Baaghi TV

Tag: sajjad ali

  • سجاد علی کے گھر گئی تو ہماری شادی کی افواہیں پھیل گئیں فضا علی

    سجاد علی کے گھر گئی تو ہماری شادی کی افواہیں پھیل گئیں فضا علی

    ملٹی ٹیلینٹڈ فضا علی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ میری والدہ کینسر کے مرض میں‌مبتلا تھیں اور ان کے علاج کے لئے مجھے ڈھیر سارے پیسے چاہیے تھے. میں نے کام کیا ہوا تھا اور میرے پیسے پھنسے ہوئے تھے ، میں نے ہر کسی کی منت کی یہاں تک کہ پیسے دینے والوں‌کے سامنے رو بھی پڑی لیکن کسی نےمجھے میرے پیسے نہیں دئیے انہوں نے کہا کہ مجھے مجبور ہو کر آخر میں اپنا فلیٹ فروخت کرنا پڑا اور ماں کا علاج کروایا. انہوں نے کہا کہ اگر مجھے میرے پیسے ہی دے دئیے جاتے تو فلیٹ فروخت نہ کرنا پڑتا، جن جن لوگوں نے مجھے پیسے دینے تھے وہ آج تک نہیں مل سکے.

    انہوں نے کہا کہ ملکو کے ساتھ اتنے گانے گائے انہوں نے بھی مجھے معاوضہ نہ دیا اسی طرح سے بہت سارے گلوکاروں کے ساتھ بھی گایا سولو بھی گایا لیکن مجھے پیسے نہ دئیے گئے، یوں میں‌مایوس ہو گئی اور پچھلے ایک سال سے میں نے گانا ہی نہیں گایا ہے. انہوں نے کہا کہ مجھے بہت افسوس ہوتا ہے جب لوگ جھوٹے افسانے بناتے ہیں ، میں ”گلوکار سجاد علی اور ان کی فیملی کو ملنے کےلئے ان کے گھر گئی تو افواہیں یہ پھیلا دی گئیں کہ میری اور سجاد علی کی شادی ہو گئی ہے اور ان کی بیوی نے مجھے قبول کر لیا ہے.” انہوں نے کہا کہ شرم آنی چاہیے ایسے لوگوں‌کو جو دوسروں‌کی عزت کو مٹی میں ملاتے ہیں.

    عمران اشرف کی فلم نہیں دیکھوں گا فہد مصطفی نے آن ائیر کہہ دیا

    میں گھر میں جھاڑو لگاتا اور برتن دھوتا رہا ہوں عاصم اظہر کا انکشاف

    ظفری خان اہم وڈیو پیغام بولے اپنے نام کے جعلی اکاوئنٹس کی تفصیلات شئیر کیں

  • شریا گھوشال کس پاکستانی گلوکار کی مداح؟‌

    شریا گھوشال کس پاکستانی گلوکار کی مداح؟‌

    بالی وڈ کی گلوکارہ شریا گھوشال نے ایک انکشاف کیا ہے اور وہ انکشاف ہے کہ وہ پاکستانی گلوکار سجاد علی کی بہت بڑی مداح ہیں، انہوں نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں ھال ہی میں‌سجاد علی کا گایا ہوا گیت پردیس لگایا اور کمنٹس میں لکھا کہ بہت دیر کے بعد میں اتنی اچھی کمپوزیشن سن رہی ہوں اوراتنا اچھا گایا ہے کہ میں یہی کہہ سکتی ہوں کہ اس گیت نے میری روح کو چھو لیا ہے ، دو پہلے اس گانے کو سننے کا اتفاق ہوا اور تب سے ابھی تک سنتی ہی جا رہی ہوں. سجاد علی سال ہا سال سے اپنے سننے والوں کی اپنے بہترین فن سے خدمت کررہے ہیں یقینا ، ان کے

    پردیس گانے نے تو مجھے انکی آواز اور فن کا پہلے سے بھی زیادہ پرستار بنا دیا ہے. خدا ایسی آوازیں کم کم ہی کسی کو عطا کرتا ہے. یاد رہے کہ شریا گھوشال خود بالی وڈ کی ایک نامور اور جانی مانی گلوکارہیں لیکن وہ سجاد علی کی مداح نکلی ہیں اور اس چیز کا اظہار انہوں نے دنیا کے سامنے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں کیا ہے. جس سے سجاد علی کے مداح بہت خوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ شریا کی طرف سے سجاد علی کی طرف ہمارے لئے تو اہمیت رکھتی ہے.

  • سجاد علی نے اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ساتھ انور مقصود کا سٹیج پلے دیکھا

    سجاد علی نے اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ساتھ انور مقصود کا سٹیج پلے دیکھا

    معروف گلوکار سجاد علی کو الحمراء میں دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے جب وہ وہاں انور مقصود کا سٹیج ڈرامہ دیکھنے کے لئے پائے گئے. سجاد علی کے ساتھ ان کی اہلیہ اور بیٹی بھی تھیں. اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سجاد علی نے کہا کہ میں‌اپنی زندگی میں پہلی بار کسی سٹیج پلے کو دیکھنے کےلئے آیا ہوں. چونکہ میرا انور مقصود کے ساتھ بہت اچھا تعلق ہے اور ان کے کام کا میں کیا ساری دنیا دیوانی ہے وہ جب بھی کچھ لکھتے ہیں وہ سبق آموز ہوتا ہے اسلئے آج میں خاص کر یہ ڈرامہ دیکھنے کے لئے آیا ہوں. سجاد علی نے کہا کہ انور مقصود نے جب مجھے کہا کہ آپ یہ ڈرامہ دیکھنے آئیں تو مجھے لگا

    کہ یقینا اس میں کچھ الگ ہی بات ہو گی ، میں نے سٹیج ڈرامہ دیکھا ہے بہت اچھا ہے جس طرح سے ڈرامے کو سٹیج کیا گیا ہے وہ قابل ستائش ہے ، ڈرامے کے تمام کرداروں نے بہت محنت کی ہے. سجاد علی نے کہا کہ سبق آموز سٹیج پلیز نوجوان نسل کو دکھائے جانا وقت کی اہم ضرورت ہے . میں نے کبھی سٹیج پلے دیکھا نہیں تھا لیکن آج دیکھا ہے تو بہت مزا آیا ہے. ڈرامہ دیکھتے ہوئے بہت بار ایسا ہوا کہ زہن اُن وقتوں میں چلا گیا جب تقسیم ہند ہو رہی تھی .