Baaghi TV

Tag: salman khan

  • پی ایس ایل کی وجہ سے پاکستانی فلم ’سپر پنجابی‘ کی نمائش روک دی گئی

    پی ایس ایل کی وجہ سے پاکستانی فلم ’سپر پنجابی‘ کی نمائش روک دی گئی

    لاہور: پاکستان سپر لیگ کے میچوں کی وجہ سے پاکستانی فلم ’سپر پنجابی‘ کی نمائش روک دی گئی۔

    سلمان خان نےپاکستان کی جاسوسی پر مبنی فلم کرنے سے انکار کر دیا

    ذرائع کے مطابق الحمرا آرٹ کونسل میں فلمساز صفدر ملک، سہیل ملک، ممتاز احمد کے ساتھ میڈیا کانفرنس کرتے ہوئے نامور مزاحیہ اداکار افتخار ٹھاکر نے کہا کہ پی ایس ایل کے میچز لاہور میں شروع ہونے والے ہیں، ملکی حالات کو بھی دیکھتے ہوئے ہم نے ’سپر پنجابی‘ فلم کو مارچ میں سینما گھروں کی زینت نہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور نئی تاریخ کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔

    شنیرا اکرم مکمل اداکارہ ہیں فیصل قریشی

    انہوں نے مزید کہا کہ جن فلمسازوں نے عید پر فلموں کی نمائش کا اعلان کیا ہے ہم ان سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے عید پر اپنی فلم ریلیز نہیں کریں گے تاکہ ہر فلم کو بزنس کا بھرپور موقع مل سکے۔

    افتخار ٹھاکر نے بتایا کہ اگلے پراجیکٹ میں بھارت سمیت دیگر غیر ملکی فنکار بھی شامل ہوں گے اور ’سپر پنجابی‘ کے ذریعے ہم نے پولیو قطرے پلانے کا پیغام بھی دیا ہے۔اس موقع پر فلمساز صفدر ملک کی اگلی فلم ’جنے لاہور نئی ویکھیا‘ کا بھی اعلان کیا گیا۔

    بچپن سے فیصل قریشی کا کام دیکھتی آرہی ہوں عائشہ عمر

    فلم ’سپر پنجابی‘ کی کاسٹ میں محسن عباس حیدر ،صائمہ بلوچ، قیصر پیا،افتخار ٹھاکر،سلیم البیلا،سہیل سمیر اور دیگر فنکار شامل ہیں۔

  • میں اتفاق نہیں کرتی کہ لڑکا اور لڑکی دوست نہیں ہو سکتے کبری خان

    میں اتفاق نہیں کرتی کہ لڑکا اور لڑکی دوست نہیں ہو سکتے کبری خان

    وھااداکارہ کبری خان جن کی تصویریں آج کل گوہر رشید کے ساتھ بہت زیادہ وائرل ہورہی ہیں اور ان دونوں کے مداح اس ھوالے سے مختلف تبصرے کررہے ہیں. ان دونوں کی تصاویر کو دیکھ کر ہر کوئی کہتا ہے کہ دونوں بہت جلد شادی کرنے والے ہیں اور کوئی کہہ رہا ہےکہ لڑکا اور لڑکی دوست نہیں ہو سکتے لہذا یہ دونوں بہت جلد شادی کرنے والے ہیں. ایسے تبصروں پر کبری خان نے اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں ایسی باتوں پر یقین نہیں رکھتی کہ لڑکا اور لڑکی دوست نہیں ہو سکتے. لڑکا اور لڑکی بالکل دوست ہو سکتے ہیں اور میں اور گوہر رشید بہت اچھے دوست ہیں.

    کبری خان نے ایسے تبصروں کے لڑکا اور لڑکی دوست نہیں ہو سکتے پر تو اپنا رد عمل ظاہر کر دیا لیکن اپنی اور گوہر کی شادی کی خبروں پر بالکل بھی کوئی رد عمل نہیں دیا. یوں کبری‌خان نے ایک بار پھر اپنی اور گوہر رشید کی شادی کی خبروں پر بات نہ کرتے ہوئے اپنے اور گوہر رشید کے تعلق کو مزید مبہم بنا دیا ہے. سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ کبری خان کیوں اپنے اور گوہر کی شادی پر ہاں یا نہ نہیں‌کرتیں یا ایسی باتیں کرنے والوں کو آئینہ کیوں‌نہیں دکھاتیں.

  • اشنا شاہ اور حمزہ کی شادی کی تیاریاں عروج پر

    اشنا شاہ اور حمزہ کی شادی کی تیاریاں عروج پر

    اداکارہ اشنا شاہ اور حمزہ امین جو کہ ایک معروف گالفر بھی ہیں ان کی شادی رواں ماہ ہونے جا رہی ہے. اداکارہ اشنا شاہ معروف ڈیزائنر وردہ سلیم کا تیار کردہ جوڑا زیب تن کریں گی. انہوں نے وردہ سے اپنا جوڑا تیار کروا لیا ہے ان کی وردہ سلیم کے ساتھ ایک وڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے اشنا شاہ ڈیزائنر سے اپنے جوڑے کے متعلق بات کرتے ہوئے جذباتی ہو گئیں تھیں. اشنا شاہ اور حمزہ امین نے جب سے اپنی شادی کا اعلان کیا تب سے ان کے مداح جاننے کی خواہش رکھتے ہیں کہ یہ دونوں کب شادی کررہے ہیں . لیکن اب ان کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی ہے. ان دونوں کی شادی رواں ماہ کے آخر میں ہونے جا رہی ہے . اشنا اور حمزہ دونوں کی فیملیز کی طرف سے شادی کی تیاریاں کی جا رہی ہے.

    یاد رہے کہ اشنا شاہ نے منگنی کی تصاویر گزشتہ برس اپنےسوشل میڈیا پر شئیر کیں اس سے پہلے کسی کو اندازہ بھی نہیں تھا کہ اشنااور حمزہ کی شادی ہونے جارہی ہے. تاہم اب ایک پروگرام میں میزبان نے اشنا شاہ کو رواں رواں ماں ہونے والی ان کی شادی کی مبارکباد دیکر ظاہر کر دیا ہے کہ شادی کب ہونے جا رہی ہے.

  • کیرتی سینن جس فلم میں ہوتی ہے وہ فلاپ ہوتی ہے کے آر کے

    کیرتی سینن جس فلم میں ہوتی ہے وہ فلاپ ہوتی ہے کے آر کے

    انڈین فلموں کے نقاد کے آر کے نے کہا ہےکہ کیرتی سینن جس فلم میں بھی ہوتی ہے وہ فلاپ ہوجاتی ہے، بلکہ سپر فلاپ ہوتی ہے. مجھے تو ڈر ہے کہ فلم شہزادہ بھی کہیں فلاپ نہ ہوجائے. انہوں نے کہا کہ حالانکہ کارتک آریان کی بے انتہا فین فالونگ ہے لوگ اسے پسند کرتےہیں وہ دور حاضر کا سپر سٹار ہیں لیکن یہ بھی زہن میں رکھیں کہ ان کے ساتھ فلم میں کیرتی سین ہیں. کے آر کے نے کہا کہ کیرتی کا کیرئیر اٹھا کر دیکھ لیں یہ مکمل طور پر فلاپ اداکارہ ہیں. جس فلم میں آتی ہے اسکو لے ڈوبتی ہے. بھیڑیا جیسی فلم کو بھی کھا گئی. کیرتی سینن کے ساتھ ساتھ کے آر کے نے ڈیوڈ

    دھون کے بیٹے روپت دھون کو بھی اپنی ایک ٹویٹ میں تنقید کا نشانہ بنا ڈالا بولے جس فلم کو ڈائریکٹ کرتا ہے اسکو لے بیٹھتا ہے سپر فلاپ ڈائریکٹر ہے. کے آر کے نے کہا کہ شہزادہ فلم کارتک کی وجہ سے چل سکتی ہے ورنہ تو روہت نے بنائی ہے اسکا فلاپ ہونا یقینی ہے. یاد رہے کہ کے آر کے بھارتی فلموں کے خود ساختہ نقاد ہیں. اور ہر دوسرے فنکار کو لیتے ہیں آڑھے ہاتھوں درجن کے قریب فنکار ان پر پرچے درج کروا چکے ہیں .

  • کارتک آریان کی فلم شہزادہ کی اوپننگ تسلی بخش نہیں

    کارتک آریان کی فلم شہزادہ کی اوپننگ تسلی بخش نہیں

    اداکار کارتک آریان جن کی فلم شہزادہ گزشتہ روز ریلیز ہوئی ہے فلم کا ابھی تک کا بزنس کافی کم ہے. کہا جا رہا تھا کہ فلم آتے ہی سینما گھروں پر چھا جائیگی لیکن پہلے دن کے بزنس کے بعد ابھی تک تو ایسا محسوس نہیں ہو رہا، فلم شہزادہ کو انڈیا میں تین ہزار کے قریب سکرینز پر ریلیز کیا گیا ہے. تین ہزار سکرینز کا مطلب یہ ہے کہ فلم کو انڈیا میں کافی زیادہ اہتمام کے ساتھ ریلیز کیا گیا ہے. اس فلم کے ساتھ انگلش فلم اینٹ مین بھی ریلیز کی گئی ہے. جبکہ فلم پٹھان ابھی تک کامیابی کے ساتھ بزنس کررہی ہے. فلم شہزادہ کو ڈیوڈ دھون کے بیٹے روہت دھون نے بنایا ہے. فلم میں کارتک آریان کے ساتھ کیرتی سینن اور پاریش وارل نے بھی اہم کردار ادا کئے ہیں. دوسری طرف فلم نقاد کمال آر خان نے لے لیا ہے آڑھے ہاتھوں فلم کے ڈائریکٹر روہت دھون کو انہوں نے کہا کہ آج تک اس لڑکے نے جتنی بھی فلمیں بنائی ہیں وہ سپر فلاپ ہوئی ہیں . ان کی اگر شہزادہ فلم کامیاب ہوتی ہے تو اس کے واحد وجہ کارتک آریان ہوں گے ، کارتک کی فین فالونگ بہت زیادہ ہے ورنہ روہت دھون کو تو کوئی پوچھتا ہی نہیں ہے.

  • مرد کے بغیر لڑکی یا اسکی زندگی کو ادھورا کہنا مناسب نہیں سجل علی

    مرد کے بغیر لڑکی یا اسکی زندگی کو ادھورا کہنا مناسب نہیں سجل علی

    اداکارہ سجل علی کے انٹرویو کا سوشل میڈیا پر ایک کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ مرد کے بغیر عورت بالکل ادھوری نہیں ہوتی مجھے سمجھ نہیں آتی لوگ ایسا کیوں کہتے ہیں کہ مرد کے بغیر عورت ادھوری ہوتی ہے. سجل علی نے مزید کہا کہ اگر کسی عورت کی زندگی میں کوئی مرد آجائے اور دونوں کی ذہنی آہم آہنگی ہو پیار ہو تو ایسے میں تو بہت ہی اچھی بات اور سیچوایشن ہے. میں اپنی زندگی کا ہر روز سیلیبریٹ کرتی ہوں خدا نے مجھے اتنی عزت اور شہرت دی ہے میں اس کے لئے خدا کے بعد اپنے مداحوں کی شکر گزار ہوں. سجل علی نے کہاکہ ہمارے کلچر میں لڑکیوں کے زہنوں میں پہلے دن ہی یہ چیز بٹھا دی جاتی ہے کہ بس پڑھنا لکھنا ہے اور شادی کر لینی ہے. ان کی ڈگری

    مکمل ہوتے ہی ان کے آگے شادی کا باکس رکھ دیاجاتا ہے ان کو ان کا کیرئیر بنانے کی طرف راغب نہیں کیا جاتا بس بچے اور گھر شادی اس کے ذہن میں گھسایا ہوتا ہے. پھر جب کوئی مشکل آتی ہے تو وہ اس کو اپنے پائوں پر کھڑے میں ہونے مسائل کا شکار ہونا پڑتا ہے. جو کہ بہت ہی غلط رجحان ہے لڑکیوں کا زہن کم از کم ان کا کیرئیر بن جانے تک فری رکھنا چاہیے.

  • سلمان خان نےپاکستان کی جاسوسی پر مبنی فلم کرنے سے انکار کر دیا

    سلمان خان نےپاکستان کی جاسوسی پر مبنی فلم کرنے سے انکار کر دیا

    ممبئی: بالی ووڈ کے ٹائیگرسلمان خان نے پاکستان کی جاسوسی پر مبنی فلم کرنے سے انکار کر دیا۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سلمان خان نے بھارت کی انٹیلیجنس ایجنسی ’را‘ کے جاسوس رویندرا کوشک کی زندگی پر بننے والی بائیوپک ’بلیک ٹائیگر‘ میں کام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

    سلمان خان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی’ ٹائیگر‘ سیریز میں پہلے ہی بھارتی جاسوس کا کردار ادا کر رہے ہیں اور انکی فلم بلاک بسٹر ہے اس لئے وہ کسی اور ایسی فلم کا حصہ نہیں بننا چاہتے جو جاسوسی پر مبنی ہو سلمان خان نے اپنی ٹیم سے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ اس فلم میں کام نہیں کریں گے۔

    کورونا وبا کے دوران سلمان خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق بھی کی تھی کہ وہ بھارتی جاسوس رویندرا کوشک کی بائیوپک کیلئے ہدایتکار راجکمار گپتا کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

    دوسری جانب سلمان خان کی جانب سے انکار کے بعد اس فلم کے جملہ حقوق مشہور بھارتی ہدایتکار انوراگ باسو نے خرید لیے ہیں جو مذکورہ فلم کو سلمان خان کی ٹائیگر سیریز سے مختلف بنانے کیلئے پُرعزم ہیں تاہم فلم کیلئے سُپر اسٹار سلمان خان کے انکار کے بعد ’را‘ کے جاسوس کی زندگی پر بننے والی بائیوپک ’بلیک ٹائیگر‘ میں مرکزی کردار کونسے بالی ووڈ اسٹار کو ملے گا اس کا فیصلہ تاحال نہیں کیا جاسکا ہے۔

    واضح رہے کہ رویندرا کوشک ’را ‘کے جاسوس تھے جنہیں بھارتی وزیرِاعظم نے ’بلیک ٹائیگر‘ کا لقب دیا تھا رویندرا کوشک نے 1975 سے 1983 تک پاکستان کی جاسوسی کی جبکہ گرفتاری کے بعد 2001 میں میانوالی کے جیل میں ان کی موت ہوگئی۔

  • منی بیگ گارنٹی ایک اچھی فلم ثابت ہو گی بلال لاشاری

    منی بیگ گارنٹی ایک اچھی فلم ثابت ہو گی بلال لاشاری

    نوجوان نسل کے نمائندہ ڈائریکٹر بلال لاشاری نے کہا ہےکہ میں نے فلم منی بیک گارنٹی کا ٹریلر دیکھاہے مجھے بہت اچھا لگا ہے مجھے امید ہے کہ شائقین کو بھی یہ فلم بہت پسند آئیگی، مجھے بہت خوشی ہے کہ پاکستان میں اب بڑے بجٹ کے ساتھ بڑی فلمیں بن رہی ہیں ، منی بیک گارنٹی یقینا ریکارڈ قائم کریگی . بلال نے کہا کہ فلم اچھی ٹیکنیک سے بنی ہے اور یقینا شائقین محظوظ ہوں گے. پاکستان میں ابھی تک اتنی بڑی کاسٹ کے ساتھ کم ہی فلمیں بنی ہیں . بلال لاشاری نے کہا کہ میں تو شائقین کا دا لیجنڈ آف مولا جٹ کو حد درجہ پذیرائی دینے پر بھی بہت زیادہ خوش ہوں.

    یاد رہے کہ فلم منی بیک گارنٹی عید الفطر پر ریلیز ہونے جا رہی ہے . یہ پاکستان کی اپنی نوعیت کی پہلی ایسی فلم میں جس میں کوئی پاکستانی معروف کرکٹر خود اور اس کی اہلیہ کام کررہے ہیں. اس سے پہلے کبھی کوئی ایسی فلم نہیں بنی جس میں‌کسی کرکٹر نے اداکاری کی ہو. منی بیک گارنٹی میں‌ میکال ذاولفقار نہ صرف اداکار ہیں بلکہ پرڈیوسر بھی ہیں.

  • بچپن سے فیصل قریشی کا کام دیکھتی آرہی ہوں عائشہ عمر

    بچپن سے فیصل قریشی کا کام دیکھتی آرہی ہوں عائشہ عمر

    منی بیک گارنٹی میں عائشہ عمر ایک اہم کردار ادا کررہی ہیں. اس ھوالے سے بات کرتے ہوئے عائشہ عمر نے کہا کہ میرے پاس اس فلم کے لئے جب فیصل قریشی آئے تو میں نے کردار اور کہانی سنے بغیر ہی کہہ دیا کہ ہاں مجھے یہ فلم کرنی ہے . میں نے ان سے کہا کہ آپ کا کام بچپن سے دیکھتی آرہی ہوں لہذا مجھے پورا اعتماد ہے کہ آپ اچھی چیز بنانے جا رہے ہیں اور میرا کردار بھی اچھی ہی ہو گا. عائشہ عمر نے کہا کہ منی بیک گارنٹی کے سیٹ پر ہم سب ہر وقت ہنستے کھیلتے رہتے تھے اور کوئی ایسا وقت نہیں ہوتا تھا کہ کوئی وہاں پر سنجیدہ ہوتا. ہم سب نے بہت

    اچھا وقت گزارا اور ایک دوسرے کے ساتھ کیسے ہنسی کھیل میں‌وقت گزر گیا پتہ ہی نہیں چلا. بہت عرصے کے بعد مجھے کوئی ایسی فلم ملی ہے جو میرے ٹائپ کی ہے. اس فلم کی کہانی بہت اچھی ہے فیصل قریشی نے اپنے روایتی انداز کو اس فلم میں نہیں چھوڑا ، یہ فلم لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ لائے گی. یاد رہے کہ منی بیک گارنٹی میں عائشہ عمر کے علاوہ ماڈل و اداکارہ کرن ملک بھی ہیں اہم کردار نبھاتی ہوئی نظر آرہی ہیں .

  • شنیرا اکرم مکمل اداکارہ ہیں  فیصل قریشی

    شنیرا اکرم مکمل اداکارہ ہیں فیصل قریشی

    منی بیک گارنٹی کے ڈائریکٹر فیصل قریشی نے کہا ہے کہ وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم تو مجھے مکمل اداکارہ لگتی ہیں انہوں نے فلم میں جیسی اداکاری کی ہے اسے دیکھ کر لگتا ہےکہ وہ ایک مکمل اداکارہ ہیں. انہوں نے کہا کہ میں نے یقینا شنیرا کو ان کا کردار سمجھایا لیکن جب وہ سیٹ پر آئیں تو مکمل تیاری کے ساتھ آئیں. انہوں نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ آخر کار میری فلم ریلیز ہونے جا رہی ہے. میرے ساتھ فلم میں ساری بڑی کاسٹ ہے سب نےبہت ہی پروفیشنل انداز میں کام کیا ہے. مجھے بہت امید ہے کہ شائقین اسے ایک بار اگر سینما گھروں میں

    دیکھنے جائیں گے تو دوسری بار بھی ضرور جائیں گے. اس فلم میں میرے مداحوں کو فیصل قریشی کا جو ایک خاص انداز ہے وہ نظر آئیگا. فیصل قریشی نے کہا کہ اس فلم کو بنانے کا آئیڈیا میرا خود کا تھا. میں نے اسکو شایان خان اور میکال ذوالفقار کے ساتھ ڈسکس کیا اور اس طرح ہم نے ارادہ کر لیا کہ فلم بنانی ہے پھر کاسٹنگ کی اور شوٹنگ کا آغاز کر دیا اور اب آخر کار فلم ریلیز ہونے جا رہی ہے. میں بالکل بھی نروس نہیں‌ہوں بلکہ مجھے یقین ہے کہ میری فلم کامیابی حاصل کریگی.