Baaghi TV

Tag: saira nasim

  • سائرہ نسیم نے اپنی کامیابی کا راز بتا دیا

    سائرہ نسیم نے اپنی کامیابی کا راز بتا دیا

    معروف گلوکارہ سائرہ نسیم نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ محنت پر یقین رکھا ہے اور بے انتہا محنت کی ہے اپنے سارے کیرئیر میں‌. انہوں نے کہا کہ میں نے دل لگا کر کام کیا ، چل چلائو والا کام کررہی ہوتی تو یقینا میرا بھی آج نام مٹ چکا ہوتا. انہوں نے کہا کہ میں‌تو نوجوانوں سے یہی کہوں گی کہ کسی بھی شعبے میں‌جائیں لیکن کبھی بھی محنت سے نہ گھبرائیں اور یاد رکھیں کہ کامیابی کا کوئی بھی شارٹ کٹ نہیں ہوتا. انہوں نے کہا کہ میں آج کل کے بچے بچیوں میں اپنے کیرئیر کو لیکر بہت زیادہ جنون دیکھتی ہوں جو کہ بہت اچھی بات ہے.

    سائرہ نسیم نے کہا کہ مایوسی گناہ ہے اور جو انسان حالات سے مجبور ہوکر مایوسی کا دامن تھام لے تو وہ اپنی زندگی میں‌بہت پیچھے رہ جاتا ہے. انہوں نے مزید کہا کہ میں نے ہمیشہ اللہ سے مانگا ہے اور اس نے مجھے جھولی بھر کر دیا ہے. میں اسکا ہر دم اس کے لئے شکریہ ادا کرتی ہوں لیکن محنت کا دامن نہیں چھوڑتی. یاد رہے کہ سائرہ نسیم کا شمار ملک کی نامور گلوکارائوں میں ہوتا ہے انہوں نے نوے کی دہائی میں پاکستانی فلموں کے لئے شاہکار گیت گائے.

    ڈرامہ سیریل بے بی باجی اختتام پذیر

    بے بی باجی کی کہانی پہلے تو بہت روایتی لگی ثمینہ احمد

    برصغیر کے لیجنڈ پلے بیک گلوکارمحمد رفیع

  • گلوکارہ سائرہ نسیم کی رہائش گاہ پر مجلس عزاء کا اہتمام

    گلوکارہ سائرہ نسیم کی رہائش گاہ پر مجلس عزاء کا اہتمام

    محرم الحرام کے سلسلے میں گلوکارہ سائرہ نسیم نے اپنی رہائش گاہ پر مجلس عزاء اور نیاز کا اہتمام کیا۔نامور نوحہ خواں سائیں خاور نے نوحہ خوانی کی۔جس میں شوبز اور میڈیا سے وابستہ شخصیات ڈاکٹر منور چاند،جوجی علی خان،ندیم فضل،اللہ رکھا،سہیل پٹاکہ،ذاہد علی خان،شجرالدین،رفیق مغل،علی عابدی،سلیم نور،شکیل ذاہد،زین مدنی ،شیخ بلال احمد،مروہ انصر چوہدری،مدیحہ شاہ سمیت دیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر گلوکارہ سائرہ نسیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کا احترام کرنا ہم سب کا فرض ہے اور جو لوگ تنقید کرتے ہیں ان کو باز رہنا چاہیے۔ہمیں آپسی اختلافات کو پس پشت ڈال کر بھائی چارے کو فروغ دینا چاہیے۔ہم سب مسلمانوں‌کو ایک ساتھ کھڑے ہونا چاہیے تاکہ دنیا کو بھی مثبت پیغام جائے.

    سائرہ نسیم نے مزید کہا کہ” یہ ایک ایسا اندوہناک سانحہ ہے کہ رہتی دنیا تک اس کی کسک (ٹِیس) ہر مومن کے دل میں ہر اُس موقع پر اُٹھتی رہے گی”،تاریخ اسلام کا دوسرا اہم ترین واقعہ 10محرم الحرام کوسیدنا حضرت حسین ابن علی ؓ کی شہادت کا ہے”۔ .عاشوراء محرم، محرم الحرام کی دسویں تاریخ کا نام ہے اور محرم الحرام کے پورے مہینے میں جو تقدیس آئی ہے، وہ اس تاریخ اور دن کی وجہ سے ہے.

     

    فلمسٹار دردانہ رحمن کی رہائش گاہ پر مجلس عزاء اور نیاز کا اہتمام

    اسٹیج اور فلم ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک کی رہائش گاہ پر محرم الحرام کے سلسلہ …

     

  • اگر میں محنت نہ کرتی تو آج میرا بھی کیرئیر ختم ہو چکا ہوتا سائرہ نسیم

    اگر میں محنت نہ کرتی تو آج میرا بھی کیرئیر ختم ہو چکا ہوتا سائرہ نسیم

    پاکستان کی نامور گلوکارہ سائرہ نسیم جنہیں بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے انہوں نے فلم چوڑیاں کے گانے اس انداز سے گائے کہ لوگوں کو آج بھی وہ گانے یاد ہیں اور وہ گنگناتے ہیں.سائرہ نسیم ایک باصلاحیت گلوکارہ ہیں انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے اپنا کیرئیر بنانے کے لئے بہت زیادہ محنت کی ہے اور میں نے کبھی بھی کام چوری نہیں کی ، مجھے جو بھی کام ملا میں نے اسکو بہترین کرنے کےلئے جان لگا دی اور اسکا بعد میں شائقین کی جانب سے اچھا ریسپانس بھی ملا. انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر میں بھی چل چلائو والا کام کرتی تو یقینا میرا کیرئیر

    بھی ختم ہو چکا ہوتا بلکہ شروع ہونے اور اونچائیوں پر جانے سے پہلے ہی ختم ہو چکا ہوتا. انہوں نے کہا کہ محنت کا پھل ہمیشہ ضرور ملتا ہے اور مایوس کبھی نہیں ہوناچاہیے، رب کی ذات چاہے تو آپ کے سارے کام سیدھے ہوجاتے ہیں اور رب کی زات سے ہی مانگنا چاہیے، میں تو اسی سے مانگتی ہوں اور اسی سے امید رکھتی ہوں ، رب کے علاوہ کبھی کسی انسان سے ایسی امید نہ رکھیں‌کہ وہ آپ کو دے گا. خدا سے لو لگائیں بس اسی سے ہی مانگیں آپ کے سارے کام سیدھے ہوجائیں گے.

  • سائرہ نسیم نے حکومت سے کیا اپیل کردی ؟

    سائرہ نسیم نے حکومت سے کیا اپیل کردی ؟

    گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ اگر دنیا نے ترقی کی ہے تو اسکی وجہ یہ ہے کہ انہوں نے اپنے تعلیمی نظام پر بہت زیادہ توجہ دی ہے. ہم بھی اگر چاہتے ہیں کہ ہمارا شمار بھی ترقی یافتہ ممالک میں ہو تو ہمیں‌بھی چاہیے کہ ہم تعلیم کے شعبے پر توجہ دیں. حکومت کو چاہیے کہ وہ تعلیم پر توجہ دے ، اور شعبہ تعلیم کو مضبوط بنائے. انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ یکساں نصاب تعلیم کرے تاکہ امیر غریب کا جو فرق ہے وہ ختم ہوجائے. انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں نے آج تک جتنا بھی کام کیا ہے اس سے بہت زیادہ مطمئن ہوں. مجھے اس بات پر بھی فخر ہے کہ میں نے جتنے بھی گیت گائے انکی شاعری صاف ستھری تھی ، میرے مداحوں نے مجھے بے حد محبت سے نوازا ہے میں نے اپنے سارے

    گیت بہت پیار سے گائے اور یہی وجہ ہے کہ مجھے اپنے سارے گیت بہت پسند ہیں. سائرہ نسیم نے کہا کہ ملک میں اس وقت جو سیاسی ہلچل ہے اس کاخاتمہ ہو تو لوگوں کی بھی سمجھ آجائے ، مہنگائی بڑھتی جا رہی ہے لیکن سیاستدانوں کی آپسی لڑائیاں جھگڑے ختم ہونے کا نام نہیں لے رہے.