاب ہوئے کامیابی کا تناسب 35.43 فیصد رہا۔بورڈ کی مجموعی سالانہ انرولمنٹ کلاس نہم 128750 تھی جس میں 87999 بچے کامیاب ہوئے مجموعی کامیابی کا تناسب 69.44 فیصد رہا ۔

    بورڈ کی جانب سے رزلٹ ویب سائٹ پر اپلوڈ کر دیا گیا ہے جبکہ سٹوڈنٹس 5050 پر اپنا رولنمبر ایس ایم ایس کر کے بھی اپنا رزلٹ معلوم کر سکتے ہیں۔

    طالب علم نے چائے پلائی اور پھر….مفتی عزیرالرحمان کی زیادتی کیس میں وضاحتی ویڈیو

    طالب علم سے زیادتی کرنیوالے مفتی کو مدرسہ سے فارغ کر دیا گیا

    تین سال سے ہر جمعہ کو مفتی عزیز الرحمان میرے ساتھ…..متاثرہ طالب علم مزید کتنی ویڈیوز سامنے لے آیا؟

    میں نے کوئی جبر تو نہیں کیا، مفتی عزیزالرحمان اعتراف کے بعد فرار

     زیادتی کے نتیجے میں پیدا ہونے والے بچے نے 28 سال بعد ماں سے زیادتی کرنیوالوں کو پکڑوا دیا

    [wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”526437″ /]

  • ایشیز سیریز: پہلا ٹیسٹ میچ کون جیتا؟ ناقابل یقین فیصلہ

    ایشیز سیریز: پہلا ٹیسٹ میچ کون جیتا؟ ناقابل یقین فیصلہ

    برمنگھم: ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 251 رنز سے شکست دیدی. آسٹریلوی کپتان سٹیو اسمتھ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیدیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلش ٹیم کی ایک نہ چل سکی، آسٹریلوی کرکٹ نے پہلا ٹیسٹ میچ بآسانی 251 رنز سے جیت لیا. آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگز میں 284 رنز بنا کر آل آوٹ ہوگئی جبکہ دوسری اننگز 487 رنز 7 کھلاڑی آوٹ پر ڈیکلئر کردی. دوسری جانب انگلش کرکٹ ٹیم کا پہلی اننگز میں اسکور 374 آل رنز آوٹ جبکہ دوسری ااننگز میں 398 رنز کے تعاقب میں صرف 146 رنز ہی بنا سکی. دوسری اننگز میں آسٹریلوی بالرز نے انگلش بلےبازوں کی ایک نہ چلنے دی اور پوری انگلش ٹیم کو ان کے ہوم گراونڈ پر 146 رنز پر آل آوٹ کردیا. آسٹریلیا کی جانب سے دوسی اننگز میں نتھین لائن نے 6 کھلاڑیوں جبکہ پیٹ کمنز نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی.

    واضح رہے کہ یہ پانچ میچز کی سیریز کا پہلا میچ تھا جس میں آسٹریلوی ٹیم نے کامیابی سمیٹی.