Baaghi TV

Tag: salman khan

  • نیتو سنگھ کی پاکستانی فیشن ڈیزائنرز فراز منان کو تصویر کے ساتھ سالگرہ کی مبارکباد

    نیتو سنگھ کی پاکستانی فیشن ڈیزائنرز فراز منان کو تصویر کے ساتھ سالگرہ کی مبارکباد

    بالی وڈ اداکارہ نیتو سنگھ نے پاکستانی فیشن ڈیزائنر فراز منان کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے. نیتو سنگھ نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں فراز منان کے ساتھ ایک تصویر شئیر کی اور لکھا کہ سالگرہ کی بہت مبارکباد میں آپ سے بہت پیار کرتی ہوں ، آپ کے لئے ڈھیروں ڈھیر دعائیں. نتیو سنگھ نے فراز منان کے ساتھ جو تصویر شئیر کی وہ سیلفی ہے جو کہ نیتو سنگھ نے خود لی ہوئی ہے. فراز منان ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور نیتو سیلفی لیتے ہوئے خاصی خوش دکھائی دے رہی ہیں. فراز منان کو پاکستانی شوبز ستاروں نے بھی سالگرہ کی مبارکباد دی. فراز منان پاکستان کے وہ فیشن ڈیزائنر ہیں جن کے کام کی دھوم انڈیا تک گئی. فراز کرینہ کپور سمیت بالی وڈ کی دیگر آرٹسٹوں کے ساتھ شوٹ کئے ہوئے ہیں اور بالی وڈ ستارے فراز منان کے جوڑے بہت شوق سے زیب تن کرتےہیں.

    یاد رہے کہ فراز منان پاکستان کے نوجوان نسل کے نمائندہ ڈیزائنر ہیں ان کے منفرد کام کی وجہ سے ان کو بہت جلد نمبرون فیشن ڈیزائنرز کی کیٹگری میں جگہ مل گئی . فراز انٹرنیشنل لیول کا کام کرتے ہیں جس میں‌ پاکستانی کلچر کی نمائندگی کو کبھی نہیں بھولتے. ان کے کٹس اور کام کا انداز یقینا دوسرے فیشن ڈیزائنرز کی نسبت کافی مختلف اور منفرد ہے .

  • شوکت تھانوی:نامورمصنّف،مزاح نگار، شاعر اور صحافی

    شوکت تھانوی:نامورمصنّف،مزاح نگار، شاعر اور صحافی

    2 فروری : یوم پیدائش
    نامور مزاح نگار، شاعر اور صحافی شوکت تھانوی
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    شوکت تھانوی کا اصل نام محمد عمر ہے اور وہ 2 فروری 1904ءکوبندرابن ضلع متھرا میں پیدا ہوئے ۔آبائی وطن تھانہ بھون ضلع مظفر نگر تھا اور اسی نسبت سے تھانوی کہلاتے تھے۔ وہ ایک طویل عرصے تک لکھنو میں مقیم رہے جہاں انہوں نے مزاح نگاری‘ شاعری اور صحافت کے میدانوں میں جھنڈے گاڑے۔ 1930ءمیں نیرنگ خیال کے سالنامے میں ان کا مشہور مزاحیہ افسانہ “ سود یشی ریل“ شائع ہوا جس کے بعد ان کا شمار اردو کے صف اول کے مزاح نگاروں میں ہونے لگا۔

    قیام پاکستان کے بعد شوکت تھانوی پاکستان منتقل ہوگئے اور پہلے کراچی اور پھر راولپنڈی میں مقیم ہوئے جہاں وہ روزنامہ جنگ راولپنڈی کے مدیر مقرر ہوئے ۔روزنامہ جنگ میں ان کے کالم ”وغیرہ وغیرہ“ اور پہاڑ تلے بھی قارئین میں بے حد مقبول تھے۔

    شوکت تھانوی کی تصانیف میں موج تبسم‘ بحر تبسم‘ دنیائے تبسم‘برق تبسم، سیلاب تبسم‘ سودیشی ریل‘ قاعدہ بے قاعدہ‘ نیلوفر‘ جوڑ توڑ‘ سنی سنائی‘ خدانخواستہ‘ بارخاطر ، ان کی خودنوشت سوانح ”مابدولت“ اور خاکوں کا مجموعہ شیش محل شامل ہیں۔

    شوکت تھانوی4 مئی 1963ءکو لاہور میں وفات پاگئے اور وہیں حضرت میاں میر کے قبرستان میں سپرد خاک ہوئے۔

  • کشور ناہید ؛شاعرہ اوربہترین لکھاری

    کشور ناہید ؛شاعرہ اوربہترین لکھاری

    کشور ناہید 1940 میں بلند شہر (ہندوستان) میں ایک قدامت پسند سید گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ اُن کے والد آٹھویں جماعت میں تعلیم کو خیرباد کہہ دیا تھا۔

    میٹرک کے بعد اپنی ضد منوا کر کالج میں داخلہ لیا۔ فرسٹ ایر سے ہی شعر کہنے کا سلسلہ شروع ہوا۔گھر والوں کی شدید مخالفت کے باوجود اُن کا علمی ادبی سفر جاری رہا۔ تعلیمی دور تقریری مقابلوں اور مشاعروں میں حصہ لیتی رہیں اور ان کا کلام ادبی رسائل میں چھپتا رہا۔

    پنجاب یونیورسٹی میں معاشیات میں ایم اے کے دوسرے سال میں تھیں جب گھر والوں کو یوسف کامران کے ساتھ اُن کی دوستی کا علم ہوا۔ ایک ایسے گھرانے میں جہاں رشتے کے بھائیوں سے بات کرنا بھی ممنوع تھا وہاں یہ خبر قیامت سے کم نہیں تھی۔ اس جرم کی پاداش میں کشور اور یوسف کا نکاح پڑھوا دیا گیا۔ کشور کی شادی گو کہ پسند کی شادی تھی مگر اُن کے ازدواجی حالات کچھ اایسے خوشگوار نہ تھے۔کشور اور یوسف کے دو صاحبزادے ہیں۔ یوسف کامران 1984میں انتقال کر گئے۔

    کشور ناہید کے چھ شعری مجموعے شائع ہو چکے ہیں۔ ان کو ۱۹۶۹ء میں ان کی کتاب ’’لب گویا‘‘ پر آدم جی ایوارڈ بھی ملا۔ انہوں نے فرانس کی مشہور ناول نگار سمعون ڈی بوار کی کتاب ’’سیکنڈ سیکس‘‘ کا اردو ترجمہ ۱۹۸۳ء میں ’’عورت‘‘ کے نام سے شائع کیا۔ کشور ناہید کی متعدد نظموں کا انگلش اور ہسپانوی زبان میں ترجمہ ہو چکا ہے۔

    کشور ناہید کو آدم جی ایوارڈ کے علاوہ یونیسکو پر اثر منڈیلا ایوارڈ، ستارئہ امتیاز اور کولمبیا یونیورسٹی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
    .
    دل کو بھی غم کا سلیقہ نہ تھا پہلے پہلے
    اس کو بھی بھولنا اچھا لگا پہلے پہلے

    دل تھا شب زاد اسے کس کی رفاقت ملتی
    خواب تعبیر سے چھپتا رہا پہلے پہلے

    پہلے پہلے وہی انداز تھا دریا جیسا
    پاس آ آ کے پلٹتا رہا پہلے پہلے

    آنکھ آئنوں کی حیرت نہیں جاتی اب تک
    ہجر کا گھاؤ بھی اس نے دیا پہلے پہلے

    کھیل کرنے کو بہت تھے دل خواہش دیدہ
    کیوں ہوا دیکھ جلایا دیا پہلے پہلے

    عمر آئندہ کے خوابوں کو پیاسا رکھا
    فاصلہ پاؤں پکڑتا رہا پہلے پہلے

    ناخن بے خبری زخم بناتا ہی رہا
    کوئے وحشت میں تو رستہ نہ تھا پہلے پہلے

    اب تو اس شخص کا پیکر بھی گل خواب نہیں
    جو کبھی مجھ میں تھا مجھ جیسا تھا پہلے پہلے

    اب وہ پیاسا ہے تو ہر بوند بھی پوچھے نسبت
    وہ جو دریاؤں پہ ہنستا رہا پہلے پہلے

    وہ ملاقات کا موسم نہیں آیا اب کے
    جو سر خواب سنورتا رہا پہلے پہلے

    غم کا دریا مری آنکھوں میں سمٹ کر پوچھے
    کون رو رو کے بچھڑتا رہا پہلے پہلے

    اب جو آنکھیں ہوئیں صحرا تو کھلا ہر منظر
    دل بھی وحشت کو ترستا رہا پہلے پہلے

    میں تھی دیوار تو اب کس کا ہے سایہ تجھ پر
    ایسا صحرا زدہ چہرا نہ تھا پہلے پہلے

  • سنجے دت بھی پٹھان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے

    سنجے دت بھی پٹھان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے

    بالی وڈ اداکار سنجے دت نے بھی فلم پٹھان کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے ہیں ، انہوں نے اس فلم کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وقت سیلبریشن کا ہے . اور میں داد دیتا ہوں شاہ رخ خان سمیت انکی پوری ٹیم کو کہ وہ آڈینز کو سینما گھروں تک لانے میں‌کامیاب ہو گئے ہیں. سنجے دت نے کہا کہ کافی عرصے کے بعد کسی فلم نے شائقین کو سینما گھروں تک آنے کے لئے مجبور کر دیا ہے. انہوں نے شاہ رخ خان کی بھی دل کھول کر تعریف کی اور کہا کہ اب شائقین کے اس طرح سینما گھروں میں آنے کو مسلسل برقرار رکھنا ہو گا اور یقینا یہ ایک چیلنج ہو گا . انہوں نے کہا کہ مجھے بہت امید ہے کہ اب شائقین ہندی فلموں کو دیکھنے کےلئے سینما گھروں کا رخ کریں گےاور بائیکاٹ کلچر سے باہر نکل آئیں گے. سنجے دت نے کہا کہ پٹھان کی پوری ٹیم کے لئے تالیاں ہونی چاہیے.

    یاد رہے کہ فلم پٹھان بالی کی اس سال کی پہلی فلم بن گئی ہے جس نے اتنے بڑے پیمانے پر بزنس کیا ہے اب اس کے بعد جتنی بھی فلمیں ریلیزہوں گی یقینا وہ باقی سٹارز اور فلم میکرز کے لئے ایک چیلنج ہی ہوگا. فلم پٹھان ابھی تک 600 کروڑ سے اوپر تک کا بزنس کر چکی ہے اور مسلسل لوگ دیوانہ وار فلم کو دیکھنے کےلئے سینما گھروں‌کا رخ کررہے ہیں.

  • میری عادل سے علیحدگی نہیں ہوئی جھوٹی خبریں مت چلائو راکھی میڈیا پر برس پڑیں

    میری عادل سے علیحدگی نہیں ہوئی جھوٹی خبریں مت چلائو راکھی میڈیا پر برس پڑیں

    بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت برس پڑی ہیں میڈیا پر انہوں نے میڈیا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری عادل کے ساتھ علیحدگی کی جھوٹی خبریں‌ مت چلائیں ہماری علیحدگی نہیں ہوئی صرف اختلافات ہیں اور اختلافات کی وجہ بھی میں آپ سب کے ساتھ شئیر کر چکی ہوں. راکھی نے میڈیا کو یہ پیغام اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر دیا. انہوں نے کہا کہ میں سب کو وارن کررہی ہوں خدا کے لئے سچ لکھیں جھوٹ کیوں‌لکھ رہے ہیں، میں عادل کے ساتھ اپنی شادی کو بچائوں گی. آپ لوگ میرا ساتھ دیں الٹا آپ لوگ میری شادی ختم ہو گئی ایسی خبریں پھیلا رہے ہیں، ہم ایک ہی گھر میں رہتے ہیں لیکن اختلافات چل رہے ہیں. راکھی نے کہا کہ میڈیا کو اس دکھ بھرے وقت میں میرا ساتھ دینا چاہیے اور وہی میرا گھر توڑنے کی خبریں چلا

    رہا ہے. مجھے شدید تکلیف ہوئی ہے ایسی خبریں سن کر پڑھ کر. خدا کے لئے میری مشکلات میں اضافہ مت کیجیے، میں عادل کی بیوی ہوں وہ میرا شوہر ہے ، میں اس سے الگ نہیں ہوں گی ، دنیا کی کوئی طاقت مجھے اس سے الگ نہیں کر سکتی. آپ لوگ بھی ایسی باتیں‌کرنے سے باز رہیں . اگر میں آپ لوگوں کے ساتھ دل ہلکا کررہی ہوں تو اسکا کیا مطلب ہے جو بھی دل میں آئے گا لکھ دو گے.

  • عمرہ کرنا اور 30 روزے رکھنا چاہتی ہوں  راکھی ساونت

    عمرہ کرنا اور 30 روزے رکھنا چاہتی ہوں راکھی ساونت

    بالی وڈ‌ اداکارہ راکھی ساونت جواکثر تنازعات میں گھری ہوئی دکھائی دیتی ہیں، اس بار جو تنازعہ ہے اس نے ان کو ہلا کر رکھ دیا ہے. راکھی کافی پریشان ہیں ، راکھی نے کہا کہ اگر میں نے اسلام قبول کیا ہے تو میں اس کے احکامات پر عمل کروں گی . میں نمازیں پڑھنے کے ساتھ ساتھ عمرہ بھی کرنا چاہتی ہوں اور عمرہ پر جانا بھی عادل کے ساتھ چاہتی ہوں، انہوں نے کہا میں نے طے کر رکھا ہے اس بار رمضان المبارک میں پورے 30 روزے رکھوں گی. اور اللہ سے دعا کروں‌گی کہ میرا گھر بچ جائے اور جو لوگ ہمیں الگ کرنا چاہتے ہیں انکو ہدایت دے. راکھی نے کہا کہ مجھے میرے اللہ پر بہت یقین ہے ، وہ میرے آنسوئوں‌کو دیکھ رہا ہے وہ میرے آنسوئوں کا سبب بننے والوں سے ضرور پوچھے گا ضرور انکو کٹہرے میں کھڑا کرے گا.

    راکھی ساونت نے کہا کہ میں نےاسلام دل سے قبول کیا ہے کلمہ پڑھا ہے ، عادل سے بہت محبت کی ہے. مجھے گھر بسانے دیں ، مت میرے گھر کو توڑیں . انہوں نے یہ بھی کہا میں عمرہ کروں گی تو یقینا میرے دل کو سکون ملے گا اگر عادل میرے ساتھ نہیں بھی جائیگا تو کوئی میرا مسلمان بھائی میرے ساتھ عمرہ پر چلا جائے شاید میرے دل کو سکون مل جائے.

  • عادل درانی کی راکھی ساونت کو طلاق دینے کی دھمکی

    عادل درانی کی راکھی ساونت کو طلاق دینے کی دھمکی

    بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت ہیں اپنی شادی کو لیکر خاصی پریشان. انہوں نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ میرے شوہر عادل نے مجھے طلاق دینے کی دھمکی دی ہے، اور کہا ہے کہ ہمارے اسلام میں میاں بیوی کی باتیں گھروں میں ہوتی ہیں. میں نے گھر میں کئی مہینے بات کی ہے لیکن عادل کی سمجھ میں یہ بات نہیں آرہی اس لئے مجھے سڑک پر نکلنا پڑا ہے. راکھی نے کہا کہ عادل نے مجھے طلاق دینے کی دھمکی دی ہے اسکا کہنا ہے کہ وہ مجھے چھوڑ‌دے گا اگر میں گھر کی باتیں گھر میں نہیں رکھوں گی. راکھی نے مزید یہ بھی کہا کہ میں پچھلے کئی مہینوں سے عادل سے کہہ رہی ہوں کہ جو کچھ وہ کررہا ہے نہ کرے ،اور مجھے اپنا لے لیکن وہ کسی بات کی طرف نہیں آرہا. اسکے افئیرز کی وجہ سے میں اس سے ناراض ہوں.

    راکھی ساونت مزید کہا کہ میں نے عادل سے کئی بار کہا ہے کہ میں‌سیڑھی نہیں آپ کی بیوی بن کر رہنا چاہتی ہوں. میں نے عادل کو شاہ رخ‌ خان ، سلمان خان ، رنویر سنگھ جیسے آرٹسٹوں سے ملوا دیا اتنی شہرت دیدی اور کیا چاہیے اسکو مجھ سے کیوں‌مجھے تنگ کررہا ہے. میرا استعمال نہ کرے ، میرا استعمال کرکے اگر اسکو آسکر ملتا ہے تو لے لے لیکن میرے ساتھ شادی کوخراب نہ کرے.

  • عادل کو انٹرویو نہ کریں راکھی نے میڈیا سے اپیل کیوں کی؟‌

    عادل کو انٹرویو نہ کریں راکھی نے میڈیا سے اپیل کیوں کی؟‌

    بالی وڈ‌ اداکارہ راکھی ساونت جنہوں نے عادل درانی کے ساتھ تیسری شادی اسلام قبول کر کے کی ہے ، وہ اپنے رشتے کو لیکر ہیں کافی پریشان ، انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے اپیل کر دی ہے کہ عادل درانی کو انٹرویوز مت کریں میں ہی اسکو میڈیا میں لیکر آئی تھی اور میں ہی آپ سب سے اپیل کررہی ہوں کہ اسکو مزید انٹرویو نہ کریں اسکو سٹار نہ بنائیں. راکھی نے یہ کہتے ہوئے صحافیوں کے پائوں کو بھی ہاتھ لگانے کی کوشش کی. راکھی ساونت اس موقع پر زارو قطار روتی رہیں انہوں نے کہا کہ میں نے بہت دل سے شادی کی لیکن یہ شادی مجھے راس نہیں آئی میں بے حد پریشان ہوں عادل مجھے چھوڑ کر کسی دوسری لڑکی کو کیسے اپنا سکتے ہیں. میں اس شادی کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کروں گی. راکھی

    نے مزید کہا کہ نہ مجھ سے کھایا جا رہا ہے نہ پیا جا رہا ہے میری ماں کو ابھی ابھی دفنایا ہے میں نے ، مجھ پہ ماں کے کینسر کا ، اسکی موت کا ، عادل کی گرل فرینڈ کا پہاڑ ٹوٹا ہے ، ساری دنیا میں میرا مذاق بن رہا ہے خدا اس سے بہتر ہے تو مجھے اٹھا لے. راکھی نے کہا کہ میں ڈرامہ نہیں کرتی ، میں دل سے دکھی ہوں ور میں نے جیسی مشکل زندگی جی ہے کوئی ایسی زندگی ایک دن بھی جی کر دکھائے. راکھی میڈیا کو بار بار عادل کو انٹرویو کرنے سے منع کرتی رہی .

  • راکھی اور عادل کے اختلافات کی کہانی سامنے آگئی

    راکھی اور عادل کے اختلافات کی کہانی سامنے آگئی

    بالی وڈ‌اداکارہ اور آئٹم گرل راکھی ساونت جنہوں نے عادل درانی کے ساتھ شادی کرنے کے لئے اسلام قبول کر لیا وہ ہیں اب خاصی پریشان . وہ اکثر میڈیا میں کہتی رہی ہیں کہ وہ اپنی شادی کو بچانا چاہتی ہیں. لیکن کھل کر انہوں نے کوئی بات نہیں کہی تھی کہ وہ ایسا کیوں کہتی تھی ، وہ ایسا کیوں کہتی تھیں یہ اب کھل کر سامنے آ گیا ہے. راکھی ساونت کے شوہر عادل درانی کا کسی لڑکی کے ساتھ افئیر ہے جس کی وجہ سے راکھی خاصی پریشان ہیں. راکھی کو عادل کی گرل فرینڈ باقاعدہ فون کر کے دھمکاتی ہے کہ اسے چھوڑ دو ورنہ وہ تمہیں چھوڑ کر مجھ سے شادی کرے گا. اس لڑکی کی وجہ سے عادل اور راکھی کے درمیان ان بن چل رہی ہے، یہی وجہ ہے کہ راکھی کی ماں آخری دنوں میں جب بہت بیمار تھی تو راکھی اکیلی ہسپتالوں میں

    جاتی ہوئی دیکھی گئیں عادل ان کے ساتھ دکھائی نہیں دئیے. راکھی ساونت کا ماننا ہے کہ انہوں نے نے اگر شادی کی ہے تو وہ اب عادل کے ساتھ گھر بسانا چاہتی ہیں. لیکن ایسا محسوس ہوتا ہے کہ عادل کا راکھی کے ساتھ گھر بسانے کا ارادہ نہیں ہے وہ دیر سویر سے راکھی کو چھوڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں. انہوں نے بالی وڈ میں اینٹری کے لئے محض راکھی ساونت کو سیڑھی بنا کر استعمال کیا. اس رشتے کا انجام درد ناک ہی محسوس ہوتا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ راکھی عادل کے ساتھ اپنے رشتے کو بچا پاتی ہیں یا نہیں.

  • ناگ ارجن کے ساتھ تبو نے اپنا دس سالہ ریلیشن ختم کیوں کیا؟‌

    ناگ ارجن کے ساتھ تبو نے اپنا دس سالہ ریلیشن ختم کیوں کیا؟‌

    بالی وڈ اداکارہ تبو جنہوں نے شادی نہیں کی ، وہ اکیلی ہیں لیکن جب وہ اپنے کیرئیر کے عروج پر تھیں تو سائوتھ کے اداکار ناگ ارجن کی محبت میں‌گرفتار ہو گئیں ، ناگ ارجن اور تبو نے ڈیٹنگ شروع کر دی اور تقریبا دس سال تک یہ دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کرتے رہے ، تبو ناگ کے ساتھ شادی کرنا چاہتی تھیں چونکہ وہ پہلے سے شادی شدہ تھے اور اپنی بیوی کو چھوڑنے کا ارادہ نہیں رکھتے تھے، اس لئے تبو نے ان سے اپنا تعلق ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا. تبو نے یہ دس سال کے بعد محسوس کیا کہ ناگ اپنی بیوی کو تبو کے لئے نہیں چھوڑ سکتے. یوں ان کا تعلق

    ختم ہو گیا اس کے بعد تبو نے اپنے کیرئیر پر توجہ دی ، ماچس اور چاندنی بار جیسی فلمیں کرکے نیشنل ایوارڈ بھی حاصل کیا. تبو نے 14 سال کی عمر میں دیو آنند کے ساتھ ان کی بیٹی کا کردار کرکے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا لیکن انہیں اصل شہرت فلم اجے پت سے ملی . اس فلم کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہ دیکھا. تبو آج بھی اکیلی ہیں انہوں نے شادی نہٰیں‌ کی اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ اپنے آپ کے ساتھ کافی خوش ہیں انہیں کسی کی ضرورت نہیں ہے.