Baaghi TV

Tag: s: Tags to be added: Pakistan news

  • بحری مشق امن 2023 کی تقریب پرچم کشائی میں 50 سے زائد ممالک کی شرکت

    بحری مشق امن 2023 کی تقریب پرچم کشائی میں 50 سے زائد ممالک کی شرکت

    بحری مشق امن 2023 کی تقریب پرچم کشائی میں 50 سے زائد ممالک کی شرکت

    پاکستان نیوی ڈاکیارڈ میں آٹھویں کثیرالقومی ’’بحری مشق امن 2023 کی تقریب پرچم کشائی میں 50 سے زائد ممالک کی اعلیٰ فوجی قیادت نے شرکت کی۔ جبکہ اس موقع پر چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے ’’مشق امن 23‘‘ کے شرکا کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کا کراچی میں آغاز امن مشق ایک باقاعدہ سرگرمی ہے جس میں علاقائی اور عالمی بحری افواج شرکت کرتی ہیں تاکہ خطے میں بلا تعطل میری ٹائم سرگرمیوں کے لیے محفوظ اور سازگار بحری ماحول پیدا کیا جا سکے۔

    نیول چیف نے اپنے پیغام میں مزید اس بات پر زور دیا کہ پاک بحریہ خطے میں مشترکہ میری ٹائم سیکیورٹی کو فروغ دینے کے ساتھ خطے میں باہمی تعاون پیدا کرنے کی جدوجہد میں پیش پیش رہی ہے جسے امن کے لیے متحد مشق کے نعرے کے تحت اجاگر کیا گیا ہے۔ نیول چیف نے اس بات پر زور دیا کہ یہ بندھن بڑھتا رہے گا اور ہمیں علاقائی امن اور مشترکہ خوشحالی کے اہداف کے مزید قریب لائے گا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کمانڈر پاکستان فلیٹ، وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے امید ظاہر کی کہ یہ مشق سب کے لیے باہمی طور پر فائدہ مند ثابت ہوگی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    نیب کی سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمدخان بھٹی کے خلاف ناجائز اثاثے بنانے کی انکوائری شروع
    سونے کی فی تولہ قیمت میں 3ہزار300روپے کااضافہ
    ملک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری
    سابق سیکرٹری پنجاب کی اہلیہ کا شوہر کی گمشدگی پرچیف جسٹس سےازخود نوٹس کا مطالبہ
    پاکستانی سائنسدان و ماہر تعلیم ڈاکٹر عطاء الرحمان کیلئے ایک اور بین الاقوامی اعزاز
    پاکستانی معیشت کیوں ترقی نہیں کر رہی؟ عالمی بینک نےحقائق پیش کردیئے
    واضح رہے کہ امن سیریز کی آٹھویں مشق “امن ۔ 23 ” 10 سے 14 فروری 2023 تک جاری رہے گی۔ یہ مشق پاک بحریہ کی ایک اہم سرگرمی ہے جو ہر دو سال بعد منعقد کی جاتی ہے جس کا مقصد سمندروں کو مثبت انسانی سرگرمیوں کے لیے محفوظ بنانے کے عزم کا اظہار کرنا ہے جس میں علاقائی اور عالمی بحری افواج کو مدعو کیا جاتا ہے۔ اس سال امن مشق میں 50 سے زائد ممالک اپنے بحری جہازوں، طیاروں، اسپیشل آپریشنز فورسز اور مبصرین کی ایک بڑی تعداد کے ساتھ شرکت کر رہے ہیں۔

  • انتخابات کے انعقاد میں57 ہزار اہلکاروں کی کمی کا سامنا ہے. آئی جی کے پی

    انتخابات کے انعقاد میں57 ہزار اہلکاروں کی کمی کا سامنا ہے. آئی جی کے پی

    آئی جی خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری نے انتخابات کے دوران دہشت گرد حملوں کا خدشہ ظاہر کردیا۔

    چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت خیبرپختونخوا میں عام انتخابات کے متعلق اجلاس ہوا۔ آئی جی خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری نے الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا ہے کہ صوبے میں انتخابات کیلئے 57 ہزاراہلکاروں کی کمی کاسامنا ہے۔ معظم جاہ انصاری نے کہا کہ سال 2022 میں پولیس پر494،رواں سال اب تک 46حملے ہوچکے جبکہ رواں سال اب تک 93پولیس اہلکارشہید ہوچکے ہیں۔ خدشہ ظاہرکیا ہے انتخابات کے دوران مزید حملے بھی ہوسکتے ہیں۔

    الیکشن کمیشن اعلامیے کے مطابق آئی جی خیبرپختونخوا کے مطابق انتخابات مکمل پرامن ہونے کا یقین سے نہیں کہا جا سکتا۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن فوج اور ایف سی کیلئے وزارت داخلہ سے رابطے میں ہے۔ انتخابات کےدوران غیرجانبدارافسران کی تعیناتی ضروری ہے، شفاف انتخابات کیلئے فوری طور پر ضروری تقررو تبادلے کئے جائیں۔

    دوسری جانب موجودہ ملکی سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ایس پی رورل ڈویژن ظفر احمد کی سربراہی میں تھانہ ناصرباغ میں دربار منعقد کیا گیاخصوصی دربار میں ایس ڈی پی اوز ، ایس ایچ اوز ، چوکی انچارجان اور پولیس اہلکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ایس پی رورل ظفر احمد نے دربار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخواہ پولیس جانثاروں اور دلیروں کی فورس ہے اس فورس کا مورال ہمیشہ بلندرہا ہے

    انہوں نے کہا کہ پولیس افسران واہلکاروں نے ملک و قوم اور امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کی خاطر اپنی جانوں کے نظرانے پیش کئے ہیں جس کی بدولت مثالی پولیس کا درجہ رکھتی ہے، ایس پی رورل نے کہا کہ پولیس جوانوں کے مسائل کے حل کی خاطر تمام دستیاب وسائل کو بروئےکار لایا جا رہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ پولیس جوانوں کے تمام جائز مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی خاطر ٹھوس اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، جرائم کی روک تھام اور امن و امان کے قیام سمیت مختلف معاشرتی برائیوں کے خاتمے میں پولیس جوانوں کا کردار قابل صد تحسین ہے

  • نصابی کتب میں غلطیوں کیخلاف درخواست، سیکرٹری تعلیم ،چیئرمین بورڈ کی طلبی

    نصابی کتب میں غلطیوں کیخلاف درخواست، سیکرٹری تعلیم ،چیئرمین بورڈ کی طلبی

    اسلام آباد ہائیکورٹ ،نصابی کتب میں غلطیوں کیخلاف درخواست پر سیکرٹری تعلیم اور چیئرمین فیڈرل تعلیمی بورڈ ذاتی حیثیت میں طلب کرلئے گئے

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ایک خاتون شہری کی درخواست پر سماعت کی ،خاتون وکیل نے نصاب کی نگرانی اور سٹینڈرڈ آف ایجوکیشن ایکٹ پر عملدرآمد یقینی بنانے کی استدعا کر رکھی ہے، عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ فیڈرل بورڈ سمیت فریقین کے وکلاء عدالتی سوالات کے جواب دینے میں ناکام ہو گئے ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کو اپنے کیس کا ہی پتہ نہیں، نصاب ڈیزائن کون کرتا ہے؟ سادہ سا سوال پوچھا ہے بتا دیں کون نصاب تیار کرتا ہے؟

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار نے بھی یہی کہا ہے کہ اُسے پتہ نہیں چل رہا کون نصاب بنا رہا ہے؟آپ لوگوں کو کچھ پتہ نہیں کہ کون نصاب بنا رہا ہے تو سیکرٹری کو بلاتے ہیں، درخواست گزار نے کہا کہ نصاب میں غلطیاں بھی موجود ہیں بچوں کو پڑھاتے ہوئے نظر آئیں، غلطیاں کیوں ہوئیں، چیک کیوں نہیں کیا گیا،اس کا ذمہ دار کون ہے؟ عدالت نے سیکرٹری ایجوکیشن اور چیئرمین فیڈرل بورڈ کو طلب کرتے ہوئے سماعت دو ہفتوں تک ملتوی کر دی

    مبشر لقمان پاکستان برج فیڈریشن کے صدر منتخب

    سپریم نیشنل برج چیمپئن شپ:باغی ٹی وی ٹیم کی شاندار کاکردگی

    لاہور میں تین روزہ پاکستان نیشنل برج ٹورنامنٹ اختتام پذیر 

    برج گیم میں جوا اور پیسے نہیں لگتے:برج پلیئرغیاث ملک ، جہانگیر اور سعید اختر