Baaghi TV

Tag: salman khan

  • میں نے پانچ جنریشن کی ہیروئینز کے ساتھ کام کیا انیل کپور

    میں نے پانچ جنریشن کی ہیروئینز کے ساتھ کام کیا انیل کپور

    بالی وڈ کے اداکار انیل کپور نے سلمان خان کے ساتھ ایک انٹرویو میں اپنے کیرئیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے پانچ جنریشن کی ہیروئینز کے ساتھ کام کیاہے ۔ میری خوش قسمتی ہے کہ میں نے ہیما مالنی کے ساتھ کام شروع کیا، پھر ریکھا کے ساتھ فلم بلندی میں کام کیا اس کے بعد رتی اگنی ہوتری ، پونم ڈھلون، پدمنی کولہا پوری کے ساتھ کام کیا ، اس کے بعد آ گئیں مادھوری ڈکشٹ ان کے ساتھ کام کیا اور ان کے ساتھ میری جوڑی بہت پسند کی گئی ، پھر اسی دور میں سری دیوی کے ساتھ بھی کام کیا۔ پھر آگئیں ایشوریا رائے ان کے ساتھ کام کیا ان کے دور کی تقریبا ہیروئینز کے ساتھ کام کیا۔

    پھر آہستہ آہستہ کرکے میری خواہشات بڑھتی گئیں مجھے لگا کہ مجھے تو مزید ہیروئنز کے ساتھ کام کرنا چاہیے، پھر میں نے دیپیکا ، جیکولین فرینیڈنس کے ساتھ کام کیا اور یہ سلسلہ جاری ہے تب تک جاری رہے گا جب تک میری سانس چل رہی ہے، مجھے کام کرنے کا شوق ہے اور کئی دہائیوں سے لوگوں کا پیار مجھے مل رہا ہے لہذا ”جب تک یہ پیار ملتا رہے گا میں جم کر کام کرتا رہوں گا ”اینٹرٹین کرتا رہوں گا ۔ یادرہے کہ انیل کپور کی جوڑی دو ہیروئنز کے ساتھ آج تک بہت سراہی جاتی ہے ایک سری دیوی اور دوسری مادھوری ڈکشٹ ۔
    سونیا حسین نے کر دی ایسی خواہش کہ جو ۔۔۔۔

    فلک نے میری عادات خراب کر دی ہیں سارا خان

    صدف اگر اعتراض کرنے والی ہوتی تو ….. شہروز سبزواری

  • سونیا حسین نے کر دی ایسی خواہش کہ جو ۔۔۔۔

    سونیا حسین نے کر دی ایسی خواہش کہ جو ۔۔۔۔

    اداکارہ سونیا حسین جو پاکستانی کلچر اور روایات کا بہت احترام کرتی ہیں، انہوں نے کہا ہے کہ اب تو سوشل میڈیا کا دور ہے لوگ وٹس ایپ پر ہی سارے انووائٹس بھیج دیتے ہیں ، یہاں تک کہ شادی کا ایونٹ بھی ہو تو وٹس ایپ پر اسکا دعوت نامہ ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر کوئی اتنا مصروف ہو چکا ہے کہ کسی کے پاس وقت ہی نہیں ہے کہ وہ ہاتھ سے کسی کے لئے کارڈ ہی لکھ لے۔ اداکارہ نے اس خواہش کااظہار کیا کہ کاش ہاتھ سے کارڈ لکھنے والا دور واپس آجائے، عید کارڈ لکھنے والا دور واپس آجائے ۔

    انہوں نے کہا کہ ”مجھے یاد ہے کہ ہم عید یا خوشی کا کوئی بھی تہوار مناتے تو کارڈ لکھا کرتے اور اپنی دوستوں کو دیا کرتے تھے ” ۔لیکن اب ایسا نہیں ہے اب وقت بدل چکا ہے اس تقاضے بد ل چکے ہیں۔ لیکن میں پھر بھی خواہش کرتی ہوں کہ کارڈز لینے دینے کا سلسلہ ایک بار پھر سے شروع ہوجائے۔ یاد رہے کہ آج سے ایک ڈیڑھ دہائی قبل تک کارڈ لکھنے کا رواج بہت عام تھا، عید کے قریب آتے ہی طالب علم بڑے بوڑھے سب کارڈز کی خریداری کرتے اور ایک دوسرے کو دے کر محبت کا اظہار کرتے ۔سوشل میڈیا اورجدید ٹیکنالوجی نے ایسی تمام روایات اور رواجوں کو ختم کرکے رکھ دیا ہے۔
    نادیہ افگن نے سنیتا مارشل کو شاباش دیدی

    حرا خان کی شادی پر زخمی پاﺅں سے ڈانس کیا درفشاں

    فلک نے میری عادات خراب کر دی ہیں سارا خان

  • نادیہ افگن نے سنیتا مارشل کو شاباش دیدی

    نادیہ افگن نے سنیتا مارشل کو شاباش دیدی

    سنیتا مارشل سے دو دن پہلے ایک نادر علی نامی لڑکے نے انٹرویوکیا اس میں انہو ں نے اداکارہ و ماڈل سے ان کے مذہب کے حوالے سے سوالات کئے، جیسے کہ آپ کے بچے کونسا مذہب فالوکرتے ہیں، آپ ابھی تک مسلمان کیوں نہیں ہوئیں؟ آپ کے سسرال والے آپ سے کہتے نہیں کہ مسلمان بن جاﺅ، اس پر سنیتا نے کہا کہ بالکل نہیں کہا اس پر نادرعلی نے کہا کہ اللہ آپ کو ہدایت دے آپ مسلمان بن جائیں۔ سنیتا مارشل نے جس سمجھداری سے سوالات کے جوابات دئیے اسکوسوشل میڈیا پر بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے۔

    اب آگئی ہیں میدان میں سینئر اداکارہ نادیہ افگن، انہوں نے سنیتا مارشل کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ تم نے بہت اچھے سے گھٹیا سوالات کو ہینڈل کیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ یوٹیوبرکے سوالات کوجس سمجھداری سے سنیتا نے ہینڈل کیا ہے وہ بہت اعلی ہے۔ نادیہ افگن سے پہلے بہت سارے آرٹسٹوں نے سنیتا مارشل کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ نے بہت اچھے سے جوابات دئیے۔ ”سوشل میڈیا پر بھی سنیتا مارشل کو خوب سراہا جا رہا ہے اور نادر علی نامی یوٹیوبر پر تنقید کی جا رہی ہے”۔ یادرہے کہ سنیتا نامور ماڈل اور اداکارہ ہیں جنہوں نے حسن احمد کے ساتھ شادی کی ۔

    حرا خان کی شادی پر زخمی پاﺅں سے ڈانس کیا درفشاں

    ہنی سنگھ کو بھی گولڈی برار کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکی

    فلک نے میری عادات خراب کر دی ہیں سارا خان

  • آغا علی جہاز کے باتھ روم میں پھنس گئے تو ائیر ہوسٹس نے ڈانٹ دیا

    آغا علی جہاز کے باتھ روم میں پھنس گئے تو ائیر ہوسٹس نے ڈانٹ دیا

    اداکار آغا علی نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے وہ جہاز کے باتھ روم میں پھنس گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے زندگی میں پہلی بار جو جہاز میں سفرکرنے کا موقع ملا وہ صرف پندراں منٹ کی فلائٹ کا تھا، فیصل آباد سے لاہور آنا تھا اور اسی دن واپسی بھی تھی، مجھے جب یہ آفر کی گئی اور ٹکٹس بھی دئیے گئے تو چونکہ میں ایک غریب بچہ تھا لہذا میں بہت پرجوش تھا۔ میں فیصل آباد سے لاہور کی فلائٹ کے لئے جہاز میں بیٹھ گیا، جاتی بار تو میں پتہ بھی نہ چلا اور پندراں منٹ بھی گزر گئے، مجھے شوق تھا کہ دیکھوں کہ ائیر ہوسٹس کیسے آتی ہے کیسے کھانا دیتی ہے لیکن کسی نے مجھے منہ بھی نہ لگایا۔

    جب میں لاہور سے اسی دن واپس فیصل آباد کے لئے جہاز میں دوبارہ بیٹھا تو ٹھان لیا کہ جہاز کاباتھ روم ضرور دیکھنا ہے ۔ میں نے سوچا کہ پنداراں منٹ تو فورا گزر جانے, میں باتھ روم میں چلا گیا اوروہاں پھنس گیا۔ اب میں زور زور سے چلاتا رہا لیکن کوئی سن نہیں رہا تھا، کسی نے پھر اچانک میری آواز سنی تو انہوں نے ائیر ہوسٹس کو بلایا وہ آئی اور مجھے باتھ روم سے باہر نکالا اور غصے سے مجھے پکڑ کر کہا کہ جاﺅجا کر اپنی سیٹ پر بیٹھو۔ بس پھر کیا تھا پہلے سفر کی یاداشت اچھی نہیں تھی۔

    مشی خان کی ریحام خان کو وارننگ بولیں

    فیصل قریشی نے مدیحہ امام کے بارے میں کیا کہہ دیا

    شادی کے بعد والدین کے لئے اولاد اہم ہوتی ہے اور ہونی بھی چاہیے سائرہ یوسف

  • حرا خان کی شادی پر زخمی پاﺅں سے ڈانس کیا درفشاں

    حرا خان کی شادی پر زخمی پاﺅں سے ڈانس کیا درفشاں

    اداکارہ در فشاں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ حرا خان میری بچپن کی دوست ہے، وہ نہایت ہی محنتی اور سمجھدار لڑکی ہے۔ اس کی شادی تو سمجھ لیجیے کہ جیسے میری گھر کی شادی تھی۔ اس نے اپنی شادی ایک محدود بجٹ میں رہتے ہوئے کی تھی۔اس کے باوجود وہ سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ حرا کی مہندی سے ایک دن پہلے میں ایک شوٹ پر گئی ہوئی تھی وہاں میں گر گئی اور میرا پاﺅں بری طرح سے چھل گیا۔ اب حرا کی مہندی بھی سر پر تھی تو میں نے فیصلہ کیا کہ میں اسی طرح سے شادی میں جاﺅں گی ضرور , مس نہیں کر سکتی چاہیے میرے پاﺅں کا زخم مجھے جتنا مرضی تنگ کیوں نہ کرے۔

    انہوں نے کہا کہ میں نے پاﺅں پر پٹی کی ہوئی تھی اور مہندی میں شریک ہو گئی ، زخمی پاﺅں کے ساتھ میں کیا ڈانس کرتی لیکن اس کے باوجود حرا نے مجھے کھینچ لیا اور کہا کہ بے شک تم نے کوئی ڈانس تیار نہیں کیا لیکن جو ڈانس ہم بچپن سے کرتے آرہے ہیں وہی کر لیتے ہیں۔ اور میری وہ ڈانس وڈیو بھی وائرل ہو گئی ۔ انہو ںنے کہا کہ ”حرا کے ساتھ میرے بچپن کی خوبصورت یادیں ہیں جو ہمیشہ میرے دل کے قریب رہیں گی۔”
    سونیا حسین نشئی بن گئیں

    شادی کے بعد والدین کے لئے اولاد اہم ہوتی ہے اور ہونی بھی چاہیے سائرہ یوسف

    ہتک عزت دعویٰ: خواتین عوامی طور پر جنسی ہراسانی سنگین جیسے جھوٹے الزامات لگا سکتی ہیں،میشا شفیع

  • مشی خان کی ریحام خان کو وارننگ بولیں

    مشی خان کی ریحام خان کو وارننگ بولیں

    اداکاری کو خیرباد کہہ کر آج کل سوشل میڈیا پر بہت زیادہ متحرک رہنے والی مشی خان ریحام کوسخت نا پسند کرتی ہیں اور نا پسند کرنے کی وجہ یہ ہے کہ وہ عمران خان کی اہلیہ رہ چکی ہیں اور اب وہ عمران خان کے دور حکومت پر تنقید کرتی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے پاکستانیوں کے رہن سہن کے حوالے سے ایک پوسٹ کی جس پر آگ بگولہ ہو گئیں ہیں مشی خان۔ انہوں نے ایک وڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر جاری کی اور اس میں کہا کہ ریحام خان پاکستان میں سلیبرٹیز کیسے رہتی ہیں کیسے نہیں تم نہ ہی بات کرو ، کیونکہ تم نے کیا معرکہ مارا ہے؟

    صحافی بن گئیں کچھ نہ بن پایا تو ناکام اینکر بن گئیں اس کے بعد آپ کو شہرت اس وقت ملی ، جب آپ نے عمران خان کے ساتھ شادی کی، اس سے پہلے آپ کو جانتا کون تھا؟ آپ پاکستانیوں پر بات کرنے سے پہلے سوچ لیا کریں وہ یہیں رہتے ہیں، میرے بہت سارے کولیگز سخت گرمی میں شوٹس کرواتے ہیں ، ہم سخت گرمی میں پروگرامز ریکارڈ کرواتے ہیں۔لہذا” ہم پر بات کرنے کی بجائے آپ کی دو شادیوں کے بعد تیسری شادی ہوئی ہے اس پر توجہ دیں اور مرزا صاحب کے ساتھ زندگی سکون سے گزاریں”۔
    سونیا حسین نشئی بن گئیں

    ہتک عزت دعویٰ: خواتین عوامی طور پر جنسی ہراسانی سنگین جیسے جھوٹے الزامات لگا سکتی ہیں،میشا شفیع

    فیصل قریشی نے مدیحہ امام کے بارے میں کیا کہہ دیا

  • سونیا حسین نشئی بن گئیں

    سونیا حسین نشئی بن گئیں

    اداکارہ سونیا حسین نے حال ہی میں اپنی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کی ہیں جس میں وہ ایک نشئی کا روپ دھارے ہوئے ہیں، ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ کے چھوٹے چھوٹے بال ہیں۔ اور انہوں نے اپنے کانوں میں سیگریٹ لگا رکھا ہے۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ میں ایک نیا پراجیکٹ کرنے جا رہی ہوں اور میں بہت خوش ہوں کہ مجھے روٹین سے ہٹ کر ایک بار پھر کریکٹر ملا ہے۔ ڈرامہ سیریل سراب میں میرا کردار روٹین سے ہٹ کر تھا ،ایک بار پھر مجھے الگ اورمنفرد کردار کرنے کا موقع میسر آیا ہے

    جس کےلئے میں اس نئے پراجیکٹ کے ڈائریکٹر کی شکر گزار ہوں۔ یاد رہے کہ ”سونیا حسین نے ہمیشہ روٹین سے ہٹ کر کردار کئے ہیں وہ مقابلے کی دوڑ میں خود کو الگ رکھتی ہیں” اور اپنے مداحوں کو اپنی اداکاری سے حیران کر دیتی ہیں۔ عید الاضحی پر ان کی فلم دادال ریلیز ہوئی اس میں انہوں نے ایک باکسر کا کردار کرکے اپنے مداحوں کو حیران کیا۔ فلم باکس آفس پر بہت اچھا بزنس نہیں کر سکی لیکن سونیا کی اداکاری شائقین کو یاد رہ گئی ہے۔ سونیا نے جو تصاویر شئیر کی ان کو دیکھ کر لگ رہا ہے کہ سونیا ایک بار پھر شائقین کا دل جیتنے والی ہیں۔
    طلاق ہونے پر راکھی نے منائی خوشی

    شادی کے بعد والدین کے لئے اولاد اہم ہوتی ہے اور ہونی بھی چاہیے سائرہ یوسف

    فلک نے میری عادات خراب کر دی ہیں سارا خان

  • فلک نے میری عادات خراب کر دی ہیں سارا خان

    فلک نے میری عادات خراب کر دی ہیں سارا خان

    اداکارہ سارا خان نے اپنے انٹرویو میں باندھ دئیے ہیں اپنے شوہر کی تعریفوں کے پل۔ انہوں نے کہا ہے کہ شادی سے پہلے مجھے برینڈ ز کا بہت زیادہ کریز نہیں تھا لیکن جب سے فلک سے شادی ہوئی ہے انہوں نے مجھے برینڈڈ چیزیں دلا دلا کر خراب کر دیا ہے۔ میں بھی اب دیکھتی ہوں کہ فلک جو چیز لایا ہے وہ کونسے برینڈ کی ہے۔ انہوں نے مجھے منہ دکھائی میں ایک گھر تحفے میں دیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے مجھے حال ہی میں ایک گھر تحفے میں دیا ہے۔ فلک جہاں بھی جاتے ہیں واپسی پر میرے لئے مہنگے تحفے لاتے ہیں۔ حالانکہ میں نے بھی بہت کمایا ہے

    لیکن فلک نے کبھی نہیں کہا کہ تم اپنے پیسو ں سے اپنی چیزیں خریدو،سارا نے کہا کہ فلک مجھ سے بہت محبت کرتے ہیں اس کا اظہار وہ مجھے تحفے دے کر کرتے ہیں۔ اس انٹرویو میں فلک شبیر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ میرے پاس جو بھی ہے میری بیوی کا ہے اور وہ ڈیزور کرتی ہے کہ اسکے ساتھ اچھا سلوک کیا جائے، اسکو تحائف دئیے جائیں۔ میری اہلیہ میرا بہت خیال رکھتی ہے۔سارا ایک اچھی اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ اچھی ماں اور اچھی بیوی بھی ہے۔

    فیصل قریشی نے مدیحہ امام کے بارے میں کیا کہہ دیا

    پٹھان فلم کی کامیابی کے لئے دعائیں‌مانگیں شعیب اختر

    طلاق ہونے پر راکھی نے منائی خوشی

  • فیصل قریشی نے مدیحہ امام کے بارے میں کیا کہہ دیا

    فیصل قریشی نے مدیحہ امام کے بارے میں کیا کہہ دیا

    اداکار فیصل قریشی جنہوں نے مدیحہ امام کے ساتھ کام کیا ہے ان کے بارے میں‌انہوں نے کہا ہے کہ مدیحہ امام بہت اچھی اداکارہ ہیں لیکن وہ رومینٹک سینز کبھی بھی اچھے نہیں کرتیں. اس پر مدیحہ امام نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ مجھے رومینٹک سین کرنا پسند ہی نہیں ہیں. یہ بات بالکل سچ ہے کہ میں ہر طرح کا سین کر سکتی ہوں لیکن رومینٹک سین نہیں کر سکتی. میزبان میں جب پوچھا کہ کیا صرف فیصل قریشی کے ساتھ ہی ایسے سینز نہین‌کر سکتیں‌ یا کسی بھی ہیرو کے ساتھ نہیں کر سکتیں ایسے سینز تو انہوں نے کہا کہ میں کسی بھی ہیرو کے ساتھ نہیں کر سکتی ایسے سینز.

    یاد رہے کہ ”مدیحہ امام نے نہایت ہی کم عرصے میں شہرت حاصل کی ان کا شمار آج ڈرامہ انڈسٹری کی بہترین اداکاروں میں ہوتا ہے وہ حقیقت کے قریب اداکاری کرتی ہیں.” مدیحہ امام کم مگر کوالٹی کام کرنے کا ترجیح دیتی ہیں. انہوں نے حال ہی میں بالی وڈ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر کام کرنے والے ایک نوجوان سے شادی کی ہے. مدیحہ کہتی ہیں کہ میری ازدواجی زندگی بہت اچھی گزر رہی ہے میرا شوہر بہت زیادہ تعاون کرنے والا انسان ہے.

    پنجاب کونسل آف آرٹس میں غیر قانونی طور پر ترقیاں دینے کا سکینڈل منظر عام پر

    پٹھان فلم کی کامیابی کے لئے دعائیں‌مانگیں شعیب اختر

    شادی کے بعد والدین کے لئے اولاد اہم ہوتی ہے اور ہونی بھی چاہیے سائرہ یوسف

  • پنجاب کونسل آف آرٹس میں غیر قانونی طور پر ترقیاں دینے کا سکینڈل منظر عام پر

    پنجاب کونسل آف آرٹس میں غیر قانونی طور پر ترقیاں دینے کا سکینڈل منظر عام پر

    پنجاب کونسل آف آرٹس کے 6 آفیسرز سمیت 32ملازمین کو غیر قانونی طور پرمستقل کرنے اور ترقی دینے کا سکینڈل منظر عام پر آگیا ہے. زرائع کا کہنا ہے کہ آفیسرز اور ملازمین کو کنٹریکٹ کا دورانیہ مکمل ہونے کی تاریخ کی بجائےبھرتی ہونے کی تاریخ سے ریگولیشن قانون کے برخلاف مستقل کیاگیا. ریگولر ہونے کے چند ہی روز بعد پنجاب کونسل آف آرٹس کے 6 آفیسرز کو اگلے عہدوں پر ترقی بھی دی گئی.کہا جا رہا ہے کہ پنجاب کونسل آف آرٹس کے ڈائریکٹر اکاونٹس اینڈ فنانس مقبول احمد رانا خلافِ قانون ریگولر ہوکر ترقی پانے والے افسروں میں شامل ہیں.
    ڈائریکٹر آپریشنزمغیث بن عزیز،ڈویژنل ڈائریکٹر ساہیوال آرٹس کونسل ریاض حسین بھی خلاف قانون ترقی پانے والوں میں شامل ہیں.اس کے علاوہ ڈویژنل ڈائریکٹر گوجرانوالہ آرٹس کونسل غلام عباس بھی خلاف ضابطہ ریگولر ہونے والے افسروں میں شامل ہیں.

    زرائع کا کہنا ہے کہ ڈویژنل ڈائریکٹر بہاولپور آرٹس کونسل سجاد حسین کو خلافِ قانون ترقی دی گئی ہے. ” ڈائریکٹر ملتان آرٹس کونسل محمد سلیم بھی خلافِ قانون ترقی پانے والے افسروں میں شامل ہیں”.یاد رہے کہ ریگولرائزیشن پالیسی کے تحت ملازمین کو کنٹریکٹ کے خاتمے کے دن سے ریگولر کیا جاتا ہے.پنجاب کونسل آف آرٹس کے6 افسران اور 26 ملازمین کو کنٹریکٹ ختم ہونے کی تاریخ کی بجائے بھرتی ہونے کی تاریخ سے ریگولر کیا گیا. چیف سیکرٹری کی ہدایت پر سیکرٹری انفارمیشن نے انکوائری مکمل کرکے رپورٹ چیف سیکرٹری کو بھجوادی گئی ہے.

    بے بی لیشس مختلف فلم ثابت ہو گی شہروز سبزواری کا دعوی

    مجھ سے محبت کی کوئی بات کرے تو سانس بند ہونے لگتی ہے نیلم منیر

    اللہ آپکو ہدایت دے ، نادر علی نے سنیتا کے مذہب پر انگلی اٹھا دی، میزبان تنقید کی زد میں‌