Baaghi TV

Tag: saira yousaf

  • بے بی لیشس کی لاہور میں سکریننگ

    بے بی لیشس کی لاہور میں سکریننگ

    عمر عیسی کی ڈائریکشن میں تیار ہونے والی فلم بے بی لیشس کی گزشتہ روز لاہور میں سکریننگ ہوئی، سکریننگ میں فلم کی کاسٹ سے سائرہ یوسف ، شہروز سبزواری کے علاوہ بہروز سبزواری ، سلیم شیخ ان کی اہلیہ اور بیٹیاں ، مایا علی ، فواد خان ، سید نور ، خلیل الرحمان قمر ، الطاف حسین ، نشو اور فلمسٹار میرا نے خصوصی شرکت کی. سکریننگ میں فیملیز کی بڑی تعداد پہنچی ، فلم عید الاضحی پر ریلیز کی گئی ، عید سے ایک رات قبل کراچی میں پریمئیر کیا گیا جس میں شوبز انڈسٹری کے تمام بڑے سٹارز نے شرکت کی.

    تاہم ”عید کے بعد بہروز سبزواری کی پوری فیملی لاہور پہنچی” اور انہوں نے پرائیویٹ سکریننگ کا اہتمام کیا. تمام سٹارز نے عام لوگوں کے ساتھ مل کر فلم دیکھی. شائقین کی بڑی تعداد نے فلم کی کاسٹ اور دیگر سٹارز کے ساتھ سیلفیاں لیں اور خوشی کا اظہار کیا. شہروز سبزواری نے اس موقع پر میڈیا اور وہاں آئے لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے فلم کو بے حد سراہا. شہروز نے کہا بے بی لیشس ایسی فلم ہے جس سے ہر نوجوان خود کو ری لیٹ کرتا ہے. ڈائریکٹر عمر عیسی نے کہا کہ فلم کی کاسٹ نے میرے ساتھ بہت تعاون کیا.میں‌کاسٹ اور آڈینز سب کا شکر گزار ہوں.

    آئمہ بیگ جھوٹی ہے شیراز اپل

    سوناکشی سنہا کی تصویر نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے دل جیت لئے

    فواد خان اور انکی اہلیہ کی تصاویر اور وڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

     

  • سجل علی بے بی لیشس دیکھنے کےلئے بےتاب

    سجل علی بے بی لیشس دیکھنے کےلئے بےتاب

    عید الاضحی پر جہاں بہت ساری فلمیں ریلیز ہونے جا رہی ہیں وہاں سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کی فلم بے بی لیشس بھی ریلیز ہونے جا رہی ہے، سائرہ اور شہروز کو مختلف سلیبرٹیز ان کی فلم کی کامیابی کے لئے دعائیں دے رہیں، سجل علی بھی آ گئی ہیں اپنے فرینڈز کو سپورٹ کرنے کےلئے انہوں نے ایک پوسٹ کے زریعے اپنے دونوں‌فرینڈز سائرہ اور شہروز کو فلم کی کامیابی کے لئے نہ صرف دعائیں دی ہیں بلکہ کہا ہے کہ میں چاہتی ہوں کہ میں جلد سے جلد اس فلم کو دیکھ لوں. سجل علی نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ فلم کامیابی سے ہمکنار ہو گی اور شائقین سائرہ اور شہروز کو ایک ساتھ دیکھ کر خوش ہوں گے.

    یاد رہے کہ ”سائرہ اور شہروز نے فلم اس وقت سائن کی جب یہ دونوں‌ میان‌ بیوی تھے” لیکن ریلیز اس وقت ہو رہی ہے جب دونوں کے درمیان طلاق ہو چکی ہے. شائقین ان دونوں کو ایک ساتھ دیکھنے کے لئے کافی بے تاب دکھائی دے رہے ہیں. سائرہ اور شہروز کی یہ فلم اگر سپر ہٹ ہوتی ہے تو یہ دونوں دوبارہ کوئی فلم ایک ساتھ سائن کریں گے یا نہیں‌یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا.

     

    شری انصاری نے نادیہ افگن کی کس بات سے ناراضگی کا اظہار کر دیا

    کراچی میں بے بی لیشس کا پریمئیر

    سحر خان خوبصورتی اور زہانت کا متزاج ہیں حمزہ سہیل

  • کراچی میں بے بی لیشس کا پریمئیر

    کراچی میں بے بی لیشس کا پریمئیر

    سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کی فلم بے بی لیشس کا کراچی میں آج پریمئیر ہوا ہے ، پریمئیر میں‌ سائرہ یوسف ، بہروز سبزواری سمیت شوبز انڈسٹری کے نامور چہروں نےشرکت کی ، شہروز سبزواری انکی اہلیہ ، رمشا خان ، یمنہ زیدی و دیگر نے خصوصی شرکت کی. فلم کو دیکھنے والوں نے بہت سراہا ہے. بے لیشس عید الاضحی پر سینما گھروں کی زینت بننے جا رہی ہے. اس میں سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری ایک ساتھ نظر آرہے ہیں. ”فلم میں ایسے گیت بھی شامل ہیں جن پر ڈانس کیا گیا ہے”. سائرہ یوسف کا دعوی ہے کہ فلم شائقین کو ضرور پسند آئیگی. دوسری طرف شہروز سبزواری کا کہنا ہے کہ بے لیشس میں‌ ایک مختلف سائرہ شہرو نظر آئیں گے.

    یاد رہے کہ فلم بے بی لیشس کو پہلے ایک ٹیلی فلم بنایا جا رہا تھا اس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ اسے فلم بنایا جائیگا، اس کے بعد سائرہ اور شہروز نے فلم سائن کی، فلم کراچی کے علاوہ نواب شاہ اور بحرین کی خوبصورت جگہوں پر شوٹ کی گئی ہے. کہا جا رہا ہے کہ فلم تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوگی. یاد رہے کہ 2020 میں سائرہ اور شہروز کی طلاق ہو گئی تھی طلاق کے بعد بھی فلم کی کچھ شوٹنگ کی گئی .

    سنی دیول نے غصے میں‌ اپنی پینٹ کی جیبیں کیوں پھاڑ دیں ؟‌

    عید کا بڑا تحفہ منی بیک گارنٹی ٹی وی پر لگے گی

    مہک ملک کی اداکاری میں اینٹری

  • اپنی بیٹی کےلئے ہمیں اپنا تعلق طلاق کے باوجود اچھا رکھنا ہو گا سائرہ شہروز

    اپنی بیٹی کےلئے ہمیں اپنا تعلق طلاق کے باوجود اچھا رکھنا ہو گا سائرہ شہروز

    سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری دونوں نے محبت کی شادی کی تھی ان کی ایک بیٹی ہے نورے،دونوں کی کچھ عرصہ کے بعد طلاق ہو گئی تھی ، طلاق کی وجوہات دونوں نے کبھی بیان نہیں‌کیں، شہروز نے ماڈل صدف کنول سے دوسری شادی کر لی تھی، سائرہ اور شہروز کی بیٹی نورے اپنی سوتیلی ماں صدف کنول کے پاس بھی رہتی ہیں. سائرہ اور شہروز اس وقت خبروں میں‌زیادہ آئے جب انہوں نے طلاق کے کئی سال کے بعد ایک ساتھ فلم سائن ، عید الاضحی پر ان کی فلم ریلیز ہونے جا رہی ہے، بے بی لیشز، دونوں اس سلسلے میں‌ایک ساتھ پرموشنز میں مصروف

    ہیں، ایک انٹرویو میں ان دونوں سے ایک سوال ہوا کہ آپ دونوں میں‌طلاق ہو چکی ہے تو ایسے میں ایک ساتھ فلم کو پرموٹ کرنا مشکل نہیں؟ تو شہروز نے جواب دیا کہ بالکل بھی نہیں، تاہم سائرہ نے کہا کہ مشکل نہیں ہے، فلم کو نہ بھی پرموٹ کرنا ہو تو مجھے اور شہروز کو آپس میں‌اچھا تعلق رکھنا ہو گا، کیونکہ اس سے ہماری بیٹی اچھا محسوس کریگی. وہ ہمیں ایک ساتھ دیکھ کر اور خوش دیکھ کر بہت اچھا محسوس کرتی ہے لہذا اپنی بیٹی کے لئے ہم دونوں ہمیشہ اچھا تعلق رکھیں گے.

  • شہروز کی پہلی اور دوسری بیوی سے دونوں بیٹیوں کی عید مبارک کہتے کی وڈیو وائرل

    شہروز کی پہلی اور دوسری بیوی سے دونوں بیٹیوں کی عید مبارک کہتے کی وڈیو وائرل

    عید کے خوبصورت موقع پر شوبز سلیبرٹیز خصوصی طور پر وڈیوز اور تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر ڈالتی ہیں جس میں وہ اپنے مداحوں کو عید مبارک کہتی ہیں. جنید خان نے عید کے روز اپنی اور اپنی فیملی کی خوبصورت تصاویر شئیر کرکے عید کی مبارک باد دی ، اسی طرح سے یاسر حسین اور ندا یاسر نے اپنے بچوں کے ساتھ تصاویر بنا کر اپنے مداحوں کو عید مبارک کہا. دوسری طرف شہروز سبزواری نے ایک خوبصورت وڈیو شئیر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کی پہلی بیوی سائرہ یوسف اور دوسری بیوی صدف کنول کی بیٹیاں ایک ساتھ بیٹھی ہیں اور دونوں سب کو عید مبارک کہہ رہی ہیں، یہ وڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے. شہروز نے خود یہ وڈیو اپنے

    انسٹاگرام اکائونٹ پر شئیر کی ، دونوں بیٹیاں نہایت ہی خوبصوت لگ رہی ہیں اور شہروز کے مداحوں نے اس وڈیو کو نہ صرف پسند کیا ہے بلکہ وہ ان دونوں بیٹیوں کے لئے ڈھیروں دعائیں بھی کررہے ہیں. یاد رہے کہ شہروز نے اپنی پہلی اور دوسری بیوی کی بیٹیوں کو ایک ساتھ رکھا ہوا ہے ، سائرہ یوسف کی بیٹی زیادہ تر اپنی سوتیلی بہن کے ساتھ رہتی ہے اور اس سے بہت زیادہ پیار کرتی ہے ، شہروز اکثر ان دونوں‌کیی وڈیوز شئیر کرتے ہوئے نظر آتے ہیں .