Baaghi TV

Tag: salman khan

  • سنی لیونی فلم کے سیٹ پر زخمی

    سنی لیونی فلم کے سیٹ پر زخمی

    بالی وڈ اداکارہ سنی لیونی آج کل ایک فلم کی شوٹنگ کررہی ہیں ان کی فلم کا نام ہے کوٹیشن گینگ اس میں وہ ایک اہم کردار ادا کررہی ہیں، سنی کی اس فلم کی شوٹنگ جاری ہے، گزشتہ دنوں سنی فلم کے سیٹ پر گئیں اور کام کے دوران ان کو حادثہ پیش آیا اور ان کا پائوں زخمی ہو گیا. انسٹاگرام پر سرکولیٹ ہونے والی ایک وڈیو میں‌دیکھا جا سکتا ہے کہ سنی لیونی صوفے پر اپنا زخمی پائوں پکڑ کر بیٹھی ہوئی ہیں اور رو رہی ہیں ، ان کی فلم کے سیٹ پر موجود کرو ان کے پائوں پر نہ صرف پٹی کررہا ہے بلکہ ان کو دلاساہ بھی دے رہا ہے. سنی کو اس وڈیو میں‌روتے ہوئے دیکھ کر ان کے مداحوں نے ان کے ساتھ ہمدردی کی اور ان کی صحتیابی کے لئے دعائیں کیں. یاد رہے کہ سنی لیونی بھارتی اداکارہ ہیں اور متعدد فلموں میں

    وہ آئٹم گرل کے طور پر کام کر چکی ہیں. سنی ایک بڑی فین فالونگ رکھتی ہیں انہیں ان کی خوبصورتی کی وجہ سے کافی پذیرائی حاصل ہے. لیکن سنی کی ابھی تک جتنی فلمیں بطور ہیروئین آئی ہیں وہ زیادہ کامیاب نہیں‌ہو سکیں اب دیکھنا یہ ہے کہ کوٹیشن گینگ کو کتنی کامیابی ملتی ہے.

  • عامر علی کو ڈیٹ نہیں کررہی شمیتا شیٹی کی وضاحت

    عامر علی کو ڈیٹ نہیں کررہی شمیتا شیٹی کی وضاحت

    شلپا شیٹی کی چھوٹی بہن شمیتا شیٹی اپنی دوستوں کو لیکر رہتی ہیں چرچا میں ، کبھی وہ کسی کے ساتھ دیکھی جاتی ہیں تو کبھی کسی کے ساتھ، پچھلے برس تک وہ اداکار راکیش بپت کو ڈیٹ کررہی تھیں ہر جگہ ان کے ساتھ دکھائی دیتی تھیں گمان کیا جا رہا تھا کہ شاید یہ دونوں شادی کر لیں گے لیکن ایسا نہ ہو سکا، اداکارہ نے گزشتہ برس راکیش کے ساتھ اپنے بریک اپ کا اعلان کیا تھا. اب اداکارہ شمیتا شیٹی کا نام اداکار عامر علی کے ساتھ جڑ رہا ہے. کہا جا رہا ہےکہ ان کی دوستی گہری ہو رہی ہے ہو سکتا ہے یہ دونوں شادی کر لیں ، اس طرح کی خبریں اڑنے کے بعد اداکارہ کو دینی پڑی ہے وضاحت ایک ٹویٹ کے زریعے انہوں نے کہا ہے کہ میرا عامر علی کے ساتھ بالکل بھی ایسا تعلق نہیں ہے نہ ہی میں ان کو ڈیٹ

    کررہی ہوں، ملک میں اور بھی مسائل ہیں صرف یہ کیوں دیکھا جاتا ہے کہ کون کس کو ڈیٹ کر رہا ہے یا کسی کی کس کے ساتھ دوستی ہےاور کیوں ہے. پلیز اپنی زندگی جئیں اور دوسروں کو انکی زندگی جینے دیں . یاد رہے کہ شمیتا شیٹی بگ باس میں بھی بطور کنٹیسٹنٹ بھی گئیں تھیں وہاں وہ اداکار ارمان کوہلی کو دل دے بیٹھی تھیں لیکن ان کے ساتھ ان کا تعلق بگ باس کے باہر پروان نہ چڑھ سکا.

  • کیا عالیہ بھٹ براہمسٹرا کا ریکارڈ توٹنے پر خوش ہیں ؟‌

    کیا عالیہ بھٹ براہمسٹرا کا ریکارڈ توٹنے پر خوش ہیں ؟‌

    بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کا شمار ان خوش نصیب فنکاروں میں ہوتا ہے جن کی گزشتہ برس فلم ہٹ ہوئی ، ان کی فلم براہمسٹرا نے پوری دنیا میں 425 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا. لیکن حال ہی میں‌ریلیز ہونے والی فلم پٹھان نے بھارت سمیت دنیا بھر سے 600 کروڑ کا بزنس کر لیا ہے. یوں پٹھان نے براہمسٹرا کا بزنس میں ریکارڈ‌ توڑ دیا ہے. عالیہ بھٹ چونکہ براہمسٹرا کی ہیروئین تھیں ان سے میڈیا نے سوال کیا کہ وہ پٹھان کی کامیابی پر خوش ہیں ؟ تو انہوں نے کہا کہ میں بہت خوش ہوں اور ہر نئی آنے والی فلم کو پہلے کی فلم کا ریکارڈ توڑنا چاہیے یوں یہی تو فلموں

    میں بہتری آئیگی. عالیہ نے مزید کہا کہ پٹھان ہر لحاظ سے ایک بہترین فلم ہے اور میں بہت خوش ہوں کہ میرے پسندیدہ سٹار شاہ رخ خان کی فلم سپر ہٹ ہوئی ہے. یوں عالیہ نے براہمسٹرا کا ریکارڈ ٹوٹنے پر خوشی کا اظہار کیا . یاد رہے کہ براہمسٹرا گزشتہ برس ریلیز ہوئی تھی اس میں عالیہ بھٹ کے ساتھ ان کے شوہر رنبیر کپور بھی تھے یہ پہلی فلم تھی جس میں عالیہ اور رنبیر نے ایکساتھ کام کیا تھا. دونوں کو بڑی سکرین پر ایک ساتھ ان کے مداحوں نے بہت پسند کیا تھا.

  • فلم زیرو کی ناکامی نے بہت مایوس کیا شاہ رخ خان

    فلم زیرو کی ناکامی نے بہت مایوس کیا شاہ رخ خان

    بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان جو کہ آج کل اپنی فلم پٹھان کی کامیایی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں، انہوں نے حال ہی میں ہندوستانی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پٹھان سے قبل میری آخری فلم 2018 میں زیرو ریلیز ہوئی تھی اس فلم کی ناکامی نے مجھے بہت مایوس کیا تھا اور اس سے بھی زیادہ مایوس میں ان لوگوں کی باتوں پر ہوتا تھا جب وہ کہتے تھے کہ شاہ رخ خان کا کیرئیر ختم ہو گیا ہے اب ان کی فلمیں‌ نہیں چلنے والی. شاہ رخ خان نے کہا کہ مایوسی میں انسان غلط فیصلے کرتا ہے لیکن میں نے ایسا کوئی فیصلہ تو نہ کیا لیکن اداکاری کے متبادل سوچنا شروع کر دیا تھا.

    اس کے باوجود میں نے ہمت نہ ہاری اور فلموں کے اچھے سکرپٹس کی تلاش میں رہا. میں‌ٔ پٹھان کی ریلیز سے قبل کافی نروس تھا، میں سوچ رہا تھا کہ اگر فلم فلاپ ہوئی تو ان لوگوں کو پھر سے ایک بار ایک بڑا موقع مل جائیگا میرے خلاف بولنے کا جو یہ کہہ رہے تھے کہ میرا کیرئیر ختم ہو گیا ہے. شاہ رخ خان نے کہا کہ اگر مستقبل مزاجی سے آپ کسی کام کے پیچھے لگے رہیں تو کامیابی ضرور ملتی ہے. پٹھان کی کامیابی نے مجھے ایک بار پھر حوصلہ اور ہمت دی ہے.

  • ایان علی کو فواد اور حبا کی تصویر پر تبصرہ مہنگا پڑ گیا

    ایان علی کو فواد اور حبا کی تصویر پر تبصرہ مہنگا پڑ گیا

    معروف ماڈل ایان علی جو کہ آج کل سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں انہوں نے حال ہی میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی ان کی اہلیہ حبا کے ساتھ عدالت میں لی گئی ایک تصویر پر دلچپسپ تبصرہ کیا ہے. انہوں نے کہا کہ احترام کے ساتھ ہماری بہن مسز فواد چوہدری مجھے بالی ووڈ فلم دسوی کے کردار بمو چوہدری عرف بملا دیوی کی یاد دلاتی ہیں ۔ فواد چوہدری کی گرفتاری ایک معروف انگریزی کہاوت سے بیان ہوسکتی ہے جس کے مطابق وہ اپنے کئے ہوئے جرائم میں مظلوم کا کردار نبھا رہے ہیں۔ ایان علی نے جب اس قسم کا تبصرہ کیا تو پاکستان تحریک

    انصاف کے سپورٹرز نے ان کو آڑھے ہاتھوں لیا اور کہا کہ ایان علی جو خود منی لانڈرنگ جیسے کیس میں گرفتار رہ چکی ہیں وہ بھی دوسروں کو باتیں کریں تو حیرانی ہوتی ہے. یاد رہے کہ فواد چوہدری کو گزشتہ دنوں گرفتار کیا گیا تھا اور گرفتاری کے تقریبا ایک ہفتے بعد رہا بھی کر دیا گیا ہے لیکن ایان علی کی پوسٹ پر انہیں خاصی تنقید کا سامنا ہے اور فواد چوہدری کے حامی ماڈل کو لے رہے ہیں آڑھے ہاتھوں.

  • انوشے اشرف کے بھارتی میڈیا میں چرچے

    انوشے اشرف کے بھارتی میڈیا میں چرچے

    پاکستانی اداکارہ اور میزبان انوشے اشرف نے فلم پٹھان کی کامیابی کے بعد شاہ ر‌خ خان کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے اور شاہ رخ‌خان کو یونیورسل سٹار کہہ ڈالا.انوشے اشرف نے جب ایسا کہا تو سوشل میڈیا صارفین نے اس پوسٹ پر اپنے اپنے انداز میں‌تبصرے کئے، کسی نے کہا کہ انوشے کو شہرت چاہیے اس لئے شاہ رخ خان کے حوالے سے ایسی پوسٹ لگا دی ، کسی نے کہا کہ شاہ رخ خان کی تعریف کرے گی تو بھارت میں ان کے بارےمیں بات ہو گی ، کسی نے کہا کہ بھارتی ہم سے نفرت کرتے ہیں اور ہمارے فنکار ان کی تعریفیں کرتے نہیں تھکتے، اس قسم کے کمنٹس کے بعد بھارتی میڈیا نے انوشے اشرف کے حوالے سے خبریں چلائیں کہ پاکستانی اداکارہ کو کنگ خان کی تعریفیں کرنا مہنگا پڑا گیا ہے.

    یوں انوشے اشرف کی پوسٹ کو بھارت میں ایک بار پھر پاکستانیوں کے خلاف ٹول کے طور پر استعمال کیاگیا. تاہم سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ پاکستانی فنکاروں کو سوچ سمجھ کر بولنا چاہیے ان کی کہی ہوئی معمولی سی بھی بات کا کب بتنگڑ بن جائے نہیں‌معلوم .دوسری طرف انوشے اشرف نے کہا کہ میں نے شہرت کے لئے شاہ رخ خان کی تعریف نہیں‌، شہرت لینے کے اور بھی طریقے ہیں.

  • ماریہ واسطی کی بولڈ تصاویر کس نے لیک کیں اداکارہ نے بتا دیا

    ماریہ واسطی کی بولڈ تصاویر کس نے لیک کیں اداکارہ نے بتا دیا

    سینئر اداکارہ ماریہ واسطی جو اب کافی عرصے سے ڈراموں سے دور دکھائی دیتی ہیں انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ جانتی ہیں کہ ان کی بولڈ تصاویر کس نے لیک کیں . انہوں نے کہا کہ میرے ایک قریبی جاننے والے نے میری نجی البم سے تصاویر چوری کرکے انہیں وائرل کر دیا. ماریہ واسطی نے کہا کہ میں اور میری سہیلی عائشہ عمر نے ساحل سمندر پر چند تصاویر بنوائیں تھیں اور انہیں ایک نجی البم میں محفوظ کر رکھا تھا چونکہ پہلے البمز میں تصاویر پر پرائیویسی لگانا ممکن نہیں تھا لہذا کسی قریبی دوست نے انہیں چوری کرکے وائرل کر دیا جو کہ بہت

    ہی غلط حرکت ہے . انہوں نے کہا کہ میں تو حیران ہوں کہ اب ہر دوسرے دن کسی نہ کسی کی آڈیو وڈیو لیک ہو رہی ہوتی ہیں اور جن کی آڈیو وڈیو لیکر ہو رہی ہوتی ہیں وہی دوسروں کو برا کہہ رہے ہوتےہیں. انہوں نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ کوئی کیوں کسی کی پرائیویٹ زندگی میں جھانکتا ہے کیوں ان کو لگتا ہے کہ کسی کی پرائیویسی کو لیک کیاجانا چاہیے. یاد رہے کہ ماریہ واسطی کی کچھ عرصہ قبل بولڈ تصاویر لیک ہوئیں تھیں جس کے بعد انکو سوشل میڈیا پر کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا.

  • ثروت گیلانی ٹرولز پر برس پڑی

    ثروت گیلانی ٹرولز پر برس پڑی

    اداکارہ ثروت گیلانی جو کہ بہت ہی ووکل ہیں وہ برس پڑی ہیں ٹرولز پر، انہوں نے کہا کہ ٹرولز کے پاس اگر کی بورڈ اور انٹرنیٹ کی سہولت موجود ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ کسی کی بھی عزت اچھالتے پھریں، ہمارے ہاں بہت ہی غلط قسم کا کلچر بن گیا ہے کسی کی معمولی سی بھی کوئی بات سامنے آتی ہے تو اسکو زلیل کر دیا جاتا ہے اسکے حوالے سے گھٹیا باتیں پھیلائی جاتی ہیں، کئی بار ایسا ہوا کہ فنکاروں کے بارے میں ایسی باتیں کہی گئیں جن کا حقیقت سے دور دور تک کوئی تعلق ہی نہیں تھا. اس طرح کی غلط قسم کی مہم جب چلائی جاتی ہیں تو فنکار ڈپریشن کا شکار ہوتےہیں ، فنکار کیا کسی کے بارے میں بھی غلط قسم کی مہم چلائی جائیگی تو وہ پریشان ہو گا ڈپریشن کا شکار ہوگا. اداکارہ

    ثروت گیلانی نے کہا کہ دوسروں کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے والے پہلے خود پر نظر ڈال لیا کریں کہ وہ کیا ہیں، خود تو وہ جھوٹ اور نفرت بیچ رہے ہوتے ہیں. ثروت نے مزید کہا کہ اس سلسلے کو بند ہونا چاہیے ، ہم اپنے کام سے کام کیوں نہیں‌رکھ سکتے؟. اور بہت کچھ کرنے کو ہے صرف انٹرنیٹ پر فنکاروں کی عزتیں ہی کیوں اچھالنا ضروری بن گیا ہے.

  • نہ ماہرہ نہ سجل ، میں بنوں گی مینا کماری ، میرا کا دعوی

    نہ ماہرہ نہ سجل ، میں بنوں گی مینا کماری ، میرا کا دعوی

    لالی وڈ اداکارہ میرا نے حال ہی میں ایک دعوی کیا ہے اور وہ دعوی ہے مینا کماری بننے کا. کافی دن سے یہ خبریں چرچا کررہی ہیں کہ فلم پاکیزہ کا ریمیک بننے جا رہا ہے اور اس میں ماہرہ خان اور سجل علی کو مینا کماری کا کردار آفر کیا گیا ہے تاہم ان کی طرف سے اس کی تصدیق یا تردید نہیں‌ہوئی کہ انہیں مینا کماری کا کردار آفر ہوا ہے. لیکن فلمسٹار میرا نے ایک انٹرویو میں دعوی کیا ہے کہ وہ مینا کماری بنیں گی ، انہوں نے کہا کہ پاکیزہ بنانے والے فلم میکرز سے میرے معاملات فائنل ہو چکے ہیں ، میں مینا کماری کے کردار کو نبھانے کےلئے تیاری بھی کررہی ہوں، دوسری طرف انہوں نے یہ بھی بتایا کہ فلم پاکیزہ میں دیگر کاسٹ کونسی ہو گی اس بارے میں ان کو آگاہی نہیں ہے. میرا سے جب یہ سوال ہوا کہ

    آپ کو معلوم ہے کہ مینا کماری کے کردار کے لئے ماہرہ خان کا نام بھی مارکیٹ میں چل رہا ہے تو اس پر میرا نے کہا کہ مجھے اس بارے میں نہیں‌ پتہ. میرا نے مزید کہا کہ میری کوشش ہے کہ میں مینا کماری کا کردار کرنے کے لئے اپنی جان لگا دوں اور مجھے یہ بھی امید ہے کہ میرے مداح مجھے اس کردار میں ضرور پسند کریں گے.

  • ایمن کن تین چیزوں کے بغیر نہیں رہ سکتیں ؟‌

    ایمن کن تین چیزوں کے بغیر نہیں رہ سکتیں ؟‌

    ٹی وی اداکارہ ایمن خان جنہوں نے نہایت کم عرصے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، کیرئیر کے عروج پر انہوں نے اداکار منیب بٹ کے ساتھ شادی کرلی. شادی کے بعد وہ کسی بھی ڈرامے میں دکھائی نہیں دیں اور کم کم انٹرویوز دیتی ہیں حال ہی میں انہوں نے کافی عرصے کے بعد ایک انٹرویو دیا اس میں انہوں نے کی ہیں کچھ دل کی باتیں . انہوں نے کہا کہ میں اپنے فون بیٹی اور شاپنگ کے بغیر نہیں رہ سکتی . ایک سوال کے جواب میں ایمن نے کہا کہ میاں بیوی ہیں جھگڑا ہو ہی جاتا ہے لیکن ناراضگی دونوں طرف بہت دیر کی نہیں ہوتی. انہوں نے مزید کہا کہ میرے شوہر مجھ سے بہت محبت کرتے ہیں اور میں نے کبھی ان سے کسی قسم کی کوئی بھی بات نہیں چھپائی. مجھے لوگوں نے بہت محبت دی پیار دیا میں ان کی

    شکر گزار ہوں اس کے باوجود میں نے خود میں سٹارز والی کوئی بات نہیں رکھی ، سیٹ پر میں بالکل نارمل رویہ رکھتی تھی سب سے پیار سے بات کرتی تھی. خدا نے شہرت عزت دی میں اسکی شکر گزار ہوں اسلئے میری کوشش ہوتی ہے کہ کوئی ایسی بات منہ سے نکلےجس سے میرا رب مجھ سے ناراض ہوجائے.