Baaghi TV

Tag: salman khan

  • فیصل قریشی کا جاوید اختر کو چیلنج

    فیصل قریشی کا جاوید اختر کو چیلنج

    بھارتی شاعر و ادیب جاوید اختر نے پاکستانیوں کے جذبات جب سے مجروح کئے ہیں تب سے ہر پاکستانی کا دل دکھا ہوا ہے. حال ہی میں فیصل قریشی نے ایک وڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ ہم ایک ایسے ملک میں‌رہتےہیں جہاں تمام کمیونٹیز کا خیال رکھا جاتا ہے ، ہم ہر مسئلے پر کھل کر بات کر سکتے ہیں ، لیکن آپ جس ملک میں رہتے ہیں وہاں تو آپ مقبوضہ کشمیر اور گجرات میں جو کچھ ہواہے اس کے بارے میں بات تک نہیں کر سکتے . میں انتظار کررہا ہوں کہ کب آپ اپنے ملک میں‌مقبوضہ کشمیر اور گجرات میں ہونے والے مظالم کے بارے میں بات کریں گے. فیصل قریشی نے کہا کہ آپ اپنے ایم ایس دھونی سے پوچھیں کے جب وہ اپنی ٹیم لیکر پاکستان

    آئے تھے ان کو کتنی محبت ملی تھی. انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ اجمل قصاب جو کہ کسی صورت پاکستانی نہیں تھآ اسکو پاکستان کے ساتھ جوڑ دیا اور بلاوجہ ہمارے ملک کو بدنام کرنے کی کوشش کی ، آپ کا ابھی نندن اور کلبھوشن سویڈن سے نہیں آئے تھے بلکہ ہندوستان سےہی آئے تھے. ہمارا تو کبوتر ہندوستان چلا جائے تو کہا جاتا ہے کہ جاسوس آگیا ہے.آپ کے ٹی وی چینلز سارا دن پاکستان کے خلاف پراپگینڈا کرتے رہتے ہیں جبکہ ہمارے ٹی وی چینلز ایسا نہیں کرتے لیکن میں منتظر ہوں کہ آپ بھارت میں گجرات اور مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم پر بات کرکے دلیری دکھائیں.

  • میں نے جو بھی کہا پاکستانیوں کے بھرے ہال نے تالیاں بجائیں جاوید اختر

    میں نے جو بھی کہا پاکستانیوں کے بھرے ہال نے تالیاں بجائیں جاوید اختر

    بھارتی ادیب ور شاعر جاوید اختر جنہوں نے حال ہی میں فیض میلے میں شرکت کی اور پاکستان کے حوالے سے ایسی گفتگو کی کہ جس کو سن کر تمام پاکستانیوں کے دل دکھے ہیں. اس گفتگو کے حوالے سے جاوید اختر نے اپنے ملک بھارت جا کر کہا ہے کہ میں نے جو بھی کہا میں نے کہنا ہی تھا ، اور میں صرف پاکستان ہی نہیں‌دنیا کے کسی بھی کونے میں ہوتا یہی کہتا جو میں نے پاکستان میں جا کر کہا ہے. جب وہ ہمیں کہیں گے کہ بھارتی نہیں پاکستان سے ملنا چاہتے تو میں تو کہوں گاکہ تم لوگ غلط کہہ رہے ہو. انہوں نے کہا کہ جب میں نے ایسی باتیں کہیں جو کہ کہی جانی چاہیں

    تھیں اس وقت پاکستانیوں سے بھرے ہال نے تالیاں بجائیں اور تالیوں‌کی گونج نے بتایا کہ میں ٹھیک کہہ رہا ہوں. یاد رہے کہ جاوید اختر نے فیض میلے میں کہا تھا کہ ”پاکستان نے اپنے دہشت گرد ہمارے ہندوستان بھیجے، جس کے نتیجے میں 26/11 کا افسوس ناک واقع پیش آیا اور آج بھی ابھی بھی اُس گھناؤنے عمل کو کرنے والے آپ کے ملک میں آزاد گھوم رہے ہیں۔‘‘ . جاوید اختر کے اس بیان کے بعد پاکستانیوں کے جذبات کو بہت زیادہ ٹھیس پہنچی ہے اور مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ جاوید اختر کو دوبارہ پاکستان کا ویزہ نہ جاری کیا جائے.

  • اجے دیوگن کی بیٹی نائیسا نے ایسا کیا کر دیا کہ مچ گیا شور

    اجے دیوگن کی بیٹی نائیسا نے ایسا کیا کر دیا کہ مچ گیا شور

    کئی بھارتی فنکار ایسے ہیں جن کے بچوں کو ہندی میں بات کرنی نہیں آتی اس کے برعکس وہ انگلش میں کمال روانی کے ساتھ بات کرتے ہیں. جن فنکاروں کے بچے ٹھیک طرح سے ہندی نہیں بول پاتے ان میں اجے دیوگن کی بیٹی نائیسا ہے سر فہرست ہیں. انہوں نے حال ہی میں ایک تقریب میں شرکت کی جس میں ہندی میں بات کرنے کی کوشش کی وہ کہنا یہ چاہ رہی تھیں کہ میں بچپن سے ہی کتابیں پڑھنے کی عادی ہوں کبھی کبھی تو دن میں دو دو کتابیں ختم کر لیتی تھی ، آپ سب کو بھی کتابیں پڑھینی چاہیں اور پڑھنے کو عادت بنانا چاہیے ، یہ سب وہ روانی سے نہ بول پائیں

    اور جتنا بھی بولا اس میں بھی ہندی ٹھیک نہیں تھی اس پر مچ گیا وبال اور لے لیا گیا اجے دیوگن کو آڑھے ہاتھوں جنہوں نے ہمیشہ ہی ہندی نہ بول پانے والوں کو سنائیں خوب کھری کھری انہوں نے ہمیشہ ہی کہا ہے کہ ہندی ہر گھر میں بولی جانی چاہیے لیکن اب سوشل میڈیا پر کہا جا رہا ہے کہ دوسروں کو ہندی کو گیان دینے والے اپنے ہی گھر میں اپنے بچوں کو ہندی نہ سکھا سکے. یاد رہے کہ نائیسا کے علاوہ کرینہ کپور جھانوی کپور و دیگر روانی سے ہندی نہیں‌بول سکتیں.

  • محسن عباس حیدر کس بات پر بھڑک جاتے ہیں ؟‌

    محسن عباس حیدر کس بات پر بھڑک جاتے ہیں ؟‌

    اداکار محسن عباس حیدر جو کہ کسی نہ کسی وجہ سے سوشل میڈیا پر زیر بحث رہتے ہیں. انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میرے ساتھ جب کوئی فرینک ہونے کی کوشش کرتا ہے تو اس وقت مجھے بہت غصہ آتا ہے. اگر میں‌کہیں جا رہا ہوں گا اور کوئی مجھے کہے گا کہ یار ایک تصویر تو دیدو تو میں اسکو بولوں گا کہ تصویر تو میں تم کو دے دیتا ہوں لیکن میں تمہارا یار نہیں ہوں. انہوں نے مزید کہا کہ میں سب سے آپ جناب کرکے بات کرتا ہوں اور یہی توقع کرتا ہوں کہ مجھے بھی آپ کرکے بات کی جائے، میرے پرانے دوست آج بھی مجھ سے آپ جناب

    کر کے بات کرتے ہیں اور میں بھی ان سے ایسے ہی بات کرتا ہوں. انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں اگر کسی سے پوچھ رہا ہوں کہ آپ کیسے ہو اور وہ فرینک ہو کر کہے تو کیسا ہے تو بتا تو میں یقینا ناراضگی کا اظہار کروں گا. محسن عباس حیدر نے کہا کہ میری ایک پرستار ہے جس کا تعلق کوئٹہ سے ہے وہ کئی سال سے مجھے میرے جم میں میری سالگرہ اور عید کے موقع پر کپڑے جوتے پرفیومز بھیجتی ہے. انہوں نے کہا کہ پرستاروں کو پبلک فیگرز سے کبھی بھی توقعات وابستہ نہیں کرنا چاہیے.

  • رابعہ انعم نے فیض میلہ کروانے والوں کی دھلائی کر دی

    رابعہ انعم نے فیض میلہ کروانے والوں کی دھلائی کر دی

    سابق نیوز اینکر رابعہ انعم نے حال ہی میں ایک وڈیو جاری کی ہے جس میں وہ بات کررہی ہیں جاوید اختر اور ان پر تنقید کرنے والوں کے حوالے سے. رابعہ انعم نے اس وڈیو میں کہا ہےکہ بہت شور مچا ہوا ہے کہ بھارتی ادیب شاعر جاوید اختر نے پاکستان میں آکر پاکستان کے لئے غلیظ زبان استعمال کی. جاوید اختر نے جو بھی کہا اس میں اسکا قصور نہیں ہےکیونکہ وہ اکثر ٹویٹر پر ایسا کرتے رہتےہیں اور پاکستان کے لئے گند بکتے رہتے ہیں. جاوید اخترکو بلانا تو ایسے ہی ہے کہ کنگنا رناوت کو پاکستان بلا کر ان سے توقع کی جائے کہ وہ کچھ اچھا بولیں گی.

    رابعہ انعم نے کہا کہ جاوید اختر نے نہیں بلکہ فیض میلہ کروانے والوں نے یہ چول ماری ہے کیا ان کو نہیں‌پتہ کہ جاوید اختر پاکستان کے لئے کس قسم کے خیالات رکھتا ہے. انہوں نے یہ بھی کہا کہ جاوید اختر کا گوڈا پکڑ کو کون سی لڑکی بیٹھی ہوئی تھی جو کہ رو بھی رہی تھی وہ آخر کیوں رو رہی تھی اور وہ جذباتی کیوں ہو رہی تھی اسکو کس بات کا دکھ تھا کیا مجھے کوئی سمجھا سکتا ہے؟ آخر ایسا کیا ہو گیا تھا جاوید اختر کے ساتھ ملاقات کے دوران وہ لڑکی رونے لگی.

  • اکشے کمار نے کنیڈین سیٹیزن شپ کیوں چھوڑ دی ؟‌

    اکشے کمار نے کنیڈین سیٹیزن شپ کیوں چھوڑ دی ؟‌

    بالی وڈ اداکار اکشے کمارجن کے پاس انڈیا کے ساتھ ساتھ کینیڈین سیٹیزن شپ بھی ہے انہوں نے اب کر لیا ہے ایک بڑا فیصلہ اور اور ان کے فیصلے سے ان کے بھارتی مداح ہیں کافی خوش. جی ہاں اکشے کمار نے اعلان کیا ہے کہ میں نے کینڈین سیٹیزن شپ چھوڑ دی ہے. اس کی وجہ ٔپر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ انڈیا نے مجھے بہت کچھ دیا ہے آج دنیا میں اگر میں جانا جاتا ہوں تو وہ بھارت کی وجہ سے جانا جاتا ہوں. انہوں نے کہا کہ میرے ملک نے مجھے بہت کچھ دیا ہے اب میری باری ہے کہ میں اس کے لئے کچھ کروں‌ اسلئے میں نے بھارت کی محبت میں

    کینڈین شہریت چھوڑ دی ہے. اکشے کمار نے مزید کہا کہ میں محب وطن آدمی ہوں اور جس ملک نے اتنا کچھ دیا ہو اس کے لئے کچھ کرنے کا موقع ملے تو یہ کسی بھی انسان کی خوش نصیبی ہوتی ہے. میں خوش نصیب ہوں کہ میں بھی انڈیا کی محبت میں ایک دوسرے ملک کی شہریت چھوڑ رہا ہوں اور مجھے اس چیز کا رتی برابر بھی افسوس نہیں ہے. یاد رہے کہ اکشے کمار بالی وڈ کے معروف ترین فنکار ہیں انہوں نے ایکشن ہیرو کے طور پر کیرئیرشروع کیا اس کے بعدکامیڈی بھی میں اپنا آپ منوایا.

  • اکشے کمار نے اپنا قصور مان لیا

    اکشے کمار نے اپنا قصور مان لیا

    بالی وڈ کے کھلاڑی کہلائے جانے والے اکشے کمار نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میری اگر فلمیں‌فلاپ ہو رہی ہیں تو اس میں میرا خود کا قصور ہے میں کسی اور کو قصور وار نہیں ٹھہرائوں گا، نہ ہی میں آڈینز سے گلہ کروں گا. اکشے کمار نے کہا کہ اصل بات یہ ہے کہ اب آڈینز کا مزاج تبدیل ہو چکا ہے وہ نوے کی دہائی میں جو فلمیں بن رہی تھیں وہ شاید نہیں دیکھنا چاہتی. مجھے ان کے مزاج کے مطابق کام کرنا ہو گا. آج دنیا بہت تیز ہو چکی ہے ، آڈینز کی ترجیحات بھی تبدیل ہو چکی ہیں یہ میں نے اب قبول کر لیا ہے. انہوں نے کہا کہ میری مسلسل تین چار

    فلمیں فلاپ ہوئی ہیں اور ایسا میرے ساتھ پہلی بار نہیں ہوا میرے ساتھ پہلے بھی ایسا ہوتا آیا ہے ایک بار تو ایسا ہوا کہ میری مسلسل آٹھ فلمیں فلاپ ہوئیں اس سے پہلے بھی مسلسل میری فلمیں فلاپ ہوئیں لیکن میں‌ نے محنت سے جی نہیں چرایا، محنت سے جی اب بھی نہیں چراتا لیکن اب وقت کے ساتھ چلنا ہو گا ورنہ آڈینز کے پاس بہت کچھ ہے دیکھنے کو کوئی بھی سینما گھر نہیں آئے گا لہذا اب میں کوشش کروں گا کہ موجودہ دور کی آڈینز کی دلچپسی کے حساب سے فلمیں کروں.

  • نیتو کپور پاکستانی اداکار حماد شعیب کی دیوانی نکلیں

    نیتو کپور پاکستانی اداکار حماد شعیب کی دیوانی نکلیں

    پاکستانی اداکار حماد شعیب جو کہ بڑی تعداد میں فین فالونگ رکھتے ہیں ، اکثر سوشل میڈیا پر ان کی ڈانس کی وڈیوز دیکھنے کو ملتی ہیں ، وہ چاہے سیٹ پر ہوں یا اپنے دوستوں کےساتھ اکثر معروف گانوں پر ڈانس کرتے ہیں اور وڈیوز سوشل میڈیا پر شئیر کرکے خوب داد سمیٹتے ہیں، حماد شعیب اپنی لکس کی وجہ سے بھی خاصی چرچا میں رہتے ہیں سوشل میڈیا صارفین ان کو بھارتی اداکار رنویر کپور کے ساتھ بھی ملاتےہیں. حال ہی میں حماد شعیب کی بھارتی اداکارہ نتیو کپورنے کی ہے تعریف انہوں نے حماد شعیب کے ڈانس کی وڈیو دیکھ کر ان کے لئے تعریف کی اور پوسٹ میں لکھا بہت خوب بہت اچھا. حماد شعیب نے نتیو کی جانب سے تعریف پر خوشی کا اظہار

    کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی تعریف کا بےحد شکریہ. نہ صرف نتیو کپور بلکہ پاکستان اور پاکستان سے باہر حماد شعیب کے بہت زیادہ پرستار پائے جاتے ہیں. حماد شعیب مکمل طور پر فلمی میٹیریل ہیں تاہم ابھی تک وہ کسی فلم میں نظر نہیں آئے حماد شعیب نے متعدد ٹی وی ڈراموں میں کام کیا ہے اور انہیں کافی پسند کیا جاتا ہے. یاد رہے کہ حماد شعیب سوشل میڈیا پر اپنی ڈانس وڈیوز کی وجہ سے کافی شہرت رکھتےہیں اسی شہرت نے نتیو سنگھ کو بھی ان کا دیوانہ بنا دیا.

  • عاطف اسلم بیرون ملک شو کے کتنے پیسے لیتے ہیں؟‌

    عاطف اسلم بیرون ملک شو کے کتنے پیسے لیتے ہیں؟‌

    گلوکارراحت فتح علیخان اور عاطف اسلم کا شمار پاکستان کے مہنگے ترین گلوکاروں میں ہوتا ہے، دونوں‌ ہی میوزیکل شوز کا بھاری معاوضہ لیتے ہیں، آپ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ گلوکار عاطف اسلم بیرون ملک اگر شو کرتے ہیں تو اسکا کتنا معاوضہ لیتے ہیں. عاطف اسلم بیرون ملک شو کریں تو دو کروڑ روپیہ لیتے ہیں، جبکہ اگر پاکستان میں کریں تو ایک کروڑ روپیہ معاوضہ لیتے ہیں. راحت فتح علیخان بھی مہنگے گلوکارہیں لیکن وہ شادی بیاہ کی تقریبات میں بھی پرفارمنس دے دیتے ہیں تاہم عاطف اسلم شادی بیاہ کی تقریبات میں نہیں‌گاتے. اگر ایسا کبھی ہوا تو انہیں غیر معمولی معاوضہ دیا جائے گا تب ہی شاید وہ برتھ ڈے یا شادی بیاہ کی تقریب میں پرفارم کریں گے.

    دوسری طرف علی ظفر جو کہ ایک معروف گلوکارہیں نوجوان نسل ان کو پسند کرتی ہے. یہ عاطف اسلم اور راحت فتح علیخان جتنے مہنگے گلوکار نہیں ہیں ، علی ظفر ایک شو کا بیس سے پچیس لاکھ روپیہ چارج کررتے ہیں اور علی ظفر بھی شادی بیاہ اور سالگرہ کی تقریبات میں پرفارمنس نہیں‌ دیتے. یوں عاطف اسلم اس وقت پاکستان کے سب سے مہنگے گلوکار ہیں جو ملک میں اور ملک سے باہر شو کرنے کا بھاری معاوضہ لیتے ہیں.

  • اشنا شاہ کی شادی میں شوبز ستاروں کی شرکت

    اشنا شاہ کی شادی میں شوبز ستاروں کی شرکت

    اداکارہ اشنا شاہ کی شادی کراچی میں انجام پا گئی انہوں نے معروف گالفر حمزہ امین کے ساتھ گزشتہ برس دسمبر میں منگنی کی تھی، اس کے بعد ان دونوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہیں. اداکارہ کی شادی میں شوبز انڈسٹری کے نامور ستاروں نے شرکت کی جن میں ہمایوں سعید ، شہزاد شیخ ، اقراء عزیز ، یاسر حسین ، وجاہت رئوف ، شازیہ وجاہت ، سجل علی ، جویریا عباسی ، ثمینہ احمد ، سونیا حسین ، زارا نور عباس ، اسد صدیقی و دیگر کے نام قابل زکر ہیں. اشنا شاہ کی شادی کی تقریبات چند دن جاری رہیں جس میں ان کے قریبی دوستوں اور فیملی ممبرز نے شرکت کی. اشنا شاہ لال رنگ کے جوڑے میں نہایت ہی دلکش لگ رہیں تھیں. اشنا شاہ اور حمزہ امین

    دونوں نے محبت کی شادی کی ہے اور دونوں نے کچھ عرصہ ایک دوسرے کو ڈیٹ کیا اور پھر فورا ہی شادی کا فیصلہ کر لیا. دونوں شادی پر خاصے خوبصورت لگ رہے تھے، اشنا شاہ کی شادی کی تصاویر اور وڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس میں جوڑے کو ڈانس کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے. اشنا شاہ اور حمزہ امین کے فالورز ان کو مبارکباد کے پیغامات سوشل میڈیا پر بھیج رہے ہیں اور ان دونوں کی نئی زندگی کی خوشیوں کے لئے دعا گو ہیں.