Baaghi TV

Tag: sadaf kanwal

  • شہروز سبزواری کی سالگرہ اہلیہ صدف کا خوبصورت سوشل میڈیا نوٹ

    شہروز سبزواری کی سالگرہ اہلیہ صدف کا خوبصورت سوشل میڈیا نوٹ

    معروف اداکارہ صدف کنول نے اپنے شوہر شہروز سبزواری کی سالگرہ کے موقع پر ایک خوبصورت سوشل میڈیا نوٹ لکھا”میرے پاس یہ بیان کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں کہ آپ میری زندگی میں کتنے اہم ہیں۔آپ کی محبت نے میری زندگی کو مکمل اور خوشگوار بنا دیا ہے۔ مجھے اپنی زندگی کے بہترین اور سب سے پر لطف سال دینے کے لیے آپ کا شکریہ۔ ہماری زندگی بھر کی دوستی کو سلام۔ سالگرہ مبارک ہو، میرے سب“۔ صدف کنول نے جب یہ نوٹ لکھا تو ان کے مداحوں نے بھی ان کے شوہر شہروز کو سالگرہ کی مبارکباد دی.

    یاد رہے کہ” شہروز سبزواری نے صدف کنول کے ساتھ دوسری شادی کی ہے اور ان دونوں کی ایک بیٹی ہے” ، شہروز کی سابقہ اہلیہ سائرہ یوسف سے بھی ایک بیٹی ہے . شہروز اپنی دونوں بیٹیوں سے بے انتہا محبت کرتے ہیں ، یہی وجہ ہے کہ سائرہ یوسف کی بیٹی ہر وقت اپنی سوتیلی بہن کے پاس ہوتی ہے. شہروز کی حال ہی میں بے بی لیشس نام سے ایک فلم ریلیز ہوئی جس میں ان کے ساتھ انکی سابقہ اہلیہ سائرہ تھیں ، فلم نے بہت اچھا بزنس نہیں کیا لیکن دونوں کو ایک ساتھ ضرور سراہا گیا.

    انجمن نے شبنم بیگم کو ستارہ امتیاز کے لیے نامزد ہونے پر مبارک دی

    شے گل نے نیا گانا میرا سویرا ریلیز کر دیا

    اب ہمارے گھر کر کے نیٹ فلکس پر میری بیوی آئیگی یاسر حسین

  • سوتیلی بہن کی پیدائش پر شہروز کی بیٹی نورے کا ری ایکشن کیا تھا؟‌

    سوتیلی بہن کی پیدائش پر شہروز کی بیٹی نورے کا ری ایکشن کیا تھا؟‌

    شہروز سبزواری نے پہلی شادی سائرہ یوسف کے ساتھ کی، ان دونوں کی ایک بیٹی ہے، اور اسکا نام ہے نورے. نورے کی پیدائش کے کافی سال کے بعد سائرہ شہروز میں تلخیاں بڑھیں تو دونوں کے رشتے کا انجام طلاق کی صورت میں ہوا.شہروز نے اس کے بعد ماڈل و اداکارہ صدف کنول کے ساتھ شادی کی. صدف اور کنول کی بیٹی کانام زارا ہے، اور اہم بات یہ ہے کہ نورے اور زارا کا آپس میں‌بہت پیار ہے. شہرو سبزواری نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ جب صدف بیٹی کو جنم دینے والی تھیں تو میری بیٹی نورے مجھ سے ہر روز پوچھتی تھی.

    کہ کب زارا آئیگی، جس روز زارا نے دنیا میں آنا تھا تو ہم ہسپتال جا رہے تھے ، ”میں نے نورے سے کہا کہ آپ سو جائو ، تو کہنے لگی نہیں زارا آجائے پھر سوئوں گی.” میں نے اسکو بولا کہ تم گھر پر سو جائو ہم ہسپتال، جا رہے ہیں جیسے ہی زارا آئی میں‌آپ کو گاڑی میں ہستپال بلوا لوں گا. زارا کو دیکھ کر نورے کی خوشی دیدنی تھی. شہروز نے کہا کہ میری دونوں بیٹیوں میں بہت زیادہ پیار ہے. ہم ان کی پرورش ایسی کررہے ہیں کہ دونوں میں احساس ہی نہ ہو کہ دونوں دو مائوں کی بیٹیاں ہیں.

    حنا دلپذیر کی عید کیسے رہی سپیشل ؟ اداکارہ نے بتا دیا

    میرے سعود اور معمر رانا کے ساتھ اختلافات نہ تھے نہ ہیں شان شاہد

    سرمد کھوسٹ‌اور نادیہ افگن کا چیکو مشی دا ٹرانسلیشن شو

  • صدف اگر اعتراض کرنے والی ہوتی تو ….. شہروز سبزواری

    صدف اگر اعتراض کرنے والی ہوتی تو ….. شہروز سبزواری

    اداکار شہروز سبزواری نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ میری اہلیہ صدف کنول بہت اچھی خاتون ہیں‌وہ میرا بہت خیال رکھتی ہیں ، بلاوجہ مسائل میں نہیں الجھتی . اگر وہ مجھ پر اعتراض کرنے والی ہوتی یا مسائل کھڑے کرنے والی ہوتی تو اس وقت تک معاملات بہت خراب ہو چکے ہوتے. انہوں نے کہا کہ بے بی لیشس میں خود اور سائرہ کو بطور اداکار دیکھ کر بہت اچھا لگا. آج کل ہماری بیٹی نورے بہت زیادہ خوش ہے،انہوں نے کہا کہ اولاد کے بہت کچھ کرنا پڑتا ہے ،بچوں کو پیدا کرنے کے بعد ان کی ذمہ داریاں اٹھانا یہ والدین کا فرض ہے اس فرض کے بارے میں اللہ کے گھر میں پوچھ گچھ ہوگی.

    شہروز سبزواری نے مزید کہا کہ ”میں اور سائرہ ایک مثبت میسج دنیا کو دے رہے ہیں” جو لوگ اعتراض کررہے ہیں مجھے نہیں سمجھ آتی کہ وہ کس سوچ کے مالک ہیں. ان کی سوچ کا دائرہ کیا ہے. شہروز نے فلم بے بی لیشس کے ھوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ فلم کراچی کے علاقے نواب شاہ اور بحرین میں شوٹ کی گئی ہے. انہوں نے یہ بھی کہ فلم دیکھ کر شائقین ضرور لطف اندوز ہوں گے، ہم نے بہت دل سے کام کیا ہے اور عیسی خان نے ہم سے بہترین کام لیا ہے.

    عمران ہاشمی میرے بہت اچھے دوست ہیں حمائمہ ملک

     

    اللہ آپکو ہدایت دے ، نادر علی نے سنیتا کے مذہب پر انگلی اٹھا دی، میزبان تنقید کی زد میں‌

    مجھ سے محبت کی کوئی بات کرے تو سانس بند ہونے لگتی ہے نیلم منیر

  • لڑکیاں شادی کب کریں صدف کنول نے بتا دیا

    لڑکیاں شادی کب کریں صدف کنول نے بتا دیا

    ماڈل و اداکارہ صدف کنول نے اپنے حالیہ انٹرویو میں دیا ہے لڑکیوں کو ایک مشورہ انہوں نے کہا ہے کہ لڑکیاں وقت آنے پر شادی کریں‌ضرور کریں‌لیکن اس سے پہلے پڑھائی لکھائی کریں ، خود کو مضبوط بنائیں اور اپنی پڑھائی کے زریعے خود کو اپنے پائوں‌پر کھڑا کریں . پڑھائی انسان کے لئے خصوصی طور پر لڑکیوں کے لئے بے حد ضروری ہے. صدف کنول نے کہا کہ اپنا کیرئیر بنا کر پھر آپ کو کوئی مناسب انسان ملے تو اپنا گھر بسا لیں . انہوں نے کہا کہ لڑکیوں کے زہن میں ایک فیشن ایبل شادی کے خواب ہی نہیں‌ہونے چاہیں.دوسری طرف صدف کنول کہتی ہیں کہ میں نے جتنی ماڈلنگ کرنی تھی کر لی اب مجھے اداکارہ کے طور پر اپنی پہچان بنانی ہے اگر مجھے کوئی اچھی فلم آفر ہوئی تو ضرور کروں‌گی.

    یاد رہے کہ صدف کنول نے شہروز سبزواری کے ساتھ محبت کی شادی کی اور دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے، صدف کنول اس وقت زیادہ تنقید کا نشانہ بنیں جب ان پر سائرہ شہروز کا گھر توڑنے کا الزام لگا ، لیکن شہروز کا کہنا ہے کہ صدف کا میرے پہلے گھر کی خرابی میں کوئی ہاتھ نہیں ہے. صدف اور شہروز آپس میں بہت خوش ہیں اور شہروز انہیں آئیڈیل بیوی قرار دیتے ہیں.

  • ماڈٌلنگ سے تھک گئی صدف کنول اب کیا کرنا چاہتی ہیں ؟

    ماڈٌلنگ سے تھک گئی صدف کنول اب کیا کرنا چاہتی ہیں ؟

    شہزور سبزواری کی ماڈل اہلیہ صدف کنول نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے ماڈلنگ بہت سال کی ہے اور ابھی تک کررہی ہوں ، ماڈلنگ کی دنیا میں مجھے بہت شہرت بھی مل چکی ہے یہاں تک کہ بہترین ماڈل کا ایوارڈ بھی مل چکا ہے، اب میں چاہتی ہوں کہ اداکاری کروں اور مجھے اچھے کردار آفر ہوں . انہوں نے کہا کہ اب اداکاری میری ترجیھات میں ہے، اگر مجھے کسی اچھی فلم کا سکرپٹ آفر ہوا تو کسی صورت نہیں چھوڑوں گی، انہوں نے کہا کہ ہر انسان کو حق ہے کہ وہ اپنے لئے بہتر سوچے

    میں‌سمجھتی ہوں کہ اب میں‌اداکاری کے موڈ میں ہوں تومجھے اداکاری ہی کرنی چاہیے. صدف کنول نے کہا کہ ڈراموں میں اداکاری کرنے پر بھی مجھے اعتراض نہیں اگر کردار کہانی اچھی ہو تو میں یہ بھی کروں گی. انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شادی کے بعد میری زندگی میں کافی تبدیلی آئی ہے اور اس تبدیلی کو میں کافی مثبت دیکھتی ہوں. انہوں نے کہا کہ عورت کو اللہ نے بہت صلاحیتوں سے نوازا ہے وہ گھر کے ساتھ ساتھ باہر کے معاملات کو جیسے کے ملازمت کو بھی مینج کرتی ہے.

  • صدف کنول نے جلد کو فریش رکھنے کا ٹوٹکا بتا دیا

    صدف کنول نے جلد کو فریش رکھنے کا ٹوٹکا بتا دیا

    اداکارہ اور ماڈل صدف کنول جو اپنی خوبصورتی اور انتہائی خوبصورت جلد کی وجہ سے کافی شہرت رکھتی ہیں، صدف کنول کی سکن نہایت فریش ہے ، حالیہ انٹرویو میں ان سے جب پوچھا گیا کہ انکی سکن اتنی فریش کیوں اور کیسے ہے تو انہوں نے بتایا کہ میں اپنی سکن کا بہت زیادہ خیال رکھتی ہوں ، ایسی چیزیں کھاتی ہوں جن سے سکن فریش رہے ، زیادہ سے زیادہ پانی پیتی ہوں، اس کے علاوہ سکن کو اچھا رکھنے کے لئے کوئی گھریلو ٹوٹکا آزمانے کی بجائے فیشل کرواتی ہوں ، روزانہ رات کو کلینزنگ کرتی ہوں ، میری جلد میں وائٹ ہیڈز ہوجاتے ہیں لہذا ان کو

    خود نکالتی ہوں اور ان کو نکالنے میں بالکل بھی غفلت نہیں برتتی . انہوں نے کہا کہ خواتین تمام دن کام کرتی ہیں ، لیکن خود پر توجہ نہیں دیتیں ، چلیں روزانہ کی بنیادون پر جلد کا خیال نہیں رکھ سکتیں تو سارا ہفتہ پانی پئیں زیادہ سے زیادہ ، فریش سلاد کھائیں جوسسز پئیں اور ہفتے کے آخر میں فیشل لیں. انہوں نے تاکید کے طور پر کہا کہ پلیز سونے سے پہلے جلد سے اپنا میک اپ ضرور اتار لیں ورنہ جلد بری طرح متاثر ہوتی ہے.

  • شہروز کی پہلی اور دوسری بیوی سے دونوں بیٹیوں کی عید مبارک کہتے کی وڈیو وائرل

    شہروز کی پہلی اور دوسری بیوی سے دونوں بیٹیوں کی عید مبارک کہتے کی وڈیو وائرل

    عید کے خوبصورت موقع پر شوبز سلیبرٹیز خصوصی طور پر وڈیوز اور تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر ڈالتی ہیں جس میں وہ اپنے مداحوں کو عید مبارک کہتی ہیں. جنید خان نے عید کے روز اپنی اور اپنی فیملی کی خوبصورت تصاویر شئیر کرکے عید کی مبارک باد دی ، اسی طرح سے یاسر حسین اور ندا یاسر نے اپنے بچوں کے ساتھ تصاویر بنا کر اپنے مداحوں کو عید مبارک کہا. دوسری طرف شہروز سبزواری نے ایک خوبصورت وڈیو شئیر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کی پہلی بیوی سائرہ یوسف اور دوسری بیوی صدف کنول کی بیٹیاں ایک ساتھ بیٹھی ہیں اور دونوں سب کو عید مبارک کہہ رہی ہیں، یہ وڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے. شہروز نے خود یہ وڈیو اپنے

    انسٹاگرام اکائونٹ پر شئیر کی ، دونوں بیٹیاں نہایت ہی خوبصوت لگ رہی ہیں اور شہروز کے مداحوں نے اس وڈیو کو نہ صرف پسند کیا ہے بلکہ وہ ان دونوں بیٹیوں کے لئے ڈھیروں دعائیں بھی کررہے ہیں. یاد رہے کہ شہروز نے اپنی پہلی اور دوسری بیوی کی بیٹیوں کو ایک ساتھ رکھا ہوا ہے ، سائرہ یوسف کی بیٹی زیادہ تر اپنی سوتیلی بہن کے ساتھ رہتی ہے اور اس سے بہت زیادہ پیار کرتی ہے ، شہروز اکثر ان دونوں‌کیی وڈیوز شئیر کرتے ہوئے نظر آتے ہیں .