Baaghi TV

Tag: salman khan

  • ماں کے انتقال کے بعد  کسی نے کبھی پوچھا ہی نہیں کہاں ہوں کیا کررہی ہوں سعدیہ امام

    ماں کے انتقال کے بعد کسی نے کبھی پوچھا ہی نہیں کہاں ہوں کیا کررہی ہوں سعدیہ امام

    نامور اداکارہ سعدیہ امام کا سوشل میڈیا پر ایک وڈیو کلپ بہت وائرل ہو رہا ہے جس میں‌وہ بتا رہی ہیں کہ جب ان کی والدہ حیات تھیں تو ان کو انکی بہت فکر رہتی تھی وہ جہاں بھی ہوتیں ان کو فون کرکے ان کی والدہ خیریت دریافت کرتی رہتیں. سعدیہ امام بتاتی ہیں کہ ایک بار میں امریکہ میں تھی شوٹنگ کررہی تھی ، امریکہ میں رات ہو رہی تھی ، میری والدہ نے مجھے کال کی تو میں نے سوتے میں ہی فون اٹھا لیا ، میری ماں نے کہاکہ ہیں تم ابھی تک سو رہی ہو، میں نے کہا کہ ماما یہاں پر رات ہورہی ہے ،

    تو میری والدہ کہنے لگی ارے ایسے کیسے رات ہے وہاں ، میں گھبرا گئی میرے ساتھ سلطانہ صدیقی آپا تھیں انہوں نے میری والدہ سے بات کی اور کہا کہ ایسی بات نہیں ہے آپ پریشان نہ ہوں بچی میرے ساتھ ہے ، اور یہاں پر رات ہو رہی ہے . آپ کے پاس پاکستان میں دن ہے.انہوں نے کہا کہ” امی کے انتقال کے بعد مجھے آج تک کسی نے نہیں پوچھاکہ کہاں ہو کیا کررہی ہو،” گھر دیر سے کیوں آئی ، کچھ کھایا یا نہیں . انہوں نے کہا کہ ماں کا زندگی میں ہونا بچوں‌کے لئے بہت ضروری ہوتا ہے میں‌اپنی ماں کو آج بھی مس کرتی ہوں .

    میں ابھی بھی جوان ہوں کیا مطلب ہے تمہارا؟ پوجا بھٹ کا صحافی کو ٹکا …

    استاد حامد علی خان کی اہلیہ انتقال کر گئیں

    شاہد آفریدی کی سنیل شیٹی سے ملاقات

  • استاد حامد علی خان کی اہلیہ انتقال کر گئیں

    استاد حامد علی خان کی اہلیہ انتقال کر گئیں

    استاد حامد علی خان کی اہلیہ، شفقت امانت علی خان کی چچی، ولی حامد علی خان، نایاب اور انعام کی والدہ لاہور میں انتقال کرگئی ہیں۔ولی حامد نے گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اپنے مداحوں کے ساتھ یہ خبر سوشل میڈیا پوسٹ کے زریعے شئیر کی. انہوں نے لکھا کہ میری والدہ اب اس دنیا میں‌نہیں‌رہیں انکی نماز جنازہ بروز ہفتہ صبح 5 بجے رحمان روڈ کریم پارک راوی روڈ پر ادا کی جائے گی۔استاد حامد علی خان کی اہلیہ کے انتقال پر شوبز حلقوں نے گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے مغفرت کی دعا کی اور اہلیہ خانہ سے تعزیت کی ہے.

    ”معروف رائٹر فصیح باری خان نے ولی خامد کی پوسٹ پر لکھا کہ آپ کی والدہ کے انتقال کا سن کر بہت افسوس ہوا ہے.” فرقان ٹی صدیقی نے لکھا کہ ہماری دعا ہے کہ دنیا سے جانے والی روح کو جنت الفردوس میں اعلی مقام ملے. اسی طرح‌سے شوبز سے وابستہ شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا. یاد رہے کہ ولی حامد اکثر اپنی والدہ سے محبت کا اظہار سوشل میڈیا پوسٹس کے زریعے کرتے رہتے ہیں.

  • ندا یاسر 16 لاکھ کمانے آئیں اور پھر شوبز کی ہی ہو کر رہ گئیں

    ندا یاسر 16 لاکھ کمانے آئیں اور پھر شوبز کی ہی ہو کر رہ گئیں

    معروف اداکارہ ندا یاسر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ مجھے شوبز میں آنے کا بالکل بھی شوق نہیں تھا ، صرف اعلی تعلیم حاصل کرنے کےلئے 16 لاکھ جمع کرنے آئی تھی اور پھر کام کی ایسی لت لگی کہ اسی کی ہو کر رہ گئی. انہوں نے تفصیلات شئیر کرتے ہوئے کہا کہ میں نے فزکس میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کی ہے اور میریٹ یونیورسٹی سے دو سال ہوٹل مینجمنٹ کی تعلیم حاصل کی۔ انہوں نے بتایا کہ ہوٹل مینجمنٹ پڑھنے سے بات کرنے کا ہنر سیکھنے کو ملا اور بعدازاں ہوٹل میں کچھ عرصے تک کام کیا۔

    ندا نے بتایا کہ میرا شوبز انڈسٹری میں آنے کا پلان نہیں تھا، مجھے اعلی تعلیم کے لیے سوٹزرلینڈ جانا تھا جس کے لیے 16 لاکھ روپے چاہیے تھے، ”میں نے اپنے والد سے کہا کہ یہ پیسے میں خود اداکاری کرکے جمع کروں گی اور اعلی تعلیم حاصل کروں گی” لیکن جب اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا تو یہیں کی ہوکر رہ گئی۔ایسا نہیں ہے کہ مجھے کسی بات کا پچھتاوا ہے میں‌آج جہاں بھی ہوں بہت خوش ہوں اور اچھا کام کررہی ہوں‌میرے مداح ہیں جو مجھے دیکھنا چاہتے ہیں ان کے لئے کام جاری رکھے ہوئے ہوں.

     

    مصطفی قریشی اور سلطان راہی کو پہلے منفی سمجھتی تھی صبا فیصل

    سنی لیونی بارش ہونے پر کیوں رو پڑیں ؟‌

    ہیرا پھیری 3 جلد ریلیزہوگی ، فلم کا تیسرا حصہ شوٹ کر لیا گیا

  • مدیحہ شاہ نےایک ماہ میں 11 پائونڈ وزن کم کر لیا

    مدیحہ شاہ نےایک ماہ میں 11 پائونڈ وزن کم کر لیا

    نوے کی دہائی میں لالی وڈمیں قدم رکھنے والی مدیحہ شاہ نے متعدد فلموں میں کام کیا، انہوں نے اپنی خوبصورتی اور بہترین اداکاری کی وجہ سے خوب داد سمیٹی بعد ازاں انہوں نے سٹیج کا رخ کر لیا اور ایک عرصہ تک سٹیج ہی کرتی رہیں، لیکن دیکھتے ہی دیکھتے انہوں نے بہت زیادہ وزن بڑھا لیا ، پھر ایک وقت ایسا بھی آیا کہ وہ چھوٹی بڑی سکرین پر نظر ہی نہیں آئیں. اب مدیحہ شاہ ایک بار پھر شوبز میں متحرک ہو رہی ہیں ان کی گزشتہ برس ایک فلم بھی ریلیز ہوئی . مدیحہ شاہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ میں نے خود پر توجہ دینی شروع کر دی ہے.

    آج کل میں ٕایکسر سائز کررہی ہوں اور محض ایک ماہ میں 11پونڈ وزن کم کر لیا۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی فٹنس کے لئے جم بھی جوائن کر لیا ہے ، انہوں نے کہاکہ شوبز میں نہ بھی کام کرنا ہو تو ویسے ہی خود پر دھیان دیا جائے وزن میں کمی لائی جائے تو اپنا آپ خود کو ہی بہت اچھا لگتا ہے. انہوں نے کہا کہ ”خواتین کو چاہیے کہ وہ خود کے لئے وقت نکالیں گھریلو کام تو ہوتے ہی رہتے ہیں لیکن خود پر توجہ دینا بے حد ضروری ہے.”

    مصطفی قریشی اور سلطان راہی کو پہلے منفی سمجھتی تھی صبا فیصل

    سنی لیونی بارش ہونے پر کیوں رو پڑیں ؟‌

    ہیرا پھیری 3 جلد ریلیزہوگی ، فلم کا تیسرا حصہ شوٹ کر لیا گیا

  • ملائکہ اروڑہ فوٹوگرافر سے کیوں ڈریں ؟

    ملائکہ اروڑہ فوٹوگرافر سے کیوں ڈریں ؟

    بولڈ اور بیوٹی فلم ملائکہ اروڑہ جو فوٹوگرافرز کی پسندیدہ ہیں ان کو جہاں بھی فوٹوگرافرز دیکھتے ہیں ان کے خوبصورت پوزز کی تصاویر بناتے ہیں اور ملائکہ بھی خوب دل کے ساتھ پوز دیتی ہیں تصاویر بنواتی ہیں. لیکن اس بار زرا وہ ڈر گئیں. تٍفصیلات کے مطابق چند روز قبل ملائکہ ممبئی کے ایک سیلون سے باہر نکلیں تو فوٹوگرافرز نے نہایت جارحانہ انداز میں ان کی تصاویر لینے کی کوشش کی۔اس حوالے سے ایک وڈیو بھی سوشل میڈیا پر چرچا میں‌ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملائکہ اروڑہ ایک چبوترے پر چل رہی ہیں، انہوں نے ہلکی بارش کی وجہ سے چھتری بھی تھام رکھی ہے۔

    ملائکہ چبوترے سے اتر کر گاڑی کی طرف جا رہی تھیں کہ اسی اثنا میں ایک فوٹوگرافر قریب سے ان کی تصویر لینے کے چکر میں کچھ سامان سے ٹکرا جاتا ہے۔ملائکہ ایکدم گھبرا گئیں اور ان کے منہ سے ہلکی سی چیخ بھی نکلی اور وہ ایکدم سے بھاگ کر اپنی گاڑی کی طرف بڑھیں اور اس میں‌بیٹھ کر بنا تصویر بنوائے چلی گئیں. یہ شاید پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ ملائکہ کسی واقعہ سے ڈری ہوں اور انہوں نے تصویر بنوائے بغیر کسی جگہ سے جانے میں ہی عافیت سمجھی ہو.

    مصطفی قریشی اور سلطان راہی کو پہلے منفی سمجھتی تھی صبا فیصل

    سنی لیونی بارش ہونے پر کیوں رو پڑیں ؟‌

    ہیرا پھیری 3 جلد ریلیزہوگی ، فلم کا تیسرا حصہ شوٹ کر لیا گیا

  • سنی لیونی بارش ہونے پر کیوں رو پڑیں ؟‌

    سنی لیونی بارش ہونے پر کیوں رو پڑیں ؟‌

    بالی وڈ کی معروف اداکارہ سنی لیونی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ میں بھارت میں جب پہلی بار آئی تو بہت زیادہ بارش ہوئی مجھے اندازہ نہیں تھا کہ بھارت میں اتنی بارش ہوتی ہے. اس کے بعد میں ایسی بارش دیکھنے کی عادی ہو گئی . میں ممبئی میں سمندر کے قریب رہتی تھی ، وہاں جب بارش ہوتی تو میرے گھر کی دیواریں ٹپک رہی ہوتی تھیں. انہوں نے کہا کہ مون سون کی بارشوں میں میری تین لگژری گاڑیاں تباہ ہو گئیں ان میں پانی بھر گیا اور جب یہ تباہی میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھی تو میں‌رو پڑی .

    میں نے وہ لگژری گاڑیاں خصوصی طور پر بیرون ملک سے بھاری ٹیکس کی ادائیگی کر کے منگوائی تھیں. لیکن اب میں نے جو گاڑی خریدی ہے وہ بھارت سے ہی خرید لی ہے اور وہ خاص طور پر مون سون کے لئے بنی ہوئی ہے. انہوں نے کہاکہ ”مجھے مون سون کی بارش ہو یا ویسے موسمی بارش ہو بہت اچھی لگتی ہے میں بارش میں‌بہت انجوائے کرتی ہوں”. یاد رہے کہ سنی لیونی نے بگ باس میں‌بھی بطور کنٹیسٹنٹ شرکت کی تھی وہ بگ باس جیت تو نہیں سکی تھیں لیکن پذیرائی خوب حاصل کی تھی .

    فلموں میں آئٹم نمبر نہیں کروں گی انمول بلوچ

    ابھیشک بچن نوجوانوں پر برس پڑے مشورہ دیدیا

    ڈرامہ سیریل احسان فراموش میں مومنہ اقبال کی اداکاری نے شائقین کے دل جیت لیے

  • مصطفی قریشی اور سلطان راہی کو پہلے منفی سمجھتی تھی صبا فیصل

    مصطفی قریشی اور سلطان راہی کو پہلے منفی سمجھتی تھی صبا فیصل

    سینئر اداکارہ صبا فیصل نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ جو فنکار جو بھی کردار کرتے ہیں چاہے مثبت ہوں یا منفی ، لوگ ان کو ویسا ہی سمجھنا شروع کر دیتے ہیں اب جیسے کہ مجھے ایسا لگتا تھا کہ سلطان راہی اور مصطفی قریشی فلموں میں بہت گولیاں چلاتے ہیں تو یقینا یہ منفی لوگ ہوں گے. لیکن جب میں نے ان کے ساتھ کام کیا تو پتہ چلا کہ یہ لوگ تو ایسے ہیں ہی نہیں جیسا کام کرتے ہیں یہ تو بہت اچھے اور بھلے لوگ ہیں. انہوں نے کہا کہ اسی طرح سے میرے بارے میں‌لوگوں میں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ میں ایک بری ساس ہوں اگرمیں ڈراموں میں بری ساس بنتی ہوں تو حقیقت میں‌بھی ایسی ہوں گی.

    انہوں نے ایک واقعہ شئیر کرتے ہوئے کہا کہ” میں نے اپنے بیٹے کا رشتہ دیکھا ، لڑکی والوں کے گھر گئی تو انہوں نے مجھے دو مہینے تک کچھ بتایا ہی نہیں میں نے اپنے لڑکے سے کہا کہ اگر لڑکی تمہیں پسند ہے اسے تم پسند ہو تو کیا مسئلہ ہے کیوں جواب نہیں دے رہے وہ لوگ تو میں‌نے اپنی بہو کی ماں کو خود ہی کال کر لی تو انہوں نے کہا کہ کہ بتائوں جب جب زہن بناتی ہوں کہ ہاں کر دوں آپ کا کوئی بری ساس والا ڈرامہ سامنے آجاتا ہے پھرمیں ڈر جاتی ہوں .” یوں میرے بارے میں یہ تاثر قائم ہو گیا ہے کہ میں اچھی نہیں ہوں حالانکہ ایسا نہیں ہے ہم تو صرف کردار کرتے ہیں .

    فلموں میں آئٹم نمبر نہیں کروں گی انمول بلوچ

    ابھیشک بچن نوجوانوں پر برس پڑے مشورہ دیدیا

    ڈرامہ سیریل احسان فراموش میں مومنہ اقبال کی اداکاری نے شائقین کے دل جیت لیے

  • ہیرا پھیری 3 جلد ریلیزہوگی ، فلم کا تیسرا حصہ شوٹ کر لیا گیا

    ہیرا پھیری 3 جلد ریلیزہوگی ، فلم کا تیسرا حصہ شوٹ کر لیا گیا

    بالی وڈ فلم ہیرا پھیری 3 جو کہ سال 2000 میں ریلیز ہوئی تھی ریلیز ہوتے ہی فلم نے دھوم مچا دی تھی ، فلم کی عوام میں پسندیدگی دیکھتے ہوئے فلم کا سیکول 2006 میں بنایا گیا ، اسکو بھی شائقین کی جانب سے بے حد پذیرائی ملی. اب اس فلم کا تیسری بار سیکول بنایا جا رہا ہے ، اس میں اکشے کمار ، پاریش راول بھی کام کررہے ہیں. اہم بات یہ ہے کہ سنجے دت بھی اس فلم کا حصہ ہوں گے اور وہ بھی اس میں کامیڈی کرتے ہوئے دکھائی دیں گے. فلم کے حوالے سے اداکار سنیل شیٹی نے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سب فلم کے لئے بہت پرجوش ہیں، ایسا محسوس ہوتا ہی نہیں ہے کہ ہیرا پھری ون کو بنے ہوئے 23 سال گزر گئے ہیں.

    انہوں نے کہا کہ ”اکشے کمار اپنے کام میں بہت مصروف رہتے ہیں، اس لئے ہماری ملاقات مسلسل نہیں ہوتی،” ہاں رابطے میں ضرور رہتے ہیں. انہوں نے کہا کہ پاریش راول کے ساتھ مسلسل ملاقاتیں جاری رہتی ہیں. ہم نے اس فلم کے تیسرے حصے کے پرومو شوٹ کر لئے ہیں اور بہت جلد یہ فلم ریلیز ہو گی، ہمیں امید ہے کہ فلم بہت پسند کی جائیگی. یہ فلم بھی کامیڈی سے بھرپور ہو گی جو شائقین کا دل جیت لے گی.

    فلموں میں آئٹم نمبر نہیں کروں گی انمول بلوچ

    ابھیشک بچن نوجوانوں پر برس پڑے مشورہ دیدیا

    ڈرامہ سیریل احسان فراموش میں مومنہ اقبال کی اداکاری نے شائقین کے دل جیت لیے

  • بھارت میں ونڈر ویمن جیسی فلمیں بننا وقتی ضرورت ہے کاجول

    بھارت میں ونڈر ویمن جیسی فلمیں بننا وقتی ضرورت ہے کاجول

    بالی وڈ‌ اداکارہ کاجول نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌شکوہ کیا ہے کہ ہیروئنز کو ہیروز کے برابر معاوضہ نہیں دیا جاتا. اگراداکارائوں پر بھی فلمیں بنائی جائیں ، جیسے پٹھان فلم ہیرو کے اردگرد گھومتی تھی ایسی فلمیں لڑکیوں کے لئے بھی بنائی جائیں تو یقینا ان کوبھی مردوں کے برابر معاوضہ مل سکتا ہے اور ہیروئینز مردوں کے برابر معاوضہ مانگنے کی پوزیشن میں ہوں گی. انہوں نے کہا کہ بھارت میں‌بھی ونڈر ویمن جیسی فلمیں بننی چاہیں. انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اب فلمی شائقین بہتر ہو چکے ہیں اور انہیں او ٹی ٹی جیسا پلیٹ فارم مل گیا ہے جہاں انہیں دنیا بھر کا کانٹینٹ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

    ”کاجول نے دلیل پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایک سوشل میڈیا صارف نے کاجول کے اس بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اب سمجھ آیا کہ کاجول نے اجے دیوگن سے شادی کیوں کی۔” ایک اور صارف نے کہا کہ دیپیکا کو پدماوت کیلئے 15 کروڑ معاوضہ دینے کا دعوی کیا گیا تھا جو اس کے ساتھی اداکار سے زیادہ معاوضہ تھا اور یہ بھنسالی کی سپر ہٹ فلموں میں سے ایک تھی اس لئے جب کردار کی بات آتی ہے تو یقینا وہ مساوی تنخواہ کے بارے میں کہہ سکتی ہے۔یاد رہے کہ کاجول بالی وڈ کی بہترین اداکارہ ہیں نیچرل اداکاری انکا خاصا ہے.

    فلموں میں آئٹم نمبر نہیں کروں گی انمول بلوچ

    ابھیشک بچن نوجوانوں پر برس پڑے مشورہ دیدیا

    ڈرامہ سیریل احسان فراموش میں مومنہ اقبال کی اداکاری نے شائقین کے دل جیت لیے

  • عامر خان کی بیٹی آئرہ کی شادی 3 جنوری کو ہو گی

    عامر خان کی بیٹی آئرہ کی شادی 3 جنوری کو ہو گی

    بالی وڈ اداکار عامر خان کی بیٹی آئرہ رہتی ہیں خبروں میں ، خصوصی طور پر انکے رشتے کو لیکر. عامر خان کی بیٹی آئرہ نے پچھلے سال 18 نومبر کو ممبئی میں ان کے دیرینہ دوست نپور شیکھرے کے ساتھ کی تھی. آئرہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتا دیا ہے کہ وہ اگلے سال شادی کررہی ہیں.انہوں نے کہا کہ تین جنوری کو ہم پہلی بار ملے تھے لہذا ہماری کوشش ہے کہ ہم 3 جنوری کو ہی اگلے سال شادی کریں. ہم دونوں ایک دوسرے کے پرانے دوست ہیں اور ایک دوسرے کو بہت اچھی طرح سمجھتے ہیں.

    ”میرے والد عامر خان کو جب میں‌نے نپور شیکھرے کے بارے میں‌بتایا تو میرے والد نے کہا کہ اگر تم دونوں کی اچھی انڈر سٹینڈنگ ہے تو یقینا آپ کو شادی کر لینی چاہیے.” ہم نے ایک دوسرے کو وقت دیا ، اور پھر فیصلہ کیا کہ ہمیں شادی کر لینی چاہیے. یاد رہے کہ آئرہ کی منگنی میں عامر خان، رینا دتہ، کرن را سمیت دیگر قریبی دوست احباب نے شرکت کی تھی . اس منگنی میں کرن رائو جو کہ عامر خان کی سابقہ اہلیہ ہیں انہوں نے شرکت کی تو میڈیا میں یہ بات بہت اچھالی گئی، کہ عامر خان کی سابقہ اہلیہ کرن نے بھی منگنی کی تقریب میں‌شرکت کی.

    فلموں میں آئٹم نمبر نہیں کروں گی انمول بلوچ

    ابھیشک بچن نوجوانوں پر برس پڑے مشورہ دیدیا

    ڈرامہ سیریل احسان فراموش میں مومنہ اقبال کی اداکاری نے شائقین کے دل جیت لیے