Baaghi TV

Tag: saeeda imtiaz

  • سعیدہ امتیاز چرچ کیوں گئیں ؟‌ اداکارہ نے بتا دیا

    سعیدہ امتیاز چرچ کیوں گئیں ؟‌ اداکارہ نے بتا دیا

    اداکارہ سعیدہ امتیاز بھی جانتی ہیں خوب خبروں میں رہنے کا ہنر، وہ کچھ نہ کچھ ایسا کرتی اور بولتی رہتی ہیں کہ جس سے وہ خبروں میں آجاتی ہے ہیں خوب ڈسکس ہوتی ہیں، حال ہی میں‌انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر اپنی تصویر لگائی جس میں ان کو چرچ میں کھڑے ہو کر دعا مانگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے. انہوں نے چرچ میں‌دعا مانگنے کی تصویر جیسے ہی سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی تو ان کی تو جیسے شامل ہی آگئی یا سمجھ لیجیے کہ وہ چاہتی تھیں کہ ڈسکس ہوں تو ٹھیک ویسا ہی ہوا.

    ان مداحوں کو ان کی یہ حرکت پسند نہیں آئی اور انہوں نے لے لیا اداکارہ کو آڑھے ہاتھوں‌. کسی صارف نے کہا کہ شرم کرو مسلمان ہو تو کسی نے کہا کہ تم عیسائی ہو یا مسلمان ہمیں‌کھل کر تو بتائو. اس پر سعیدہ امتیاز آئیں میدان میں اورکہا کہ میں اپنے ایک دوست کے ساتھ چرچ گئی تھی احترام میں میں نے بھی دعا مانگ لی ، بالکل اسی طرح جیسے میرا دوست میرے ساتھ مسجد میں‌جاتا ہے اور دعا مانگتا ہے. انہوں نے کہا کہ ہر مذہب امن اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے کسی کے بھی مذہب پر انگلی نہیں اٹھائی جانی چاہیے.

     

    پھوپھو کو ہمیشہ برا ہی کہا جاتاہے فریحہ پرویز

    مانی تم میرے ٹام ہینکس ہو حرا

     

    عید کے موقع پر ماہرہ خان کا کالے رنگ کا لباس مداحوں کو بھا گیا

  • سعیدہ امتیاز کس رشتے پر یقین نہیں رکھتیں ؟

    سعیدہ امتیاز کس رشتے پر یقین نہیں رکھتیں ؟

    اداکارہ و ماڈل سعیدہ امتیاز نے حال ہی میں انسٹاگرام پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں‌انہوں نے مداحوں کے مختلف سوالوں کے جوابات دئیے ان سے کسی نے پوچھا کہ آپکا بوائے فرینڈ ہے تو اس پر انہوں نے کہا کہ میں بوائے فرینڈ اور گرل فرینڈ کے رشتے پر یقین نہیں رکھتی ، مجھے ایسا کوئی رشتہ پسند ہی نہیں ہے ، میں جب بھی کسی سے منگنی کروں گی تو آپ سب کو ضرور بتائوںگی ، لیکن میں منگنی ایسے انسان کے ساتھ نہیں کر سکتی جس کے حوالے سے مجھے خود کوئی تسلی نہ ہو، جب تک میں کسی کو مکمل طور پر پرکھ نہیں لوں‌ گی منگنی

    نہیں کروں گی انہوں نے کہا کہ میں چھپا کر رشتے چلانے کی قائل نہیں ہوں. یاد رہے کہ سعیدہ امتیاز کے حوالے سے گزشتہ دنوں ایک خبر آئی تھی کہ وہ انتقال کر گئی ہیں لیکن بعد میں اداکارہ نے بیان دیا کہ یہ سب جھوٹی خبر تھی جو کسی نے انسٹاگرام اکائونٹ ہیک کرکے پھیلائی لیکن اس واقعہ کے چند دن کے بعد ہی اداکارہ نے انسٹاگرام کا استعمال بھی شروع کر دیا کہا جاتا ہے کہ سعیدہ نے شہرت حاصل کرنے کی خاطر اپنی موت کی جھوٹی خبر پھیلائی .

  • سعیدہ امتیاز نے نیا ٹویٹر اکاوئنٹ بنا لیا

    سعیدہ امتیاز نے نیا ٹویٹر اکاوئنٹ بنا لیا

    اداکارہ و ماڈل سعیدہ امتیاز نے نیا ٹویٹر اکاوئنٹ بنا لیا ہے ، انہوں نے ایک پوسٹ کے زریعے اپنے مداحوں کو آگاہی دی کہ میرا پرانا ٹویٹر اکائونٹ بد قسمتی سے ڈیلیٹ ہو گیا ہے لہذا اب میں نے نیا ٹویٹر اکائونٹ بنایا ہے انہوں نے ساتھ میں اپنے نئے ٹویٹر اکائونٹ کا سکرین شارٹ بھی لگایا اور اپنے مداحوں کو فالو کرنے کی درخواست کی . اداکارہ کے نئے اکائونٹ پر فی الحال فالورز کی تعداد 70 ہے. سعیدہ امتیاز کا یہ دعوی ہے کہ ان کا انسٹاگرام ہیک ہو گیا تھا لیکن ابھی تک انہوں نے اس بارے میں بات نہیں کی ، انہوں نے گزشتہ روز ندا یاسر کو انٹرویو بھی دیا لیکن اپنے انسٹاگرام

    اکائونٹ کے بارے میں بہت زیادہ بات نہیں کی انہوں نے واضح نہیں کیا کہ ان کا انسٹاگرام اکائونٹ کب ہیک ہوا. یاد رہے کہ چند روز قبل سعیدہ کے انسٹاگرام اکائونٹ سٹوری سے ایک پوسٹ جاری کی گئی جس میں کہا گیا کہ سعیدہ انتقال کر گئی ہیں. بعد میں یہ خبر جھوٹی ثابت ہوئی لیکن سعیدہ پر الزام لگایا جاتا ہے کہ انہوں نے یہ جھوٹی خبر شہرت کے لئے لگوائی. تام ان کا کہنا ہے کہ یہ سب من گھڑت کہانیاں ہیں میں بھلا خود ایسا کیوں کروں گی.

  • سعیدہ امتیاز کا ملک چھوڑنے کا اعلان

    سعیدہ امتیاز کا ملک چھوڑنے کا اعلان

    اداکارہ اور ماڈل سعیدہ امتیاز نے ملک چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے ، انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں ملک چھوڑ رہی ہوں لیکن اس بار ملک میں سلمان خان کے لئے چھوڑوں گی ان کے ملک میں جا کر ان کے ساتھ کام کروں گی . سلمان خان کے ساتھ کام کرنا میری زندگی کی سب سے بڑی خواہش ہے جب تک یہ خواہش پوری نہیں ہو گی میں چین سے نہیں بیٹھوں گی. سعیدہ امتیاز نے یہ بھی کہا کہ میں بہت محنت کے ساتھ کام کرتی ہوں، میں چونکہ خود پروفیشنل ہوں لہذا میں چاہتی ہوں کہ مجھے پروفیشنل لوگوں کے ساتھ کام کرنے کا موقع میسر آئے. سعیدہ

    امیتاز نے یہ بھی کہا کہ موت کی خبر میرے لئے بہت بڑا جھٹکا تھی ، میں اس خبر کے بعد بہت زیاد ڈپریشن میں رہی ہوں گھر سے نکلنا بند کر دیا تھا، مجھے ایسا لگ رہا تھا کہ شاید سچ میں میرے ساتھ کوئی ایسا ہی حادثہ ہو گیا ہے جو لوگ میرے گھر پرآرہے تھے ، مجھے گلے لگا رہے تھے . میں اس دن صبح کو نہیں بھول سکتی کہ جب میری موت کی جھوٹی خبر پھیلائی گئی اور لوگوں نے طرح طرح کی باتیں گھڑیں .

  • میں پتہ لگا رہی ہوں میرا انسٹاگرام اکائونٹ کس نے ہیک کیا سعیدہ امیتاز

    میں پتہ لگا رہی ہوں میرا انسٹاگرام اکائونٹ کس نے ہیک کیا سعیدہ امیتاز

    ماڈل و اداکارہ سعیدہ امتیاز نے اپنے انتقال کی خبروں پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں بالکل خیریت سے ہوں اور آپ سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جو میرے لئے فکر مند یا پریشان ہوئے. وڈیو پیغام میں سعیدہ امتیاز نے کہا کہ میرا انسٹاگرام اکائونٹ ہیک کر لیا گیا تھا ، میں پتہ لگا رہی ہوں کہ کس نے ایسا کیا ہے، مجھے بہت افسوس ہے کہ میرے حوالے سے غلط خبر پھیلائی گئی اور میری فیملی بہت پریشان ہوئی ، میرے مداح اور دوست بھی بہت پریشان ہوئے، میرے گھر پر لوگوں کا تانتا بندھ گیا. میں سو کر اٹھی تو دیکھا کہ فون پر بہت ساری کالز اور میسجز

    تھے ، مجھے تو ایکدم سے کچھ سمجھ ہی نہیں آیا کہ یہ سب کیا ہوا ہے. اور کس نے کیا ہے. مجھے حیرت ہے کہ کسی کو تنگ کرنے کے لئے اس حد تک گر جاتے ہیں لوگ. میں تو دعا ہی کر سکتی ہوں کہ اللہ ہدایت دے ان لوگوں کو جو دوسروں کو تنگ کرتے ہیں ان کے لئے پریشانی کا باعث بنتے ہیں. سعیدہ نے کہا کہ میں بہت جلد پتہ لگا لوں گی کہ میرا انسٹاگرام اکائونٹ کس نے اور کیوں ہیک کیا. انہوں نے کہا کہ آپ سب کی سپورٹ کا بہت شکریہ.

  • سعیدہ امیتاز کے انتقال کی جھوٹی خبر کا فائدہ کس کو ؟‌

    سعیدہ امیتاز کے انتقال کی جھوٹی خبر کا فائدہ کس کو ؟‌

    اداکارہ و ماڈل سعیدہ امتیاز کے انتقال کی خبر ان کے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکائونٹ سے آج شئیر کی گئی.سعیدہ کے انتقال کی خبر سن کر ان کے مداح اور قریشی دوست فیملی ممبر کافی پریشان ہوئے لیکن جلد ہی یہ خبر بھی سامنے آگئی ہے کہ ان کے انتقال کی خبر جھوٹی ہے . اور ان کا انسٹاگرام اکائونٹ ہیک ہو گیا ہے اور ہیکر نے ان کے انتقال کی جھوٹی خبر شئیر کی گئی. سعیدہ امتیاز نے اپن انتقال کی جھوٹی خبر کی تصدیق کسی وڈیو یا پوسٹ کے زریعے نہیں کی تاہم ان کے کچھ قریبی دوستوں اور ان کے وکیل نے دعوی کیا ہے کہ سعیدہ کے انتقال کی خبر

    جھوٹی ہے وہ بالکل خیریت سے ہیں. یوں سعیدہ امتیاز کے انتقال کی خبر جھوٹی ثابت ہو گئی ہے. سعیدہ امیتاز کے انتقال کی جھوٹی خبر کے بعد کچھ سوشل میڈیا صارفین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اداکارہ نے اپنی شہرت میں اضافہ کرنے کےلئے خود ایسا کیا ہے. ان کا اکائونٹ ہیک نہیں‌ہوا بلکہ انہوں نے اپنے ڈوبتے ہوئے کیرئیر کو بچانے اور مشہوری حاصل کرنے کےلئے ایسی خبر چلوائی ہے. تاہم اب یہ سامنے آچکا ہے کہ سعیدہ کے انتقال کی خبر مکمل طور پر جھوٹی ہے.

  • ماڈل و اداکارہ سعیدہ ڈپریشن کا شکار تھیں

    ماڈل و اداکارہ سعیدہ ڈپریشن کا شکار تھیں

    معروف اداکارہ و ماڈل سعیدہ امتتیاز انتقال کر گئی ہیں ، کہا جا رہا ہے کہ وہ ان دنوں کراچی میں قیام پذیر تھیں اپنے گھر میں اکیلی رہتی تھیں.
    سعیدہ کے انتقال کی خبر ان کے مداحوں پر بجلی کی طرح گری ہے. سعیدہ کے شوبز ساتھیوں نے شدید افسوس کا اظہار کیا ہے. کہا جا رہا ہے کہ سعیدہ کی موت پراسرار حالت میں ہوئی ہے ، وہ طبعی موت مری ہیں یا انہوں نے خود کشی کی ہے اس کی تفصیلات آنا ابھی باقی ہیں‌.سعیدہ امتیاز کے انتقال کی خبر ان کے تصدیق شدہ اکائونٹ سے شیر کی گئی، بتایا گیا ہے کہ اداکارہ و ماڈل صبح اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائی

    گئی. کہا جا رہا ہے کہ سعیدہ ڈپریشن کا شکار تھیں اور وہ ایک عرصے سے تنہائی پسند ہو چکی تھیں. ان کے کچھ قریبی دوستوں کا یہ بھی کہنا ہےکہ اداکارہ کسی کی محبت میں گرفتار تھیں لیکن اس رشتے سے بہت زیادہ خوش نہیں تھیں. واضح رہے کہ سعیدہ امتیاز نے اپنےکیرئیر کا آغاز 2012 میں کیا تھا، سعیدہ نے یواے ای میں اپنی زندگی کابہت بڑا حصہ گزارا ، پاکستان آئیں تو انہوں نے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا. سعیدہ نے ڈراموں کے ساتھ ساتھ فلموں میں بھی کام کیا گوکہ ان کا فلمی کیرئیر بہت زیادہ اونچائیوں پر نہ پہنچ سکا لیکن ان کا ماڈلنگ کیرئیر قدرے بہتر رہا. سعیدہ امتیاز کا عاطف اسلم کے ساتھ ایک جیولری شوٹ بہت مشہورہوا. سعیدہ امیتاز نے مبشر لقمان کا پرڈیوس کردہ ڈرامہ سرکار میں ایان علی کا کردار ادا کیا .