Baaghi TV

Tag: saif ali khan

  • سیف علیخان کو کک ماری تو زخمی ہو گئی ٹوئنکل کھنہ

    سیف علیخان کو کک ماری تو زخمی ہو گئی ٹوئنکل کھنہ

    بالی وڈ اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہےکہ میں‌نے سیف علیخان کے ساتھ فلموں میں‌کام کیا بہت اچھا تجربہ رہا. ساتھ ہی انہوں نے ایک واقعہ کا زکر کیا ، انہوں نے کہا کہ ہم دونوں کا ایک سین تھا جس میں مجھے سیف علی خان کو کک مارنی ہوتی ہے، اور ہم اس کی پریکٹس کررہے تھے. سیف علی خان اس سین کی بہت زیادہ ریہرسل کررہے تھے اور میں‌بھی کررہی تھی ، مجھے مذاق سوجھا اور میں‌نے کیا کیا کہ میں‌ایکدم سیف کی طرف گئی اور اسکو زور دار کک ماری ، سیف علی خان نے میری کک سے خود کو تیزی سے بچا لیا .

    اور میں‌جا کر لگی ایک لوہے کےراڈ میں‌،” جیسے ہی میری ٹانگ لوہے کی راڈ‌میں‌لگی تو میں‌بری طرح سے زخمی ہو گئی” . پہلے توسیف کو لگا کہ میں‌مذاق کر رہی ہوں جب اس نے دیکھا کہ میری ٹانگ بری طرح زخمی ہو گئی ہے تووہ مجھے ہسپتال لیکر گیا. انہوں نے کہا کہ اس کے بعد میں‌نے کسی سے بھی سیٹ پر مذاق نہیں‌کیا. انہوں نے کہاکہ میں نے اپنے کام کو بہت انجوائے کیا، آج بھی وہ وقت یاد کرتی ہوں تو دل خوش ہوجاتا ہے. وہ بہت خوبصورت دن تھے جو آج بھی یاد کریں تو اچھا لگتا ہے.

    شاہ رخ کی محبت میں جوان فلم کی دیپیکا پڈوکون

    ریشم کو کیا چیز بہت پسند ہے ؟ اداکارہ نے بتا دیا

    والد کے لاکھوں روپے بینک سے جعلی دستخط کرکے نکلوالئے غنا علی کا انکشاف

  • نواب پٹوڈی اور میں‌نے شادی کا اعلان کیا تو دھمکیاں موصول ہوئیں

    نواب پٹوڈی اور میں‌نے شادی کا اعلان کیا تو دھمکیاں موصول ہوئیں

    ستر کی دہائی کی بالی وڈ کی مقبول ترین اداکارہ شرمیلا ٹیگور نے ٹوئنکل کھنہ کے ساتھ اپنے حالیہ انٹرویو میں‌یاد کیا ہے اس وقت کو جب وہ نواب پٹوڈی کے ساتھ شادی کررہی تھیں . انہوں نے کہا کہ ہم دونوں کی پہلی ملاقات کے چرچے ہر طرف ہو گئے تھے اس کے بعد ہم نے ایک دوسرے کو دیکھا پرکھا اور لگا کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ اچھی زندگی بسر کر سکتے ہیں لہذا ہم نے شادی کا فیصلہ کر لیا. چونکہ ہم دونوں کے مذہب میں فرق تھا اسلئے ہماری شادی کو لیکر بہت ساری باتیں ہوئیں بلکہ ہمیں دھمکیاں بھی دی گئیں. مجھے اور میری فیملی کو بہت زیادہ دھمکیاں‌ملیں.

    ”میرے والدین نے شادی کا مقام چُنا عین وقت پر ہمیں‌وہ وینیو دینے سے انکار کر دیا گیا” یوں ہماری شادی پھر نواب صاحب کے ایک دوست کے گھر ہوئی . اسی انٹرویو میں‌انہوں نے کہا کہ میرے بچے سیف ، سوہا سب اپنی اپنی زندگیوں‌کو خوشی سے جی رہے ہیں ، میں کسی کی زندگی میں دخل اندازی نہیں کرتی. وہ سب اپنے اپنے گھروں میں رہتے ہیں ، میری عادت نہیں کسی کے معاملات میں‌ٹانگ اڑانے کی ، ہم سب ایک دوسرے سے رابطے میں‌رہتے ہیں ملتے ہیں یہی اچھی زندگی کے لئے کافی ہے.

    خود سے دوستی کریں مایا خان کا مداحوں کو مشورہ

    راکھی نے مجھ سے دوستی کرنے کی بہت کوششیں کیں تنوشری دتہ کا دعوی

    جب ماڈلنگ میں‌آئی تو بہت خوبصورت چہرے پہلے سے ہی ماڈلنگ کررہے تھے فضا علی

  • شاہ رخ خان واقعی شہنشاہ ہیں کرینہ کپور

    شاہ رخ خان واقعی شہنشاہ ہیں کرینہ کپور

    بالی وڈ کی نامور اداکارہ کرینہ کپور جو بلا کی حسین اور بہترین اداکارہ مانی جاتی ہیں، انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں اور میرے شوہر سیف علی خان شاہ رخ خان کے بہت بڑے مداح ہیں ، ہم ان کی فلمیں دیکھنے کےلئے بے تاب رہتے ہیں، فلم پٹھان اور جوان کی ریلیز اور اس کے بعد جو بزنس کے لحاظ سے ریکارڈ بنا ہے اس کو دیکھ کر ہم سب خوش ہیں۔ شاہ رخ خان کو اگر بالی وڈ کا شہنشاہ کہا جاتا ہے تو وہ واقعی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں بیرون ملک کہیں بھی جاتی ہوں تو وہاں دیکھتی ہوں کہ بھارت کا نام جہاں بھی لیا جاتا ہے وہاں شاہ رخ خان کی بات سب سے پہلے ہوتی ہے۔ شاہ رخ خان کے پاس جو شہرت ہے اسکو دیکھ کر فخر محسوس ہوتا ہے۔

    کرینہ کپور نے کہا کہ باہر کے ملکوں میں بھارت کے نام سے پہلے شاہ رخ خان کا نام لیا جاتا ہے۔ میں تو دنگ رہ جاتی ہوں دیکھ کر کہ شاہ رخ خان سے لوگ کس قدر پیار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ”میری خوش نصیبی ہے کہ مجھے ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع میسر آٰیا۔ ”

    سیلف ریسپیکٹ پر کمپرمائز نہیں کرتی نادیہ حسین

    راکھی اپنے نکاح کی وڈیوز ایکبار پھر سوشل میڈیا پر شئیر کر کے پھنس گئیں

    اہلیہ کو خوش کرنے کے لئے وکی کوشل کیا کرتے ہیں جان کر رہ جائیں …

  • میرے پاس کوئی ڈیزائنر جوڑا نہیں ہے سارا علی خان

    میرے پاس کوئی ڈیزائنر جوڑا نہیں ہے سارا علی خان

    سیف علی خان اور امریتا سنگھ کی بیٹی سارا علی خان نے کہا ہے کہ میرے پاس کوئی بھی ڈیزائنر جوڑا نہیں ہے جو مل جاتا ہے یا جو بھیج دیتا ہے وہ پہن لیتی ہوں، میں نے کبھی یہ شرط نہیں رکھی کہ مجھے ڈیزائنر جوڑا ملے گا تو ہی میں‌پہنوں گی، میرے گھر میں بھی مجھےیہ نہیں سکھایا گیا کہ ڈیزائنرز جوڑوں کو اہمیت دوں، آپ سمجھ لیں کہ آج اگر میں برینڈ کے پیچھے نہیں بھاگتی تو اسکے پیچھے میرے گھر والوں‌کی تربیت ہے. انہوں ایک سوال کے جواب میں کہاکہ میں نے اپنے کیرئیر کا آغاز 2018 میں کیا تھا اور ابھی ڈیڑھ سال ہی کام کیا تھا کورونا آ گیا جس کی وجہ سے کام کو روکنا پڑا.

    کورونا کی وجہ سے میرے کیرئیر کو بریک لگی لیکن ایک بار پھر کام کررہی ہوں بہت خوش ہوں. انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں‌میری اننیا پانڈے اور جھانوی کپور سے بہت دوستی ہے ، ہم ایک دوسرے کے ساتھ کوالٹی ٹائم گزارتی ہیں، میری دونوں سہیلیاں بہت اچھا کام کررہی ہیں، اور مجھے خوشی ہے کہ لوگ ہم تینوں کو پسند بھی کرتے ہیں. انہوں نے کہا کہ ”اس سال میری تین مزید فلمیں‌ریلیز ہوں گی”. مجھے امید ہے کہ یہ تینوں فلمیں بھی شائقین اسی طرح پسند کریں گے جیسے زرا ہٹ زرا بچے کے کی ہے.

    دل کو صاف رکھیں کیا پتہ کل ہو نہ ہو ہانیہ عامر کا مداحوں کو …

    اب صرف اداکاری ہی کروں گا سنی دیول کا اعلان

    بزنس کا ارادہ نہیں صرف اداکاری پر توجہ ہے عائزہ خان

  • سیف علی خان  کے بیٹے ابراہیم کی کرن جوہر کی فلم سے بالی وڈ میں اینٹری

    سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم کی کرن جوہر کی فلم سے بالی وڈ میں اینٹری

    سیف علی خان کی بیٹی سارا علی خان جو کہ بالی وڈ میں‌اپنا ڈیبیو کر چکی ہیں اور ان کا کیرئیر کامیاب جا رہا ہے، ان کے بیٹے سیف علی خان نے بالی وڈ میں‌تاحال ڈیبیو نہیں کیا اس حوالے سے خبریں آ رہی ہیں کہ اب سیف علی خان نے بالی وڈ میں ڈیبیو کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے. جی ہاں‌ابراہیم علی خان کرن جوہر کی فلم سے ڈیبیو کرنے جا رہے ہیں فلم کی دیگر کاسٹ میں کون ہو گا فلم کا نام کیا ہو گا اس حوالے سے تفصیلات آنا ابھی باقی ہیں لیکن کہا جا رہا ہے معروف فلمسٹار کاجول اس میں‌اہم کردار ادا کریں گی، ابراہیم اس فلم کو لیکر کافی پرجوش ہیں. کہا جا رہا ہے کہ فلم کرنے کےلئے ابراہیم ضروری تیاریاں کررہے ہیں.

    ان کا کہنا ہے کہ” کرن جوہر ایک بہترین ڈائریکٹر ہیں مجھے خوشی ہے کہ ان کی ہی فلم سے میں اپنا ڈیبیو کرنے جا رہا ہوں .” میں ہر طرح‌کے کردار کرنا چاہتا ہوں. یاد رہے کہ ابراہیم اپنے والد سیف علی خان کی کاپی ہیں ایسا محسوس ہوتا ہےکہ جیسے وہ سیف علی خان کی جوانی ہیں .

    رابی پیرزادہ کے آفس میں چوری ہو گئی

    شہروز سبزواری کی سالگرہ اہلیہ صدف کا خوبصورت سوشل میڈیا نوٹ

    کینڈین شہریت چھوڑ کر وطن سے محبت کا اظہار کیا ہے اکشے کمار

  • والد فلموں کے انتخاب میں میری مدد کرتے ہیں سارا علی خان

    والد فلموں کے انتخاب میں میری مدد کرتے ہیں سارا علی خان

    بالی وڈ اداکارہ سارا علی خان جو کہ سیف علی خان اور امریتا سنگھ کی بیٹی ہیں ، ان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم زرا ہٹ کے زرا بچ کو کافی پذیرائی ملی ہے. انہوں نے اپنے انٹرویو میں‌کہا ہے کہ میرے والدین بہت سپورٹیو ہیں وہ میری فلموں کے انتخاب کے معاملے میں بہت مدد کرتے ہیں، جب وہ مجھے بتاتے ہیں کہ فلاں سکرپٹ اچھا ہے تو میں اس فلم کے ساتھ جڑ جاتی ہوں. انہوں نے کہا کہ میں کوشش کرتی ہوں کہ اچھا کام کروں جب والد تعریف کرتے ہیں یا والدہ میرے کام کو سراہتی ہیں تو میں مزید پرجوش ہوجاتی ہوں اچھا کام کرنے کےلئے.

    انہوں نے کہاکہ میرے پاس جب بھی کوئی فلم آتی ہے تو میں اسکو آخری موقع سمجھ کر کرتی ہوں ، کیونکہ مجھے لگتا ہےکہ ہر فلم سے میرا مستقبل جڑا ہوتا ہے. سارا علی خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں آج جس بھی مقام پر ہوں اس میں میرے گھر والوں کی بہت زیادہ سپورٹ شامل ہے. اگر وہ سپورٹ نہ کرتے تو مجھ میں اتنا اعتماد نہ آتا . یاد رہے کہ سارا علی خان کی حالیہ فلم زرا ہٹ کے زرا بچ کا ایک گیت تیرے واسطے فلک سے ، بہت سراہا جا رہا ہے.

    ہمارے ہاں اچھا کام کرنے والوں کی تعریف نہیں کی جاتی راحت فتح علیخان

    میری دونوں شادیاں زیادہ نہ چل سکیں زیبا بختیار کا دبنگ انٹرویو

    آج کے دور میں چہرہ شناسی آسان کام نہیں ہے عائشہ عمر

  • سارا خان کس سے شادی کریںگی اداکارہ نے بتا دیا

    سارا خان کس سے شادی کریںگی اداکارہ نے بتا دیا

    سیف علی خان کی بیٹی سارا علی خان جو کہ بہت ہی شوخ اور چنچل ہیں اور ان کا کیرئیر بھی اچھی اڑان بھر رہا ہے۔حال ہی میں ان کی ریلیز ہونے والی فلم زرا ہٹ کے زرا بچ نے کامیابی حاصل کی ہے، سارا علی خان اپنے کام اور تعلقات کو لیکر کافی رہتی ہیں خبروں میں، کافی عرصے سے کرکٹر شبمن گل کے ساتھ افئیر کی خبریں سامنے آرہی ہیں، دونوں ایک ساتھ دیکھے بھی جاتے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ شاید یہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ شادی کرنے والے ہیں۔لیکن سارا علی خان نے اس ھوالے اسے کر دی ہے تردید اور کہا ہے کہ میں بالکل بھی شادی نہیں کررہی اور کسی بھی کرکٹر کے ساتھ نہیں کررہی ، ایک صحافی نے جب سوال کیاکہ اپنی دادی کی طرح آپ بھی کسی کرکٹر کے ساتھ شادی کریں گی تو اداکارہ نے کہا کہ وہ کسی بھی شعبے کا ہو سکتا ہے ۔ضروری نہیں ہے کہ کرکٹر بھی ہو اور میری دوستیاں سب کے ساتھ ہیں لیکن اس کا مطلب یہ تو نہیں کہ اگر میں کسی کو مل رہی ہوں تو

    اس کے ساتھ میرا افئیر ہے۔ مجھے ابھی تک کوئی ایسا نہیں ملا جس کو دیکھ کر مجھے لگا ہو کہ میں اس کے ساتھ اپنی پوری زندگی گزار سکتی ہوںجیسے ہی مل گیا یقینا شادی کر لوںگی ۔ لیکن ابھی فی الحال میری پوری توجہ میرے کیرئیر پر ہے ۔ اور میں بہت خوش ہوں کہ لوگ میری اداکاری کو سراہ رہے ہیں ابھی مجھے ویسے بھی بہت سارا کام کرنا ہے۔یوں سارا علی خان کرکٹر شبمن گل کے ساتھ اپنے افئیر اور شادی کی خبروں کی تردید کر دی ہے اور کرکٹر کو صرف دوست قرار دیا ہے۔

  • سارا علی خان اور انکے سابق بوائے فرینڈ میں نزدیکیاں‌؟

    سارا علی خان اور انکے سابق بوائے فرینڈ میں نزدیکیاں‌؟

    سیف علی خان کی بیٹی سارا علی خان جو کہ اپنی بہترین اداکاری اور اپنے تعلقات کو کھل کر تسلیم کرنے کے لئے مشہور ہیں. ان کی ھال ہی میں ریلیز ہوئی فلم زرا ہٹ کے زرا بچ کے ، نے کامیابی حاصل کی ہے، اس فلم کا میوزک لوگوں کے سر چڑھ کر بول رہا ہے. سارا علی خان اپنی حالیہ فلم کی کامیابی پر بہت خوش ہیں. انہوں نے ایک بار کافی ود کرن میں اس چیز کو تسلیم کیا تھا ، ویر پہاڑیا ان کے دوست ہیں اور ان کے درمیان دوستی سے بڑھ کر تعلق ہے. یوں انہوں نے اعتراف کیا تھا کہ ویر پہاڑیا میرا بوائے فرینڈ ہے ،لیکن اس کے بعد سارا ان سے کچھ دور نظر

    آئیں لیکن اب خبریں یہ ہیں کہ سارا اور ویر پہاڑیا ایک دوسرے کے ساتھ جلد ہی دکھائی دیں گے، جی ہاں دونوں
    اکشے کمار کی فلم اسکائی فورس میں ایک ساتھ دکھائی دیں گے. اور اس فلم کی شوٹنگ لندن میں ہو گی . کہا جا رہا ہے کہ سارا علی خان آئندہ دنوں میں لندن جائیں گی جہاں وہ ویر پہاڑیا کے ساتھ شوٹنگ کریں گی. سارا علی خان اس فلم کو لیکر کافی پرجوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ میرے مداح میری اس فلم کو ضرور پسند کریں گے.

  • سیف علی خان کا اصل نام کیا ہے؟‌

    سیف علی خان کا اصل نام کیا ہے؟‌

    بالی وڈ‌ اداکار سیف علی خان بھارت کے معروف سابق کرکٹر منصور علی خان پٹودی اور اداکارہ شرمیلا ٹیگور کے صاحبزادے ہیں. سیف علی خان کی ایک بہن بھی ہیں سوہا علی خان انہوں نے کچھ عرصہ اداکاری کی لیکن وہ اداکاری میں شائقین کو زیادہ متاثر نہ کر سکیں. تاہم سیف علی خان نے نوے کی دہائی میں کیرئیر شروع کیا اور آج تک شائقین کے دلوں پر راج کررہے ہیں. سیف علی خآن نے دو شادیاں کیں ایک شادی انہوں نے امریتا سنگھ سے کی جو کہ ان سے دس سال بڑی ہیں اور دوسری شادی انہوں نے کرینہ کپور سے کی جو کہ ان سے کافی چھوٹی ہیں، کیا

    آپ جانتے ہیں کہ سیف علی خان کا اصل نام کیاہےِ؟ سیف علی خآن کا اصل نام ساجد علی خآن ہے، اور کرینہ اور سیف کئ شادی کے سرٹیفیکیٹ پر سیف علی خان کا نام ساجد علی خان درج ہے. اور کرینہ کو اس نام کے بارے میں پہلے آگاہی نہیں تھی ان کو اس بات کا پتہ اس وقت لگا جب وہ سیف کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ رہی تھیں. اور وہ یہ چیز جان کر حیران رہ گئیں تھیں کہ سیف کا نام ساجد علی خآن ہے.

  • بالی وڈ میں اپنے تعلقات والدین کی سپورٹ کے بغیر خود بنائے سارا علی خان

    بالی وڈ میں اپنے تعلقات والدین کی سپورٹ کے بغیر خود بنائے سارا علی خان

    بالی وڈ‌ اداکارہ سارا علی خان کا کہنا ہےکہ میں نے بالی وڈ‌ میں خود اپنی کوشش سے اپنے تعلقات بنائے اپنے والدین کی اس میں سپورٹ حاصل نہیں کی نہ ہی انہوں نے سپورٹ کیا. سارا علی خان نے کہا کہ میری ماں نے ہمیشہ مجھے یہی مشورہ دیا کہ کبھی دوسروں پر انحصار نہ کرو، اور اپنا راستہ خود بنائو ، خود اپنی صلاحیتوں کے بل پر کام ھاصل کرو. سارا علی خان نے کہا کہ میری والدہ نے مجھے یہ بھی کہا کہ ہر ایک کا اپنا ایک سفر ہوتا ہے لہذا اپنے سفر کو اپنے طریقے سے کاٹیں. اداکارہ نے کہا کہ میرے والدین کے جو دوست تھے ان کے ساتھ بھی میں نے

    بطور اداکارہ اپنے تعلقات کو بنایا وہ مجھے اداکارہ سارا کے طور پر جانتے ہیں سیف یا امریتا کی بیٹی کے طور پر نہیں، یاد رہے کہ سارا علی خان نے حال ہی میں 76 ویں کانز فلم فیسٹیول میں ڈیبیو کیا جس کے بعد سے وہ مسلسل سرخیوں میں چھائی ہوئی ہیں۔ سارا نے اپنے فیشن ایبل انداز سے کانز میں ہر کسی کا دل جیت لیا. سارا کی فلم زرا ہٹ کے زرا بچ کے ریلیز ہونے والی ہے، سارا حقیقت کے قریب اداکاری کرتی ہیں.