Baaghi TV

Tag: sajal ali

  • سجل علی کا نیا شوٹ ، اداکارہ پر سوشل مٰیڈیا صارفین کی شدید تنقید

    سجل علی کا نیا شوٹ ، اداکارہ پر سوشل مٰیڈیا صارفین کی شدید تنقید

    اداکارہ سجل علی جو نہ صرف باصلاحیت اداکارہ ہیں بلکہ ایک بڑی فین فالونگ رکھتی ہیں. انہوں‌نے حال ہی میں ایک برینڈ شوٹ کروایا ہے.اس نئے شوٹ میں‌سجل علی نے کالے رنگ کی ساڑھی زیب تن کر رکھی ہے. سجل علی کی اس بولڈ ساڑھی میں‌تصاویر کو نہ صرف سراہا جا رہا ہے بلکہ ان پر جم کر تنقید بھی کی جا رہی ہے. سجل علی کی اس نئے شوٹ میں‌ساڑھی میں‌تصاویر پر زیادہ تر صارفین کو بے باک انداز بالکل بھی پسند نہیں آیا۔ایک شخص نے لکھا کہ جب ڈرامے نہیں ملتے تو یہ لوگ ایسے کپڑے پہننا شروع کر دیتے ہیں۔ایک اور شخص نے سجل کو بکنی پہننے کا مشورہ دیا جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ ان کا بس نہیں چلتا ورنہ کپڑے ہی اتار دیں ۔

    سجل علی کو یوں بے حد تنقید کا سامنا ہے سوشل میڈیا پر. تاہم ”اداکارہ نے اس تنقید کر کسی قسم کا تاحال رد عمل نہیں دیا”. یاد رہے کہ سجل علی پاکستانی شوبز انڈسٹری کی وہ اداکارہ ہیں جنہوں‌نے بالی وڈ‌کے ساتھ ساتھ ہالی وڈ میں‌بھی کام کیا ہے. ان کی اداکاری کو انٹرنیشنل لیول پر بھی سراہا جاتا ہے.

    دنانیر مبین بھی فلسطینیوں کے حق میں‌بول پڑیں

    میری طبیعت اب بہت بہتر ہے مداحوں کا شکریہ سارا خان

    اداکارہ مالا کی گاڑی پر گولیاں چل گئیں، بھائی کی موت

  • سجل علی کی دل کو چھو لینے والی انسٹاگرام پوسٹ

    سجل علی کی دل کو چھو لینے والی انسٹاگرام پوسٹ

    خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ سجل علی جو کہ انسٹاگرام پر بہت ایکٹیو رہتی ہیں اور ایک بڑی فین فالونگ رکھتی ہیں. انہوں نے حالیہ دنوں میں ایک ایسی پوسٹ کی جس نے ان کے مداحوں کے دل جیت لئے. سجل علی نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر جاری کی ہے جس میں وہ سیاہ اور سفید لباس میں ملبوس ہیں۔ سجل علی نے مذکورہ پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ میں نے یہ کہیں پڑھا اور سوچا کیوں نہ یہ آپ سب سے بھی شیئر کیا جائے۔ انہوں نے لکھا کہ دنیا میں زیادہ تر چیزیں نہ سفید ہوتی ہیں اور نہ سیاہ، نہ غلط ہوتی ہیں اور نہ ہی صحیح ہوتی ہیں، بلکہ ہر چیز ایک دوسرے سے مختلف ہوتی ہے۔

    انہوں نے مزید لکھا کہ مجھے اب یہ بات سمجھ آئی ہے کہ مختلف ہونے میں کوئی خرابی نہیں ہے اور ہمیں چیزوں کو مختلف ہونے دینا چاہیے، ہمیں انہیں سیاہ یا سفید میں سے ایک بنانے کی کوشش نہیں کرنی چاہئے، ہمیں انہیں سرمئی رہنے دینا چاہئے۔سجل علی کی اس پوسٹ پر ان کے مداحوں نے کمنٹس کئے اور زیادہ تر مداحوں نے ان کی اس بات سے اتفاق کیا اور کہا کہ سجل علی نے ہمارے دل کی بہت ہی حقیقی بات کر دی ہے.

    عدنان صدیقی کی 4 سال کے بعد ڈراموں میں واپسی

    وحید مراد کی اہلیہ سلمی مراد انتقال کر گئیں

    زباب رانا نے بتا دیا وہ کیسے لڑکے سے شادی کریں گی ؟‌

  • زباب رانا نے بتا دیا وہ کیسے لڑکے سے شادی کریں گی ؟‌

    زباب رانا نے بتا دیا وہ کیسے لڑکے سے شادی کریں گی ؟‌

    معروف اداکارہ زباب رانا نے بتا دیا ہے کہ وہ کیسے لڑکے کے ساتھ شادی کریں گی. اپنے حالیہ انٹرویو میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ کسی ایسے لڑکے سے شادی کرنا چاہیں گی جو انہیں نیکی کے راستے پر لے کر جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب میں کبھی کسی غلط راستے پر ہوں اور ایسا شخص جو مجھے خیر کے راستے پر لے کر جائے، ایسے لڑکے سے شادی کرنا چاہوں گی۔انہوں نے کہا کہ ایسی خوبیاں جس بھی لڑکے میں‌ہوں گی میں اس سے شادی کر لوں گی . ایک سوال کے جواب میں‌انہوں نے کہاکہ کام کے دوران صرف کام پر ہی دھیان دیتی ہوں، کام کے وقت میں کسی اور معاملے پر توجہ نہیں‌دیتی.

    انہوں نے کہا کہ ”نعمان اعجاز اور سجل علی میرے پسندیدہ فنکار ہیں ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ہے”. انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں‌ چیزوں سے بہت جلد بور ہوجاتی ہوں، ترکی کی خوبصورتی بہت پسند ہے، ماں کے بغیر نہیں رہ سکتی جبکہ کسی بھی معاملے پر فوری فیصلہ کرنے میں مشکل ہوتی ہے۔لیکن میرا ماننا ہے کہ انسان کو اپنے فیصلے خود لینے چاہیں. آپ کسی سے مشورہ ضرور لیں لیکن جو دل کرتا ہے اس کے مطابق فیصلہ کریں تاکہ کل کو کوئی پچھتاوا نہ رہ جائے.

    ترکش اداکار سے پاکستانی فنکاروں کی ملاقات اور یاسر حسین کی دلچپسپ تنقید

    تجھے یاد نہ میری آئی کا ری میک بنایا جائیگا

    عامر خان تارے زمین پر کا سیکول بنائیں گے

  • سجل علی کے انسٹاگرام پر فالورز کی تعداد  10 ملین ہو گئی

    سجل علی کے انسٹاگرام پر فالورز کی تعداد 10 ملین ہو گئی

    ہر دلعزیز اداکارہ سجل علی جو کہ ایک بڑی فین فالونگ رکھتی ہیں ان کے انسٹاگرام پر فالورز کی تعداد 10 ملین ہو گئی ہے. اتنی بڑی تعداد مکمل کرنے پر ان کو پرستاروں کی طرف سے مبارک باد کے پیغامات مل رہے ہیں۔سجل علی کے علاوہ بھی پاکستان کی بہت ساری فنکارائیں ہیں جن کے انسٹاگرام پر فالورز کی تعداد ملینز میں ہے. ان میں‌آئزہ خان ، ایمن خان ، ماہرہ خان ، ہانیہ عامر و دیگر کے نام شامل ہیں. سجل علی انسٹاگرام پر کافی متحرک ہیں ، وہ اپنے پرستاروں کے ساتھ گفتگو کرتی رہتی ہیں .

    سجل علی کے انسٹاگرام پر 10ملین فالورز کی تعداد ہونے پر ان کے ساتھیوں نے بھی ان کو مبارکباد دی ہے. تاہم سجل علی نے اس حوالے سے ابھی کوئی پوسٹ نہیں لگائی. یاد رہے کہ سجل علی کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کی کامیاب ترین اداکارائوں میں ہوتا ہے ، انہوں نے نہایت ہی کم عمری میں اداکاری کی دنیا میں اپنا نام اور مقام بنایا. انہوں نے بالی وڈمیں جا کر بھی کام کیا، یہاں تک کہ جمائمہ خان کی فلم میں بھی انہوں نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے.” شبانہ اعظمی ہوں یا سری دیوی ہر کوئی سجل علی کے کام کی تعریف ہی کرتا پایا گیا”. سجل علی کی اداکاری حقیقت کے قریب ہوتی ہے. یہی وجہ ہے کہ ان کے مداح ان کو بے حد پسند کرتے ہیں.

    ترکش اداکار سے پاکستانی فنکاروں کی ملاقات اور یاسر حسین کی دلچپسپ تنقید

    تجھے یاد نہ میری آئی کا ری میک بنایا جائیگا

    عامر خان تارے زمین پر کا سیکول بنائیں گے