Baaghi TV

Tag: salman khan

  • اچھی بیوی کون ہوتی ہے خلیل الرحمان قمر نے بتا دیا

    اچھی بیوی کون ہوتی ہے خلیل الرحمان قمر نے بتا دیا

    معروف رائٹر خلیل الرحمان قمر جو کہ اکثر تنقید کی زد میں رہتے ہیں ، انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ اچھی بیوی کون ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اچھی بیوی اللہ کی ایک نعمت ہوتی ہے ، اچھی بیوی مرد کی اچھی تربیت کرتی ہے اسکو زہنی سکون دیتی ہے جس کی وجہ سے وہ کامیابی کے زینے چڑھتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اچھی بیوی مرد کی انفرادیت کو پروان چڑھانے میں مدد کر سکتی ہے۔انہوں ایک سوال کے جواب میں یہ بھی کہا کہ عورت کی ہر خطا معاف کی جاسکتی ہے لیکن اسکی بے وفائی معاف نہیں کی جا سکتی ۔

    انہوں نے ”مردوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ عورتوں کی عزت کریں ، بیویوں کی قدر کریں” وہ آپ کی نسل کی تربیت کررہی ہوتی ہے ، ان کو محبت دیں ، احترام دیں ، ان سے غیر ضروری بحث نہ کریں اور ان کی صلاحیتوں پر شک تو بالکل نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے وہ مرد بہت برے لگتے ہیں جو عورتوں کی صلاحیتوں پر شک کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری بیوی کے ساتھ کبھی بھی میرا کوئی لڑائی جھگڑا نہیں ہوا اس نے مجھے ہمیشہ احساس دلایا کہ میں ایک اچھا مرد ہوں ۔ خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ میں نے ایسی ایسی عورتیں بھی دیکھی ہیں جو تنہا زندگی کے کٹھن مراحل سے گزریں اور لوگوں کے لئے مثال بنیں۔ لہذا میں عورتوں کی بہت قدر کرتا ہوں۔

    سلمان خان نے اپنی بہن ارپیتا کو کیا گفٹ دیا جان کر رہ جائیں گے

    جگن کاظم بچپن میں کس اداکار سے بہت متاثر تھیں؟ اداکارہ نے بتا دیا

    عامر خان نے ہیماچل پردیش کے سیلاب متاثرین کو دیا 25لاکھ روپیہ

  • منال خان کے بے بی شاور کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    منال خان کے بے بی شاور کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    اداکارہ ایمن خان کی بہن منال خان جن کی شادی 2021 میں ہوئی تھی انکا حال ہی میں بے بی شاور ہوا ہے ، بے بی شاور کی تصاویر اور وڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ منال خان اور ان کی فیملی موجود ہے۔ منال خان کی والدہ نے انسٹاگرام پر اس حوالے سے ایک پوسٹ بھی لگائی جس میں انہوں نے لکھا کہ میری مانو اب خود ماں بننے جا رہی ہے میں بہت خوش ہوں خدا میری بیٹی کو بہت ساری خوشیاں دیں ۔منال خان کی جانب سے جیسے ہی ان کے بے بی شاور کی تصاویراور وڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو ان کے مداحوں نے ان کو مبارکباد کے میسجز کرنا شروع کر دئیے ۔

    ”ان کی پوسٹ پر مداحوں نے نیک خواہشات کااظہار کیا” اور پوری فیملی کو مبارکبا د دی۔ نہ صر ف منال خان کے مداحوں نے بلکہ ان کے شوبز انڈسٹری سے جڑے دوستوں نے بھی اداکارہ کو نیک خواہشات کے پیغامات لکھے۔ اور کہا کہ بہت خوشی ہے دعا ہے کہ خدا آپ کو نیک اور صالح اولاد سے نوازے۔ یاد رہے کہ منال خان نے احسن محسن اکرم کے ساتھ شادی کی ہے۔ دونوں نے محب کی شادی اور دونوں ہی ایک دوسرے کے ساتھ بہت خوش ہیں۔

    سلمان خان نے اپنی بہن ارپیتا کو کیا گفٹ دیا جان کر رہ جائیں گے

    جگن کاظم بچپن میں کس اداکار سے بہت متاثر تھیں؟ اداکارہ نے بتا دیا

    عامر خان نے ہیماچل پردیش کے سیلاب متاثرین کو دیا 25لاکھ روپیہ

  • سلمان خان نے اپنی بہن ارپیتا کو کیا گفٹ دیا جان کر رہ جائیں گے آپ حیران

    سلمان خان نے اپنی بہن ارپیتا کو کیا گفٹ دیا جان کر رہ جائیں گے آپ حیران

    سب جانتے ہیں کہ سلمان خان کے والدین نے ایک لڑکی کو گود لیااور اسکی پرورش کی ، جس لڑکی کو گود لیا اس کا نام ارپیتا ہے۔ ارپتیا ہندو ہیں اور وہ ایک مسلم گھرانے میں پلی بڑھی ہیں۔ انہوں نے جس لڑکے کے ساتھ شادی کی ہے وہ انہی کا بچپن کا دوست بھی ہے۔ ارپتیا کے شوہر کا نام ہے آیوش شرما جس کو فلموں میں بریک بھی سلمان خان نے دیا ہے۔ آیوش شرما نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیاجس میں انہوں نے اپنے گھر کا وزٹ کروایا ۔ انہوں نے ایک ایسی دیوار بھی دکھائی جس پر آیت الکرسی لٹکی ہوئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ”میں نے سلمان خان سے کہا ایک دن کہ میں اس دیوار پر ایک ایسی چیز لگانا چاہتاہوں جو میرے دل کو سکون دے ۔ تو سلمان خان نے مجھے آیت الکرسی جو کہ خوبصورت کیلی گرافی کا نمونہ ہے ہے تحفے میں دی”، یہ تحفہ میں نے دیوار پر آویزاں کر لیا۔ انہوں نے کہاکہ مجھے سلمان خان نے کہا کہ تمہارے گھر میں خیرو برکت کےلئے یہ چیز بہت ضروری ہے ، آیوشمان نے کہا کہ اس میں نہ صرف آیت الکرسی لکھی ہوئی ہے بلکہ قرآن پاکی اور نماز پڑھنے کی بھی چند آیا ت ہیں۔ یاد رہے کہ سلمان خان اپنی لے پالک بہن ارپیتا سے بہت محبت کرتے ہیں اور اس کا اظہار وہ مختلف موقعوں پر کرتے بھی رہتے ہیں۔

    عمران اشرف کی فلم نہیں دیکھوں گا فہد مصطفی نے آن ائیر کہہ دیا

    میں گھر میں جھاڑو لگاتا اور برتن دھوتا رہا ہوں عاصم اظہر کا انکشاف

    ظفری خان اہم وڈیو پیغام بولے اپنے نام کے جعلی اکاوئنٹس کی تفصیلات شئیر کیں

  • جگن کاظم بچپن میں کس اداکار سے بہت متاثر تھیں؟ اداکارہ نے بتا دیا

    جگن کاظم بچپن میں کس اداکار سے بہت متاثر تھیں؟ اداکارہ نے بتا دیا

    معروف اداکارہ جگن کاظم جنہوں نے ماڈلنگ بھی کی ، میزبانی بھی کی ، آئٹم سانگ بھی کیا، انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں بچپن میں امیتابھ بچن کی فلمیں بہت شوق سے دیکھا کرتی تھی ، انکی اداکاری ان کی فلمیں ان کی شخصیت میرے ر پر سوار رہتی تھی۔ مجھے کوئی بھی پوچھا کرتا تھا بچپن میں کہ تم بڑی ہو کر کیا بنو گی تو میں ان سے کہا کرتی تھی کہ میں بڑی ہو کر اداکارہ بنوں گی۔ جب کوئی پوچھتا تھا کہ تم کسی جیسی اداکارہ بنو گی تو میں کہا کرتی تھی کہ میں امتیابھ بچن بنوں گی.

    انہوں نے اسی انٹرویو میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ” ڈراموں میں تشدد کو فروغ دیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے حقیقی زندگی میں بھی ہم اسکو نارمل سمجھنے لگے ہیں،” ہاں اگر تشدد سے ہٹ کر پایر محبت والی کہانی دکھائی جائے تو اس پر نامناسب باتیں کی جاتی ہیں۔ میں نے اپنے شوہر کو بوسہ دیتے ہوئے ایک تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کر دی جس کے بعد مجھے سوشل میڈیا پر اتنی زیادہ گالیاں پڑیں کہ کیا بتاﺅں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ چیز ہمارے رویوں میں تشدد کا پتہ دیتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج کل کی نسل کو تو ماں باپ سے چپیڑیں پڑی ہی نہیں ہم نے کھائی ہیں ماں باپ کی چپیڑیںاور اسی طرح بڑے ہوئے ہیں۔

    عمران اشرف کی فلم نہیں دیکھوں گا فہد مصطفی نے آن ائیر کہہ دیا

    میں گھر میں جھاڑو لگاتا اور برتن دھوتا رہا ہوں عاصم اظہر کا انکشاف

    ظفری خان اہم وڈیو پیغام بولے اپنے نام کے جعلی اکاوئنٹس کی تفصیلات شئیر کیں

  • عامر خان نے ہیماچل پردیش کے سیلاب متاثرین کو دیا 25لاکھ روپیہ

    عامر خان نے ہیماچل پردیش کے سیلاب متاثرین کو دیا 25لاکھ روپیہ

    معروف اداکار عامر خان کے بارے میں سب جانتے ہیں کہ وہ ایک درد دل رکھنے والے انسان ہیں ، انہوں نے تب تب آگے بڑھ کر لوگوں کی مدد کی جب بھی ان کے ملک میں کو ئی قدرتی آفت آئی ہو۔ حال ہی میں ہماچل پردیش میں شدید بارشیں ہوئیں جس کی وجہ سے اس کے مختلف علاقے زیر ٓب آگئے ۔ عامر خان اس صورتحال پر کافی پریشان ہوئے انہوں نے سیلاب متاثرین کے حق میں نہ صرف آواز اٹھائی بلکہ ان کی مدد کے لئے پچیس لاکھ روپے کا چیک بھی دیا جس پر ہماچل پردیش کے چیف منسٹر ٹھاکر سکھویندر سنگھ سوکھو نے اداکار کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا کہ ان کی امداد سے متاثرین کی حالت بہتر ہوگی۔

    ”عامر خان اس سے پہلے بھی کئی بار قدرتی آفت کی لیپٹ میں آنے والوں کی مدد کے لئے کھڑے ہوئے ”اور ان کی جتنی ہو سکی مدد کی۔ یاد رہے کہ عامر خان کے علاوہ بھی بہت سارے بالی وڈایکٹرز ہماچل پردیش میں بارشوں سے متاثرین کے لئے کھڑے ہوئے ہیں اور ہر کوئی اپنے تائیں ان کی مدد میں مصرو ف ہے۔ دوسری طرف عامر خان نے فلم ’لاپتا لیڈیز‘ پروڈیوس کی ہے جس کا پریمیئر 8 ستمبر کو ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں ہوا ہے۔

    عمران اشرف کی فلم نہیں دیکھوں گا فہد مصطفی نے آن ائیر کہہ دیا

    میں گھر میں جھاڑو لگاتا اور برتن دھوتا رہا ہوں عاصم اظہر کا انکشاف

    ظفری خان اہم وڈیو پیغام بولے اپنے نام کے جعلی اکاوئنٹس کی تفصیلات شئیر کیں

  • عامر خان کے کتے کا نام کس نے شاہ رخ خان رکھا؟ اداکار کی وضاحت

    عامر خان کے کتے کا نام کس نے شاہ رخ خان رکھا؟ اداکار کی وضاحت

    بالی وڈ کے معروف اداکار عامر خان اور شاہ رخ خان کے درمیان کشمکش کو کون نہیں جانتا یہ کشمکش اس وقت شروع ہوئی جب عامر خان کی فلم ہم ہیں راہی پیار کے اور شاہ رخ خان کی فلم بازیگر ریلیز ہوئی، سارے ایوارڈز اس سال کے بازیگر کو مل گئے، لیکن عامر خان کی فلم کو کم ایوارڈز ملے جس پر عامر خان نے احتجاجا ایوارڈز میں جانا چھوڑ دیا ۔ عامر خان کے ایک انٹرویو کا کلپ سوشل میڈیا پر آج کل وائرل ہو رہا ہے جس میں ان سے پوچھا گیا کہ آپ نے اپنے ایک بلاگ میں لکھا کہ میں بیٹھا ہوا ہوں اور شاہ رخ میرے پاﺅں چاٹ رہا ہے۔

    اس پر عامر خان ہنس پڑے اور کہا کہ دراصل میں نے اور کرن نے ایک گھر خریدا تھا اس گھر میں جو جوڑا تھا اس نے طے کیا کہ وہ ہمارے ساتھ ہی رہیں گے ہم نے کہا کہ اوکے ٹھیک ہے۔ ”ان کے گھر ایک کتا تھا جس کا نام انہوں نے شاہ رخ رکھا ہوا تھا۔” ہمیں جب پتہ چلا تو کرن نے کہا کہ ہم تو اسکو شاہ رخ نہیں بلائیں گے، ہم نے اسکا نام بدل لیا اور کبھی اسکو شاہ رخ نہیں کہا۔ بس ایک دن بیٹھا ہوا تھا تو بلاگ لکھ دیاورنہ ایسی کوئی بات نہیں شاہ رخ ایک اچھا انسان ہے میرا دوست ہے۔ انہوں نے اسی انٹرویو میں کہا کہ میرے دلیپ کمار ، امیتابھ بچن آج بھی نمبر ون ہیں۔

    عمران اشرف کی فلم نہیں دیکھوں گا فہد مصطفی نے آن ائیر کہہ دیا

    میں گھر میں جھاڑو لگاتا اور برتن دھوتا رہا ہوں عاصم اظہر کا انکشاف

    ظفری خان اہم وڈیو پیغام بولے اپنے نام کے جعلی اکاوئنٹس کی تفصیلات شئیر کیں

  • سرمد کھوسٹ کیوں سمجھتے تھے ڈرامہ ہمسفر ہٹ نہیں ہو گا ؟

    سرمد کھوسٹ کیوں سمجھتے تھے ڈرامہ ہمسفر ہٹ نہیں ہو گا ؟

    ڈرامہ سیریل ہمسفر نے آن ائیر جاتے ہی بہت ساری وجوہات کی بناءپر کامیابی کے ریکارڈز قائم کر دئیے، دیکھتے ہی دیکھتے ڈرامہ ہر گھر میں ہر کسی کا فیورٹ بن گیا۔لیکن سرمد کھوسٹ جو کہ اس ڈرامے کے ڈائریکٹر ہیں انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ جب ہم یہ ڈرامہ شوٹ کررہے تھے تو ہمیں لگ رہا تھا کہ اس کی کہانی میں کوئی جان ہی نہیں ہے لہذا یہ نہیں چلے گا، ہم سب نے بے دلی سے اس ڈرامے کو شوٹ کیا ۔ میں اور ماہرہ خان اکثر سیٹ پر بیٹھ کر ہنسا کرتے تھے کہ پتہ نہیں ہم کیا شوٹ کررہے ہیں اور لوگ اسکو ریسپانس دیں گے بھی یا نہیں ۔ لیکن جب اس ڈرامے کو آن ائیر جانے کے بعد لوگوں کا ریسپانس ملنا شروع ہوا تو میں حیران ہوا اور ہم سب کے لئے حیرانی کی بات تھی ،

    ” کیونکہ ہم سمجھ رہے تھے کہ ڈرامے میں کچھ نہیں ہے لہذا اسکو شائقین رد کر دیں گے۔” سرمد نے یہ بھی کہا تھا کہ ہم کبھی بھی کسی بھی پراجیکٹ کے بارے میں یہ نہیں کہہ سکتے کہ وہ شائقین کو بہت پسند آئیگا یا نہیں ۔ شائقین کے مزاج کا بالکل نہیں پتہ چلتا کبھی کسی معمولی سی سٹوری ان کو کلک کرجاتی ہے اور کبھی وہ بہترین سٹوری کو رد کر دیتے ہیں۔ یاد رہے کہ ڈرامہ سیریل میرے ہمسفر کی ریلیز کو 12سال مکمل ہو چکے ہیں اور آج بھی یہ ڈرامہ شائقین یوٹیوب پر شوق سے دیکھتے ہیں۔

    عمران اشرف کی فلم نہیں دیکھوں گا فہد مصطفی نے آن ائیر کہہ دیا

    میں گھر میں جھاڑو لگاتا اور برتن دھوتا رہا ہوں عاصم اظہر کا انکشاف

    ظفری خان اہم وڈیو پیغام بولے اپنے نام کے جعلی اکاوئنٹس کی تفصیلات شئیر کیں

  • ماہرہ خان ڈرامہ سیریل ہمسفر کے 12کامیاب سال گزرنے پر خوش

    ماہرہ خان ڈرامہ سیریل ہمسفر کے 12کامیاب سال گزرنے پر خوش

    ڈرامہ سیریل ہمسفر ایک ایسا ڈرامہ ہے جس نے بہت سارے فنکاروں کی زندگی بدل کر رکھ دی، ڈرامے میں مرکزی کردار ماہرہ خان اور فواد خان نے ادا کئے تھے جبکہ سرمد کھوسٹ نے اسے ڈائریکٹ کیا تھا، عتیقہ اوڈھو نے فواد خان کی والدہ کا کردار ادا کیا تھااور نوین وقار نے ایک ایسی لڑکی کا کردار کیا تھا جو فواد خان کی دوست ہے اور اسکو پسند کرتی ہے۔ اس ڈرامے نے نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی دھوم مچا دی تھی۔ اسی ڈرامے کی وجہ سے ماہرہ خان اور فواد خان کو بالی وڈ میں کام کرنے کا موقع میسر آیا اور یہ دونوں دیکھتے ہی دیکھتے بالی وڈ کے افق پر بھی چھا گئے ۔

    ”سرمد سلطان کھوسٹ کے ڈائریکشن کے کیرئیر کو بھی بُوم ملا۔ ”اس ڈرامے کے او ایس ٹی کو کون بھول سکتا ہے، وہ ہمسفر تھا مگر اس سے ہمنوائی نہ تھی اس کو گانے والی قراة العین بلوچ کے سنگنگ کیرئیر کی بھی ڈگر بدل گئی تھی۔ ڈرامہ 2011میں آن ائیر گیا تھا ، اور آج اسکی ریلیز کو باراں سال ہو چکے ہیں اس موقع پر ماہرہ خان نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ڈرامہ سیریل ہمسفر کے 12کامیاب سال مکمل ہو چکے ہیں اور میں آپ سب کی شکر گزار ہوں، انہوں نے شکریہ ایک ٹویٹ کے زریعے ادا کیا۔

  • جاوید اختر نے کچھ کچھ ہوتا ہے ٹائٹل رد کر دیا تھا کرن جوہر

    جاوید اختر نے کچھ کچھ ہوتا ہے ٹائٹل رد کر دیا تھا کرن جوہر

    بالی وڈ کے فلمساز کرن جوہر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ میں جب فلم کچھ کچھ ہوتا ہے بنا رہا تھاتو جاوید اختر سے میں نے کہا کہ آپ اس فلم کے بول لکھ دیں شروع میں‌تو انہوں نے حامی بھر لی لیکن جب میں‌نے فلم کا نام ان کو بتایا تو انہوں نے کہا کہ مجھے یہ نام پسند نہیں ہے ، میں نے ان کو کنونس کرنے کی کوشش کی لیکن وہ نہ ہوئے اور انہوں نے کہا کہ مجھے لگتاہے کہ میں آپ کی فلم کے گانوں کے بول نہیں‌لکھ سکوں گا، یوں وہ اس فلم سے الگ ہو گئے ، میں نے ان سے کہا کہ ٹھیک ہے ہم کسی اور فلم اور پراجیکٹ میں‌ایک ساتھ کام کر لیں گے. لیکن جب کچھ کچھ ہوتا ہے سپر ہٹ ہو گئی تو مجھے جاوید اختر کی کال آئی اور انہوں نے مجھے کہا کہ تم بالکل ٹھیک تھے میں اور میرا فیصلہ غلط ثابت ہوا.

    انہوں نے کہا کہ ”جو کردار کچھ کچھ ہوتا ہے میں‌ سلمان خان نے ادا کیا اس کے لئے مجھے پہلے سیف علی خان اور چندر چور سنگھ منع کر چکے تھے” میں شدید پریشان تھا،میں ایک پارٹی میں گیا وہاں مجھے سلمان خان ملا اس نے مجھ سے کچھ بھی پوچھے بغیر کہہ دیا کہ تم جس بات سے پریشان ہو مجھے وہ معلوم ہے لہذا میں تمہیں ایک خوشخبری دینا چاہتا ہوں وہ یہ کہ میں آپ کی فلم میں‌کام کروں گا، یوں سلمان خان نے مجھے ڈپریشن سے نکالا.

    عمران اشرف کی فلم نہیں دیکھوں گا فہد مصطفی نے آن ائیر کہہ دیا

    میں گھر میں جھاڑو لگاتا اور برتن دھوتا رہا ہوں عاصم اظہر کا انکشاف

    ظفری خان اہم وڈیو پیغام بولے اپنے نام کے جعلی اکاوئنٹس کی تفصیلات شئیر کیں

  • آغا مصطفی نے خود کشی کرنے کا کیوں سوچا ؟

    آغا مصطفی نے خود کشی کرنے کا کیوں سوچا ؟

    اداکار آغا مصطفی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھے اگر ڈرامہ سیریل تیرے بن نہ ملتا تو میں‌خود کشی کرنے کا سوچ رہا تھا، میں مسلسل دو سال سے کام ڈھونڈ رہا تھا لیکن مجھےکام نہیں مل رہا تھا، میں‌نمازیں پڑھتا تھا رو رو کر دعائیں کرتا تھاکہ مجھے کام مل جائے. انہوں نے کہاکہ میں ڈرامہ سیریل سنگ مرمر سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا ، اس کے بعد مجھے کام ہی نہیں ملا. میں کام کے حصول کرنے کے چکر میں پرڈیوسرز کے آفس میں‌جا کر بیٹھا رہتا وہ مجھے چھ چھ گھنٹے انتظار کرواتے اس کے بعد وہ مجھے کچھ تسلی بخش جواب نہ دیتے اور ویسے ہی روانہ کر دیتے .

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ ”تیرے بن کے بعد مجھے دو تین پراجیکٹس آفر ہوئے ہیں” تو مجھے کچھ تسلی ہوئی ہے. میرا اس بات پر ایمان ہے کہ جو میرے نصیب میں ہے وہ مجھ سے کوئی نہیں چھین سکتا، میرے ساتھ جتنے بھی اداکار آئے وہ شوبز کی ہر پارٹی اور تقریب یا لابی میں شرکت کرتے تھے لیکن میں ان تقاریب میں جانا پسند نہیں کرتا تھا جس کی وجہ سے لوگ مجھے بے وقوف کہتے تھے۔میں آج بھی پارٹیز میں نہیں جاتا بس مجھے لگتا ہے کہ ایسے ہی کام ملنا ہے تو مل جائے.

    عمران اشرف کی فلم نہیں دیکھوں گا فہد مصطفی نے آن ائیر کہہ دیا

    میں گھر میں جھاڑو لگاتا اور برتن دھوتا رہا ہوں عاصم اظہر کا انکشاف

    ظفری خان اہم وڈیو پیغام بولے اپنے نام کے جعلی اکاوئنٹس کی تفصیلات شئیر کیں