باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق آج دفتر پوسٹ ماسٹر جنرل ملتان کے سٹاف نے حکومت پاکستان کے تنخواہ نہ بڑھانے کے اقدام پر احتجاج کیا.
جس کی قیادت آل پاکستان پوسٹ ماسٹر جنرل آفسیز ایمپلائز یونین (CBA) ملتان کے
سینر نائب صدر؛ طارق جاوید نے کی.
انہوں نے تنخواہ نہ بڑھانے پر حکومتی پالیسی کی مزمت کی.
اور حکومت سے درخواست کی کہ اس پالیسی کو ختم کیا جائے اور جلد از جلد تنخواہ بڑھانے کا اقدام کیا جائے
Tag: salery

؛پاکستان پوسٹ ماسٹر جنرل ملتان کا تنخواہ نہ بڑھانے پر حکومتی پالیسی کی مزمت.

Departmental NewsLatest News سی ٹی آئیز کو معاہدے کے مطابق پوری تنخواہ ملے گی،وضاحتی مراسلہ جاری
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق لاہور(خصوصی رپورٹ) پنجاب ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ایک وضاحتی مراسلے کے ذریعے سی ٹی آئیز کو معاہدے کی مدت کے مطابق پوری تنخواہ جاری کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔مراسلے کی نقول اکائونٹنٹ جنرل پنجاب اور ڈسٹرکٹ اکائونٹ آفسز کو بھیجی جائیں گی۔تاکہ ان دفاتر میں تنخواہ کے حوالے سے جاری ابہام کا خاتمہ ہوسکے۔گزشتہ کئی ہفتوں سے کالجز میں تعینات عارضی اساتذہ (سی ٹی آئیز) کے حوالے سے افواہیں گردش میں تھیں کہ آیا ان کو معاہدے کے مطابق پوری تنخواہ ملے گی یا کرونا وبا کی وجہ سے کالجز بند ہونے وجہ سے ان کی تنخواہ روک لی جائے گی۔بعض اکائونٹ آفسز کی جانب سے تنخواہ روکے جانے کی اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں۔18 جون کو جاری کردہ مراسلے میں محکمہ ہائر ایجوکیشن نے وضاحت کی ہے کہ معاہدے کے خاتمے کے لئے ضروری کہ فریقین ایک مہینہ قبل نوٹس جاری کریں۔ علاوہ ازیں انہوں نے لکھا ہے کہ 31 مئی تک کی مدت کو موسم گرما کی تعطیلات تصور کیا گیا تھا۔سی ٹی آئیز اپنی ڈیوٹی ادا کرنا چاہتے تھے لیکن وبا سے پیدا شدہ صورت حال کی وجہ سے وہ ایسا نہیں کرپائے۔مزید برآں یہ کہ وبا کی صورت حال میں لوگ مالی مسائل کا شکار ہیں۔ان تمام وجوہات کی بنا پر سی ٹی آئیز کو معاہدے کی مدت تک کا معاوضہ ادا کیا جائے.

