Baaghi TV

Tag: salman khan

  • ہاں میں‌نے افئیر بھی چلائے اور دھوکے بھی دئیے اکشے کمار کا اعتراف

    ہاں میں‌نے افئیر بھی چلائے اور دھوکے بھی دئیے اکشے کمار کا اعتراف

    بالی وڈ کے کھلاڑی کہلائے جانے والے اکشے کمار کا سوشل میڈیا پر ایک وڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں‌وہ رجت شرما کے ساتھ ان کے پروگرام آپ کی عدالت میں بیٹھے انٹرویو دے رہے ہیں، اس میں انہوں‌نے اعتراف کیا ہےکہ ہاں میں نے افئیر چلائے ، میرا روینہ ، اور شلپا شیٹی کے ساتھ ایک لمبا عرصہ تک افئیر چلا. جب ان سے سوال ہوا کہ شلپا شیٹی نے الزام عائد کیا کہ آپ نے ان کو بیچ راہ چھوڑا تو اس پر اکشے نے کہا کہ ہاں ٹھیک کہہ رہی ہے لیکن اس بارے میں‌انہی سے مزید پوچھیے میں کچھ نہیں بتائوں گا. انہوں نے کہا کہ میرا جس سے بھی تعلق رہا ہے یا نہیں بھی ہے میں‌کسی کے بارے میں‌کوئی بات نہیں کرتا ، میں نے کبھی کسی کے ساتھ نہ جھگڑا کیا ہے نہ ہی کسی کے بارے میں‌کوئی بات کی ہے.

    میری عادت ہی نہیں ہے، انہوں نے یہ بھی کلئیر کیا کہ” سنگھ از کنگ جو اپنی فلم کا نام رکھا وہ شاہ رخ خان کو چھیڑنے کے لئے نہیں تھا”. اکشے کمار نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں جو کہ جو انسان انڈسٹری پر راج کرے وہ بھی کئی برسوں تک وہی کنگ ہوتا ہے اور امیتابھ بچن اس وقت کنگ ہیں.

    مشی خان برس پڑیں ڈرامہ لکھنے اور بنانے والوں پر

    غنا علی نے سسرال سے علیحدگی اخیتار کیوں کی؟‌اداکارہ بول پڑی

    جمال شاہ نے فریال گوہر کے ساتھ طلاق کی وجہ بتا دی

  • ماڈل روبینہ خان نے میک اپ آرٹسٹ سے معافی مانگ لی

    ماڈل روبینہ خان نے میک اپ آرٹسٹ سے معافی مانگ لی

    معروف فیشن ماڈل روبینہ خان نے بالآخر اس میک اپ آرٹسٹ‌ سے معافی مانگ لی جس کو ان کے شوہر نے معمولی سی بات پر تشدد کا نشانہ بنایا تھا، ماڈل نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں‌ایک نوٹ لکھا اور اس میں‌انہوں نے شوٹنگ کے دوران آنے والے واقعہ پر شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے معافی مانگی اس کے ساتھ ہی انہوں نے اس میک اپ آرٹسٹ کے ساتھ اپنی تصویر بھی شئیر کی جس کو ان کے شوہر نے مارا پیٹا تھا. روبینہ خان نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ اب سب کچھ ٹھیک ہو گیا ہے اور میں بریان اور سیلون میں کسی کے بھی جذبات مجروح ہونے پر معذرت چاہتی ہوں، جو ہوا ایسا ہونا نہیں چاہیے تھا.

    روبینہ خان کا اپنی پوسٹ میں مزید کہنا ہے کہ ”میں گزشتہ دنوں پیش آنے والے واقعے کے بعد اس میں بدلاؤ لانے اور ضروری کاموں کے کرنے کی پوری طرح سے ذمہ داری لیتی ہوں۔”روبینہ خان نے تو معافی مانگ لی ہے لیکن ان کے شوہر کی طرف سے ابھی تک معافی نہیں مانگی گئی ، روبینہ خان کے شوہر نے میک اپ آرٹسٹ کو اپنے گارڈز کے زریعے نہ صرف مارا پیٹا تھا بلکہ اسے گھسیٹتے ہوئے بھی لیکر گئے تھے. اس کے بعد فیشن انڈسٹری نے شدید احتجاج بھی کیا تھا تاہم روبینہ خان نے اب معافی مانگ لی ہے اور کہا ہے کہ وہ اپنے کئے پر بہت شرمندہ ہیں.

    مشی خان برس پڑیں ڈرامہ لکھنے اور بنانے والوں پر

    غنا علی نے سسرال سے علیحدگی اخیتار کیوں کی؟‌اداکارہ بول پڑی

    جمال شاہ نے فریال گوہر کے ساتھ طلاق کی وجہ بتا دی

  • بہت لڑائی جھگڑا کرتی تھی اقراء عزیز

    بہت لڑائی جھگڑا کرتی تھی اقراء عزیز

    معروف اداکارہ اقراء عزیز نے حال ہی میں عمران اشرف کے شو میں شرکت کی اس میں‌انہوں نے کہا ہے کہ میری سہیلیوں میں ، میں لڑاکا مشہور تھی میں بہت لڑائیاں کرتی تھی ، لیکن ہاتھا پائی کبھی بھی نہیں کی. انہوں نے کہا کہ لیکن میں‌زبان کے وار کبھی بھی خالی نہیں جانے دیتی. انہوں نے کہا کہ میں نھے سوچ رکھا تھا کہ انڈسٹری میں شادی نہیں کرنی لیکن جب یاسر حسین کے ساتھ ملاقات ہوئی تو میرے خیالات تبدیل ہو گئے اور میں نے انڈسٹری میں ہی شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا. انہوں نے کہا کہ یاسر نے چونکہ تھیٹر بھی کر رکھا ہے تو ان کو اداکاری کی بہت زیادہ سمجھ بوجھ ہے لہذامیں ان سے اداکاری کے حوالے سے بھی ٹپس لیتی رہتی ہوں.

    انہوں نے کہا کہ یاسر حسین بہت زیادہ حاضر دماغ ہیں لہذا اس چیزکا مجھے بہت فائدہ ہوتا ہے . انہوں نے کہا کہ میرا بیٹا میری زندگی سب سے زیادہ حسین حصہ ہے. جب سے یہ میری زندگی میں آیا ہے میرا برداشت کا لیول بڑھ گیا ہے ، اب میں کسی کی بھی بات کو آرام سے سن لیتی ہوں. انہوں نے کہا کہ رانجھا رانجھا کردی” میرے دل کے قریب ڈرامہ ہے اس میں‌اپنی اداکاری سے لطف اندوز ہوئی تھی. ”

    مشی خان برس پڑیں ڈرامہ لکھنے اور بنانے والوں پر

    غنا علی نے سسرال سے علیحدگی اخیتار کیوں کی؟‌اداکارہ بول پڑی

    جمال شاہ نے فریال گوہر کے ساتھ طلاق کی وجہ بتا دی

  • شاہ رخ خان سے تین بار ملاقات کی  میرا

    شاہ رخ خان سے تین بار ملاقات کی میرا

    پاکستان کی ڈرامہ کوئین میرا نے حال ہی میں مومن ثاقب کے شو میں شرکت کی ہے اس میں‌انہوں نے بتایا کہ کس طرح سے ان کی شاہ رخ خان کے ساتھ ملاقاتیں ہوئیں. انہوں نے کہا کہ میری شاہ رخ خان کے ساتھ پہلی ملاقات ابھیشک بچن کی سالگرہ کے موقع پر ہوئی. دوسری ملاقات دلیپ کمار کے گھر کھانے کی دعوت پر ہوئی اور تیسری ملاقات دبئی میں. انہوں نے کہا کہ کنگ خان ایک بہترین آدمی ہیں بلکہ شاندار آدمی ہیں. ان سے جب جب ملاقات ہوئی ایک الگ اور خوشگوار تجربہ رہا ہے، شاہ رخ خان واقعتا ایک بڑے سٹار ہیں.

    انہوں نے ایک واقعہ یاد کرتے ہوئے کہا کہ میں بھارت سونامی متاثرین کے لئے فنڈز اکٹھے کرنے کے لئے گئی ، ”سنجے دت نے مجھے فون کرکے کہا کہ میں بھی آپ کے شوز کا حصہ بننا چاہتا ہوں” اس کے علاوہ دلیپ کمار نے خود مجھے کال کرکے اپنے گھر کھانے پر بلایا اور مجھے دیکھ کر نہایت خوشی کا اظہار کیا. انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ اپنے کام پر توجہ دی ہے میں نے کنٹرورسیز میں پڑتی نہیں لیکن پتہ نہیں کیوں کنٹرورسیز میرا پیچھا کرتی رہتی ہیں. یاد رہے کہ میرا نے بھارت میں‌مہیش بھٹ کی فلم نظر میں کام کیا تھا .

    مشی خان برس پڑیں ڈرامہ لکھنے اور بنانے والوں پر

    غنا علی نے سسرال سے علیحدگی اخیتار کیوں کی؟‌اداکارہ بول پڑی

    جمال شاہ نے فریال گوہر کے ساتھ طلاق کی وجہ بتا دی

  • پہلی شادی میں‌طلاق ہوئی تو 5 سال صدمے میں‌ رہی منشا پاشا

    پہلی شادی میں‌طلاق ہوئی تو 5 سال صدمے میں‌ رہی منشا پاشا

    معروف اداکارہ منشا پاشا جنہوں نے دوسری شادی معروف وکیل اور سماجی کارکن جبران ناصر کے ساتھ کی ہے . انہوں نے پہلی بار کسی ٹی وی انٹرویو میں کھل کر باتیں کی ہیں اپنی پہلی شادی اور طلاق کے حوالے سے. انہوں نے کہا کہ میری پہلی شادی کا ٹوٹنا میرے لئے کسی صدمے سے کم نہیں تھا. اس صدمے سے نکلنے کےلئے مجھے پانچ سال کا عرصہ لگا. انہوں نے کہا کہ طلاق کا فیصلہ انتہائی مشکل فیصلہ ہوتا ہے، اور سوسائٹی میں طلاق کی بڑھتی ہوئی شرح دیکھ کر شادی کرنے سے ہی گریزاں نظر آتے ہیں ، ان کا ماننا ہے کہ اگر شادی کے بعد طلاق ہی ہونی ہے تو پھر شادی کیوں کی جائے،

    انہوں نے مزید کہا کہ ”شادی کے بعد انسان پوری کوشش کرتا ہے کہ وہ اپنے رشتے کو بچا لے لیکن اگر ایسا نہیں ہوتا تو پھر اسکا مطلب یہ نہیں‌ہے کہ آپ اپنی زندگی کو آگے بڑھنے سے روکیں”. جب اچھا جیون ساتھی ملے شادی کر لینی چاہیے. یاد رہے کہ منشاپاشا نے اپنے دیرینہ ساتھی جبران ناصر کے ساتھ شادی کی اور وہ ہنسی خوشی زندگی بسر کررہی ہیں. منشاایک جانی مانی اداکارہ ہیں انہوں نے ڈراموں کے ساتھ فلموں میں بھی کام کیا ہے.

    مشی خان برس پڑیں ڈرامہ لکھنے اور بنانے والوں پر

    غنا علی نے سسرال سے علیحدگی اخیتار کیوں کی؟‌اداکارہ بول پڑی

    جمال شاہ نے فریال گوہر کے ساتھ طلاق کی وجہ بتا دی

  • غنا علی نے سسرال سے علیحدگی اخیتار کیوں کی؟‌اداکارہ بول پڑی

    غنا علی نے سسرال سے علیحدگی اخیتار کیوں کی؟‌اداکارہ بول پڑی

    معروف اداکارہ غنا علی جنہوں نے عمیر نامی بزنس مین سے شادی کی، عمیر پہلے سے شادی شدہ تھے اور ایک بیٹے کے باپ تھے، غنا علی عمیر کی محبت میں‌گرفتار ہو گئیں اور شادی کر لی لیکن اس شادی کو سسرال والوں نے بالکل پسند نہیں کیا. غنا علی کہتی ہیں کہ میں‌نے بہت کوشش کی کہ میں اپنے سسرال میں‌ایڈجیسٹ کر جائوں لیکن ایسا نہیں ہو سکا، کیونکہ میرے سسرال والے اس شادی کو توڑنا چاہتے تھے ، ان کا رویہ میرے ساتھ بہت ہی منفی تھا. لیکن میں‌نے برداشت صرف اس لیے کیا کیونکہ میں‌نہیں چاہتی تھی کہ میرا گھر خراب ہو، میں‌سمجھتی ہوں کہ ایک بار شادی ہو جائے تو پھر اسکو چلانے اور بچانے کےلئے ہر حد تک جانا چاہیے.

    انہوں نے کہا کہ ”میرے شوہر عمیر نے میرا بہت ساتھ دیا اگر وہ میرا ساتھ نہ دیتے تو میں‌ٹوٹ جاتی،” میرے سسرال والوں کا منفی رویہ دیکھ کر میرے شوہر نے اور میں نے خاموشی اختیار کئے رکھی ، اور مناسب وقت دیکھ کر ہم الگ ہو گئے ، یہی وجہ ہے کہ آج ہم دونوں‌ایک دوسرے کے ساتھ بہت خوش ہیں ہم ایک دوسرے پر بہت زیادہ اعتماد بھی کرتے ہیں.

    کیرئیر کے ابتداء میں نامناسب مطالبات ماننے سے انکار کر دیا اعجاز اسلم

    شاہ رخ خان اپنی بیٹی سہانا کے ساتھ فلم میں نظر آئیں گے

    ندا یاسر نے دو سال پہلے ہی کہہ دیا سیبنا بڑی ہیروئین بنیں گی

  • جمال شاہ نے فریال گوہر کے ساتھ طلاق کی وجہ بتا دی

    جمال شاہ نے فریال گوہر کے ساتھ طلاق کی وجہ بتا دی

    فن و ثقافت سے حد درجہ لگائو رکھنے والے نگران وفاقی وزیر جمال شاہ نے اداکارہ فریال گوہر کے ساتھ شادی کی تھی ان دونوں‌کی شادی چند برس ہی چل سکی تھی ، اس کےبعد ان دونوں طلاق کی صورت میں ایک دوسرے سے راہیں جدا کر لی تھیں. جمال شاہ اور فریال گوہر نے طلاق کے بعد آج تک ایک دوسرے پر کسی قسم کے الزامات نہیں لگائے اور نہ ہی اپنی طلاق کی وجہ پر بات کی ہے. لیکن کئی سال کے بعد جمال شاہ نے فریال گوہر کے ساتھ اپنی طلاق پر بات کرتے ہوئے ایک ٹی وی شو میں‌کہا ہے کہ ہم دونوں کے درمیان طلاق کی ایک ہی وجہ مجھے سمجھ آتی ہے اور وہ ہے حقیقت پسندی اور افسانوی خیالات کا فرق تھا.

    انہوں نے کہا کہ حالانکہ ”ہمارے درمیان اچھی زہنی ہم آہنگی تھی ہم دونوں ایک دوسرے کو بہت اچھی طرح سمجھتے تھے. ”جمال شاہ کا کہنا تھا کہ فریال گوہر زیادہ حقیقت پسند تھیں جب کہ وہ سست اور غیر عملی شخص تھے، جس وجہ سے ان کی بات نہیں چل سکی۔اداکار نے مثال دی کہ اگر گھر میں کوئی بلب خراب ہوجاتا تھا تو انہیں اس کی کوئی فکر نہیں ہوتی تھی اور نہ ہی اس کا فکر ہوتا تھا، لیکن فریال گوہر ایسی نہیں تھیں اور انہیں ایسی چیزیں پسند نہیں تھیں۔یوں جمال شاہ نے پہلی بار فریال گوہر کے ساتھ طلاق پر بات کی .

    کیرئیر کے ابتداء میں نامناسب مطالبات ماننے سے انکار کر دیا اعجاز اسلم

    شاہ رخ خان اپنی بیٹی سہانا کے ساتھ فلم میں نظر آئیں گے

    ندا یاسر نے دو سال پہلے ہی کہہ دیا سیبنا بڑی ہیروئین بنیں گی

  • پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں پر فنکاروں کا رد عمل

    پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں پر فنکاروں کا رد عمل

    ملک میں اس وقت پیٹرول کی قیمتیں آسمان سے باتیں سے باتیں کررہی ہیں. ہر کوئی جہاں‌ پریشان ہے وہیں فنکار بھی پریشانی کے عالم میں بیٹھے ہوئے ہیں. پیٹرول کی حالیہ بڑھتی قیمتوں‌ پر فنکاروں نے اپنے اپنے انداز میں کچھ یوں رد عمل دیا ہے. اداکارہ مشی خان نے کہا کہ لوگ ویسے ہی پریشان ہیں۔ زندگی اتنی مشکل ہوچکی ہے، اب پتا نہیں عوام کا کیا بنے گا، معاشی حالات کی وجہ سے جرائم بڑھ چکے ہیں، لوگوں کو کھانے اور زندگی گزارنے کے لالے پڑگئے ہیں۔احمد علی بٹ نے کہا کہ کیا اب کوئی بولے گا یا نہیں بولے گا ، ہر طرف خاموشی کیوں چھائی ہوئی ہے. معروف اداکار و کامیڈین سہیل احمد نے ٹویٹ میں کہا کہ حکمرانوں اللہ کا واسطہ ہے غریب کا خون مت نچوڑو، پیٹرول غریب بھی استعمال کرتا ہے۔

    جن کے پاس کروڑوں روپے ہیں وہ بھی کہہ رہے ہیں کہ آئی ایم ایف کو راضی کرو۔”اداکارہ رابعہ کلثوم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا: ہمارا پیٹرول چاند پر جارہا ہے۔”منیب بٹ نے کہا کہ یہ ہے ہمارے ملک کا سسٹم جہاں کسی چیز کا کچھ پتہ نہیں ہے. لوگ جیئیں‌یا مریں سیاستدانوں کو اس چیز کی پرواہ ہے ہی نہیں.

    کیرئیر کے ابتداء میں نامناسب مطالبات ماننے سے انکار کر دیا اعجاز اسلم

    شاہ رخ خان اپنی بیٹی سہانا کے ساتھ فلم میں نظر آئیں گے

    ندا یاسر نے دو سال پہلے ہی کہہ دیا سیبنا بڑی ہیروئین بنیں گی

  • سینئر اداکارہ ممتاز بیگم کے اعزاز میں فلمسٹار شاہد کے گھر تقریب

    سینئر اداکارہ ممتاز بیگم کے اعزاز میں فلمسٹار شاہد کے گھر تقریب

    سینئر اداکارہ ممتاز کے اعزاز میں ماضی کے خوبصورت اداکار شاہد حمید کے گھر ایک پارٹی کا اہتمام کیا گیا، پارٹی میں ممتاز بیگم ، سنگیتا بیگم ، فلمسٹارا میرا و دیگر نے شرکت کی اس موقع پر خوبصورت گانوں کی ایک محفل سجائی گئی ، اور ممتاز بیگم کو خوبصوت گانے سنوائے گئے، اس پارٹی کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں، ممتاز بیگم کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کافی برسوں کے بعد شاہد حمید کے ساتھ ملاقات ہوئی ہے اور بہت اچھا لگ رہا ہے ان کے گھر آ کر، انہوں نے کہا کہ سنگیتا بیگم اور میرا نے جس طرح‌ سے عزت افزائی کی ہے اور لاہوریوں نے ویلکم کیا ہے میں اس کے لئے سب کی شکر گزار ہوں.

    ”شاہد حمید نے کہا کہ ممتاز ایک بہترین اداکارہ تھیں” اور میں نے ان کے ساتھ کام کیا ہے، ان کی فنکارانہ صلاحیتوں کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے. سنگتیا بیگم نے کہا کہ ہم نے ایک ساتھ کام کیا ہے، ممتاز بیگم کے آنے سے ماضی کی یادیں ایکبار پھر دل اور زہن کو معطر کر گئی ہیں. انہوں نے کہا کہ شاہد کے ساتھ بھی میں نے بہت کام کیا ہے آج یوں سب کا مل بیٹھنا بہت اچھا لگ رہا ہے.

    کیرئیر کے ابتداء میں نامناسب مطالبات ماننے سے انکار کر دیا اعجاز اسلم

    شاہ رخ خان اپنی بیٹی سہانا کے ساتھ فلم میں نظر آئیں گے

    ندا یاسر نے دو سال پہلے ہی کہہ دیا سیبنا بڑی ہیروئین بنیں گی

  • ریما کا لوگوں کے لئے اہم پیغام

    ریما کا لوگوں کے لئے اہم پیغام

    پاکستان فلم انڈسٹری پر راج کرنے والی ریما خان جو امریکہ میں‌رہتی ہیں وہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں اکثر اپنی وڈیوز شئیر کرتی ہیں اور اپنے مداحوں کو بتاتی رہتی ہیں کہ وہ کہاں ہیں اور کیا کررہی ہیں . حال ہی میں‌ریما نے ایک وڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی ہے جس میں‌وہ نہایت ہی خوبصورت لگ رہی ہیں. اس وڈیو میں وہ کہہ رہی ہیں کہ لباس قیمتی ہو یا سستا کردار کو نہیں‌چھپا سکتا، اپنے کردار کو اچھا کرو ہر لباس میں‌ اچھے لگو گے.انہوں نے یہ پیغام مسکراتے ہوئے دیا. ان کے اس پیغام کو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے. ریما خان نے جیسے ہی یہ وڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی ان کے مداحوں نے بڑی تعداد میں‌کمنٹس کرنے شروع کر دئیے.

    ”کچھ صارفین نے لکھا کہ ریما خان نے بہت ہی سچی اور کھری بات کی ہے.” کچھ نے لکھا کہ ریما نے حقیقت کے قریب بات کہی ہے. یوں ریما خان کے اس پیغام کو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے. یاد رہے کہ ریما خان کی جب سے ڈاکٹر طارق شہاب کے ساتھ شادی ہوئی ہے وہ امریکہ میں‌مقیم ہیںان کا ایک بیٹا بھی ہے جو کہ قرآن مجید حفظ کر رہا ہے. ریما کام کے سلسلے میں پاکستان آتی جاتی رہتی ہیں،

    کیرئیر کے ابتداء میں نامناسب مطالبات ماننے سے انکار کر دیا اعجاز اسلم

    شاہ رخ خان اپنی بیٹی سہانا کے ساتھ فلم میں نظر آئیں گے

    ندا یاسر نے دو سال پہلے ہی کہہ دیا سیبنا بڑی ہیروئین بنیں گی