Baaghi TV

Tag: Road accident

  • آگ لگنے سے 18 سوڈانیوں سمیت 22 افراد زخمی

    آگ لگنے سے 18 سوڈانیوں سمیت 22 افراد زخمی

    مصر میں ایک بس کو خوفناک حادثہ پیش آگیا۔ جنوبی مصر میں بحیرہ احمر کی گورنری میں شلاتین روڈ پر بس میں آگ لگ گئی اور 18 سوڈانی باشندوں سمیت 22 افراد زخمی ہو گئے۔ مصری حکام کو شلاتین ابو رماد روڈ پر ایک مسافر بس میں آگ لگنے کی اطلاع ایمرجنسی آپریشن روم سے موصول ہوئی۔ فوری طور پر آگ پر قابو پانے اور مسافروں کو بچانے کے لیے متعدد ایمبولینسز اور فائر فائٹنگ فورسز کو روانہ کردیا گیا۔

    جائے حادثہ پر 18 ایمبولینسز روانہ کی گئیں۔ ایک طبی ذریعہ نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والوں کی کل تعداد 22 ہو گئی ہے۔ زخمی ہونے والوں میں 18 سوڈانی بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو شلاتین مرکزی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور زخمیوں کی حالت مستحکم ہے۔ واقعہ کا ضروری ریکارڈ جاری کر دیا گیا اور متعلقہ حکام کو تحقیقات کے لیے مطلع کر دیا گیا۔

    ادھر دووسری جانب مصر میں ایک نئے المناک حادثے میں اسکندریہ گورنریٹ میں چار معروف ریسٹورنٹس میں آگ لگ گئی۔ سول پروٹیکشن فورسز نے 7 فائر انجنوں کی مدد سے آج ہفتہ کی صبح رامل سٹیشن پر لگی ایک بڑی آگ پر قابو پالیا۔ اس آگ نے 4 ریسٹورنٹس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔ خوش قسمتی سے آتشزدگی میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
    یہ بھی پڑھیں؛
    زرعی آمدن پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا جائے گا،اسحاق ڈار
    ایس ایچ او اورساتھی افسر بھتہ وصول کرنے کے الزام میں رنگے ہاتھوں گرفتار
    تحفے میں ملنے والے جوتوں کی رقم سے زیادہ ٹیکس

    اسکندریہ سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کو عطارین پولیس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ایک اطلاع موصول ہوئی کہ وسطی اسکندریہ میں رامل سٹیشن کے علاقے میں متعدد دکانوں میں زبردست آگ بھڑک اٹھی ہے، سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کا عملہ فوری طور پر متحرک ہوگیا۔ موقع پر پہنچنے پر ابتدائی جانچ سے معلوم ہوا کہ آگ بجلی کے شارٹ سرکٹ کےباعث لگی ۔ پہلے ایک معروف ریسٹورنٹ میں آگ لگی اور اس نے اطراف کے ریسورنٹس کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ پر قابو پا لیا گیا۔ ضروری قانونی اقدامات کیے گئے اور مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

  • دھند کے باعث خوف ناک حادثہ

    دھند کے باعث خوف ناک حادثہ

    میاں چنوں: نیشنل ہائی وے نزد سمال گیٹ نجی کمپنی کی بس اور 3 ٹرکوں میں تصادم

    حادثے کےنتیجے میں 7 افراد زخمی ہوۓ حادثہ شدید دھند کے باعث پیش آیا۔ ریسکیو 1122
    حادثے کے باعث تمام زخمی افراد گاڑی میں پھنس گۓ جن کو ریسکیو جوانوں نے گاڑی کی باڈی کاٹ کر باہر نکالا۔
    ریسکیو 1122 نے زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد سول ہسپتال منتقل کر دیا۔

  • خوف ناک ٹریفک حادثہ

    خوف ناک ٹریفک حادثہ

    میاں چنوں کے رہائشی میاں بیوی ٹریفک حادثے میں جاں بحق

    میاں چنوں کے علاقے محلہ عید گاہ کا رہائشی شاہد لطیف اپنی بیوی, سالے اور دیگرز کے ساتھ رحیم یار خان کی طرف سے آرہا تھا کہ واپسی پر جلالپور پیر والہ کے قریب ٹرک سے ٹکرانے گئے جس کے نتیجہ میں کار سوار میاں بیوی اور اُسکی بیوی کا بھائی افضل جاں بحق ہوگئے

    جبکہ دو زخمی ہوئے. زخمیوں کا نشتر ہسپتال میں علاج جاری جن کی حالت بھی تشویش ناک بتائی جارہی ہے , جان بحق ہونے والوں کی لاشیں ان کے گھر پہنچا دی گئیں.

  • کار کو خوف ناک حادثہ

    کار کو خوف ناک حادثہ

    میاں چنوں،، محسن وال جنڈیالی روڈ پر المناک حادثہ 117 پندرہ ایل کے قریب تیز رفتار کار بے قابو ہوکر درخت سے ٹکرا گئی

    کار میں ایک ہی گھر کے سوار دو بچوں دو خواتین سمیت 6 افراد موقع پر جاں بحق گئے چک نمبر 96 پندرہ ایل میاں چنوں کا رہائشی ملک عید محمد اپنی فیملی کے ساتھ بیٹے کی منگنی کی تقریب میں چک نمبر 105پندرہ ایل ونجاری جا رہے تھے کہ اپنے گاوں سے تقریبا 5 کلو میٹر دورحادثے کا شکار ہوگئے

    حادثہ اتنا خوف ناک تھا کہ موقع پر ہی ایک ہی گھر کے 6 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے

  • دھند کے باعث خوف ناک حادثہ

    دھند کے باعث خوف ناک حادثہ

    خانیوال نزد 8 کسی ملتان روڈ نجی کمپنی کی بس الٹ گئی

    ریسکیو 1122 کے جوان امدادی کاموں میں مصروف. ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر خالد محمود اور ریسکیو سیفٹی آفیسر محمد یاسر رضا جاۓ حادثہ پر امدادی کاموں کی نگرانی کر رہے ہیں تاحال کوئی جانی نقصان نہ ہونے کی اطلاح ہے زخمیوں کو سرکاری اسپتال خانوال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کو طبی امداد دی جارہی ہے