Baaghi TV

Tag: sajjal ali

  • وہاج علی اور سجل علی اس ماہ سڈنی میں فلم فیسٹیول میں شرکت کریں گے

    وہاج علی اور سجل علی اس ماہ سڈنی میں فلم فیسٹیول میں شرکت کریں گے

    وہاج علی اور سجل علی کے مداحوں کے لئے خوشخبری ہے کہ ان کے پسندیدہ سٹارز کی ویب سیریز پنک شرٹ کو اس سال سڈنی میں ہونے والے فیسٹیول کے لئے منتخب کرلیا گیاہے.سجل علی اور وہاج علی کے علاوہ ڈائریکٹرکاشف نثار، مصنف بی گل اور پروڈیوسر شیلجا کجر وال آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی اس عظیم الشان تقریب میں شرکت کریں گے۔اس ماہ کے آغاز میں شکاگو ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں ورلڈ پریمئیر میں شرکت کے اعلان کے بعد پنک شرٹ زندگی اور Applause انٹرٹینمنٹ کی کامیابیوں کے سلسلے میں ایک نمایاں اضافہ ہے۔ پنک شرٹ، ٹوٹے ہوئے اور پیچیدہ رشتوں کی ایک آسان اور مبہم، ٹریجڈی مگر مزاحیہ داستان ہے۔

    پنک شرٹ آج کی جدید دنیا میں لوگوں کے رشتوں، ان کی محبت، چیلنجز اور جدوجہد کو ایک سیدھے اور حقیقی انداز میں پیش کرتی ہے۔ڈرامہ ایک لڑکی صوفیہ (سجل علی) اور عمر (وہاج علی)کے سفر کے گرد گھومتاہے جو اپنے پارٹنرز سمیر اور سارا کے ساتھ گہرے رشتے سے منسلک ہیں اور کس طرح وہ ا س تعلق کو ایک حسین کشش اورمحبت کے روپ میں بدلتا ہوا محسوس کرتے ہیں۔یاد رہے کہ وہاج علی اور سجل علی کا شمار پاکستان کے بہترین اداکاروں میں ہوتا ہے.

    کراچی میں‌سجا لکس سٹائل ایوارڈز کا میلہ ،یمنہ زیدی نے میدان مار لیا

    انڈیا میں‌پاکستانی فنکاروں کی بہت قدر کی جاتی ہے روبی انعم

    انڈین پنجابی فلم اینی ہائو مٹی پائو کا لاہور میں‌پریمیئر شو

  • ثانیہ سعید نے سجل علی کو باکمال اداکارہ قرار دیدیا

    ثانیہ سعید نے سجل علی کو باکمال اداکارہ قرار دیدیا

    سینئر اداکارہ ثانیہ سعید نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کی ہے اداکارہ سجل علی کی اداکاری کی کھل کر تعریف . انہوں نے کہا ہے کہ سجل ایک بہترین اور ذہین اداکارہ ہیں. ان کی اداکاری دیکھ کر لطف آتا ہے ، وہ حقیقت کے قریب اداکاری کرتی ہیں ، باقی لڑکیاں بھی اچھا کام کررہی ہیں لیکن سجل کی اداکاری ایسی ہے کہ دیکھ کر رونگھٹے کھڑے ہوجاتے ہیں. انہوں نے کہا کہ میں نے ہمایوں سعید ، نعمان اعجاز ، فیصل قریشی و دیگر کے ساتھ کام کیا ہے سب کے ساتھ کام کرنے کا بہت مزا آیا ہے. انہوں نے کہا کہ ہمایوں سعید ایک بہترین اداکار ہیں.

    انہوں نے کہا کہ میرے پاس جب بھی کوئی پراجیکٹ آتا ہے تو میں اس میں دیکھتی ہوں کہ میرا کردار کیسا ہے ، اگر مطمئن ہو جائوں تو پھر سائن کرتی ہوں. ثانیہ سعید نے کہا کہ مجھے ایسے کردار اچھے لگتے ہیں جو دیکھنے والوں کو میسج دیتے ہوں. انہوں نے کہا کہ ”ہمارے ہاں آج جو ڈرامہ بن رہا ہے وہ بہت اچھا ہے اور ہمارے تمام اداکار باکمال اداکاری کرتے ہیں”. ہمارا ڈرامہ کل بھی اچھا تھا آج بھی اچھا ہے ہاں کبھی کبھی کہانیاں زرا ایک جیسی لگنے لگتی ہیں.

    اپنی ذاتی زندگی کو سوشل میڈیا پر نہ لائیں ہانیہ عامر کی مداحوں کو نصیحت

    عمرہ کرنے اپنے پیسوں سے آئے ہو یا کسی نے دئیے؟ فہد مصطفی سے ایسا …

    ماہرہ خان کی شادی کی افواہیں

  • سجل اور بلال عباس کو شادی کے مشورہ کس نے دیا؟‌

    سجل اور بلال عباس کو شادی کے مشورہ کس نے دیا؟‌

    اداکار بلال عباس اور سجل علی دونوں ہی بہترین اداکار مانے جاتے ہیں ان کی آن سکرین کیمسٹری کو بہت زیادہ سراہا جاتا ہے. شائقین کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ بلال اور سجل کو ایک ساتھ دیکھیں، ان دونوں کی ڈرامہ کی وڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں. سجل کی حقیقت سے قریب اداکاری ان کو دیگر اداکارائوں سے ممتاز بناتی ہے اور بلال عباس کی منجھی ہوئی اداکاری ان کو نوجوان نسل کا نمائندہ فنکار بناتی ہے.سجل علی کی شادی احد رضا میر کے ساتھ ہوئی تھی لیکن ان کی شادی بہت عرصہ تک نہ چل سکی اور ان دونوں کی طلاق ہو گئی .

    اس کے بعد سجل علی نے اپنے کام پر فوکس کر لیا اور اتفاق کی بات ہے کہ ان کے جتنے بھی ڈرامے ہٹ ہوئے ان میں زیادہ وہ ہیں جن میں‌انہوں نے بلال عباس کے ساتھ کام کیا ہے. اب ان دونوں‌فنکار نہ صرف ان کو آن سکرین ایک ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں بلکہ آف سکرین یعنی حقیقی زندگی میں بھی ایک دوسرے کےساتھ دیکھنا چاہتے ہیں. سوشل میڈیا پر صارفین نے ان دونوں کو ایک دوسرے کے ساتھ شادی کرنے کے مشورے دئیے ہیں اور کہا ہے کہ ایک دوسرے کے ہمیشہ کے لئے بن جائیں آپ دونوں ہمیں ایک ساتھ بہت اچھے لگتے ہیں .

    شمعون عباسی کار حادثے میں زخمی دانت ٹوٹ گیا

    عمران اشرف کو یو اےای کاگولڈن ویزہ مل گیا

    چلائو مت بہری نہیں ہوں جیا بچن نے ایسا کس کو کہا اور کیوں‌؟‌

  • سجل علی نے چائلڈ لیبر کے خلاف آواز بلند کر دی

    سجل علی نے چائلڈ لیبر کے خلاف آواز بلند کر دی

    نادیہ جمیل ، نادیہ افگن کے بعد سجل علی بھی بول پڑی ہیں چائلڈ لیبر کے خلاف. سجل علی نے سوشل میڈیا پر ایک وڈیو جاری کی ہے جس میں‌انہوں نے کہا ہے کہ خدا کے لئے چھوٹے بچوں پر ظلم کرنا بند کریں ، ان کے کام کروانا ، ان سے مشقت کروانا بند کریں یہ غلط ہے، چائلڈ لیبر غلط ہے اور جرم بھی ہے.
    انہوں نے کہا ہے کہ کسی بھی بچے کو کسی گھر یا دکان پر کام کرتا دیکھیں تو لوکل اتھارٹیز کو رپورٹ‌ کریں یہ بہت ضروری ہے
    . انہوں نے کہا کہ چائلڈ لیبر کے خاتمے کے حوالے سے چائلڈ پروٹیکشن بیورو بہت اچھا کام کررہا ہے لیکن ہمیں اس کو مزید سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے.

    ”ہمیں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا ساتھ دینا چاہیے ” ، اسکو سپورٹ کرنا چاہیے . انہوں نے کہاکہ نہایت افسوس کی بات ہے کہ بچوں کے پڑھنے لکھنے کھیلنے کی عمر میں ان سے محنت مشقت کروائی جاتی ہے.
    سجل علی نے یہ بھی کہا کہ ہم سب کو مل کر چائلڈ لیبر کے خلاف آواز اٹھانی ہو گی ، تبہی تو ہماری آواز وہاں تک پہنچے گی جہاں تک پہنچنی چاہیے اور اس طرح کے کیسز کے خلاف ایکشن لیا جائے گا.

    ایشوریا کے لئے جنگ لڑی اور اس نے مجھے امیچور کہہ دیا ویویک اوبرائے

    ہیجڑے کا کردار سہیل احمد سے بہتر کوئی نہیں کر سکتا نادیہ خان

    ایشا کے ہوتے ہوئے مجھے کسی بائونسر کی ضرور نہیں ہوتی ہیما مالنی

  • کس اداکارہ کو اپنی ذات پر اعتماد نہیں ندیم بیگ نے بتا دیا

    کس اداکارہ کو اپنی ذات پر اعتماد نہیں ندیم بیگ نے بتا دیا

    معروف ڈائریکٹر ندیم بیگ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کی ہیں باتیں ، اداکارہ سجل علی کے حوالے سے، انہوں نے کہا ہے کہ سجل علی حالانکہ بہترین اداکارہ ہیں لیکن ان کو اپنی ذات پر اپنی ایکٹنگ پر بالکل بھی بھروسہ نہیں ہے ، وہ سہمی اور ڈری رہتی ہیں ان کو لگتا ہے کہ شاید وہ اچھی اداکاری نہیں کررہیں. انہوں نے کہا کہ سجل علی جیسی میں نے ملک میں کم اداکارائیں دیکھی ہیں وہ انتہا کی باصلاحیت ہیں اور وہ اس ملک کے لئے ایک تحفہ ہیں.

    انہوں نے کہا کہ” اداکارہ اپنا کام نہایت محنت سے کرتی ہیں اور کمال اداکاری کرتی ہیں..، اور جب وہ اداکاری کررہی ہوتی ہیں ان کی مکمل توجہ اداکاری پر ہی ہوتی ہے، جو کہ کسی بھی بہترین فنکار کی پہچان ہوتی ہے. انہوں نے کہا کہ سجل علی کی بہت زیادہ تعریف کی جائے یا کہا جائے کہ سجل تو سجل ہے تو ان کو اچھا نہیں لگتا وہ یہ تعریف اور ایسی باتیں سخت ناپسند کرتی ہیں . یاد رہے کہ ندیم بیگ ملک کے نامور ڈائریکٹر ہیں ان کے پراجیکٹ پر بڑے ٹی وی پراجیکٹس کے علاوہ میرے پاس تم ہو اور جوانی پھر نہیں آنی جیسی فلمیں ہیں .

    ثناء لندن سے پاکستان واپس پہنچ گئیں

    آغا نے کس بیماری میں مبتلا ہیں اداکار نے بتا دیا

    آغا نے کس بیماری میں مبتلا ہیں اداکار نے بتا دیا

  • وہاج اور سجل علی ایک ساتھ کاشف نثار کے پراجیکٹ میں

    وہاج اور سجل علی ایک ساتھ کاشف نثار کے پراجیکٹ میں

    اداکار وہاج علی جو آج کل شائقین کے فیورٹ بنے ہوئے ہیں انہوں نے اپنے مداحوں کو ایک خوشخبری سنائی ہے، اور وہ خوشخبری یہ ہے کہ وہ اور سجل علی بہت جلد ایک ڈرامے میں دکھائی دیں گے. وہاج علی نے سوشل میڈیا پر ایک مداح کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں اور سجل علی بہت جلد ایک ڈرامے میں آرہے ہیں ، مختصر سی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے اور سجل علی کے ڈرامے کی ہدایات کاشف نثار کی ہوں گی جبکہ تحریر بی گل کی ہو گی. وہاج علی نے کہا کہ سجل علی اور کاشف نثار کے ساتھ کام کرنے کے لئے پر جوش ہوں.

    وہاج علی نے اپنے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا، اور کہا کہ میرے ڈرامہ تیرے بن اور مجھے پیار ہوا تھا کو جس طرح آپ سب نے پذیرائی دی ہے اس کے لئے میں کن الفاظ میں شکریہ ادا کروں نہیں جانتا. واضح رہے کہ وہاج علی نے بڑی سکرین پر بھی تیری میری کہانیاں کے زریعے اینٹری کر دی ہے. شائقین نے ان کو چھوٹی سکرین کے بعد بڑی سکرین پر بھی بہت پسند کیا ہے. تیری میری کہانیاں میں وہاج مہوش حیات کے ساتھ نظر آئے ہیں.

    ثناء لندن سے پاکستان واپس پہنچ گئیں

    آغا نے کس بیماری میں مبتلا ہیں اداکار نے بتا دیا

    آغا نے کس بیماری میں مبتلا ہیں اداکار نے بتا دیا

  • صبور علی ابھی تک ماں کیوں نہیں‌ بنیں اداکارہ نے حیران کن وجہ بتا دی

    صبور علی ابھی تک ماں کیوں نہیں‌ بنیں اداکارہ نے حیران کن وجہ بتا دی

    چھوٹی سکرین کی بڑی اداکارہ اور سجل علی کی بہن صبور علی جنہوں نے علی انصاری کے ساتھ شادی کی ہے، وہ ابھی تک ماں‌نہیں‌بنی اور صرف گھومتی پھرتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں. انہوں نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں‌کی ہیں کچھ دلچپسپ باتیں ، انہوں نے کہا ہے کہ میں ابھی تک ماں اس لئے نہیں بنی کیونکہ بچوں‌کے ساتھ سفر کرنا بہت مشکل ہوتا ہے، میں نے خود دیکھا ہوا ہے کہ میری والدہ کے لئے میرے اور سجل کے ساتھ سفر کرنا آسان نہیں ہوتا تھا. لہذا میری کوشش اور خواہش ہے کہ میں اپنے بچے پیدا ہونے سے پہلے جتنا ہو سکے سفر کر لوں دنیا دیکھ لوں‌،

    بچوں کے ساتھ سفر کرنا بہت مشکل ہوتا ہے. انہوں نے یہ بھی کہاکہ میں اپنی شادی شدہ زندگی سے بہت خوش ہوں، اور میں نے کچھ وقت کے لئے کام سے بریک لیا ہوا ہے، میں بہت جلد سکرین پر لوٹوں گی. انہوں نے کہا کہ میں جب بھی کوئی سکرپٹ سائن کرتی ہوں‌تو اس میں‌دیکھتی ہوں‌کہ کہانی دیکھنے والوں‌کو کیا پیغام دے گی اور میرا کردار کیسا ہے اس میں اداکاری کرنے کی کتنی گنجائش موجودہے. انہوں نے کہا کہ مجھے میری بہن سجل علی کی اداکاری بہت پسند ہے وہ میرے لئے انسپریشن ہے.

  • سجل علی کا کونسا سوشل میڈیا اکائونٹ اصلی ہے؟‌اداکارہ نے بتا دیا

    سجل علی کا کونسا سوشل میڈیا اکائونٹ اصلی ہے؟‌اداکارہ نے بتا دیا

    اداکارہ سجل علی جن کی صلاحیتوں کے معترف وہ سٹارز بھی ہیں جو کسی کی بھی تعریف کرتے ہوئے کم دکھائی دیتے ہیں.حقیقت کے قریب اداکاری کرنا ان کی پہچان ہے. انہوں نے اپنے ایک ھالیہ انٹرویو میں بات کی ہے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس کی. انہوں نے کہا ہے کہ میں نے جب کام کرنا شروع کیا تو اس وقت مجھے فیس بک اکائونٹ بنانا تھا تو میں نے سجل علی کے نام سے بنایا ، اس کے بعد میرے نام کے بہت سارے اکائونٹس فیک بن گئے ، مجھے خود بھی سمجھ نہ آئے کہ کیا کروں کہ لوگوں کو لگے کہ ہاں یہ اکائونٹ سجل کا ہے باقی نہیں‌، میں نے ایک

    طریقہ آزمایا اور میں‌ سجل علی ، آئی کے ساتھ لکھنے کے بجائے وائے کے ساتھ لکھا اور اکائونٹ بنا لیا، اس کے بعد علی وائے کے ساتھ لکھاجانے لگا ، لوگوں‌نے وائے کے ساتھ علی کے نام سے اکائونٹ بنانا شروع کر دئیے یوں ، الٹی چیز زیادہ رجسٹرڈ ہو گئی اور اس کے بعد میں نے سجل علی آئی کے ساتھ ہی لکھا اور آج تک لکھتی ہوں ، اور ہمیشہ لکھتی رہوں گی ، میں علی کے لئے وائے استعمال نہیں کرتی. میرے نام کے ساتھ جو علی ہے اس میں آئی اور وائے کی کنفیوژن کی وجہ سے میرے ہیش ٹیگ زیادہ نہیں بنتے.

  • کیا احد رضا میر اور سجل علی پھر سے ایک ہو گئے؟‌

    کیا احد رضا میر اور سجل علی پھر سے ایک ہو گئے؟‌

    احد رضا میر اور سجل علی جنہوں‌ نے محبت کی شادی کی ، لیکن چند مہینوں کے بعد ہی ان دونوں کے اختلافات کی خبریں سامنے آنا شروع ہو گئیں اور ایک عرصے سے دونوں ایک ساتھ بھی نہیں رہ رہے. ان کی طلاق کی خبریں بھی گردش کرتی رہی ہیں ، لیکن آج تک دونوں نے نہ کبھی تردید کی نہ تصدیق کی، تاہم حال ہی میں دونوں نے ایک شادی کی تقریب میں شرکت کی ، سجل علی کے ساتھ ان کے بھائی تھے اور احد رضا میر کے ساتھ ان کی فیملی تھی ، دونوں فیملیز کی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہیں ، اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ شاید دونوں کی صلح ہو گئی ہے اور

    دونوں ایک ہو گئے ہیں ، لیکن جو لوگ اس تقریب میں موجود تھے انہوں نے محسوس کیا کہ دونوں فیملیز نے ایک دوسرے کے ساتھ سلام دعا بھی نہیں کی اور نہ ہی احد رضا میر اور سجل علی نے ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کی . لیکن سوشل میڈیا پر ایک ہی تقریب میں دونوں خاندانوں کا موجود ہونا بن گیا ہے موضوع بحث . لیکن سجل علی نے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی اس معاملے پر بھی خاموشی اختیار کر رکھی ہے.

  • سجل علی نے درفشاں کی کونسی خواہش پوری کی؟

    سجل علی نے درفشاں کی کونسی خواہش پوری کی؟

    اداکارہ سجل علی نوجوان نسل کی نمائندہ فنکارہ ہیں ان کی حقیقت کے قریب اداکاری ان کو دوسروں سے منفرد بناتی ہے. سجل علی نے نہ صرف پاکستان بلکہ انڈیا میں بھی بہت نام اور عزت کمائی ہے ، یہاں تک کہ جمائمہ گولڈ سمتھ نے اپنی فلم میں سجل کو کاسٹ کیا. سجل علی ہنس مکھ اور بہت زیادہ ملنسار ہیں. انہوں نے اداکار درفشاں کی خواہش پوری کرتے ہوئے ، اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک تصویر شئیر کی اوراس کا کیپشن لکھا کہ یہ تصویر خاص کر درفشاں کے لئے ہے. سوشل میڈیا صارفین نے سجل علی کے اس اقدام کو بہت سراہا اور کہا کہ سجل جتنی

    اچھی اداکارہیں اس سے کہیں زیادہ ایک اچھی انسان ہیں، انہوں نے درفشاں کو اہمیت دیکر نہ صرف بتایا ہے کہ وہ کتنی ڈائون ٹو ارتھ ہیں بلکہ یہ بھی بتایا ہے کہ وہ اپنے سے صرف سینئرز کی نہیں‌جونئیرز کی بھی عزت کرتی ہیں. یاد رہے کہ سجل علی کو انٹرنیشنل لیول پر بھی سراہا جاتا ہے. ان کی اداکاری کے مداح ثانیہ سعید اور نعمان اعجاز جیسے اداکار ہیں. سجل علی نے احد رضا میر کے ساتھ شادی کی جو کہ زیادہ دیر تک نہ چل سکی.