Baaghi TV

Tag: salman khan

  • لمبے چاک کی قمیض اور ٹائٹس پہننے کی اجازت نہیں تھی ندا یاسر

    لمبے چاک کی قمیض اور ٹائٹس پہننے کی اجازت نہیں تھی ندا یاسر

    ندا یاسر اکثر اپنے انٹرویوز میں ایسی باتیں بتاتی ہیں جو کہ کافی دلچپسپ ہوتی ہیں، انہوں نے اپنے شو میں بتایا ہےکہ جب میری نئی نئی شادی ہوئی تھی تو مجھے یاسر نے بتایا تھا کہ میں کیا پہن سکتی ہوں اور کیا نہیں۔ انہوں نے مجھے کہا کہ تم ٹائٹس نہین پہنو گی کیونکہ مجھے یہ بالکل بھی پسند نہیں ہے۔ہم گاڑی میں بیٹھے دونوں کہیں ایک ساتھ جا رہے ہوتے تھے تو وہ مجھے کہا کرتے تھے کہ دیکھو سکول کالج کی بچیاں ٹائٹس پہنے سڑک کراس کررہی ہیں جو کہ بہت ہی برا لگ رہا ہے۔ مجھے بہت عجیب لگتا تھا کہ یاسر منع کیوں کررہے ہیں ، حالانکہ ان دنوں میں نیا نیا ٹائٹس کا فیشن تھا ہر لڑکی پہن رہی تھی میرا بھی دل کرتا تھا۔

    لیکن یاسر جب مجھے لاجک کے ساتھ سمجھایا کرتے تھے تو میں سمجھ جایا کرتی تھی ، ندا یاسر نے یہ بھی بتایا کہ میرے شوہر کو قیمضوں کے لمبے چاک نہیں پسند تھے۔ وہ مجھے نہیں پہننے دیتے تھے ایک بار کہیں جانا تھا لمبے چاکوں والی شرٹ پہن لی تو میں نے یاسر سے کہا کہ میں اسکو پکڑ کر چلوں گی پلیز ابھی دیر ہو رہی ہیں چلیں۔” ندا نے کہا کہ اب ان سب باتوں کو ہم یاد کرتے ہیں تو ہمیں ہنسی آتی ہے”۔

  • ہر کوئی اس وقت اپنی بقاء کی جنگ لڑ رہا ہے حاجرہ یامین

    ہر کوئی اس وقت اپنی بقاء کی جنگ لڑ رہا ہے حاجرہ یامین

    معروف اداکارہ حاجرہ یامین نے اپنے حالیہ انٹرویو میں پاکستان میں روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی پر بات کی ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس وقت ہر کوئی اپنی بقاء کی جنگ لڑ رہا ہے کسی کو نہیں پتہ کہ آنے والا وقت کیسا ہوگا۔ کیونکہ مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آچکا ہے۔ پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں نے ہر کسی کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ہر کوئی مایوس ہے پریشان ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ وقت نوجوانوں کے لئے بہت زیادہ مشکل ہے کیونکہ ان سے ان کی پڑھائی کے مواقع چھن رہے ہیں ، فیسیں بہت زیادہ ہو چکی ہیں ، مہنگے دور میں مہنگی پڑھائی کون کرے گا؟ نوجوان نسل میں اس حوالے سے شدید مایوسی کا عالم ہے جس کو دیکھ کر پریشانی ہوتی ہے۔

    دوسری طرف ”ہماری کرنسی دن بہ دن نیچے کی طرف جا رہی ہے” اسکی ویلیو ہی نہیں رہی تو غریب آدمی کیا اپنے بچوں کو تعلیم دلوائے گا۔ افسوس کہ سرمایہ کار اپنی سرمایہ کاری باہر منتقل کر رہا ہے ، سرمایہ کار کا پاکستان سے نکل جانا ہمارے لئے باعث تشویش ہونا چاہیے، اور حکومت وقت کو سوچنا چاہیے کہ ملک کے حالات کس طرح کنٹرول کرنے ہیں ورنہ تو حالات اس سے بھی برے ہو سکتے ہیں۔

    والد نے اداکاری کی اجازت شادی کرنے کی شرط پر دی حرا سومرو

    میرا جسم میری مرضی میں غلط ہی کیا ہے

    بہت سے لوگوں نے ہماری شادی تڑوانے کی کوشش کی جویریا سعود

  • سری دیوی کی انسلٹ دوبارہ مت کرنا حاجرہ خان کی مایا علی کو تنبیہ

    سری دیوی کی انسلٹ دوبارہ مت کرنا حاجرہ خان کی مایا علی کو تنبیہ

    اداکارہ مایا علی کی پچھلے دنوں سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ ساڑھی زیب تن کئے ہوئے ہیں اور بالی وڈ اداکارہ سری دیوی کے سانگ ”تیرے میرے ہونٹوں میٹھے میٹھے گیت متوا ” پر ڈانس کررہی ہیں، ان کی یہ وڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی۔ جہاں مایا علی کو بہت پسند کیا گیا وہیں ان پر تنقید بھی ہوئی ہے لیکن تنقید کرنے والوں کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر ہے۔ اداکارہ حاجرہ خان نے مایا علی کے اس ڈانس کو سخت ناپسند کرتے ہوئے ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے زریعے کہا ہے کہ ”پلیز دوبارہ کبھی سری دیوی کی توہین مت کرنا، وہ شاید اپنی قبر میں اس وقت پریشانی سے پلٹیاں لے رہی ہو گی ،آپ جتنی مرضی اچھی لائنٹنگ کرلیں، میک اپ کرلیں فلٹرز لگا لیں لیکن یہ سب بھی آپ کو سری دیوی کے قریب تک نہیں لیجا سکتا، آپ مہربانی سری دیوی کی توہین نہ کریں۔

    یوں ”حاجرہ خان نے مایا علی کو تنبیہ کر دی ہے کہ آئندہ سے سری دیوی کے کسی گانے پر ڈانس نہ کرنا کیوں آپ کا یوں ڈانس کرنا اسکی توہین ہے” اور آپ اس ے پائوں کے انگوٹھے کو بھی ٹیلنٹ میں نہیں چھو سکتیں۔ حاجرہ خان کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کمنٹس کئے گئے۔

    والد نے اداکاری کی اجازت شادی کرنے کی شرط پر دی حرا سومرو

    میرا جسم میری مرضی میں غلط ہی کیا ہے

    بہت سے لوگوں نے ہماری شادی تڑوانے کی کوشش کی جویریا سعود

  • رنبیر کپور نے اپنی بیٹی راہا کے نام کی کیپ پہن لی

    رنبیر کپور نے اپنی بیٹی راہا کے نام کی کیپ پہن لی

    سب جانتے ہیں کہ رنبیر کپور اپنی بیٹی راہا سے بے حد محبت کرتے ہیں، وہ ان سے اپنی محبت کا اظہار مختلف طریقوں سے کرتے رہتے ہیں۔ انہوں نے بیٹیوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنی بیٹی راہا کے نام کی کیپ پہنی۔۔ رنبیر کپور کا جب میڈیا سے سامنا ہوا تو جو وڈیوز ریکارڈ کی گئیں ان میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رنبیر کپور نے اپنی بیٹی راہا کے نام کی کیپ پہن رکھی ہے جو انہوں نے خصوصی طور پر بنوائی ہے۔ رنبیر کپور نے کہا کہ میں اپنی بیٹی سے بے حد محبت کرتا ہوں اور بیٹیوں کے عالمی دن کے موقع پر میں اس کیپ کو پہن کر اس کے ساتھ اپنی محبت کا اظہار کر رہا ہوں۔ رنبیر کپور کی اس کیپ میں وڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا ر وائرل ہوئیں باپ کی جانب سے اپنی بیٹی کے ساتھ محبت کے اس اظہار کو پسند کیا گیا ۔

    ”رنبیر کپور کی تصاویر اور وڈیوز کو دیکھ کر مداحوں نے ڈیڈی گولز جیسے کمنٹس کئے”۔ یاد رہے کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے گزشتہ سال اپریل کے مہینے میں شادی کی تھی اور اسی برس نومبر میں ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کانام دونوں نے راہا رکھا۔

    والد نے اداکاری کی اجازت شادی کرنے کی شرط پر دی حرا سومرو

    میرا جسم میری مرضی میں غلط ہی کیا ہے

    بہت سے لوگوں نے ہماری شادی تڑوانے کی کوشش کی جویریا سعود

  • امیتابھ کی شادی سے پہلے میں انکے ساتھ ڈرائیو پر جاتی تھی فریدہ جلال

    امیتابھ کی شادی سے پہلے میں انکے ساتھ ڈرائیو پر جاتی تھی فریدہ جلال

    سینئر اداکارہ فریدہ جلال نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ جب امیتابھ بچن اور جیا بچن کی شادی نہیں ہوئی تھی میں ان کے ساتھ ڈرائیو پر جایا کرتی تھی ، ان کے ساتھ میری دوستی تھی ، مجھے آج بھی یاد ہے کہ یہ دونوں شادی سے قبل پالی ہل وغیرہ جاتے تو مجھے میرے گھر سے پک کرلیتے تھے پھر ہم ڈرائیو پر جاتے اور تاج میں کافی پیتے۔ فریدہ جلال نے کہا کہ امیتابھ بچن اب بھی انہیں انکی ہر سالگرہ پر نیک خواہشات کا پیغام بھیجتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ وقت بہت خوبصورت تھا میری بہت کم لوگوں کے ساتھ دوستی تھی اور آج بھی ایسا ہی ہے۔ امیتابھ بچن اور جیا بچن کے ساتھ میری زہنی ہم آہنگی ہے اور یہ ہم آہنگی آج بھی قائم ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آج زندگی بہت تیز ہو چکی ہے ہر کوئی اپنی اپنی زندگی میں بے حد مصروف ہے کسی کے پاس کسی کے لئے وقت نہیں ہے لیکن ہم ایک دوسرے سے رابطے میں رہتے ہیں اور ایک دوسرے کی خوشی غم میں شامل ہوتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ”ہم نہ بھی مل سکیں تو فون پر بات ضرور کر لیتے ہیں”۔ مجھے بہت خوشی ہے کہ ہمارا یہ تعلق آج بھی قائم ہے۔

    والد نے اداکاری کی اجازت شادی کرنے کی شرط پر دی حرا سومرو

    میرا جسم میری مرضی میں غلط ہی کیا ہے

    بہت سے لوگوں نے ہماری شادی تڑوانے کی کوشش کی جویریا سعود

  • نورا فتحی کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہوں آغاعلی

    نورا فتحی کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہوں آغاعلی

    اداکار آغا علی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھے اگر بالی وڈ میں کسی کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملے تو میں نورا فتحی کے ساتھ کروں گا وہ مجھے بہت اچھی لگتی ہیں۔ انہوں نے اپنی اور حنا کی شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ملاقات ایک سیٹ پر ہوئی تھی ، اور اس کے بعد ہماری دوستی ہو گئی اس کے بعد ہمارا اہک دوسرے کے ساتھ ملنا ملانا ہو گیا ، مجھے حنا پہلی نظر میں ہی بھا گئیں تھیں ، میں نے ان کو کہا کہ میں آپ کے ساتھ شادی کرنا چاہتا ہوں تو انہوں نے فورا ہاں کر دی، نہ والی کوئی بات نظر آ نہیں رہی تھی، شادی کے لئے حنا کو منانا کوئی مشکل نہیں تھا کیونکہ مجھے سمجھ آ گئی تھی کہ وہ بھی مجھے پسند کرتی ہے۔

    انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ”میں اپنی اہلیہ کے ساتھ گھر کے سارے کام کرتا ہوں” اور بلکہ میں یہ بھی بتانا چاہوں گا کہ ہم نے گھر میں کوئی نوکر نہیں رکھا ہوا ، ہم اپنے سارے کام خود ہی کرتے ہیں۔ آغا علی نے کہا کہ میاں بیوی کو ایک دوسرے کے ساتھ مل کر ہی چلنا چاہیے اور برابر کا کام کرنا چاہیے۔

    والد نے اداکاری کی اجازت شادی کرنے کی شرط پر دی حرا سومرو

    میرا جسم میری مرضی میں غلط ہی کیا ہے

    بہت سے لوگوں نے ہماری شادی تڑوانے کی کوشش کی جویریا سعود

  • خوش ہوں خدا نے مجھے بیٹیوں کی نعمت سے نوازا عدنان شاہ ٹیپو

    خوش ہوں خدا نے مجھے بیٹیوں کی نعمت سے نوازا عدنان شاہ ٹیپو

    سینئر اداکار عدنان شاہ ٹیپو نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بیٹیوں کی اہمیت پر کھل کر بات کی ہے انہوں نے کہا ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ میں دنیا کا خوش نصیب ترین باپ ہوں کیونکہ مجھے میرے رب نے بیٹیوں جیسی نعمت سے نوازا ہے۔ میں دن رات اسکی اس رحمت کا شکر گزار ہوں۔ بیٹیاں سچ میں رحمت ہوتی ہیں یہ مجھے تب بات پتہ چلی جب میں باپ بنا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا دین بھی بیٹیوں کے بارے میں بات کرتا ہے ان کو اعلی مقام دیتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہماری سوسائٹی میں ، بیٹیوں کی پیدائش پر بہت سارے گھروں میں ماتم منایا جاتا ہے، اور کبھی کبھی تو بیٹی پیدا کرنے والی لڑکی کو طلاق ہی دیدی جاتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بیٹیوں کی خواہش کرنے والے یہ بھول جاتے ہیں بیٹا اور بیٹی عطا کرنا میرے رب کا اختیار ہے ۔

    ”جن لوگوں کی بیٹیاں ہیں میں ان سے کہوں گا انہیں بالکل بھی اپنے اوپر بوجھ نہ سمجھیں ”، میرا ایمان ہے بیٹیوں کے ہر معاملے میں خدا باپ کی مدد فرماتا ہے ۔خدا تو ویسے ہی بیٹیوں کے کاموں میں والدین کے لئے آسانیاں فرما دیتے ہیں۔

    والد نے اداکاری کی اجازت شادی کرنے کی شرط پر دی حرا سومرو

    میرا جسم میری مرضی میں غلط ہی کیا ہے

    بہت سے لوگوں نے ہماری شادی تڑوانے کی کوشش کی جویریا سعود

  • خوش نصیب ہوں لیجنڈز کے ساتھ پرفارم کرنے کا موقع ملا حمیرا چنا

    خوش نصیب ہوں لیجنڈز کے ساتھ پرفارم کرنے کا موقع ملا حمیرا چنا

    نامور گلوکارہ حمیر اچنا جو گائیکی کی رمز کو بہت اچھے سے جانتی ہیں ان کے کریڈٹ پر نامور گیت ہیں۔ گلوکارہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ ریاضت گلوکاروں کے لئ اتنی ہی ضروری ہے جیسے کہ سانس لینا یا روٹی کھانا۔ اگر کوئی گلوکار ریاضت نہیں کرتا تو اس کی آواز کا ردھم اور خوبصورتی برقرار نہیں رہتی ۔ میں آج بھی ریاضت کرتی ہوں اور کوشش کرتی ہوں کہ ریاضت کبھی بھی میری مصروفیت کے نذر نہ ہو۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جب سے گائیکی کا آغاز کیا ہے اس وقت سے روزانہ کی بنیاد پر ریاضت کا سلسلہ جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے اپنے وقت کے لیجنڈ گلوکاروں کے ساتھ پرفارم کام کرنے کا موقع ملا اور انہوں نے میری بھرپور انداز میں حوصلہ افزائی کی ۔

    ”پاکستان میں گلوکاری کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے” جس کا ثبوت نصرت فتح علی خان، مہدی حسن ،ملکہ ترنم نور جہاں، عابدہ پروین، غلام علی خان جیسے ہیرے ہیں۔حمیرا چنا نے کہا کہ آج کے گلوکار بہت اچھا گاتے ہیں، میں نے بہت سارے گلوکاروں کو سنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں سوشل میڈیا پر نہ ہونے کے برابر ایکٹیو ہوں۔

    والد نے اداکاری کی اجازت شادی کرنے کی شرط پر دی حرا سومرو

    میرا جسم میری مرضی میں غلط ہی کیا ہے

    بہت سے لوگوں نے ہماری شادی تڑوانے کی کوشش کی جویریا سعود

  • نوجوان گلوکار عثمان اقبال کا نیا گیت ”تو روشنی“ ریلیز کردیا گیا

    نوجوان گلوکار عثمان اقبال کا نیا گیت ”تو روشنی“ ریلیز کردیا گیا

    پنجاب یونیورسٹی سے میوزیکالوجی میں ایم اے ڈگری ہولڈر اور نامور گائیکوں استاد بدرالزماں اور اسرار چستی سے کلاسیکی موسیقی کے باقاعدہ تربیت یافتہ نوجوان گلوکار عثمان اقبال کا نیا گیت ”تو روشنی“ ریلیز کردیا گیا ہے۔ عثمان اقبال پروڈکشنز کے پلیٹ فارم سے ریلیز کیا گیا یہ گیت پیار کرنے والے نوجوان کے رومانوی جذبات کی عکاسی کرتا ہے جسے عثمان نے خود ہی تحریر و کمپوز کیا ہے، گیت کی ویڈیو میں عثمان اقبال بطور سنگر و پرفارمر جلوہ گر ہوئے ہیں جسے شائقین کی طرف سے خوب پذیرائی مل رہی ہے۔ عثمان اقبال نے جامعہ پنجاب سے میوزک کی باقاعدہ تعلیم حاصل کر رکھی ہے انہیں گیت، غزل، ملی نغمہ اور خیال گائیکی کی دیگر اصناف پر عبور حاصل ہے،

    عثمان اقبال نے اپنا ویڈیو گیت ریلیز ہونے پر اپنے اساتذہ ارشد، سجاد طافو، طلحہ لیاقت، اپنی ٹیم ممبران شگفتہ، محمد اقبال،انعم، سدرہ، افشاں،زینہ، نوید اور فہد کا شکریہ ادا کیا ہے۔ عثمان اقبال نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جن نوجوان گلوکاروں کو سالوں کی محنت کے باوجود مناسب لانچ نہیں مل رہا انہیں ڈیجیٹل میڈیا کی طرف آنا چائیے۔ ”ڈیجیٹیل میڈیا کے ذریعے نہ صرف پوری دنیا کے سامنے آپ کے ٹیلنٹ آجاتا ہے بلکہ ساتھ ہی ساتھ اسکے قدر دان بھی میسر آجاتے ہیں۔” عثمان اقبال نے کہاکہ وہ اپنے پروڈکشن پلیٹ فارم سے نئے گیتوں کی تیاری کے ساتھ ساتھ نئے ٹیلنٹ کو پروموٹ کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

    والد نے اداکاری کی اجازت شادی کرنے کی شرط پر دی حرا سومرو

    میرا جسم میری مرضی میں غلط ہی کیا ہے

    بہت سے لوگوں نے ہماری شادی تڑوانے کی کوشش کی جویریا سعود

  • مایا علی نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی

    مایا علی نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی

    معروف اداکارہ مایا علی نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی ہے، انہوں نے سوشل میڈیا پر عمرہ کرنے کے دوران کی تصاویر شئیر کی ہیں۔ ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ اپنی فیملی کے ہمراہ ہیں اور انہوں نے ان کے ساتھ ہی عمرہ کیا ہے۔ مایا علی نے جب یہ تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کیں تو انہوں نے کیپشن یہ لکھا ”ہم لوگ کافی عرصہ سے اکٹھے عمرہ کے لئے کوششیں کررہے تھے اور اب اللہ تعالیٰ نے ہماری دعا سن لی ہے۔” اداکارہ نے جیسے ہی سوشل میڈیا پر یہ تصاویر جاری کیں تو ان کے مداحوں نے ان کو مبارکباد دی ، اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا ان کے بہت سارے مداحوں نے ان کو دعائوں میں یاد رکھنے کا کہا۔

    جبکہ ان کے ساتھی اداکاروں نے بھی ان کو مبارکباد دی اور کہا کہ آپ بہت خوش نصیب ہیں کہ” آپ کو خدا نے اپنے گھر بلایا ہے۔” مایا علی سے قبل بھی رواں برس بہت ساری شوبز سلیبرٹیز نے بھی عمرہ کی ادائیگی کی اور اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کیں۔

    والد نے اداکاری کی اجازت شادی کرنے کی شرط پر دی حرا سومرو

    میرا جسم میری مرضی میں غلط ہی کیا ہے

    بہت سے لوگوں نے ہماری شادی تڑوانے کی کوشش کی جویریا سعود