Baaghi TV

Tag: salim khan

  • ممتاز نے کس کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے؟

    ممتاز نے کس کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے؟

    بالی وڈ اداکارہ ممتاز کی سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ سلمان خان کے والد سلیم خان کے ساتھ نظر آرہی ہیں ، اس میں کہہ رہی ہیں کہ سلیم خان کے بارے میں‌کیا کہوں ، سب جانتے ہیں کہ وہ کیسے انسان ہیں ، وہ بہترین انسان ہیں اورمیں ان کے ساتھ بہت محبت کرتی ہوں. ممتاز اس وڈیو میں سلیم خان کے ساتھ کھڑی ہیں، اور اپنی دوستی کا اعتراف کررہی ہیں ، یہ وڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے.

    ”اس سے پہلے بھی سوشل، میڈیا پر ممتاز کی اداکار دھرمیندر کے ساتھ کچھ وڈیوز وائرل ہو چکی ہیں جن وہ میں تیرے عشق میں پر ڈانس کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں”. یاد رہے کہ ممتاز انڈین سینما کی ستر کی دہائی کی بہترین اداکارہ مانی جاتی ہیں. ان کی جوڑی راجیش کھنہ کے ساتھ بہت سراہی جاتی تھی ان کے گیت ان کی فلمیں آج بھی شوق سے دیکھی جاتی ہیں ، وہ آخری بار 1990 میں ایک فلم میں نظر آئیں اس کے بعد وہ بالی وڈ کو خیرباد کہہ کر انڈیا سے باہر چلی گئیں اور کئی سال باہر رہیں.

     

     

    دل پہ کھائے ہیں زخم آن ائیر کر دیا گیا

    اشنا شاہ کی ڈرامہ سیریل’ دوڑ’ کا ٹریلرجاری

    رئیلٹی شو تماشا اگست سے شروع ہو گا

  • سلمان خان نے عید کے موقع فیملی کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کیں

    سلمان خان نے عید کے موقع فیملی کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کیں

    بقرہ عید کے موقع پر جہاں مختلف سلیبرٹیز نے سوشل میڈیا پر تصاویر شئیر کیں وہیں سلمان خان بھی پیچھے نہیں رہے. بالی وڈ کے بھائی جان نے اس خاص دن پر اپنے مداحوں کو مبارکباد دینے کے لیے ایک پوسٹ کی۔ سلمان خان نے عید الاضحی کے موقع پر اپنی فیملی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی.اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سلمان خان اپنے دو بھائیوں اداکار ارباز خان اور سہیل خان، ان کی دو بہنوں ارپیتا خان اور الویرا خان اگنی ہوتری اور ان کے والدین سلیم خان اور سشیلا چرک کے ساتھ پوز دئیے ہوئے ہیں۔

    اس تصویر میں‌سلمان خان اپنا گال اپنی ماں کے گال سے لگائے ہوئے ہیں اور خوشی ان کے چہرے سے عیاں ہے. یہ تصویر دیکھ کر ان کے مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا، اداکارہ تبو نے ریڈ ہارٹ ایموجیز کے ساتھ تبصرہ کیا اور اداکارہ ٹینا دتا نے کہا کہ ’’عید مبارک سر۔‘‘ سلیبرٹیز کی جانب سے عید مبارک کے پیغامات موصول ہوئے تو ساتھ ہی مداحوں کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ شروع ہو گیا. سب نے سلمان خان اور ان کی فیملی کی تصاویر دیکھ کر بے حد اطمینان کا اظہار کیا اور لکھا کہ بہترین خاندان کی مثال ہے یہ فیملی .

    حنا دلپذیر کی عید کیسے رہی سپیشل ؟ اداکارہ نے بتا دیا

    میرے سعود اور معمر رانا کے ساتھ اختلافات نہ تھے نہ ہیں شان شاہد

    سرمد کھوسٹ‌اور نادیہ افگن کا چیکو مشی دا ٹرانسلیشن شو

  • امیتابھ بچن کی زمہ داری تھی تعلق نبھاتا سلیم خان نے ایسا کیوں کہا ؟

    امیتابھ بچن کی زمہ داری تھی تعلق نبھاتا سلیم خان نے ایسا کیوں کہا ؟

    اداکار ارباز خان جو کہ سلمان خان کے بھائی اور سلیم خان کے بیٹے ہیں ، انہوں نے اپنے والد سلیم خان جو کہ بالی وڈ کے معروف رائٹر اور فلم میکر ہیں ان کا انٹرویو کیا ، اس میں انہوں نے پوچھا کہ آپ کی تو امیتابھ بچن کے ساتھ بہت دوستی تھی لیکن اس دوستی کے رنگ پھیکے کیوں‌پڑ گئے ، تو سلیم خان نے کہا کہ امیتابھ بچن جب مشہور ہوا تو اسکی زمہ داری تھی کہ وہ اس تعلق کو نبھاتا کیونکہ جب کوئی مشہور ہوجاتا ہے تو اسکی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے پرانے تعلقات کو نھائے، لیکن امیتابھ بچن ایسا کرنے میں ناکام نظر آیا ، لہذا ہماری دوستی کے رنگ پھیکے

    پڑ گئے، لیکن میں‌ آج بھی مانتا ہوں کہ وہ ایک بڑا اداکار ہے لیکن ہماری دوستی اس وقت ہوئی جب اسکو کوئی بھی نہیں جانتا تھا. یاد رہے کہ سلیم خان اور امیتابھ بچن کی دوستی ستر کی دہائی سے بھی پہلے کی ہے ، سلیم خان نے امیتابھ بچن کی بہت ساری فلمیں لکھیں، ان کے ڈائیلاگز کی وجہ سے امیتابھ کو بہت زیادہ مشہوری بھی ملی. سلیم خان کی جاوید اختر کے ساتھ جوڑی تھی جو کہ بعد ازاں ٹوٹ گئی دونوں نے ایک ساتھ سپر ہٹ فلمیں لکھیں. سلیم خان اپنے ہی مزاج کے بندے رہے ہیں.

  • ہیلن آج کے کس ہیرو کے ساتھ ڈانس کرنا چاہتی ہیں؟  اداکارہ نے بتا دیا

    ہیلن آج کے کس ہیرو کے ساتھ ڈانس کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتا دیا

    سلمان خان کی دوسری ماں ہیلن بالی وڈ کی معروف ڈانسر رہی ہیں، انہوں نے ستر کی دہائی میں کئی سپر ہٹ فلموں میں ڈانس نمبرز کئے، ہیلن بطور ہیروئین تو اپنی جگہ نہ بنا سکیں لیکن ان کے دور میں‌کوئی ڈانس میں‌ انکو شاید ہی مات دے سکتا تھا. سلیم خآن کے ساتھ شادی کے بعد انہوں نے فلموں میں کام کرنا کم کر دیا اور کرتے کرتے ختم ہی کر دیا. انہوں‌نے ہم دل دے چکے صنم میں اپنی سوتن کے بیٹے سلمان خان کی ماں کا کردار کیا.ہیلن نے ایک میوزیکل شو میں شرکت کے دوران پوچھے گئے کچھ سوالات کا جواب یوں‌دیا، ان سے پوچھا گیا کہ کس ہیرو کو سو

    سال تک ڈانس سیکھنے کی ضرورت ہے تو انہوں نے کہا کہ دھرمیندر ڈانس نہیں کر سکتے ان کو ڈانس سیکھنے کی ضرورت ہے. نامور ہیروز کی تصویریں دکھا کر سوال پوچھا گیا کہ ان میں‌سے کونسا ہیرو سب سے زیادہ ہینڈسم ہے تو انہوں نے اپنے شوہر کا نام لیا اور کہا کہ سلیم خان. ان کو نوے کی دہائی کے ہیروز کی تصاویر دکھا کر پوچھا گیا کہ کس کے ساتھ ڈانس کرنا چاہیں گی تو انہوں نے ان ہیروز میں‌ سے سلمان خان کا انتخاب کیا اور کہا کہ میں اپنے بچےکے ساتھ ڈانس کرنا چاہوں گی.

  • ہیلن سے افئیر اور پھر شادی بارے خود اپنی پہلی اہلیہ کو بتایا سلمان خان کے والد سلیم خان

    ہیلن سے افئیر اور پھر شادی بارے خود اپنی پہلی اہلیہ کو بتایا سلمان خان کے والد سلیم خان

    بالی وڈ‌کے معروف رائٹر اور سلمان خان کے والد سلیم خان نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ اداکارہ ہیلن کے ساتھ میرا شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا، ہماری ملاقات ایسے شروع ہوئی ، کہ ایک دن ہیلن میرے پاس آئی اور بتایا کہ ان کو کام نہیں مل رہا ، ظاہر ہے کہ ان کی عمر ان کرداروں کی نہیں رہی تھی جو ان کی پہچان تھی، میں نے ان کو تین دن میں تین فلمیں دلوا دیں ، وہ بہت خوش ہوئی ، اس نے میری عزت کرنا شروع کر دی، اور میرے پاس ان کا روٹین میں آنا جانا شروع ہو گیا، ہیلن کی طرف سے جو مجھے عزت مل رہی تھی وہ پیار میں بدل گئی ، ان کے

    والدین تھے نہیں ایک بھائی تھا جو نشئی تھا وہ بھی چل بسا، یہ اکیلی تھی ، مجھے اس سے پیار بھی ہو گیا تھا تو میں نے شادی کر لی اور شاد ی کرکے بچوں کی ماں یعنی اپنی پہلی اہلیہ کو بتایا وہ بہت خوش نہ ہوئی لیکن اب ایسے ہی چلنا تھا تو اس نے کمپرومائز کیا، میں ہیلن کے ساتھ جتنا فئیر رہ سکتا تھا رہا. اپنے بچوں کو اعتماد میں لیا ، میرے بچوں‌ کو شاید شروع میں لگا ہو گا کہ ہماری ماں کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے لیکن بعد میں انہوں نے ہیلن کو قبول کر لیااور ہیلن اب ہماری فیملی کا حصہ ہیں.