Baaghi TV

Tag: rishi kapoor

  • رشی کپور کی شادی میں روینہ ٹنڈن پریشان کیوں رہی ؟ اداکارہ نے بتا دیا

    رشی کپور کی شادی میں روینہ ٹنڈن پریشان کیوں رہی ؟ اداکارہ نے بتا دیا

    بالی وڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں رشی کپور کو بہت پسند کرتی تھی ، جب ان کی شادی کی خبر مجھے پتہ چلی تو میں بہت پریشان ہوئی اور ان کی شادی میں بھی میں موجود تھی ۔ میں رشی کپور کی شادی میں سارا وقت غمگین ہی رہی لیکن اس شادی میں ایک اچھی چیز یہ تھی کہ رشی کپور کی شادی نیتو جی سے ہو رہی تھی ۔ رشی کپور جب بھی کہیں باہر کے ملک جاتے میرے لئے گڑیا یا اس جیسی چیزیں لاتے۔ میں بہت خوش ہوتی تھی۔ انہوں نے کہاکہ جب مجھے ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع میسر آیا تو میری خوشی کی انتہا نہ تھی۔ وہ بہت خوش مزاج اور عاجز انسان تھے۔ ان کا انتقال بالی وڈ کا یقینا ایک بڑا نقصان تھا۔

    انہوں نے اسی انٹرویو میں یہ بھی کہا کہ میں نے نوے کی دہائی میں سپر ہٹ فلمیں دیں اور میرے پاس بہت شہرت بھی تھی اور لوگ مجھے دیکھنا بھی چاہتے تھے لیکن اس کے باوجود ”مجھے سیریس ایکٹریس نہیں سمجھا جاتا تھا”، مجھے جب رام گوپل ورما نے شول جیسی فلم دی تو وہ میرے لئے چیلنج تھی میں نے اس میں ایک بہاری ہاوس وائف کا کردار یا جسے بہت پسند کیا گیا اس کے باوجود مجھے سیریس اداکارہ نہیں مانا جاتا تھا جس کا مجھے آج بھی بہت افسوس ہے۔

    سیلف ریسپیکٹ پر کمپرمائز نہیں کرتی نادیہ حسین

    راکھی اپنے نکاح کی وڈیوز ایکبار پھر سوشل میڈیا پر شئیر کر کے پھنس گئیں

    اہلیہ کو خوش کرنے کے لئے وکی کوشل کیا کرتے ہیں جان کر رہ جائیں …

  • رشی کپور کی برسی اور اہلیہ نیتو کی جذباتی پوسٹ

    رشی کپور کی برسی اور اہلیہ نیتو کی جذباتی پوسٹ

    بالی وڈ اداکار کپور فیملی کے مقبول ترین اداکار تھے انہوں نے کئی دہائیوں تک بالی وڈ پر راج کیا، آخری وقتوں میں کینسر جیسے مرض میں مبتلا ہو گئے.انہوں نے امریکہ سے کینسر کا علاج بھی کروایا، لیکن کینسر کے مرض کے آگے انکو گھٹنے ٹیکنے پڑے. 30 اپریل 2020 کو رشی کپور اس جہان فانی سے کوچ کر گئے. ان کا انتقال بالی وڈ کے لئے یقینا ایک بہت بڑا دھچکا تھا. ان کی اہلیہ نتیو کپور ان کے انتقال کے بعد کافی عرصہ تک گھر سے باہر نہ نکلیں نہ ہی لوگوں سے ملتی تھیں لیکن انہوں نے اپنے بیٹے کے لئے خود کو سنبھالا. رشی کپور کو ہم سے جدا ہوئے تین سال

    بیت چکے ہیں. ان کے مداحوں کے ساتھ ساتھ ا نکی اہلیہ نتیو بھی ابھی تک افسردہ. اپنے شوہر کی تیسری برسی پر انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر رشی کپور کے ساتھ ایک تصویر شئیر کی اور اسکا کیپشن یہ لکھا کہ جب سے گئے ہو تمہاری یاد ہر پل ہر وقت ستاتی ہے، میں تمہیں بہت مس کرتی ہوں. یاد رہے کہ رشی کپور اور نیتو سنگھ نے محبت کی شادی کی اور ان کے دو بچے ہیں رنبیر کپور اور ردھیما کپور، ردھیما نے شوبز انڈسٹری جوائن نہیں کی جبکہ بیٹا بالی وڈ اداکار بن گیا.

  • رنیبر کپور کا والد رشی کے ساتھ کیسا تعلق تھا؟

    رنیبر کپور کا والد رشی کے ساتھ کیسا تعلق تھا؟

    بالی وڈ اداکار رنبیر کپور نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ ہم دونوں باپ بیٹے کا رشتہ بہت اچھا تھا، میرے والد رشی کپور نہایت ہی زندہ دل آدمی تھے ، وہ بچوں کے ساتھ دوستی کے قائل تھے لیکن ہمیشہ انہوں نے میرے ساتھ تھوڑا فاصلہ رکھا اور وہ فاصلہ صرف باپ کی اہمیت کو دکھانے کا رہا. رنبیر کپور نے کہا کہ میرے والد نے مجھے دنیا بھر کی آسائشیں دیں، انہوں نے مجھے ہائر ایجوکیشن کے لئے باہر بھیجا اور کہا کہ دنیا گھومو اور پڑھو لکھو. اداکار نے ساتھ ہی ساتھ یہ بھی کہا کہ والد بہت زیادہ سخت طبیعت کے تھے ، میں نے آج تک ان کے ساتھ نظر ملا

    کر بات نہیں کی تھی ہمارے درمیان ادب و احترام کا رشتہ تھا. میزبان نے رنبیر سے پوچھا کہ کوئی ایک نصیحت جو آپ اپنے بیٹے کو کرنا چاہیں وہ کیا ہو گی تو انہوں نے کہا کہ میں تو اپنے بیٹے کو یہی کہوں گا کہ جتنا ہو سکے والد کے ساتھ وقت گزارو. یاد رہے کہ رشی کپور 2020 میں کینسر سے جنگ لڑتے لڑتے زندگی کی بازی ہار گئے تھے. انہوں نے اپنی زندگی کے آخری دو سال نیو یارک میں علاج کے لئے گزارے. جہاں ان کا ساتھ دینے کے لئے نیتو ، رنبیر اور عالیہ موجود رہے.

  • 7 سال میرے بیٹے نے تم کو ڈیٹ کیا تو کیا شادی بھی کرے؟ نتیو نے ایسا کیوں اور کس سے کہا‌؟‌

    7 سال میرے بیٹے نے تم کو ڈیٹ کیا تو کیا شادی بھی کرے؟ نتیو نے ایسا کیوں اور کس سے کہا‌؟‌

    بالی وڈ کی سینئر اداکارہ نتیو کپور جو کہ اپنے بیٹے رنبیر کپور کے شادی سے پہلے کے تعلقات پر زیادہ خوش نہیں رہیں ، انہوں نے اپنی حالیہ پوسٹ پر کیا ہے اس حوالے سے اظہار اور اسی وجہ سے ان کو ہے سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا. سب جانتے ہیں کہ جب رنبیر کپور نے کترینہ کیف کے ساتھ رہنا شروع کیا تھا تو اس وقت نیتو اور رشی کپور زیادہ خوش نہیں تھے ، نہ ہی یہ دونوں دیپیکا پڈوکون کے ساتھ دوستی کو لیکر زیادہ خوش تھے. نتیو نے کپور نے ہمیشہ رنبیر کپور کے ماضی کے تعلقات پر نفرت کا اظہار ہی کیا ہے. حال ہی میں انہوں نے انسٹاگرام پر

    ایک پوسٹ شئیر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ میرے بیٹے نے تمکو اگر 7 سال تک ڈیٹ کیا تو اسکا کیا مطلب ہے کہ وہ تم سے شادی بھی کرے. نتیو نے یہ پوسٹ دیپیکا پڈوکون اور کترینہ کیف کے لئے لگائی ، اس پوسٹ کے بعد انہیں ہے شدید تنقید کا سامنا ، سوشل میڈیا صارفین نے لکھا کہ آپ کو شرم آنی چاہیے کسی کے بھی بارے میں اب ایسی بات کرتے وہ بھی اس وقت میں جب کہ آپ کا بیٹا بھی شادی شدہ ہے اور ان کی سابقہ گرل فرینڈز بھی شادی شدہ ہیں. دوسری طرف دیپکا کئی بار رنبیر کے ساتھ اپنا تعلق ختم ہونے پر بات کر چکی ہیں.