Baaghi TV

Tag: s

  • سابق وزیر مذہبی امور صاحبزادہ حامد رضا کو گرفتار کرلیا گیا

    سابق وزیر مذہبی امور صاحبزادہ حامد رضا کو گرفتار کرلیا گیا

    سابق وزیر مذہبی امور صاحبزادہ حامد رضا کو گرفتار کرلیا گیا

    سابق وزیرمذہبی امور صاحبزادہ حامد رضا کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ رکن اسمبلی اور سابق وزیرمذہبی امور صاحبزادہ حامد رضا کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حامد رضا سیالکوٹ یں پھوپھو زاد بھائی کا جنازہ پڑھانے قبرستان آئے تھے۔

    دوسری جانب 9 مئی کو وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے گھر پر حملہ میں مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں، اور پولیس کا کہنا ہے کہ علامہ اقبال کالونی سے پی ٹی آئی کے 2 کارکنان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ گرفتار کارکنوں کی شناخت ارسل صدیقی اور رانا لیاقت کے نام سے ہوئی ہے، جو رانا ثنااللہ کے گھر پر حملہ کرنے والوں میں شامل تھے۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی

    واضح رہے کہ ادھر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان نے لکھا کہ اس بدترین کریک ڈاؤن اور ملک میں قائم دہشت کے اس راج، جسکی زد میں تحریک انصاف اور اس کے سپورٹرز ہیں اور جس کا مظاہرہ تو پرویز مشرف اور جنرل (ر) ضیاء الحق کے مارشل لاء ادوار میں بھی نہ کیا گیا، کے پیچھے یہ ذہنیت کارفرما ہے کہ ہم اہلِ پاکستان بھیڑوں کا ریوڑ ہیں جنہیں با آسانی خوفزدہ کرکے طاقت کی ننگی نمائش کے آگے جھکایا جاسکتا ہے۔

  • امریکی ایوی ایشن سسٹم کی اپ گریڈیشن مکمل؛ مقامی پروازیں جزوی طور پر بحال

    امریکی ایوی ایشن سسٹم کی اپ گریڈیشن مکمل؛ مقامی پروازیں جزوی طور پر بحال

    امریکی ایوی ایشن سسٹم کی اپ گریڈیشن مکمل ہونے کے بعد گراؤںڈ کی گئی مقامی پروازیں جزوی طور پر بحال

    امریکی ایوی ایشن سسٹم کی اپ گریڈیشن مکمل ہونے کے بعد گراؤںڈ کی گئی مقامی پروازیں جزوی طور پر بحال ہونا شروع ہوگئیں۔ ایف اے اے حکام کا کہنا ہے کہ انہیں اب تک سائبر حملے کا کوئی ثبوت نہیں ملا، اس دوران پانچ ہزار چار سو سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں، جب کہ نو سو سے زائد منسوخ کی گئیں تھیں جن کی مکمل بحالی میں کئی گھنٹے درکار ہیں۔ خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ کے مطابق فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی(ایف اے اے) نے تمام ایئر لائنز کو ہدایت جاری کی تھی کہ وہ امریکہ میں ایسٹرن ٹائم زون کے مطابق صبح نو بجے تک اپنی پروازیں مؤخر کردیں۔ تاہم ایئر لائنز کا کہنا ہے کہ وہ پہلے ہی اس صورتِ حال سے آگاہ ہیں اور انہوں نے طیارے گراؤنڈ کرنا شروع کردیے ہیں۔

    پروازوں کی آمد و رفت کی ٹریکنگ کرنے والی ویب سائٹ ’فلائٹ اویئر‘ کے مطابق ایسٹرن ٹائم زون میں صبح آٹھ بجے امریکہ میں 2500 سے زائد پروازوں کی آمدورفت مؤخر ہوئی ہےجب کہ ڈیڑھ ہزارسے زائد پروازیں منسوخ ہوچکی ہیں۔ متاثر ہونے والی پروازوں کی تعداد میں مزید اضافہ بھی متوقع ہے۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    لیپ ٹاپ گم ہونے پر گاہک نےغصے میں اپنی کار ہوٹل پر دے ماری
    نادیہ خان 38 ہزار ڈالرز گنوا بیٹھیں. اداکارہ نے دلچسپ واقعہ سنا کر حیران کر دیا

    امریکہ میں بدھ کو 21 ہزار پروازیں شیڈول تھیں جن میں اکثریت اندرونِ ملک فلائٹس کی تھی جب کہ 1840 بین الاقوامی پروازوں کی اڑان متوقع تھی۔ وائٹ ہاؤس کے جاری کردہ بیان کے مطابق تاحال ایف اے اے کے کمپیوٹرائزڈ نظام پر سائبر حملے کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ تاہم صدر جو بائیڈن نے بڑے پیمانے پر پروازوں کے شیڈول میں آنے والے خلل کے اسباب جاننے کے لیے ڈپارٹمنٹ آف ٹرانسپورٹیشن کو تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔

    صدر بائیڈن نے بدھ کو وائٹ ہاؤس سے روانہ ہونے سے قبل کہا تھا کہ انہیں ٹرانسپورٹیشن سیکریٹری پیٹ بوٹاجج نے اس معاملے پر بریفنگ دی ہے اور بتایا ہے کہ وہ ابھی تک اس صورتِ حال کے اسباب کی نشاندہی نہیں کرسکے ہیں۔ فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق فلائٹس کی آمد و رفت کی نگرانی کے ’نوٹس ٹو ایر مشنز سسٹم‘ کی بندش کی وجہ سے پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا ہے۔ سیکریٹری ٹرانسپورٹ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ وہ پائلٹس کو پرواز کے تحفظ سے متعلق ڈیٹا فراہم کرنے کے سسٹم کی بندش سے متعلق ایف اے اے حکام سے رابطے میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایف اے اے اس مسئلے کو فوری حل کرنے اور ایئر ٹریفک کو بحفاظت معمول پر لانے کے لیے کام کررہی ہے۔

  • حکومت طلبہ وطالبات کا تعلیمی قتل عام بند کرے،ناظم اعلی اسلامی جمعیت طلبہ

    حکومت طلبہ وطالبات کا تعلیمی قتل عام بند کرے،ناظم اعلی اسلامی جمعیت طلبہ

    فیسوں میں کمی ، یونیورسٹیز گرانٹ میں اضافہ اور پی ایم ایس قانون کا خاتمہ ، جمعیت نے اپنے مطالبات پیش کردئیے ،نجی یونیورسٹیز کی من مانیاں کنٹرول کرنے کیلئے ریگولیٹری اتھارٹی بنائےجائے ، ناظم اعلیٰ جمعیت
    حکومت طلبہ وطالبات کا تعلیمی قتل عام بند کرے ، مطالبات منظور نہ ہوئے تو راست اقدام اٹھائیں گے ، حمزہ صدیقی

    لاہور(نمائندہ باغی ٹی وی) اسلامی جمعیت طلبہ نے حکومت کی تعلیمی پالیسیوں کے خلاف سات نکاتی مطالبات پیش کردئیے ہیں ، مرکزی سیکرٹریٹ میں خطاب کے دوران ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ حمزہ صدیقی نے گزشتہ تین سالوں کے دوران فیسوں میں اضافے کے خاتمے کا مطالبہ کیا ، ان کا کہنا تھا کہ حکومتی گرانٹ میں کٹوتی فیسوں میں اضافے کا باعث بن رہی ہے ، تحریک انصاف کے 800 دنوں نے پوری قوم کے طرح طلبہ وطالبات کا تعلیمی قتل عام بھی جاری رکھا ہوا ہے ، حمزہ صدیقی نے متنبہ کیا کہ اگر حکومت نے مطالبات تسلیم کئے گئے تو راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہوجائیں گے ۔ انہوں نے تعلیمی بجٹ اور یونیورسٹیز گرانٹ میں اضافے کے علاوہ یونیورسٹیز میں ہاسٹلز اور ٹرانسپورٹ سمیت دیگر سہولیات بہتر بنانے کا مطالبہ بھی کیا۔ ناظم اعلیٰ جمعیت کا مزید کہنا تھا کہ سرکار کی جانب سے فنڈز کٹوتی ، جامعات میں نشستوں کی کم تعداد اور داخلوں میں میرٹ کی پامالی کے باعث نجی جامعات کی من مانیاں جاری ہیں ،

    حکومت پرائیویٹ یونیورسٹیز کی نکیل کسنے کیلئے ایک اتھارٹی بنائی جائے، اسلامی جمعیت طلبہ نے تعلیم پر ٹیکسز کے خاتمے کا مطالبہ بھی کیا ۔ حمزہ صدیقی نے پی ایم سی قانون کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک کالا آرڈیننس ہے ، جس نے اقربا پروی کو فروغ دیا، اس کے باعث پاکستان کے نوجوان ڈاکٹرز ملک چھوڑنے پر مجبور ہیں۔مزید برآں جمعیت نے ضلعی سطح پر یونیورسٹیز کے قیام کا مطالبہ بھی کیا ۔

    واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام مطالبات کے حق میں رحیم یار خان سے گورنر ہاوس لاہور تک روڈ کاررواں چلایا گیا، جس میں پنجاب بھر کے سینکڑوں طلبہ شریک ہوئے ، جمعیت نے دیگر صوبوں میں بھی ایسے ہی کاررواں چلانے کا عندیہ بھی دیا