Baaghi TV

Tag: romaisa khan

  • ٹک ٹاکر رومیصہ خان کس سے شادی کریں گی ؟‌

    ٹک ٹاکر رومیصہ خان کس سے شادی کریں گی ؟‌

    معروف ٹک ٹاکر اور اداکارہ رومیصہ خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھے شادی کے لئے ایک ایسے لڑکے کی تلاش ہے جو فیملی کو بہت زیادہ وقت دیتا ہو، مجھ سے پیار کرنے والا ہو، میری بات کو رد کرنے والا نہ ہو، اور بلاوجہ کے مسائل میں الجھ کر زندگی کو مشکل بنانے والا نہ ہو، انہوں نے کہا کہ ایسا انسان مل گیا تو یقینا میں شادی کر لوں گی. انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اداکار اور اداکارائوں کی آپس میں‌شادیاں ہوتی ہیں اس میں کوئی بری بات نہیں ہے، میرا یہ ماننا ہے کہ جہاں جس کے ساتھ آپ کا دل اور مزاج مل جائے اس سے شادی کرنی لینی چاہیے پھر وہ اداکار ہویا عام انسان.

    انہوں نے کہا کہ ”مجھے بہت خوشی ہے کہ میں ٹک ٹاک کی دنیا سے اداکاری کی دنیا میں آئی اور لوگوں نے مجھے بہت محبت دی”، رومیصہ خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں ٹک ٹاکر ہوں ، مجھے خود کو ٹک ٹاکر کہنے میں کوئی عار نہیں ہے. یاد رہے کہ رومیصہ خان معروف ٹک ٹاکر ہیں ، انہو‌ں نے ٹک ٹاک اتنی پذیرائی حاصل کی کہ انہیں اداکاری کی آفرز مل گئیں اور آج رومیصہ کا شمار اچھی نوجوان اداکارائوں میں ہوتا ہے.

    کیا پرینیتی چوپڑا حاملہ ہیں ؟‌

    ورون دھون اعصابی بیماری کا شکار کیسے ہو گئے ؟

    لال سنگھ چڈھا کے لئے آڈیشن دیا کیارا ایڈوانی

  • john  فلم ریلیز ، کراچی میں پریمئیر، ستاروں کی شرکت

    john فلم ریلیز ، کراچی میں پریمئیر، ستاروں کی شرکت

    بابر علی کی ڈائریکشن میں تیارہ کردہ فلم john کا گزشتہ روز کراچی میں پریمئیر کیا گیا ، پریمئیر میں شوبز انڈسٹری کے نامور ستاروں نے شرکت کی ، جن میں ہمایوں سعید ، عمران اشرف ، مہوش حیات ، ہانیہ عامر ، طوبی صدیقی ، اقراء عزیز ، یاسر حسین، نبیل قریشی و دیگر نے شرکت کی، نبیل قریشی نے ایک سوشل میڈیا سٹیس کے زریعے لکھا کہ john بہت اچھی فلم ہے سب کو ضرور دیکھنی چاہیے. اسی طرح سے امر خان نے بھی ایک وڈیو پیغام جاری کیا جس میں‌انہوں نے کہا کہ john فلم دیکھ کر بہت مزا آیا ہے بہت عرصے کے بعد کوئی اتنی اچھی فلم دیکھنے کو ملی ہے.

    john” فلم میں مرکزی کردار عاشر وجاہت اور رومیصہ خان نے ادا کئے ہیں” جبکہ سلیم معراج نے ولن کا کردار ادا کیا ہے. رومیصہ ویسے تو چھوٹی سکرین پر متعدد مرتبہ نظر آ چکے ہیں لیکن بڑے پردے کے لئے ان کی یہ پہلی فلم ہے. فلم کو لکھا بھی بابر علی نے ہے اور ڈائریکٹ بھی بابر علی نے کیا ہے. فلم میں عاشر وجاہت اور سلیم معراج کی اداکاری کو بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ john پیسہ وصول فلم ہے.

    ٹک ٹاکر ہونے کی وجہ سےلوگ ہلکا لیتے تھے رومیصہ خان

    کومل رضوی کی شادی کا مالٹا میں جشن

    الحمراء میں آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کے تحت خواتین آرٹسٹوں سے درخواستیں وصول کرنے کے لئے خواتین ڈیسک کا قیام

  • ٹک ٹاکر ہونے کی وجہ سےلوگ ہلکا لیتے تھے رومیصہ خان

    ٹک ٹاکر ہونے کی وجہ سےلوگ ہلکا لیتے تھے رومیصہ خان

    معروف ٹک ٹاکر رومیصہ خان نے کہا ہے کہ ٹک ٹاکر ہونے کی وجہ سے لوگ مجھے ہلکا لیتے تھے، لیکن جب میری کام کرنے کی صلاحیتیں آزمائی گئیں تو پھر مجھے ڈرامے اور فلمیں بھی ملنا شروع ہو گئیں. میں آج بھی فخر سے کہتی ہوں کہ ہاں میں ٹک ٹاکر ہوں. انہوں نے کہا کہ جب مجھے چیلنج کیا جانے لگا کہ میں ٹک ٹاکر ہوں‌ کچھ نہیں کر سکتی تو میں نے کہا کہ پھر آئو میں بتاتی ہوں کہ میں کیا کر سکتی ہوں .

    مجھے فلم ملی ہے میں نے اچھی اداکاری کی ہے اس سے پہلے بھی میں نے چاند تارا جیسے ڈراموں میں‌کام کیا، ”میں اور عاشر وجاہت پہلے بھی ایک ساتھ کام کر چکے ہیں”. اور ہماری ہماری کمیسٹری بہت پسند ہے لوگوں کو ہمیں امید ہے کہ جان فلم میں بھی ہمیں بہت پسند کیا جائیگا. رومیصہ خان نے کہا کہ میں نے کبھی یہ نہیں دیکھا کہ میری لکس کیس ہیں فلم یا ڈرامے میں ، میں صرف اپنی اداکاری پر فوکس کرتی ہوں. اور جب کوئی بھی فنکار اچھی اداکاری پر فوکس کرے تو اس کی اداکاری حقیقت کے قریب معلوم ہوتی ہے.میں اپنے مداحوں کو کبھی بھی مایوس نہیں کروں گی.

    ایمن خان وزن میں کمی کے لئے کوشاں

    کرن جوہر کا راکی اور رانی کی پریم کہانی کے حوالے سے انسٹاگرام پر چیٹ سیشن

    مولا جٹ جیسی فلمیں بنانی ہوں گی معمر رانا

  • ٹک ٹاکر کو صرف اور صرف شہرت کا زریعہ مت سمجھیں رومیصہ خان

    ٹک ٹاکر کو صرف اور صرف شہرت کا زریعہ مت سمجھیں رومیصہ خان

    معروف ٹک ٹاکر رومیصہ خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ ہر کوئی آج ٹک ٹاک پر آ گیا ہے ، چلیں بری بات نہیں ہے ، ٹک ٹاک پر آئیں لیکن اس کو مکمل طور پر شہرت کا زریعہ مت سمجھیں. اپنی پڑھائی اور دیگر جو کام کررہے ہیں ان کو ساتھ میں کریں. میں‌نے جب ٹک ٹاک شروع کیا تھا تو اپنی پڑھائی پر مکمل توجہ دی تھی ، ٹک ٹاک پر میں اس لئے آئی کیونکہ مجھے بچپن سے ہی اداکاری کا بہت زیادہ شوق تھا، بس خود کو مطمئن کرنے کےلئے میں‌نے ٹک ٹاک پر وڈیوز بنانا شروع کر دیں،

    میں اپنی وڈیوز پبلک نہیں کرتی تھی ایک دن میں نے اپنی وڈیوز پبلک کر دیں تو میں نے دیکھا کہ مجھے بہت اچھا ریسپانس مل رہا ہے، لہذا میں‌نے ٹک ٹاک کو سیریس لینا شروع کر دیا. لیکن پڑھائی سے توجہ نہیں ہٹائی. انہوں نے کہا کہ میں نے کافی ڈرامے میں بھی کئے ہیں جن میں میرے کرداروں کو بہت زیادہ سراہا گیا ہے.میرے بہت زیادہ فالور ہیں اس کے باوجود تھوڑی نروس ہوں. یاد رہے کہ رومیصہ خان کی 14 جولائی کو فلم ریلیز ہونے جا رہی ہے. اس میں وہ عاشر وجاہت کے ساتھ نظر آرہی ہیں، دونوں کی یہ پہلی فلم ہے.

    بول میں زینب کا کردار حمائمہ ملک کو میں‌ نے دلوایا ایمان علی

    میری منگنی ارینج تھی شادی لو میرج تھی بہروز سبزواری

    عائشہ عمر نے اپنی خواہش بتا دی

  • فلم john کی لاہور میں پریس میٹ

    فلم john کی لاہور میں پریس میٹ

    اداکار عاشر وجاہت اور اداکارہ رومیصہ خان کی فلم ‘جون’ (John) 14جولائی کو سینماگھروں کی زینت بننے جارہی ہے۔رومیصہ ایک معروف ٹک ٹاکر ہیں اور عاشر وجاہت معروف ڈائریکٹر روف وجاہت کے بیٹے ہیں۔دونوں کی بڑے پردے کے لیے یہ پہلی فلم ہے۔ لاہور میں اس فلم کی پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اداکار عاشر وجاہت نے رومیصہ خان اور رضا سموں کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ تمام اداکاروں نے اس فلم میں بہت محنت کی ہے اورامید کرتے ہیں کہ مداحوں کو ہماری کاوش پسند آئے گی۔فلم میں میں نے اور رومیصہ خان نے مرکزی کردار ادا کیا ہے ۔ فلم میں عاشر وجاہت ’خاکروب‘ کا کردار ادا کر رہے ہیں جو غلط افراد سے واسطہ پڑنے کے بعد جرائم پیشہ گروپ کا حصہ بن جاتے ہیں۔

    رومیصہ خان کو جرائم پیشہ افراد کی صحبت میں چلے جانے والے عاشر وجاہت سے محبت کرتے ہوئے دکھائی دیں گی۔’جون’ فلم میں سلیم معراج اہک اہم کردار میں دکھائی دیں گے۔ ”کہانی بابر علی نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایات دینے کے علاوہ وہ فلم کے شریک پروڈیوسر بھی ہیں”۔ فلم کو فضا خانم نے پروڈیوس کیا ہے جب کہ دیگر افراد بھی فلم کے شریک پروڈیوسر ہیں۔ اداکارہ رومیصہ خان، پروڈیوسر فضا خانم، ہدایت کار بابر علی اور اداکار رضا سموں نے بھی ٹیزر کو جاری کرتے ہوئے فلم کی کامیابی کی امید کا اظہار کیا ہے۔

    سانپ کو بوسہ دینے سے پہلے ایک ہفتہ پریکٹس کی شائستہ لودھی

    عائشہ عمر نے اپنی خواہش بتا دی

    فلم انڈسٹری بہتری کی جانب گامزن ہے بس درست سمت میں آگے بڑھتے رہنا چاہیے حمائمہ ملک