Baaghi TV

Tag: ruby anam

  • انڈیا میں‌پاکستانی فنکاروں کی بہت قدر کی جاتی ہے روبی انعم

    انڈیا میں‌پاکستانی فنکاروں کی بہت قدر کی جاتی ہے روبی انعم

    سٹیج کی معروف اداکارہ روبی انعم نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ انڈیا میں‌فنکاروں کی کمی نہیں ہے لیکن وہ لوگ ہمارے کامیڈینز کو بہت زیادہ پسند کرتے ہیں، ان کی حالیہ پنجابی فلمیں اٹھا کر دیکھ لیں ان میں‌پاکستانی کامیڈینز نمایاں کردار کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں. انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ایک سے بڑھ کر ایک کامیڈین ہے اور بہت خوشی ہوتی ہے کہ سب نے اپنے کام کے بل پر اپنا نام بنایا ہے . روبی انعم نے کہا کہ اینی ہائو میری کمپنی کی فلم ہے اور اس میں‌اکرم اداس اور وکی کوڈو نے اہم کردار ادا کئے ہیں، یہ ایک مکمل طور پر فیملی فلم ہے میں چاہوں گی کہ آپ سب آکر ضرور دیکھیں،

    انہوں نے کہا کہ ”میں‌بھی بہت جلد پاکستانی فلم میں نظر آئوں گی”، میں بہت شکر گزار ہوں اپنے چاہنے والوں کی کہ انہوں نے مجھے ہمیشہ ہی بہت محبت دی . ان کی محبت کی وجہ سے آج میں‌یہاں کھڑی ہوں، روبی انعم نے کہا کہ حالانکہ انڈیا میں بہترین فنکار پائے جاتے ہیں‌لیکن وہ پاکستان فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کو ترجیح دیتے ہیں ، مطلب یہ ہوا کہ ہمارے فنکاروں کا کام انڈینز کو بہت پسند ہے.

    راکھی کی وجہ سے میری شادی نہیں ہوئی تنوشری دتہ کا دعوی

    میں نے 2018 میں ووٹ کاسٹ کیا تھا اب نہیں کروں گا کامران جیلانی

    شاہد کپور نے کس فلم میں‌کام کرنے کا معاوضہ نہیں لیا؟‌

  • انڈین پنجابی فلم اینی ہائو مٹی پائو کا لاہور میں‌پریمیئر شو

    انڈین پنجابی فلم اینی ہائو مٹی پائو کا لاہور میں‌پریمیئر شو

    گزشتہ روز لاہور میں انڈین پنجابی فلم اینی ہائو مٹی پائو کا پریمیئر شو رکھا گیا جس میں روبی انعم ، ظفری خان ، صفدر ملک و دیگر نے خصوصی شرکت کی . اس موقع پر اکرم اداس اور وکی کوڈو جو کہ اس فلم میں‌اہم کردار ادا کررہے ہیں وہ بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ ہم بہت شکر گزار ہے کہ ہمیں محبتیں دی جارہی ہیں. وکی کوڈو نے کہا کہ میری یہ پہلی انڈین فلم ہے اور اس فلم میں‌کام کرنے کا بہت مزا آیا مجھے امید ہے کہ یہ سلسلہ اب یونہی چلتا رہے گا. انہوں نے کہا کہ بہت جلد میں‌پاکستانی فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتا ہوا نظر آئوں گا .

    ”اکرم اداس نے کہا کہ انڈیاکی فلم میں کام کرکے یہ لگا ہی نہیں کہ ہمسایہ ملک کی فلم میں کام کررہا ہوں بلکہ مجھے یوں لگا کہ میں اپنوں میں ہوں اور اپنوں کے ساتھ کام کررہا ہوں”. انہوں نے کہا کہانڈیا میں‌پاکستان کے فنکار بہت مقبول ہیں. ہمارے تمام کامیڈینز کو وہاں بہت پسند کیاجاتا ہے ، ہماری دعا ہے کہ دونوں ملکو ں کے حالات جلد سے جلد ٹھیک ہوجائیں تاکہ کام کے راستے کھلیں .

    راکھی کی وجہ سے میری شادی نہیں ہوئی تنوشری دتہ کا دعوی

    میں نے 2018 میں ووٹ کاسٹ کیا تھا اب نہیں کروں گا کامران جیلانی

    شاہد کپور نے کس فلم میں‌کام کرنے کا معاوضہ نہیں لیا؟‌

  • ہمسایہ ملک میں کام کیا ہے وہاں کے لوگ یہاں سے بہت محبت کرتے ہیں روبی انعم

    ہمسایہ ملک میں کام کیا ہے وہاں کے لوگ یہاں سے بہت محبت کرتے ہیں روبی انعم

    اداکارہ روبی انعم جنہوں نے گزشتہ روز اکرم اداس اور وکی کوڈو کی فلم ”اینی ہاﺅ مٹی پاﺅ“ کے حوالے سے انہی کے ہمرا ہ پریس کانفرنس کی انہوں نے کہا کہ اکرم اداس اور وکی کوڈو بہترین اداکار ہیں ۔ انہوں نے اس فلم میں بہترین اداکاری کے جو ہر دکھائے ہیں۔ فلم کے ڈائریکٹر جن جوت سنگھ ہیں ، فلم پاکستان میں چھ اکتوبر کر ریلیز ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ہمسایہ ملک میں بھی کام کیا ہے وہاں خصوصی طور پر سردار لوگ پاکستان کی مٹی بہت محبت کرتے ہیں ۔ جتنا ہمارے دل میں وہاں جا کر کام کرنے کا شوق پایا جاتا ہے اس سے کہیں زیادہ وہاں کے فنکاروں کے دلوں میں کام کرنے کا شوق پایا جاتا ہے.

    انہوں نے کہاکہ ”انڈیا کے سردار خصوصی طورپر پاکستان سے بہت لگائو رکھتے ہیں”. انڈیا کے لوگ پاکستانیوں کی محبت سے سرشار ہیں. انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ بہت جلد دونوں ملکوں کے درمیان معاملات ٹھیک ہوجائیں گے اور کم از کم فنکاروں کو کام کے معاملے میں آسانیاں ہو جائیں گی انڈیا جانے کے لئے ویزوں کا حصول آسان ہوجائیگا. خیال رہے کہ روبی انعم کو انڈیا کے پنجاب میں بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے.

  • امریندرسنگھ کو آن سیٹ چھوٹے منہ والا کہا روبی انعم

    امریندرسنگھ کو آن سیٹ چھوٹے منہ والا کہا روبی انعم

    سٹیج کی معروف اداکارہ روبی انعم جنہوں نے انڈین پنجابی فلم چل میرا پت میں کام کیا ہے ان کے کردار کو بہت زیادہ پسند کیا گیا. روبی انعم ایک اور انڈین پنجابی فلم میں‌کام کررہی ہیں، روبی انعم کہتی ہیں کہ چل میرا پت میں‌ کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا . اس فلم کے ہیرو امریندر سنگھ بہت اچھا بچہ ہے فلم کی پوری کاسٹ تجربہ کار تھی . امریندر سنگھ کو تو میں نے کئی بار آن سیٹ چھوٹے منہ والا کہا. روبی نے کہا کہ چل میرا پت میں‌ کام کے دوران میرا بہت خیال رکھا گیا، مجھے پرہیزی کھانا دیا جاتا تھا ، میرے لئے ایک خاتون کک رکھی گئی تھی جو ہر روز تازہ اور

    میری پسند کا کھانا بنا کر مجھے کھلاتی تھی. روبی نے یہ بھی کہا کہ میں نے عمر کے اس حصے میں فلموں میں کام کیا ہے جس میں لڑکیاں فلموں سے ریٹائرمنٹ لے لیتی ہیں. لیکن میں‌بہت خوش ہوں ، چل میرا پت میں مجھے جو کردار دیا گیا وہ ایسا تھا کہ اس عورت کی نہ کوئی اولاد ہوتی ہے اور نہ ہی اسکا شوہر وہ اکیلی ہوتی ہے. لیکن میں‌ ایک اور انڈین پراجیکٹ میں‌ کام کررہی ہوں اس میں‌ میرا کردار یقینا الگ ہو گا. میری ہمیشہ یہی کوشش ہوتی ہے کہ میں ایسا کام کروں جس سے میرے ملک پاکستان کی عزت بڑھے.