Baaghi TV

Tag: salman khan

  • والد نے اداکاری کی اجازت شادی کرنے کی شرط پر دی حرا سومرو

    والد نے اداکاری کی اجازت شادی کرنے کی شرط پر دی حرا سومرو

    ڈرامہ سیریل تیرے بن میں مرتسم کی بہن کا کردار کرنے والی مریم کا اصل نام حرا سومرو ہے اس ڈرامے کے بعد ان کو کافی شہرت ملی ہے۔ اداکارہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ مجھے اداکاری کرنے کا بچپن سے ہی شوق تھا جب میں نے یہ خواہش اپنے والد کے سامنے رکھی تو انہوں نے کہا کہ اداکاری کی اجازت مل سکتی ہے شرط یہ ہے کہ تم پہلے شادی کرو، میں نے اداکاری کے شوق میں شادی کرلی۔ انہوں نے کہا کہ میرا تعلق سندھی گھرانے سے ہے اور سندھی والدین کی کوشش ہوتی ہے کہ ان کے بچے ڈاکٹر، انجینئر یا وکیل بنیں، اس لیے مجھ پر بھی ایسا ہی دباؤ تھا۔حرا سومرو نے بتایا کہ والد نے بڑی مشکل سے مجھے میڈیا اسٹڈی کی اجازت دی اور پھرمیں نے بطور ہدایت کارہ کام شروع کیا۔

    اداکارہ نے کہا کہ ”جب سے ڈرامہ سیریل تیرے بن ہٹ ہوا ہے تب سے لوگ مجھے پہچاننے لگے ہیں” اور حرا کی بجائے مجھے مریم کہہ کر بلاتے ہیں ، مجھے اچھا لگتا ہے جب لوگ مجھے مریم کہہ کر بلاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے مداح مجھے بہت جلد ایک فلم میں بھی دیکھیں گے ۔انہوں نے کہا کہ فلم کی تفصیلات ابھی نہیں بتا سکتی لیکن یقینا میرے مداحوں کا مجھے بڑی سکرین پر ایک الگ روپ میں دیکھ کر دل خوش ہوجائیگا۔

    میرا جسم میری مرضی میں غلط ہی کیا ہے

    بہت سے لوگوں نے ہماری شادی تڑوانے کی کوشش کی جویریا سعود

    اچھے پراجیکٹ کی تلاش ہے انجمن

  • میرا جسم میری مرضی میں غلط ہی کیا ہے

    میرا جسم میری مرضی میں غلط ہی کیا ہے

    اداکارہ ژالے سرحدی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ میں عورت مارچ کے حق میں ہوں اور میں اس مارچ کا حصہ رہی ہوں ۔ میرا جسم میری مرضی میں غلط ہی کیا ہے؟ بھئی ٹھیک ہے نا کیوں کسی عورت کو اسکی مرضی کے خلاف چھوا جائے ؟ عورتوں کو خود مختار ہونے دیں اور میرا جسم میری مرضی کے جو الفاظ ہیں ان پر نہ جائیں بلکہ ان کا مفہوم سمجھنے کی کوشش کریں۔ انہوں نے کہا کہ میں اس مرد کو پسند نہیں کرتی جو عورت پر ہاتھ لگاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں تو جانوروں پر تشدد کرنے کے بھی شدید خلاف ہوں مجھے بالکل اچھا نہیں لگتا کہ جانوروں کو مارا جائے۔ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ کیسے جانوروں پر لوگ تشدد کر لیتے ہیں۔

    انہوں نے کہاکہ ”میرے سامنے اگر کوئی عورت اور جانور کو مارے تو میں اسکو قتل کرنے کے لئے شاید تیار ہوجائوں ”میں اس حد تک تک تشدد کے خلاف ہوں۔ ژالے سرحدی نے کہا کہ ایسے لوگوں کو زندہ رہنے کا کوئی حق نہیں ہے، بے زبان کے ساتھ تشدد کرنے والے شخص سے زیادہ بزدل کوئی نہیں ہے۔یاد رہے کہ ژالے سرحدی نے ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی صلاحیتوں کے بل پر بہت جلد نام بنایا تھا اور آج بھی لوگ ان کو پسند کرتے ہیں۔

    سلمان خان نے اپنی بہن ارپیتا کو کیا گفٹ دیا جان کر رہ جائیں گے

    جگن کاظم بچپن میں کس اداکار سے بہت متاثر تھیں؟ اداکارہ نے بتا دیا

    عامر خان نے ہیماچل پردیش کے سیلاب متاثرین کو دیا 25لاکھ روپیہ

  • بہت سے لوگوں نے ہماری شادی تڑوانے کی کوشش کی جویریا سعود

    بہت سے لوگوں نے ہماری شادی تڑوانے کی کوشش کی جویریا سعود

    معروف اداکارہ جویریا اور ان کے شوہر سعود نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میری اور سعود کی شادی جب ہوئی تو اس کے بعد بہت سارے لوگوں نے کوشش کی کہ ہماری شادی ٹوٹ جائے، ہماری شادی کے کچھ ہی عرصے کے بعد ایک اخبار میں خبر چھپی کے جویریا اور سعود میں طلاق ہو گئی ہے۔ سعود نے کہا کہ ہم دونوں نے تقریبا ایک ہی وقت میں کیرئیر کی شروعات کی تھی ، میں نے 1993 میں ڈرامہ سیریل گناہ سے کیرئیر شروع کیا اور جویریا نے 1993 میں۔ جویریا نے اپنی صلاحیتوں کے بل پر بہت جلد نام اور مقام بنا لیا،

    ”میری ملاقات جویریا کے ساتھ ایک شادی میں ہوئی” ، ان کو دیکھتے ہی میں ان پر فدا ہوا گیا ۔ اور میں نے اپنے دوستوں کو ان کے گھر رشتہ لینے کےلئے بھیج دیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بھارت سے متعدد مرتبہ فلموں میں کام کرنے کی آفر آئی لیکن میں نے قبول نہیں کی ۔ جویریا نے کہا کہ ہماری شادی کی تقریبات 21 دن تک جاری رہیں اور ہمارا نکاح چینلز پر لائیو دکھایا جا رہا تھا۔ جویریا نے کہا کہ ہماری شادی کو 18 سال کا عرصہ گزر گیا ہے ہم ایک دوسرے کے ساتھ بہت خوش ہیں۔

    سلمان خان نے اپنی بہن ارپیتا کو کیا گفٹ دیا جان کر رہ جائیں گے

    جگن کاظم بچپن میں کس اداکار سے بہت متاثر تھیں؟ اداکارہ نے بتا دیا

    عامر خان نے ہیماچل پردیش کے سیلاب متاثرین کو دیا 25لاکھ روپیہ

  • اچھے پراجیکٹ کی تلاش ہے انجمن

    اچھے پراجیکٹ کی تلاش ہے انجمن

    فلمسٹار انجمن نے کہا ہے کہ میں اپنے مداحوں کے اصرار پر دوبارہ ایکٹنگ شروع کروںگی ، مجھے کسی اچھے پراجیکٹ کی تلاش ہے اگر مجھے ملتا ہے تو یقینا میں کروںگی مجھے انکار بالکل بھی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اگر کوئی اچھا ڈرامہ بھی آفر ہوا تو میں ضرور کروںگی۔ لیکن بنیادی طور پر میں فلم کی بندی ہوں ، میں چاہتی ہوں کہ کسی فلم میں مجھے اچھا کردار آفر ہو، اور ایسا کردار ہو کہ پتہ چلے کہ ہاں انجمن کی فلموں میں واپسی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے میرے مداحوں نے ہمیشہ ہی بہت محبت دی ہے۔ میرے فینز خود سے ہی مجھے پرموٹ کررہے ہوتے ہیں، حالانکہ مجھے شہرت کی ضرورت نہیں ہے خدا نے پہلے ہی بہت شہرت اور عزت دے رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت حالات بہت خراب ہیں لوگ پریشان ہیں۔ لوگوں کی زندگیاں دکھوں اور پریشانیوں سے بھری پڑی ہیں۔

    انہوں نے کہاکہ ”دکھ بہت زیادہ ہیں خوشیاں تو بہت کم رہ گئی ہیں” میری دعا ہے کہ پاکستان ایسا ملک بن جائے جو کہ جنت کا ٹکڑا ہو۔ اور دنیا ہم پر رشک کرے اور مجھے امید ہے کہ پاکستان میں ایک بار پھر خوشحالی آئیگی لوگ اپنی زندگیوں میں خوشیاں منائیں گے دکھوں کا خاتمہ ہو جائیگا۔

    سلمان خان نے اپنی بہن ارپیتا کو کیا گفٹ دیا جان کر رہ جائیں گے

    جگن کاظم بچپن میں کس اداکار سے بہت متاثر تھیں؟ اداکارہ نے بتا دیا

    عامر خان نے ہیماچل پردیش کے سیلاب متاثرین کو دیا 25لاکھ روپیہ

  • عفت عمر نے بھی یوٹیوب چینل بنا لیا

    عفت عمر نے بھی یوٹیوب چینل بنا لیا

    معروف اداکارہ و ماڈل عفت عمر نے بھی اپنا یوٹیوب چینل بنا لیا ہے اس چینل پر وہ سوشل ایشوز پر مبنی وڈیوز ڈالا کریں گی، کچھ ان کے مختلف اور سنجیدہ موضوعات پر تجزیاتی وڈیوز بھی ہوا کریں گی، عفت عمر کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ آج کل ہر کسی کا اپنا ایک یوٹیوب ہے میں نے سوچا کہ اپنے یوٹیوب چینل پر انسان اپنے دل کی بات آسانی سے کہہ سکتا ہے۔ میں اپنے یوٹیوب چینل پر بامقصد اور بامعنی وڈیوز اپلوڈ کیا کروں گی تاکہ جو بھی میرے چینل پر آئے اسے کچھ نہ کچھ ایسی چیز ضرور ملے جو موجودہ حالات کے نتاظر میں بنائی گئی ہو گی۔ عفت عمر نے کہا کہ میری عادت ہے میرے دل میں جو آئے میں بول دیتی ہوں اور میرے لئے اپنے یوٹیوب چینل پر بولنا بات کرنا اور بھی آسان ہو گا۔

     

     

     

     

    یاد رہے کہ ”عفت عمر سے پہلے بھی بہت سارے فنکار ہیں جن کے اپنے یوٹیوب چینل ہیں” جن میں  منیب بٹ ، ایمن خان ، منال خان ، صاحبہ ، ریمبو ، نشو ، احسن خان ، ثناء نواز و دیگر ہر کوئی اپنے چینلز پر اپنی سرگرمیوں کے حوالے سے کچھ نہ کچھ آگاہی اپنے مداحوں کو دے رہے ہوتے ہیں۔

    سلمان خان نے اپنی بہن ارپیتا کو کیا گفٹ دیا جان کر رہ جائیں گے

    جگن کاظم بچپن میں کس اداکار سے بہت متاثر تھیں؟ اداکارہ نے بتا دیا

    عامر خان نے ہیماچل پردیش کے سیلاب متاثرین کو دیا 25لاکھ روپیہ

  • ناصر چنیوٹی کی پنجابی فلم ”موجاں ہی موجاں“ کا ٹریلر ریلیز

    ناصر چنیوٹی کی پنجابی فلم ”موجاں ہی موجاں“ کا ٹریلر ریلیز

    پاکستانی کامیڈی سٹار ناصر چنیوٹی کی نئی انٹر نیشنل پنجابی فلم ”موجاں ہی موجاں“ کا ٹریلر ریلیز کے ساتھ ہی شائقین کی توجہ کامرکز بن گیا ہے۔ برطانیہ میں فلمائی گئی کامیڈی فلم ”موجاں ہی موجاں“ تین ایسے دوستوں کی کہانی ہے جن میں ایک نابینا، دوسرا بہرہ اور تیسرا بولنے سے محروم ہے جن کی لوسٹوریز میں پیش آنے والے واقعات طنزومزاح سے بھرپور ہیں۔ پنجابی فلموں کے مقبول ترین فنکار گپی گریوال، بنوں ڈھلوں اور کرم جیت انمول نے فلم میں نابینا، بہرے اور گونگے کے کردار ادا کئے ہیں جبکہ پاکستانی فنکار ناصر چنیوٹی نے حسب روایت ایک منفرد کردار میں جلوہ گر ہوکر فلم کی کہانی کو چار چاند لگائے ہیں۔ ”موجاں ہی موجاں“ ڈسٹری بیوشن کلب کے توسط سے20اکتوبر کو ملک بھر کے سینماؤں کی زینت بنے گی۔

    ڈسٹری بیوشن کلب کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شیخ عابد رشید نے کہاکہ ”موجاں ہی موجاں“ اسی ٹیم کی پیش کردہ فلم ہے جو اس سے قبل ”کیری آن جٹا سیریز“ پیش کرکے شائقین کو معیاری تفریح پیش کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کیری آن جٹا سیریز نے عالمی سطح پر بزنس کے ریکارڈ قائم کئے، ”موجاں ہی موجاں“ کے ٹریلر کو بھارتی سپر سٹار سلمان خان نے ریلیز کیا ہے اور ٹریلر کو ملنے والا رسپانس اس حقیقت کا عکاس ہے کہ یہ فلم بھی شائقین کو پیسہ وصول تفریح فراہم کرے گی۔

    سلمان خان نے اپنی بہن ارپیتا کو کیا گفٹ دیا جان کر رہ جائیں گے

    جگن کاظم بچپن میں کس اداکار سے بہت متاثر تھیں؟ اداکارہ نے بتا دیا

    عامر خان نے ہیماچل پردیش کے سیلاب متاثرین کو دیا 25لاکھ روپیہ

  • کرن جوہر نے پرینتی کی شادی میں شرکت کیوں نہیں کی؟

    کرن جوہر نے پرینتی کی شادی میں شرکت کیوں نہیں کی؟

    پرینتی چوپڑا کی شادی میں ملک کے نامور سیاستدانوں سمیت بالی وڈ کی اہم شخصیات نے شرکت کی ۔ معروف فلمساز کرن جوہر بھی اس شادی میں مدعو تھے لیکن وہ اس شادی سے غائب نظر آئے۔ زوم ٹی وی کی ایک رپورٹ میں کرن جوہر کے ایک قریبی ذرائع کی طرف سے دعوی قوٹ کیا گیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ کرن کا شادی میں شرکت کا پورا ارادہ تھا کیونکہ وہ پرینیتی اور راگھو دونوں کو بہت پسند کرتے ہیں۔ وہ اتوار کو ادے پور کے لیے پرواز کرنے والے تھے جب ایک خاندانی ہنگامی صورت حال نے انھیں شادی کی تقریب منسوخ کرنے پر مجبور کیا۔ دکھ کی بات ہے، کیونکہ اس نے فنکشنز کے لیے اپنے تمام کپڑوں کی منصوبہ بندی کی تھی کہ انہوں نے کس دن کونسا ڈریس زیب تن کرنا ہے۔

    قابل ذکر بات یہ ہے کہ ”پرینیتی چوپڑا کی بہن اور اداکارہ پرینکا چوپڑا بھی شادی میں شریک نہیں ہوئیں ”کہا جا رہا ہے کہ انہیں بھی کوئی ایمرجنسی تھی جس کی وجہ سے وہ شادی میں شریک نہیں ہوئیں۔ تاہم کرن جوہر کی طرف سے بھی تک ایسا کوئی بیان سامنے نہیں آیا کہ جس میں وہ بتا سکیں کہ وہ کیوں پرینتی اور راگھو کی شادی میں شریک ہو سکے۔ یاد رہے کہ کرن جوہر کی پرینتی چوپڑا کے ساتھ بہت اچھی دوستی ہے اور دونوں کافی قریبی بھی سمجھے جاتے ہیں لیکن شادی میں شریک نہ ہو کر انہوں نے بہت سارے سوالات کو جنم دیا ہے۔

    سلمان خان نے اپنی بہن ارپیتا کو کیا گفٹ دیا جان کر رہ جائیں گے

    جگن کاظم بچپن میں کس اداکار سے بہت متاثر تھیں؟ اداکارہ نے بتا دیا

    عامر خان نے ہیماچل پردیش کے سیلاب متاثرین کو دیا 25لاکھ روپیہ

  • پرینتی چوپڑا رخصتی کے وقت پھوٹ پھوٹ کر رو پڑیں

    پرینتی چوپڑا رخصتی کے وقت پھوٹ پھوٹ کر رو پڑیں

    پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا جن کی گزشتہ روز شادی ہو چکی ہے ، شادی بہت ہی شاہانہ انداز میں ہوئی ہے ،اس شادی میں دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال، پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان، اے اے پی ایم پی سنجے سنگھ، اور یووا سینا کے صدر آدتیہ ٹھاکرے جیسے کئی سیاست دانوں نے شرکت کی۔ ہربھجن سنگھ، گیتا بسرا، منیش ملہوترا، اور ثانیہ مرزا جیسی مشہور شخصیات بھی موجود تھیں۔رپورٹس کے مطابق پرینتی چوپڑا اپنی رخصتی کے وقت پھوٹ پھوٹ کر رو پڑیں اس موقع پر ان کا خاندان بھی جذباتی ہو گیا اور وہ بھی رو پڑا ۔ اور خاندان کے کچھ لوگوں نے رخصتی کے وقت نئے اس جوڑے کے لئے تالیاں بھی بجائیں۔

    یوں پرینتی چوپڑا کی رخصتی ہو گئی ہے ۔ ”دوسری طرف پریانکا چوپڑا نے شادی میں شرکت نہیں کی” ، انہوں نے اپنی کزن پرینتی کی شادی میں شرکت تو نہ کی لیکن انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی کزن پرینیتی کے لیے ایک دلی پیغام بھیجااور کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ میری کزن کی شادی ہو گئی ہے ۔نہ صرف پریانکا چوپڑا بلکہ بالی وڈ کی بہت ساری سلیبرٹیز نے پرینتی کو ان کی شادی پر مبارکباد کے پیغامات اور نیک تمنائیں بھیجیں۔ یاد رہے کہ پرینیتی نے بالی وڈ میں اپنا نام اور مقام بہت جلد صرف اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے بل پر بنا لیا تھا۔ ان کے کریڈٹ پر نامور فلمیں ہیں جن میں انہوں نے ثابت کیا کہ وہ کسی سے کم نہیں ہیں۔

    سلمان خان نے اپنی بہن ارپیتا کو کیا گفٹ دیا جان کر رہ جائیں گے

    جگن کاظم بچپن میں کس اداکار سے بہت متاثر تھیں؟ اداکارہ نے بتا دیا

    عامر خان نے ہیماچل پردیش کے سیلاب متاثرین کو دیا 25لاکھ روپیہ

  • شلپا شیٹی سوشل میڈیا نیگیٹیوٹی سے ہو گئیں پریشان

    شلپا شیٹی سوشل میڈیا نیگیٹیوٹی سے ہو گئیں پریشان

    بالی وڈ ایکٹریس شلپا شیٹی نے اپنی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ میں سوشل میڈیا کی نیگیٹیوٹی کی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ سارے اداکار سوشل میڈیا پر ان کے خلاف ہونے والی نیگیٹیویٹی کو لیکر پریشان ہوجاتے ہیں لیکن میں زرا ایسی چیزوں کو نظر انداز کرنا ہی پسند کرتی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہم نے اپنی زندگیوں میں ان کو شامل کر لیا ہے جن کا ہماری زندگی میں ہونا نہ ہونا ایک برابر ہے ۔ شلپا شیٹی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جو لوگ مجھے سوشل میڈیا پر پیار دیتے ہیں میں بھی ان کو پیار دیتی ہوں انکی بات کا جواب بھی دیتی ہوں

    لیکن جہاں مجھے لگتا ہے کہ سوشل میڈیا پر کوئی لائن کراس کررہا ہے تو میں اسکو نظر انداز کر دیتی ہوں۔ انہوں نے اپنی آنے والی فلم جو کہ سونل جوشی کی ہدایت کاری میں بنی ہے اس بارے بھی بات کی اور کہا کہ میری اس فلم میں کوشا کپیلا بھی ہیں ، یہ ایک پرجوش سکھی کی کہانی ہے جو کم عمر میں ہی جوگی سے محبت کرنے لگ جاتی ہے پھر وہ اس سے شادی کر لیتی ہے بیس سال کے بعد اسکو احساس ہوتا ہے کہ مجھے بیوی اور ماں بننے سے پہلے اپنی زندگی کو بھرپور طریقے سے انجوائے کرنا چاہیے تھا۔ اپنے خوابوں کو پورا کرناچاہیے تھا۔ شلپا شیٹی نے کہا کہ یہ فلم دیکھنے والوں کو نہ صرف پسند آئیگی بلکہ بہت سارے سوالات بھی اٹھائے گی۔

    سلمان خان نے اپنی بہن ارپیتا کو کیا گفٹ دیا جان کر رہ جائیں گے

    جگن کاظم بچپن میں کس اداکار سے بہت متاثر تھیں؟ اداکارہ نے بتا دیا

    عامر خان نے ہیماچل پردیش کے سیلاب متاثرین کو دیا 25لاکھ روپیہ

  • مائی رے کے ثمر عباس کی جدوجہد کی کہانی، اداکار کی زبانی

    مائی رے کے ثمر عباس کی جدوجہد کی کہانی، اداکار کی زبانی

    مائی رے ڈرامہ ان دنوں آن ائیر ہے اس میں ثمر عباس اور عینا آصف مرکزی کردار ادا کررہے ہیں کہانی چھوٹی عمر میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے جوڑے کے گرد گھومتی ہے۔ اس ڈرامے میں ثمر عباس کی اداکاری کی بہت تعریف کی جا رہی ہے۔ ثمر عباس نے اپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ اس ڈرامے سے پہلے میرے ساتھ 11سال تک بہت عجیب سا سلوک ہوتا رہا۔ مجھے کام نہیں ملتا تھا، میں نے تھیٹر کیا تھا اس کے باوجود مجھے کام ملنے میں دقت کا سامنا تھا میرے آڈیشنز لئے جاتے تھے ، رد کر دیا جاتا تھا ، بعض اوقات کہا جاتا تھا کہ تمہاری رنگت بہت سفید ہے بعض اوقات کہ جاتا تھا کہ تمہارا تو قد بہت لمبا ہے۔

    ”میرے ساتھ کئی بار ایسا ہوا کہ مجھے سکرپٹ دیا گیا اور کہا کہ اس کو پڑھو میں دس دس گھنٹے بیٹھا پڑھتا رہتا اور پھر کہہ دیا جاتا کہ ہم نے تو یہ رول کسی اور کو دیدیا ہے”۔ میں مایوس بھی ہوتا تھا لیکن محنت کرتا رہا۔ میری فیملی کا میں پہلا شخص ہوں جو شوبز میں آیا ، انہوں نے کہا کہ مائی رے ڈرامہ نے مجھے پہچان دی ہے ۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مجھے کبھی کردار مل بھی جاتا تو جس کا بیٹا بنا ہوتا وہ ہی آرٹسٹ کہہ دیتا کہ یہ تو میرا بیٹا لگ ہی نہیں رہا یوں مجھ سے وہ کردار چھین لیا جاتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مائی رے ڈرامہ میں مجھے اپنی صلاحیتیں آزمانے کا موقع میسر آرہا ہے میں بہت خو ش ہوں لوگ بہت پیار دے رہے ہیں۔

    سلمان خان نے اپنی بہن ارپیتا کو کیا گفٹ دیا جان کر رہ جائیں گے

    جگن کاظم بچپن میں کس اداکار سے بہت متاثر تھیں؟ اداکارہ نے بتا دیا

    عامر خان نے ہیماچل پردیش کے سیلاب متاثرین کو دیا 25لاکھ روپیہ