Baaghi TV

Tag: salman khan

  • اللہ سے جڑو ، ماہرہ خان کو نور بخاری کا مشورہ

    اللہ سے جڑو ، ماہرہ خان کو نور بخاری کا مشورہ

    معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنے ڈپریشن اور زہنی دبائو کے حوالے سے بات کی اور بتایا کہ وہ اس حوالے سے دوائیاں بھی لے رہی ہیں. انہوں نے بتایا کہ ان کی یہ بیماری وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتی جا رہی ہے، ماہرہ خان کا یہ انٹرویو شاید نور بخاری نے بھی سنا ہے اور انہوں نے ماہرہ خان کو مشورہ دیا ہے کہ آپ ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے اپنا راستہ تبدیل کرتے ہوئے اللہ سے رجوع کریں۔
    نور بخاری نے مزید کہا کہ جب آپ ذہنی طور پر پریشان ہوں اور بے چینی کا شکار ہوں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کی روح کو اللہ تعالیٰ سے جڑنے کی ضرورت ہے۔

    ”یہی وقت ہے اس پکار کو سننے اور اپنا راستہ بدلنے کا”۔ اللہ آپ کی تکلیف کم کرے۔یاد رہے کہ ماہرہ خان نے اپنے ایک انٹرویو میں ڈپریشن اور ذہنی دباؤ کا شکار رہنے سے متعلق بات کی تھی۔نور بخاری نے ماہرہ خان کوجو نصیحت کی ہے اس کو جہاں سوشل میڈیا پر بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے. جبکہ کچھ لوگ تنقید بھی کررہے ہیں‌ان کا کہنا ہے کہ نور کا مشورہ اچھا ضرور ہو سکتا ہے لیکن وہ کیسے یہ کسی کے بارے میں‌کہہ سکتی ہیں کہ اسکا اللہ کے ساتھ کنکشن نہیں ہے. جس نور بخاری کو اپنے بیان کی دوبارہ وضاحت کرنا پڑی ہے.

    پہلے وقت میں‌برکت تھی آج نہیں ہے صبا فیصل پرانا وقت یاد کرنے لگیں

    تھیٹر پروڈیوسرز آرٹسٹ ویلفئیر ایسوسی ایشن کے الیکشنز ، عہدیدار منتخب

    مجھے کسی نے کہا عمر ہو گئی ہے کام چھوڑ دو نیرو باجوہ

  • شگفتہ اعجاز نے چوتھی بار بوٹاکس کروا لیا ، بولیں جھریاں‌ختم ہو گئی ہیں

    شگفتہ اعجاز نے چوتھی بار بوٹاکس کروا لیا ، بولیں جھریاں‌ختم ہو گئی ہیں

    آج کل ہر دوسری خاتون چاہتی ہے کہ اس کے چہرے کی جھریاں ختم ہو جائیں اس کے لئے وہ کئی طرح کے ٹریٹمنٹس بھی لیتی نظر آتی ہیں، بات کی جائے آرٹسٹوں کی تو ہر دوسری آرٹسٹ خوبصورت نظر آنے کے لئے مہنگے سے مہنگا سکن ٹریٹمنٹ لینے کے ساتھ بوٹاکس بھی کرواتی ہیں، تاہم کچھ آرٹسٹس مان لیتی ہیں‌کہ وہ ایسا کرتی ہیں اور کچھ نہیں مانتی کہ وہ ایسا کرتی ہیں. لیکن شگفتہ اعجاز ایسی اداکارہ ہیں جنہوں نے سب کو کھل کر بتا دیا ہے کہ انہوں نے چوتھی بار بوٹاکس کروایا ہے. انہوں نے حال ہی میں چوتھی بار بوٹاکس کروایا ہے ، ٹریٹمنٹ کروانے سے قبل انہوں نے ایک وڈیو بنائی اور بتایا کہ میں‌یہ عمل کروانے جا رہی ہوں.

    ”بعد ازاں بوٹاکس کرواتے ہوئے اور بوٹاکس کے بعد کے مناظر بھی شگفتہ اعجاز نے اپنے وی لاگ میں مداحوں کے ساتھ شیئر کیے ہیں”۔اداکارہ شگفتہ اعجاز کا بتانا ہے کہ انہوں نے یہ چوتھی بار بوٹاکس کروایا ہے جس سے اُن کے ماتھے، آنکھوں گرد کی جُھریاں ختم ہو گئی ہیں.انہوں نے کہا کہ میں اگر کوئی ٹریٹمنت لیتی ہوں تو بتانے میں‌کیا ہرج ہے ، کیونکہ عمر کا زیادہ ہونا ایک حقیقت ہے اس سے آنکھیں نہیں چرائی جا سکتیں .

    پہلے وقت میں‌برکت تھی آج نہیں ہے صبا فیصل پرانا وقت یاد کرنے لگیں

    تھیٹر پروڈیوسرز آرٹسٹ ویلفئیر ایسوسی ایشن کے الیکشنز ، عہدیدار منتخب

    مجھے کسی نے کہا عمر ہو گئی ہے کام چھوڑ دو نیرو باجوہ

  • مریم انصاری پریشان ، بولیں پہلی بار پتہ چلا ہے کہ حاملہ ہونا بے حیائی ہے

    مریم انصاری پریشان ، بولیں پہلی بار پتہ چلا ہے کہ حاملہ ہونا بے حیائی ہے

    معروف اداکارہ مریم انصاری جنہوں نے معروف کرکٹر معین خان کے بیٹے اویس خان سے کورونا کے دوران سادگی سے نکاح کیا تھا، مریم انصاری جب حاملہ ہوئیں تو انہوں نے ایک شوٹ کروایا اور اس شوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کیں. انہوں نے جب یہ تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کیں تو انہیں آڑھے ہاتھوں لیا گیا. مریم انصاری ہیں افسردہ ان کا کہنا ہےکہ کچھ لوگوں نے جس طرح‌سے مجھ پر تنقید کی ہے میں بہت حیران ہوں اور افسردہ ہوں، مجھے تو سمجھ نہیں آ رہی کہ لوگوں‌کو اعتراض کس بات کا ہے؟ پہلی بار سنا ہے کہ حاملہ ہونے پر بھی گالیاں پڑتی ہیں.

    آپ سب بھی ایسے ہی پیدا ہوئے تھے، بھئی اگر کوئی اس حالت میں‌ہو تو اس کو دعائیں دیتے ہیں اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں لیکن ”مجھے نہیں‌پتہ تھا کہ لوگوں نے دلوں میں اتنی نفرت بھری ہوئی ہے” کہ وہ کسی کی خوشی میں‌خوش نہیں ہوتے.بھئی میرا انسٹاگرام اکائونٹ ، میری مرضی میں‌اس پہ جو مرضی پوسٹ کروں آپ کو اعتراض ہے تو مت کیجیے مجھے فالو. آپ اپنے گھر خوش میں‌اپنے گھر خوش.

    پہلے وقت میں‌برکت تھی آج نہیں ہے صبا فیصل پرانا وقت یاد کرنے لگیں

    تھیٹر پروڈیوسرز آرٹسٹ ویلفئیر ایسوسی ایشن کے الیکشنز ، عہدیدار منتخب

    مجھے کسی نے کہا عمر ہو گئی ہے کام چھوڑ دو نیرو باجوہ

  • تھیٹر پروڈیوسرز آرٹسٹ ویلفئیر ایسوسی ایشن کے الیکشنز ، عہدیدار منتخب

    تھیٹر پروڈیوسرز آرٹسٹ ویلفئیر ایسوسی ایشن کے الیکشنز ، عہدیدار منتخب

    ناز تھیٹر کے حکیم داؤد تھیٹر پروڈیوسرز آرٹسٹ ویلفئیر ایسوسی ایشن کے چیئرمین جبکہ محفل تھیٹر لاہور کے سید محمد یوسف صدر منتخب ہو گئے ہیں جبکہ ملک طاہر کو وائس چیئرمین چنا گیاہے۔تفصیلات کے مطابق ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی کا اجلاس راوی تھیٹر شیخو پورہ کے چیئرمین ملک طارق محمود کی رہائشگاہ پر ہوا جہاں تھیٹر انڈسٹری کی بہتری کے لئے مختلف فیصلوں کے ساتھ ساتھ تھیٹر پروڈیوسرز آرٹسٹ ویلفئیر ایسوسی ایشن کی تنظیم سازی کا آغاز کیا گیا۔ اجلاس میں تمام فیصلے اتفاق رائے سے کئے گئے۔ اجلاس میں لاہور ڈویژن کی تنظیم کا اعلان کیا گیا حکیم داؤد کو چیئرمین سید یوسف کو اتفاق رائے سے صدر منتخب کیا گیا،

    ”جنرل سیکرٹری کے لئے معروف رائٹر ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک کا انتخاب کیا گیا”۔ ستارہ تھیٹر کے ملک طاہر عباس وائس چیئرمین منتخب کئے گئے ملک اکبر عباس کو فنانس سیکرٹری جبکہ پروڈیوسر چوہدری محمد اکرم کو سیکرٹری انفارمیشن منتخب کیا گیا۔سینئر نائب صدر کے لئے معروف اداکار و ڈائریکٹر پرویز خان کو اتفاق رائے سے چنا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دیگر عہدوں کو اگلے مرحلے میں پر کیا جائے گا۔ تنظیم سازی کا عمل مکمل ہوتے ہی تقریب حلف برداری میڈیا کے سامنے ہو گی اور اس وقت ہی ایسوسی ایشن کے اغراض و مقاصد و طریقہ کار سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔

    کونسے بالی وڈ اداکار سعود کے رشتہ دار ہیں؟

    افسوس ہے پرائیڈ آف پرفارمنس نہیں ملا نئیر اعجاز

    شاہ رخ خان اپن مداحوں کے لئے گنجے ہو گئے

  • پہلے وقت میں‌برکت تھی آج نہیں ہے صبا فیصل پرانا وقت یاد کرنے لگیں

    پہلے وقت میں‌برکت تھی آج نہیں ہے صبا فیصل پرانا وقت یاد کرنے لگیں

    معروف سینئر اداکارہ صبا فیصل کی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں‌وہ پرانا وقت یاد کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں، صبا نے اس وڈیو میں‌کہا ہے کہ جب ہم چھوٹے ہوتے تھے تو تب وقت اور تھا لوگ اتنے مصروف نہیں تھے، ایک دوسرے کو وقت دیتے تھے. مجھے یاد ہے کہ ہم سب بہن بھائی دوپہر کو سکول سے آتے اور پھر کھانا کھا کر سو جاتے ، شام کو اٹھتے تو سب صحن میں بیٹھ جاتے چارپائیاں بچھا کر ، ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھ کر مذاق کرتے ، بہن بھائیوں کی نوک جھوک بھی ہوجاتی تو والدین سے یا بڑوں سے ڈانٹ پڑتی تھی.

    ”آج کسی کے پاس اتنا وقت ہی نہیں کے کسی سے مل سکے،” پہلے وقت میں‌برکت تھی آج وقت میں‌برکت نہیں ہے، کسی کے پاس وقت ہی نہیں ہے کہ وہ کسی کو یاد کرلے کسی کو مل لے. ہم اپنے والدین کو وقت نہیں دے پاتے، وقت ہو بھی تو ہر کوئی موبائل فون میں لگا رہتا ہے. صبا نے کہا کہ زندگی بہت مختصر ہے وقت کی قدر کیجیے اپنے رشتوں‌کی قدر کیجیے. صبا نے کہا کہ میں خود کو بھی دیکھوں تومیرا بھی یہی حال ہے میں بھی مصروف رہتی ہوں. لیکن میں‌پرانا وقت بہت مس کرتی ہوں .

     

    کونسے بالی وڈ اداکار سعود کے رشتہ دار ہیں؟

    افسوس ہے پرائیڈ آف پرفارمنس نہیں ملا نئیر اعجاز

    شاہ رخ خان اپن مداحوں کے لئے گنجے ہو گئے

  • مجھے کسی نے کہا عمر ہو گئی ہے کام چھوڑ دو نیرو باجوہ

    مجھے کسی نے کہا عمر ہو گئی ہے کام چھوڑ دو نیرو باجوہ

    انڈین پنجابی اداکارہ نیروباجوہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ ہمارے ہاں اگر ہیروئین زرا عمر میں‌زیادہ ہونے لگتی ہے تو لوگ جینے نہیں دیتے اور کہتے ہیں کہ بس کردو جان چھوڑ دو ، مجھے سمجھ نہیں آتی کہ لڑکیوں کے لئے خود ہی فیصلہ کر لیا جاتا ہے کہ کب اور کس عمر تک انہوں نے کتنا اور کیا کام کرنا ہے. انہوں نے ایک واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ میں اپنے شوہر کے ساتھ کسی جگہ ائیر پورٹ پر تھی میرے پاس ایک آدمی آیا ، مجھے لگا کہ وہ میرا فین ہو گا، وہ آیا اور بہت پیار سے بولا کہ آپ بہت اچھا کام کرتی ہیں.

    لیکن ”پلیز اب آپ فلموں میں کام کرنا چھوڑ دیں” ، آپ نے بہت کام کر لیا ہے اب گھر میں آرام کریں. نیروباجوہ کہتی ہیں کہ جب اس آدمی نے ایسا کہا تو میں نے اسکو کچھ نہیں کہا اور ہنس کر ٹال دیا اور میں نے کہا کہ جی جی میں‌سوچتی ہوں اس بارے میں . انہوں نے کہا کہ افسوس ہوتا ہے لوگوں کے رویے دیکھ کر کہ خواتین کے لئے سوسائٹہ خود ہی طے کر لیتی ہے کہ انہوں نے کیا کرنا ہے اور کیا نہیں .

    کونسے بالی وڈ اداکار سعود کے رشتہ دار ہیں؟

    افسوس ہے پرائیڈ آف پرفارمنس نہیں ملا نئیر اعجاز

    شاہ رخ خان اپن مداحوں کے لئے گنجے ہو گئے

  • میں  عمرہ کر کے آئی ہوں میرے قریب مت آئو راکھی نے صحافیوں کو ڈانٹ پلا دی

    میں عمرہ کر کے آئی ہوں میرے قریب مت آئو راکھی نے صحافیوں کو ڈانٹ پلا دی

    بالی وڈ کی ڈرامہ کوئین کہلائی جانے والی راکھی ساونت جو کہ مسلمان ہو چکی ہیں اور حال ہی میں وہ عمرہ بھی کرکے آئی ہیں. ان کی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے ، جس میں وہ صحافیوں سے کہہ رہی ہیں، کہ دور رہو مجھ سے ، میں ابھی ابھی عمرہ کرکے آئی ہوں، میں مسلمان ہو چکی ہوں اور مجھے فاطمہ کہا کرو. انہوں نے کہا کہ میرے قریب ہو کر کوئی بھی کھڑا ہونے کی کوشش بھی نہ کرے. ان سے میڈیا نے ہندو مسلم مذہب کے حوالے سے بات کرنے کی کوشش کی تو اس پر بھی وہ سیخ پا ہو گئیں اور بولیں کہ مجھ سے ہندو مسلمان پر بات نہیں کرنی.

    ”میں دل سے مسلمان ہوئی ہوں اور میں‌مسلمانوں کا احترام کرتی ہوں”، میری شادی نہیں رہے گی ، عادل سے طلاق ہو جائیگی لیکن میں‌ اسلام کبھی نہیں چھوڑوں گی. میں خدا سے پیار کرتی ہوں، مسلمان ہونا عادل کی شرط تھی اور میں پیار میں مسلمان ہوئی ، جب ہو گئی ہوں تو اب اس سے پیچھے نہیں‌ہٹنے والی. یاد رہےکہ راکھی ساونت نے عادل درانی سے مسلمان ہو کر شادی کی لیکن ان دونوں کی شادی زیادہ نہ چل سکی ، اور اب دونوں کی طلاق کے معاملات چل رہے ہیں.

    کونسے بالی وڈ اداکار سعود کے رشتہ دار ہیں؟

    افسوس ہے پرائیڈ آف پرفارمنس نہیں ملا نئیر اعجاز

    شاہ رخ خان اپن مداحوں کے لئے گنجے ہو گئے

  • رانی مکھر جی کا بہترین دوست کون ؟‌اداکارہ نے بتا دیا

    رانی مکھر جی کا بہترین دوست کون ؟‌اداکارہ نے بتا دیا

    بالی وڈ کی معروف اداکارہ رانی مکھر جی نے ایک ٹی وی شو میں بتایا ہے کہ ان کا قریبی دوست کون ہے. انہوں نے سلمان خان کو شو کے دوران بتایا کہ میرا شوہر میرا بہت ہی قریبی دوست ہے ، اور میں نے سوچ رکھا تھا کہ میں جس سے شادی کروں گی وہ میرا سب سے زیادہ قریبی دوست ہو گا. میں اپنے شوہر کے ساتھ دل کی ساری باتیں کر لیتی ہوں. آدیتیہ ایک بہت اچھے انسان ہونے کے ساتھ بہت اچھے شوہر اور دوست ہیں وہ میری باتیں نہ صرف سنتے ہیں بلکہ ان پر غور بھی کرتے ہیں. میں خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ میری شادی آدیتیہ چوپڑا کے ساتھ ہوئی.

    ”رانی مکھر جی کی یہ بات سن کر سلمان خان نے کہا کہ آدیتیہ جتنے بہترین انسان ہیں ان کو آپ جیسی بہترین خاتون کی ہی ضرورت تھی”، آپ دونوں بلاشبہ اچھے انسان ہیں. سلمان خان نے کہا کہ میں نے آپ کے شوہر کے ساتھ کام کیا ہے وہ سب کا بہت خیال رکھنے والے انسان ہیں. یاد رہے کہ رانی مکھر جی نے نوے کی دہائی کا آغاز کیا تب سے لیکر اب تک شائقین کے دلوں پر راج کررہی ہیں.

    کونسے بالی وڈ اداکار سعود کے رشتہ دار ہیں؟

    افسوس ہے پرائیڈ آف پرفارمنس نہیں ملا نئیر اعجاز

    شاہ رخ خان اپن مداحوں کے لئے گنجے ہو گئے

  • شبانہ اعظمی کے نام پر ایک جعل ساز متحرک

    شبانہ اعظمی کے نام پر ایک جعل ساز متحرک

    بالی وڈ کی سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی ان دنوں ہیں کافی پریشان کیونکہ ان کے نام پر ایک جعل ساز جعل سازی کرکے لوگوں سے چیزیں لے رہا ہے. اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہا کہ ایک جعل ساز میرے دوستوں اور رشتے داروں سے رابطہ کرکے میرا نام استعمال کرتے ہوئے انہیں ایپ اسٹور سے مختلف چیزیں خریدنے پر آمادہ کررہا ہے۔ فراڈ شخص نے میرے دوستوں اور رشتے داروں کو اس سلسلے میں متعدد پیغامات بھیجے ہیں۔ شبانہ اعظمی کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے سائبر کرائم میں فراڈ کے خلاف رپورٹ درج کروا دی ہے۔

    ”تمام دوستوں، رشتے داروں اور مداحوں سے درخواست ہے کہ میرے نام سے آنے والے پیغامات پر بغیر تصدیق یقین نہ کریں”۔انہوں نے کہا کہ ایسا کوئی رشتہ دار نہیں ہے جو ایسی حرکت کرے. مجھے پہلے معلوم نہیں تھا کہ یہ سب چل رہا ہے لیکن جب پتہ چلا تو میں‌بہت پریشان ہوئی لوگ کیسی کیسی حرکات کرتے ہیں ان کا دماغ ایسے کاموں میں چلتا ہے وہ کیوں کسی اچھے کام میں دماغ لگا آگے بڑھنے پر توجہ نہیں دیتے. ہم نے ساری عمر محنت کی ہے محنت سے نام اور مقام بنایا ہے لوگ ایک منٹ میں اسکو خراب کر دیتے ہیں.

    کونسے بالی وڈ اداکار سعود کے رشتہ دار ہیں؟

    افسوس ہے پرائیڈ آف پرفارمنس نہیں ملا نئیر اعجاز

    شاہ رخ خان اپن مداحوں کے لئے گنجے ہو گئے

  • فرح خان نے لندن میں‌لوکھنڈ والا کا راستہ پوچھ لیا

    فرح خان نے لندن میں‌لوکھنڈ والا کا راستہ پوچھ لیا

    بالی وڈ ڈائریکٹر فرح خان کے حس مزاح سے کون واقف نہیں ہے ہر کوئی جانتا ہے کہ وہ جہاں بھی ہوتی ہیں کچھ نہ کچھ مستی کرتی رہتی ہیں. ان دنوں فرح خان لندن میں‌موجود ہیں. ان کی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں‌وہ لندن کے ایک ٹیکسی ڈرائیور کے پاس گئیں، فرح خان کے ٹیکسی ڈرائیور کے پاس جانے پر ڈرائیور نے پوچھا کہ میں آپ کی کیا مدد کر سکتا ہوں جس پر انہوں نے کہا کہ بھائی صاحب لوکھنڈوالا چلو گے؟ ویڈیو کے مطابق بھارتی فلم ساز کے اس مذاق پر ٹیکسی ڈرائیور نے بنا کچھ سوچے سمجھے ان کو راستہ بھی بتادیا جس پر لوگ خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ ”یہ وڈیو خود فرح خان نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ سے جاری کی ہے ”،فرح خان پورے اعتماد کے ساتھ ٹیکسی والے سے لوکھنڈ والا کا راستہ پوچھ رہی ہیں اور ٹیکسی ڈرائیور بھی پورے اعتماد کے ساتھ غلط راستہ بتا رہا ہے. یاد رہے کہ فرح خان اپنی فیملی کے ساتھ لندن میں‌چھٹیاں منانے گئی ہیں.

    کونسے بالی وڈ اداکار سعود کے رشتہ دار ہیں؟

    افسوس ہے پرائیڈ آف پرفارمنس نہیں ملا نئیر اعجاز

    شاہ رخ خان اپن مداحوں کے لئے گنجے ہو گئے