Baaghi TV

Tag: saba faisal

  • جوائنٹ فیملی سسٹم  میں‌کیسے رہا جائے؟ صبا فیصل نے بتا دیا

    جوائنٹ فیملی سسٹم میں‌کیسے رہا جائے؟ صبا فیصل نے بتا دیا

    معروف اداکارہ صبا فیصل نے حال ہی میں‌کہا ہے کہ جوائنٹ فیملی سسٹم میں رہنا آسان نہیں ہوتا ہے ، اور اگر ایک ساتھ رہتے ہوئے کوئی بات ہو تو تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے ایک ہاتھ سے نہیں ، میں یہ کہنا چاہتی ہوں کہ ایک ساتھ رہنے کے لئے بہت ضروری ہے کہ اپنی انائوں کو ختم کیا جائے، بڑے بڑے ہونے کا مظاہرہ کریں اور چھوٹوں کو شفقت کے ساتھ سمجھائیں ، چھوٹوں کو بھی چاہیے کہ وہ بڑوں کی بات کا احترام کریں اور سمجھنے کی کوشش کریں اور یقین رکھیں کہ ہمارے بڑے ہمیں جو بھی کہہ کررہے ہیں‌یا کررہے ہیں وہ ہماری بھلائی کے لئے ہی کررہے ہیں،

    صبا فیصل نے کہا کہ ”جب بچوں کے بچے بڑے ہوجاتے ہیں اور ان کے جھگڑے ہوتے ہیں تو وہ صرف بچوں کے جھگڑے نہیں بلکہ ان کے والدین کے جھگڑے بن جاتے ہیں اور یہ لڑائیاں دادا اور دادی تک جاپہنچ جاتی ہیں” اور ان پر ناجائز طرفداری کے الزامات لگنے شروع ہوجاتے ہیں۔اس لئے جوائنٹ فیملی سسٹم میں رہنے کے لئے ہر کوئی اپنے اپنے حصے کا اہم اور مثبت کردار ادا کرے تو زندگی بہت سہل ہوجاتی ہے. یاد رہے کہ صبا فیصل کی اپنی بہو اور بیٹے کے ساتھ نہیں بنتی تھی انہوں نے ایک وڈیو بنا کر اپنی بہو کو گندا کرنے کی کوشش کی لیکن انہیں جلد ہی احساس ہوا کہ انہیں گھر کی بات گھر ہی رکھنا چاہیے تھی.

    راکھی کی وجہ سے میری شادی نہیں ہوئی تنوشری دتہ کا دعوی

    میں نے 2018 میں ووٹ کاسٹ کیا تھا اب نہیں کروں گا کامران جیلانی

    شاہد کپور نے کس فلم میں‌کام کرنے کا معاوضہ نہیں لیا؟‌

  • اس بار غلطی نہیں دہرائوں گی صبا فیصل نے ایسا کیوں کہا ؟‌

    اس بار غلطی نہیں دہرائوں گی صبا فیصل نے ایسا کیوں کہا ؟‌

    سینئر اداکارہ صبا فیصل نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ میرے چھوٹے بیٹے ارسلان کی شادی ہو رہی ہے اور اس حوالے سے بہت تیاریاں بھی کررہی ہوں لیکن اس بار وہ غلطیاں‌ نہیں کروں گی جو پہلے کی تھیں. انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے بیٹے کی شادی کے وقت بہت فضول خرچی کی تھی جو اس بار نہیں کروں گی ، اس کی شادی 11 دن تک چلی تھی، اس بار تو صرف گھر میں میلاد ہو گا اور بارات ولیمہ اس کے علاوہ ہم کوئی رسم نہیں کریں گے، میں چاہتی ہوں کہ اس بار بجت کنٹرول میں رہے اور ہم مکمل طور فضول خرچی سے پرہیز کریں، انہوں نے بتایا کہ

    ”میں نے جو اس بار جو تیاری کی ہے اس کی لسٹ بھی کم ہی رکھی ہے” اور میرے بیٹے ارسلان نے مجھے کہہ دیا ہے کہ ماں جی شادی میں بہت زیادہ فضول خرچی نہ ہو اور مناسب جو ضروری رسمیں ہیں بس ان کو ہی کیا جانا چاہیے صبا فیصل نے کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ میں اپنے دوسرے بیٹے کی شادی کے فرض سے بھی سبکدوش ہو رہی ہوں .

    کیرئیر کے ابتداء میں نامناسب مطالبات ماننے سے انکار کر دیا اعجاز اسلم

    شاہ رخ خان اپنی بیٹی سہانا کے ساتھ فلم میں نظر آئیں گے

    ندا یاسر نے دو سال پہلے ہی کہہ دیا سیبنا بڑی ہیروئین بنیں گی

  • پہلے وقت میں‌برکت تھی آج نہیں ہے صبا فیصل پرانا وقت یاد کرنے لگیں

    پہلے وقت میں‌برکت تھی آج نہیں ہے صبا فیصل پرانا وقت یاد کرنے لگیں

    معروف سینئر اداکارہ صبا فیصل کی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں‌وہ پرانا وقت یاد کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں، صبا نے اس وڈیو میں‌کہا ہے کہ جب ہم چھوٹے ہوتے تھے تو تب وقت اور تھا لوگ اتنے مصروف نہیں تھے، ایک دوسرے کو وقت دیتے تھے. مجھے یاد ہے کہ ہم سب بہن بھائی دوپہر کو سکول سے آتے اور پھر کھانا کھا کر سو جاتے ، شام کو اٹھتے تو سب صحن میں بیٹھ جاتے چارپائیاں بچھا کر ، ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھ کر مذاق کرتے ، بہن بھائیوں کی نوک جھوک بھی ہوجاتی تو والدین سے یا بڑوں سے ڈانٹ پڑتی تھی.

    ”آج کسی کے پاس اتنا وقت ہی نہیں کے کسی سے مل سکے،” پہلے وقت میں‌برکت تھی آج وقت میں‌برکت نہیں ہے، کسی کے پاس وقت ہی نہیں ہے کہ وہ کسی کو یاد کرلے کسی کو مل لے. ہم اپنے والدین کو وقت نہیں دے پاتے، وقت ہو بھی تو ہر کوئی موبائل فون میں لگا رہتا ہے. صبا نے کہا کہ زندگی بہت مختصر ہے وقت کی قدر کیجیے اپنے رشتوں‌کی قدر کیجیے. صبا نے کہا کہ میں خود کو بھی دیکھوں تومیرا بھی یہی حال ہے میں بھی مصروف رہتی ہوں. لیکن میں‌پرانا وقت بہت مس کرتی ہوں .

     

    کونسے بالی وڈ اداکار سعود کے رشتہ دار ہیں؟

    افسوس ہے پرائیڈ آف پرفارمنس نہیں ملا نئیر اعجاز

    شاہ رخ خان اپن مداحوں کے لئے گنجے ہو گئے

  • مصطفی قریشی اور سلطان راہی کو پہلے منفی سمجھتی تھی صبا فیصل

    مصطفی قریشی اور سلطان راہی کو پہلے منفی سمجھتی تھی صبا فیصل

    سینئر اداکارہ صبا فیصل نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ جو فنکار جو بھی کردار کرتے ہیں چاہے مثبت ہوں یا منفی ، لوگ ان کو ویسا ہی سمجھنا شروع کر دیتے ہیں اب جیسے کہ مجھے ایسا لگتا تھا کہ سلطان راہی اور مصطفی قریشی فلموں میں بہت گولیاں چلاتے ہیں تو یقینا یہ منفی لوگ ہوں گے. لیکن جب میں نے ان کے ساتھ کام کیا تو پتہ چلا کہ یہ لوگ تو ایسے ہیں ہی نہیں جیسا کام کرتے ہیں یہ تو بہت اچھے اور بھلے لوگ ہیں. انہوں نے کہا کہ اسی طرح سے میرے بارے میں‌لوگوں میں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ میں ایک بری ساس ہوں اگرمیں ڈراموں میں بری ساس بنتی ہوں تو حقیقت میں‌بھی ایسی ہوں گی.

    انہوں نے ایک واقعہ شئیر کرتے ہوئے کہا کہ” میں نے اپنے بیٹے کا رشتہ دیکھا ، لڑکی والوں کے گھر گئی تو انہوں نے مجھے دو مہینے تک کچھ بتایا ہی نہیں میں نے اپنے لڑکے سے کہا کہ اگر لڑکی تمہیں پسند ہے اسے تم پسند ہو تو کیا مسئلہ ہے کیوں جواب نہیں دے رہے وہ لوگ تو میں‌نے اپنی بہو کی ماں کو خود ہی کال کر لی تو انہوں نے کہا کہ کہ بتائوں جب جب زہن بناتی ہوں کہ ہاں کر دوں آپ کا کوئی بری ساس والا ڈرامہ سامنے آجاتا ہے پھرمیں ڈر جاتی ہوں .” یوں میرے بارے میں یہ تاثر قائم ہو گیا ہے کہ میں اچھی نہیں ہوں حالانکہ ایسا نہیں ہے ہم تو صرف کردار کرتے ہیں .

    فلموں میں آئٹم نمبر نہیں کروں گی انمول بلوچ

    ابھیشک بچن نوجوانوں پر برس پڑے مشورہ دیدیا

    ڈرامہ سیریل احسان فراموش میں مومنہ اقبال کی اداکاری نے شائقین کے دل جیت لیے

  • ایک انجان عورت نے پیسے لینے کی خاطر پرچہ کٹوایا صبا فیصل

    ایک انجان عورت نے پیسے لینے کی خاطر پرچہ کٹوایا صبا فیصل

    سینئر اداکارہ صبا فیصل نے کہا ہے کہ بعض اوقات آرٹسٹو‌ں کو سافٹ ٹارگٹ سمجھ لیا جاتا ہے ، میرے ساتھ ایک ایسا واقعہ ہوا جس کو میں آج تک نہیں بھول سکی ، صبا فیصل نے واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ ایک دہائی قبل میں لاہور کی ایک بڑی مارکیٹ میں شاپنگ کرنے چلی گئی وہاں میں جو جوتوں والی ایک دکان پر گئی اور جوتوں کے انتظار میں دکان کے صوفے پر بیٹھی تھی جہاں ایک اور خاتون بھی اسی صوفے پر موجود تھی،

    اس نے مجھے کہا کہ ”میرا پرس یہاں پڑا ہے زرا دور ہو کر بیٹھیں ”، مجھے اس کی یہ بات اچھی نہ لگی لیکن میں زرا دور ہو کر بیٹھ گئی. اس کے بعد میں‌نے جوتی لی اور گھر کی راہ لی گاڑی میں‌آکر بیٹھ گئی اور وہ عورت میرے پاس آئی میری گاڑی کا شیشہ کھٹکھٹایا میں‌نے کہا کہ جی بتائیے اب کیا ہے بولی میرا وائلٹ تھا جہاں آپ بیٹھی تھیں. آپ نےکیا دیکھا اسکو ؟‌ میں نے کہا کہ نہیں بہن، میں‌گھر آ گئی اس کے بعد اس عورت نے کہیں‌میری گاڑی کا نمبر نوٹ کیا اور پرچہ کٹوایا پولیس میرے گھر آئی ، میرے دو سال پولیس سٹشین جانے آنے جانے میں‌لگ گئے پھر میں نے ایک اثر و رسوخ والے انسان کو شامل کرکے مقدمہ ختم کروایا پتہ چلا کہ وہ عورت اکیلی نہیں تھی ایک پورا گینگ تھا جو اسی طرح‌لوگوں کو پھنسا کر پیسے لیتا تھا.

    کاجول کا شاہ رخ خان کے بارے میں ایک بڑا انکشاف

    عالیہ بھٹ نے جاوید اختر کا شکریہ کیوں ادا کیا ؟

    اور جب حمزہ شہباز نے وارث بیگ کو 17 گانے سنائے

  • تیاری کے بغیر دادا ابو عیدی نہیں دیتے تھے صبا فیصل

    تیاری کے بغیر دادا ابو عیدی نہیں دیتے تھے صبا فیصل

    سینئر اداکارہ صبا فیصل نے اپنے حالیہ انٹرویو میں ماضی کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جب وہ چھوٹی تھیں تو انہوں نے ان کے دادا کو بچوں میں باقاعدگی سے عید بانٹتے ہوئے دیکھا. انہوں نے کہا کہ میرے دادا ابو کبھی بھی ہمیں عید کی تیاری کے بغیر عیدی نہیں دیا کرتے تھے لہذافیملی کے سارے بچے صبح صبح عید کے دن تیار ہو کر دادا ابو کے کمرے میں‌جایا کرتے تھے ، دادا ابو نے اپنے تکیے کے نیچے ہر بچے کے حصے کے پیسے پیکٹ کی صورت میں رکھے ہوتے تھے. ایک ایک بچہ دادا ابو کے کمرے میں‌جاتا اور اسکو اس کے حصے کے

    پیسے مل جاتے. صبا فیصل نے مزید کہا کہ ہمیں‌پانچ یا دس روپے ملتے تھے اور ان پیسوں میں بہت زیادہ برکت ہوا کرتی تھی اتنی برکت ہوتی تھی کہ ہم جتنا بھی خرچ کر لیتے پھر بھی پیسے بچ جاتے. صبا فیصل نے کہا کہ اب وقت بدل چکا ہے اب عیدی لیتے نہیں عیدی دیتے ہیں. ہر دور کے اپنے تقاضے ہوتے ہیں کل بھی اچھا تھا آج بھی اچھا ہے. لیکن میں‌آج بھی عید کے روز تیار ہوتی ہیں اور تیار ہونے کی یہ عادت مجھے بچپن سے ہے جو کہ میری والدہ نے مجھے ڈالی .