Baaghi TV

Tag: salman khan

  • سدھارتھ اور کیارا کی شادی میں شاہد کپور اور کرن جوہرکی پرفارمنس

    سدھارتھ اور کیارا کی شادی میں شاہد کپور اور کرن جوہرکی پرفارمنس

    فلم شیرشاہ کے سیٹ پر ایک دوسرے سے محبت کرنے والے سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی آج جیسلمیر کے سوریہ گڑھ پیلس میں شادی کے بندھن میں بندھ رہے ہیں. گزشتہ رات ان دونوں‌ کا سنگیت رکھا گیا. اس میں جہاں بالی وڈ‌ کے دیگر سٹارز نے پرفارمنس دی وہیں شاہد کپور اور کرن ارجن نے ایک خاص قسم کی پرفارمنس دی. کرن اور شاہد کی ڈانس پرفارمنس کو بہت زیادہ پسند کیا گیا. اس سنگیت میں وکی کوشل اور کترینہ کیف نے بھی شاندار قسم کی پرفارمنس دی . ان سب نے انگریزی اور ہندی گانوں پر پرفارم کیا. سنگیت میں رانجھا، من بھرایا، کبھی تمہیں، تیرا بن جاؤں گا، کہو نا، مہندی لگاکے رکھنا، ساجن جی، اور پٹیالہ پیگ جیسے گانے چلائے گئے۔ کیارا اور سدھارتھ کی شادی میں بالی وڈ‌کی اہم شخصیات بڑی تعداد میں شرکت کر رہی ہیں.

    یاد رہے کہ کیارا اور سدھارتھ کی شادی کی پہلے تاریخ رواں ماہ کی 6 تاریخ رکھی گئی تھی لیکن بعض وجوہات کی بناء پر انکی شادی کی تاریخ 7 فروری رکھی گئی اور آج یہ دونوں ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ایک ہوجائیں گے. کہا جا رہا ہے کہ کیارا کی فیملی نے سنگیت میں خوب رنگ جمایا اور سدھارتھ چونکہ پنجابی فیملی سے ہیں لہذا انہوں نے پنجابی گانوں‌پر ڈانس کیا.

  • کیسے سینز کرنے سے پہلے روینہ ٹنڈن شرائط رکھتی تھیں؟ اداکارہ نے بتا دیا

    کیسے سینز کرنے سے پہلے روینہ ٹنڈن شرائط رکھتی تھیں؟ اداکارہ نے بتا دیا

    روینہ ٹنڈن کا شمار 90 کی دہائی کی سب سے مشہور اداکاروں میں ہوتا ہے ان کو مرکزی کرداروں کے لئے جانا جاتا ہے. ان کی مشہور فلموں میں‌ پتھر کے پھول ، انداز اپنا اپنا، دلہے راجہ، اناڈی نمبر 1 ، دل والے اور مہرا و دیگر کے نام شامل ہیں. ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں حکومت ہند کی جانب سے پدم شری ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔روینہ ٹنڈن تقریباً تین دہائیوں سے شائقین کے دلوں پر راج کررہی ہیں.انہون نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ مختصر لباس پہننا، بوسہ کرنا اور ریپ کے سینز اگر ان کی کسی فلم میں‌ہوتے تو وہ ان کو سوچ سمجھ کر کرتیں اور ایسے سینز کرنے سے پہلے ڈائریکٹر کے سامنے اپنی شرائط رکھا کرتی تھیں . اور انہی شرائط کی وجہ سے انہیں فلم میکرز نے مغرور کہنا شروع کر دیا تھا،

    اسی وجہ سے کئی فلموں سے ہاتھ بھی دھونا پڑے.انہوں نے کہا کہ مجھے کرشمہ کپور کی فلم پریم قیدی آفر ہوئی تھی لیکن اس میں ہیرو کے ساتھ ایک ایسا سین تھا کہ جو میں نہیں‌کر سکتی تھی اس لئے اس فلم کو کرنے سے منع کر دیا. روینہ ٹنڈن نے کہا کہ میں نے کام اپنی شرائط پر کیا اور مجھے اس چیز کا بالکل بھی پچھتاوا نہیں ہے. انہوں نے کہا کہ میں نے فلموں میں سوئمنگ سوٹ نہیں‌ پہنے نہ ہی بوس و کنار کیے میں ایسا کرنے میں آسانی محسوس نہیں‌کرتی تھی.

  • آڈٰینز نے کبھی بھی سینما کا بائیکاٹ نہیں انوپم کھیر

    آڈٰینز نے کبھی بھی سینما کا بائیکاٹ نہیں انوپم کھیر

    فلم پٹھان جس نے باکس آفس پربہت بڑی کامیابی حاصل کی ہے سدھارتھ آنند کی ڈائریکشن میں‌بننے والی اس فلم سے ثابت ہو گیا ہے کہ اگر اچھی فلم بنی ہو تو شائقین سینما گھروں کا رخ ضرور کرتےہیں. فلم پٹھان کی کامیابی پر بات کرتے ہوئے انوپم کھیر نے کہا ہے کہ اچھی فلمیں بنا کر ہی شائقین کو سینما کی طرف واپس لایا جا سکتا ہے . انہوں نے کہا کہ بائیکاٹ کا ٹرینڈ‌کسی بھی فلم پر اثر انداز نہیں‌ہو سکتا .اگر اچھی بنی ہو گی فلم تو بائیکاٹ ٹرینڈ اپنی موت آپ مر جائے گا. انہوں نے کہا کہ پٹھان کو جس طرح سے لوگوں نے پذیرائی دی ہے اس کے بعد نہ صرف بائیکاٹ ٹرینڈ چلانے والوں کی ھوصلہ شکنی ہوئی ہے بلکہ بائیکاٹ ٹرینڈ نے دم توڑ دیا ہے. انوپم نے یہ بھی کہا کہ کورونا کے بعد شائقین کا سینما آنے کا

    رجحان بالکل ختم ہو گیا تھا لہذا ان کو سینما گھروں میں واپس لانے کے لئے اچھی اور ان کے مزاج کے مطابق فلمیں بنانا درکار ہے جس میں پٹھان کامیاب ہو گئی ہے. یاد رہے کہ پٹھان ابھی تک کی اس سال کی سب بڑی ہٹ ہے اور شاید اس فلم کا ریکارڈ اگلے کئی سال تک نہ ٹوٹ سکے. اس فلم کی کامیابی نے بالی وڈ کی ڈوبتی نئیا کو آسراء دیا ہے.

  • عادل کو پولیس نے گرفتا کر لیا

    عادل کو پولیس نے گرفتا کر لیا

    راکھی ساونت جنہوں نے عادل درانی کے ساتھ اپنی شادی کی تصاویر اور وڈیوز ایک ماہ قبل وائرل کی تھیں. انہوں نے حال ہی میں اپنے شوہر کو گرفتار کروا دیا ہے.راکھی ساونت نے میڈیا کو بتایا ہے کہ میرے شوہر عادل نے مجھے کال کی اور کہا کہ میں تم سے ملنا چاہتا ہوں میں نے کہا کہ‌ اب کیوں‌ ملنا چاہتے ہو؟ میں اب نہیں‌ملنا چاہتی .اس کے بعد غصے میں عادل درانی راکھی کے گھر پر انہیں‌مارنے کی غرض سے پہنچے. راکھی پولیس کو فون کرکے بلوا لیا. راکھی نے گزشتہ رات عادل کے خلاف پولیس سٹیشن جا کر ایک درخواست بھی دی تھی اور اس پر چوری کا الزام لگایا . اب چونکہ پولیس نے عادل کو گرفتار کر لیا ہے اورپوچھ گچھ جاری ہے.

    یاد رہے کہ راکھی ساونت اور عادل کے درمیان معاملات کافی خراب چل رہے ہیں ، عادل راکھی کو چھوڑ کر تنو نامی لڑکی کے ساتھ رہ رہے ہیں.
    تنو نامی لڑکی راکھی کو کالز کرکے بار بار کہہ رہی ہے کہ عادل کو چھوڑ‌دو عادل مجھ سے شادی کرنے کو تیار ہے اور اب مجھ سے ہی شادی کریگا اور میرے ساتھ رہےگا.

  • پٹھان کو دیکھ کر چھوٹا مداح مایوس

    پٹھان کو دیکھ کر چھوٹا مداح مایوس

    25 جنوری کو ریلیز ہونے والی بالی وڈ فلم پٹھان نے شاہ رخ خان کی بالی وڈ پر بادشاہت کو ایک بار پھر مضبوط کر دیا ہے. فلم نے بڑے پیمانے پر بزنس کیا ہے. اس فلم کو دیکھنے کےلئے جہاں شاہ رخ خان کے مداح بڑی تعداد میں سینما گھروں کا رخ کررہے ہیں. وہیں ان کے ایک سال کے مداح نے بھی فلم دیکھی. سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہو رہی ہے دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک سال کے بچے سے اسکے والدین پوچھ رہے ہیں کہ آپ نے کونسی فلم دیکھی ہے تو بچہ جواب دیتا ہے کہ پٹھان ، پھر بچے سے والد پوچھتا ہے کہ آپ کو پٹھان فلم کیسی لگی تو بچہ کہتا ہے نہیں اچھی لگی. یوں شاہ رخ خان کا چھوٹا مداح فلم پٹھان دیکھ کر خوش نہ ہوا. سوشل میڈیا پر سرکولیٹ کرنے والی اس وڈیو کو بڑے پیمانے پر پذیرائی ملی

    ہے. فلم کو سدھارتھ آنند نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ جان ابراہم اور شاہ رخ خان نے پہلی بار ایک ساتھ کام کیاہے. دوسری طرف دیپیکا پڈوکون اور شاہ رخ خان کی جوڑی کو ہمیشہ ہی بہت سراہا گیا. یاد رہے کہ ایکشن سے بھرپور اس فلم میں 57 سالہ اداکار (شاہ رخ‌ خان ) کی اداکاری اور کردار کو بہت پسند کیا جا رہا ہے فلم کا میوزک سپر ہٹ ہو چکا ہے اور دیپکا کا گانوں پر ڈانس کلاسک کہلایا جا رہا ہے ، کیونکہ کافی عرصے کے بعد کسی فلم اور اس کے میوزک نے ایکساتھ عوام میں پذرائی حاصل کی ہے.

  • جوہی چاولہ سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کی شادی کے لیے جیسلمیرپہنچ گئیں

    جوہی چاولہ سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کی شادی کے لیے جیسلمیرپہنچ گئیں

    سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کی تین روزہ شادی کی تقریبات جاری رہنے کے بعد آخر کار ان دونوں کے ایک ساتھ پھیرے لینے کا وقت آن پہنچا ہے .گزشتہ رات سدھارتھ اور کیارا کی ہلدی اور مہندی کے فنکشن ہوئے. اس شادی میں‌شریک ہونے کےلئے جہاں شاہد کپور، میرا راجپوت اور دیگر مشہور شخصیات پہنچ چکی ہیں وہیں اداکارہ جوہی چاولہ بھی جیسلمیر پہنچ چکی ہیں. جوہی چاولہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر فلائٹ سے اپنی ایک جھلک شیئر کی اور تصویر کا کیپشن کچھ یوں لکھا #SidKiara. . کہا جا رہا ہے کہ جوہی چاولہ کیارا ایڈوانی کے والد کی قریبی دوست ہیں. اس چیز کا انکشاف کیارا نے خود اپنے ایک انٹرویو میں کیا تھا انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ جوہی چاولہ ہی نہیں بہت سارے دوسرے بالی وڈ فنکار بھی میرے والد کے دوست ہیں.کیارا نے یہ بھی کہا تھا کہ میں‌ نے کبھی یہ محسوس نہیں‌کیا تھا کہ جوہی چاولہ ایک بہت بڑی فلم اسٹار ہیں .

    یاد رہے کہ کیارا اور سدھارتھ کاسنگیت گزشتہ رات گیارہ بجے شروع ہوا اور صبح تقریباً چار بجے تک جاری رہا۔اس میں کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کے خاندانوں نے اداکاروں کے مقبول چارٹ بسٹرز پرفارمنس دیں، ان کے ساتھ کیارا اور سدھارتھ نے بھی ڈانس کیا .کیارا یڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا پہلی بار 2018 میں ملے تھے اور پانچ سال کی مسلسل دوستی کے بعد آج یہ دونوں ایک دوسرے کے ہونے جا رہے ہیں.

  • سدھارتھ اور کیارا کی شادی کے مینو میں 100 ڈشز، 500 ویٹر، 50 اسٹالز

    سدھارتھ اور کیارا کی شادی کے مینو میں 100 ڈشز، 500 ویٹر، 50 اسٹالز

    ریل لائف جوڑا آخر کار حقیقی زندگی کا جوڑا بننے جا رہا ہے اور جیسلمیر کے سوریا گڑھ پیلس میں تقریبات جاری ہیں ، سدھارتھ اور کیارہ ایک دوسرے کے ساتھ پھیرے لینے کی تیاریوں میں ہیں. شادی کے مقام کی تصاویر اور ویڈیوز انٹرنیٹ پر دھوم مچا رہی ہیں تاہم شادی میں مہمانوں کو جو پکوان پیش کیے جائیں گے ہم یہاں آپ کو اسکی تٍفصئلات بتا رہے ہیں. سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی کی شادی میں شرکت کے لیے آنے والے مہمانوں کو 10 ممالک سے 100 سے زائد ڈشز پیش کی جائیں گی۔ مینو میں اطالوی، چینی، جنوبی ہندوستانی، میکسیکن، راجستھانی، پنجابی اور گجراتی کھانے شامل ہیں۔ جیسا کہ سب جانتے ہیں کہ سدھارتھ کا تعلق ایک مناسب پنجابی گھرانے سے ہے اور انہوں نے اپنے پنجابی رشتہ

    داروں کے ذائقے کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے لیے مصالحے دار کھانوں کا خاص خیال رکھا ہے۔ شادی میں 50 سے زائد اسٹالز ہوں گے جن کے ڈریس کوڈ میں 500 ویٹر ہوں گے۔ ہر مہمان کو ویٹر کھانے کےلئے الگ سے ڈیل کریگا. ہر سٹال پر دو سے تین ڈشیں رکھی جائیں گی۔ اس کے علاوہ مہمانوں اور ناشتے اور دوپہر کے کھانے کے مینو میں بہت سے پکوان موجود ہیں۔کہا جا رہا ہے کہ اس وقت جیسلمیر کا سوریا گڑھ پیلس گلابی رنگ کی روشنیوں سے جگمگا رہا ہے.

  • سدھارتھ اور کیارہ آج شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے

    سدھارتھ اور کیارہ آج شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے

    بالی وڈ اداکار سدھارتھ ملہوترہ اور کیارہ ایڈوانی آج شادی کے بندھن میں بندھ جائیں جائیں گے. شادی کی تقریبات چند روز قبل شروع ہو گئیں تھیں.
    جیسلمیر میں واقع سوریا گڑھ پیلس ہوٹل کو شاندار طریقے سے سجایا گیا ہے ، بالی وڈ کی تقریبا شخصیات کو شادی میں مدعو کیا گیا ہے. بہت سارے فنکار سوریا گڑھ پیلس پہنچ چکے ہیں۔ شادی کی تقریب میں شرکت کرنے والے مہمانوں کے لیے سابق راجا کے محل میں تقریباً 80 کمرے مختص کئے گئے ہیں۔اس کے علاوہ مرسڈیز بینز، جیگوار اور بی ایم ڈبلیو برانڈ کی 70 گاڑیاں مہمانوں کی آمد و رفت کے لیے کرائے پر حاصل کی گئی ہیں۔ سدارتھ اور کیارہ آج ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ایک ہوجائیں گے. یہ شادی بالی وڈ کی مہنگی ترین شادیوں میں سے ایک کہی جا رہی ہے. یاد

    رہے کہ سدھارتھ اور کیارا ایڈوانی کی کافی عرصے سے ایک دوسرے کے ساتھ دوستی ہے یہ دونوں اکثر ایک ساتھ دیکھے جاتے تھے لیکن اپنی محبت کا اظہار کبھی بھی میڈیا پر آکر نہیں کہا تھا لیکن ان کی قربت دیکھ کر اندازہ لگایا جا رہا تھا کہ یہ دونوں شادی کرنے والے ہیں. کرن جوہر کے پروگرام میں جب کرن نے سدھارتھ سے کیارہ کے بارے میں بات کی تھی تو جس طرح‌ سے انہوں نے جواب دیا تھا وہ ان دونوں کی شادی کا واضح اشارہ تھا.

  • پریانکا شیوٹھاکرے کے سامنے زیرو ہے نمرت کور

    پریانکا شیوٹھاکرے کے سامنے زیرو ہے نمرت کور

    بگ باس 16 سے نکلنے والی نمرت کور نے اپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ گھر میں بے شک پانچ کنٹیسٹینس ہیں لیکن پریانکا جیت کی مضبوط امیدوار نہیں ہیں شیو ٹھاکرے کے مقابلے میں بہت ہی کمزور امیدوار ہیں . مڈ ویک ایوکشن میں نکلنے والی نمرت کور نے کہا کہ پریانکا بہت اونچا بولتی ہیں وہ بہت زیادہ ہنگامہ کرتی ہیں. میں چاہتی ہوں کہ فائنل میں سلمان خان کے ساتھ شیو ٹھاکرے اور ایم سی سٹین کھڑے ہوں پریانکا چوہدری بالکل بھی نہ ہو. انہوں نے کہا کہ ان دونوں میں سے کوئی ایک ونر ہو گا یقینا ان کی جیت ہماری جیت ہوگی . نمرت کور نے یہ بھی کہا کہ مجھے ٹاپ فور میں ہونا چاہیے تھا فائنل کے اتنے قریب آکر گیم سے نکلنے کا افسوس ضرور ہے لیکن افسوس خوشی میں اس وقت بدلے گا جب جیت کی ٹرافی

    منڈلی کے کسی رکن کے پاس آئیگی . نمرت نے یہ بھی کہا کہ شیو ٹھاکرے اور ایم سی سٹین دونوں میرے شیر ہیں مجھے بہت امید ہے کہ عوام ان کو جتوائے گی ان کو زیادہ سے زیادہ ووٹ کریگی . یاد رہے کہ نمرت کور گھر میں بنی منڈلی کا حصہ تھیں اور منڈلی میں ساجد خان ، عبدو، سنبل تقویر خان ، شیو ٹھاکرے اور ایم سی سٹینس جیسے پارٹیپینٹس شامل تھے.

  • فلمسٹار ثناء نے انٹرویو دیتے ہوئے سوال کرنے والے کا سوال چالاکی سے گھما دیا

    فلمسٹار ثناء نے انٹرویو دیتے ہوئے سوال کرنے والے کا سوال چالاکی سے گھما دیا

    نوے کی دہائی کی خوبصورت اداکارہ ثناء جنہوں نے فلموں‌ سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور خوب شہرت سمیٹی. انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں سوال کرنے والے کے سوال کو چالاکی سے گھما دیا ، سوال یہ تھا کہ ایک بہت ہی خوبصورت لڑکا ہو اور جیب سے خالی ہو اور ایک بہت موٹا ہو اور جیب اسکی تگڑی ہو تو کس کو چوائس کریں گی تو ثناء نے اس سوال کو نہ سمجھنے کی ایکٹنگ کی ، سوال پوچھنے والے نے دو تین طریقوں سے سوال سمجھانے کی کوشش کی لیکن ثناء نے چالاکی اس سوال کو اگنور کر دیا یہ کہتے ہوئے کہ مجھے نہیں سمجھ آ رہی آپ کیا کہہ رہے ہیں. ثناء نے اسی انٹرویو میں یہ بھی کہا کہ میں فٹنس پر بہت کام کرتی ہوں میرے بیٹے کی پیدائش کے بعد میں بہت موٹی ہو گئی تھی لوگ باتیں کرنے

    لگے تھے بس لوگوں کی تنقید کو میں نے سیریس لیا اور ورک آئوٹ شروع کیا اور آج الحمد اللہ لوگ مجھے ایڈمائر کرتے ہیں. میں ان کی شکرگزار ہوں‌کہ وہ میری فٹنس ٹپس پر توجہ دیتے ہیں. ثناء نے کہا کہ میں بہت خوش نصیب ہوں کہ مجھے شوبز انڈسٹری میں بیس سال کا عرصہ بیت چکا ہے اور مسلسل میرے مداح مجھے پسند کررہے ہیں .