Baaghi TV

Tag: salman khan

  • کم عمری کی شادی ، حساس موضوع پر مبنی ڈرامہ مائی رے مقبول

    کم عمری کی شادی ، حساس موضوع پر مبنی ڈرامہ مائی رے مقبول

    ان دنوں ٹی وی پر "مائی ری” کے نام سے ایک ڈرامہ نشر کیا جا رہا ہے اس میں نہایت ہی حساس موضوع کو ڈسکس کیا جا رہا ہے، موضوع ہے کم عمری کی شادی. سیریل کی کہانی دو بھائیوں ظہیر اور حبیب اور ان کے خاندانوں کے گرد گھومتی ہے۔ بیماری میں مبتلا ظہیر کی آخری خواہش اپنی بیٹی عینی کو شادی شدہ دیکھنے کی ہے اور وہ اس کی اپنے بھتیجے فاخر سے شادی کر دینے پر اصرار کرتا ہے۔ اس کا فیصلہ دونوں خاندانوں کی زندگی میں ڈرامائی تبدیلیاں لانے کا سبب بنتا ہے اور اسی سے ڈرامے کی کہانی بے نقاب ہوتی ہے۔ڈرامے کا مرکزی کردار چائلڈ اسٹار عینا آصف کررہی ہیں. ڈرامے میں ماریہ واسطی، اینکر مایا خان اور ثمر جعفری بھی اہم کردار کررہے ہیں.

    ثمر جعفری کہتے ہیں کہ ”ٹیلی ویژن پر ایسے موضوعات کو اجاگر کرنا انتہائی ضروری ہے کیونکہ لوگ اداکاروں سے سیکھتے ہیں”۔ڈرامے کے ڈائریکٹر میثم نقوی کہتے ہیں کہ بچپن کی شادیاں شہری علاقوں میں بھی اسی طرح اور اتنی ہی تعداد میں‌ہوتی ہیں جس طرح اور جتنی تعداد میں دیہی علاقوں میں ہوتی ہیں . ڈرامے کی کہانی کو شائقین بہت زیادہ پسند کررہے ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ ایسی کہانیاں بنتی رہنی چاہیے اس سے معاشرے میں شعور پھیلتا ہے.

    سشمیتا سین تنقید کرنے والوں پر برس پڑی

    دوست سے شادی کی افواہ،علی سیٹھی نے توڑی خاموشی

    تھیٹر میں انور مقصود کے ڈراموں سے شہرت ملی حریم فاروق

  • سشمیتا سین تنقید کرنے والوں پر برس پڑی

    سشمیتا سین تنقید کرنے والوں پر برس پڑی

    بالی وڈ اداکارہ سشمیتا سین جو ہر وقت کسی نہ کسی کنٹرورسی میں گھری رہتی ہیں ، وہ زیادہ تر اپنی دوستیوں کی وجہ سے مشہور رہتی ہیں. ان کے ہر افئیر پر وبال اٹھتا ہے ، سوشل میڈیا پر بہت زیادہ چرچے ہوتے ہیں. انہوں نے تنقید کرنے والوں کو دیا ہے کرارہ جواب. بھارتی بزنس مین للت مودی نے جب سشمیتا سین کے ساتھ اپنی دوستی کا اعلان کیا تو سوشل میڈیا پر طوفان بپا ہو گیا.اب سشمیتا سین بھی بول اٹھی ہیں انہوں نے کہا کہ میں تنقید کرنے والوں کو خود بھی ہر بات کی وضاحت پیش کر سکتی ہوں لیکن میں سمجھتی ہوں کہ ہر چیز کا ایک وقت مقرر ہوتا ہے.

    میرے بارے میں‌جب بھی جو بھی بات ہوتی ہے اس پر کوئی اور تبصرہ نہیں کر سکتا میں جب چاہوں گی اس پر رد عمل دو گی. اور مجھے ایسے سکینڈلز کی خبروں سے فرق نہیں پڑتا. انہوں نے کہا کہ ” للت مودی ہو یا کوئی اور میں دوستیاں نبھاتی ہوں”. اپنی زندگی اپنے طریقے سے جیتی ہوں . یاد رہے کہ سشمیتا سین بالی وڈ کی معروف اداکارہ ہیں اور ان کے کریڈٹ پر سپر ہٹ فلمیں اور گانے ہیں.

    علی سیٹھی کی لڑکے کے ساتھ شادی کی خبروں پر ابو علیحہ کا سخت رد …

    علی سیٹھی کی اپنے دوست سلمان طور سے شادی کی خبریں

    شادی نہیں ہو رہی تو پریشان نہ ہوں نوین وقار کا لڑکیوں کو پیغام

  • دھرمیندر اپنی پرانی فلمیں دیکھ کر پوچھتے ہیں کیسا لگ رہا ہوں ہیما مالنی

    دھرمیندر اپنی پرانی فلمیں دیکھ کر پوچھتے ہیں کیسا لگ رہا ہوں ہیما مالنی

    ماضی کی نامور بھارتی اداکارہ ہیما مالینی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میرے شوہر دھرمیندر کو کیمرے کے سامنے رہنا بہت اچھا لگتا ہے اور میں ان کو بتاتی ہوں کہ ہاں آپ بہت اچھے لگ رہے ہیں وہ اپنی پرانی فلموں کو دیکھ کر پرانا وقت یاد کرتے رہتے ہیں. انہوں نے کہا کہ راکی اور رانی کی پریم کہانی میں دھرم اور شبانہ اعظمی کے بوسہ دینے والا سین نہیں دیکھا لیکن امید ہے کہ شائقین فلم کو اور دھرم کو ضرور پسند کررہے ہیں. انہوں نے کہا کہ دھرمیندر مجھے خود سکرین پر بہت اچھے لگتے ہیں. وہ بہت سی خوبیوں کا مجموعہ ہیں.

    ”میں نے زندگی میں ان سے بہت کچھ سیکھا ہے وہ اچھے شوہر اور باپ ہیں”. ان کے پاس آج بھی کوئی فلم آتی ہے تو میں ان سے کہتی ہوں کہ ضرور کیجیے، اور ہر وقت کام کرنے کےلئے تیار رہتے ہیں. انہوں نے کہا کہ جوانی کے ٹائم پر ان میں جو انرجی تھی اسکی جھلک آج بھی نظر آتی ہے وہ واک کرتے ہیں، ورزش کرتے ہیں ، اچھا کھاتے پیتے ہیں . انکی فٹنس میرے لئے یقینا ایک مثال ہے .

     

    میرا نام کس نے چن رکھا مجھے نہیں پتہ ؟ امانت چن

    سٹیج کی طرف واپس نہ جانا پڑ جائے ہنی البیلا نے ایسا کیوں کہا ؟‌

    اداکاری نہیں تو کونسا شعبہ شائستہ لودھی کا جنون ہے؟

  • تھیٹر میں انور مقصود کے ڈراموں سے شہرت ملی حریم فاروق

    تھیٹر میں انور مقصود کے ڈراموں سے شہرت ملی حریم فاروق

    اداکارہ حریم فاروق جو کہ حال ہی میں 22 قدم میں دکھائی دی ہیں. انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے سٹیج سے اپنے کام کا آغاز کیا اور وہاں سے شہرت حاصل کی . انہوں کہا کہ میں نے انور مقصود کے لکھے ہوئے سٹیج پلیز میں کام کیا اور بہت داد سمیٹی. ایک بار بشری انصاری سٹیج پر میرا کام دیکھنے کےلئے آئیں اور انہوں نے کھل کر میرے کام کی تعریف کی . ان کے منہ سے اپنے کام کی تعریف سن کر میری تو خوشی کی انتہا ہی نہیں تھی. بشری انصاری کا میرے کام کی تعریف کرنا میرے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں تھا.

    انہوں نے مزید کہا کہ سٹیج میرے لئے پہلی درسگاہ ہے اور میں نے وہاں سے بہت کچھ سیکھا ہے. سٹیج کسی بھی آرٹسٹ کا امتحان ہوتا ہے جو اس امتحان میں پورا اترے اسکے لئے اداکاری کی اگلی منزلیں آسان ہوجاتی ہیں. انہوں نے کہا کہ ”ٹی وی پر کام کرنا فلموں میں کام کرنا میرے لئے بہت مختلف نہیں ہے”. بس اچھے مواقع تلاش کرتی رہتی ہوں اگر ملتے رہیں تو شائقین کو مسلسل سکرین پر نظر آتی رہتی ہوں. انہوں نے کہا کہ اچھا کام کسی بھی آرٹسٹ کی پہچان ہوتا ہے.

     

    میرا نام کس نے چن رکھا مجھے نہیں پتہ ؟ امانت چن

    سٹیج کی طرف واپس نہ جانا پڑ جائے ہنی البیلا نے ایسا کیوں کہا ؟‌

    اداکاری نہیں تو کونسا شعبہ شائستہ لودھی کا جنون ہے؟

  • حنا خواجہ بیات کیوں ہیں اداس ؟‌

    حنا خواجہ بیات کیوں ہیں اداس ؟‌

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر میزبان و اداکارہ حنا خواجہ بیات جو کہ سیاست میں بہت زیادہ دلچپسی لیتی ہیں، وہ اکثر سیاستدانوں پر تنقید کرتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں. لیکن تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی تعریفوں کے پل باندھتی ہوئی نظر آتی ہیں. انہوں نے حال ہی میں‌اپنا ایک وڈیو پیغام جاری کیا ہے. اس پیغام کی روشنی میں وہ اگست کے مہینے کی آمد پر اداس ہیں۔حنا خواجہ بیات نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر وطنِ عزیز کی آزادی کے مہینے کی آمد پر ملک کی موجودہ صورتحال پر اپنے خیالات کا اظہار یوں کیا ہے۔

    انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ کتنے اگست دیکھے ہیں اس زندگی نے پر کبھی ایسا اداس اگست نہیں دیکھا۔انہوں نے لکھا کہ’جو بچے اپنا گھر پاکستان کے جھنڈے اور جھنڈیوں سے سجایا کرتے تھے وہ اب پاکستان چھوڑنا چاہتے ہیں۔حنا خواجہ بیات نے مزید لکھا کہ’جب مکان بچنے کی امید ہی نہ رہے تو مکین وہاں کیسے رہیں؟ حنا خواجہ بیات نے کہا ہے کہ ہم کب وہ ملک دیکھیں گے جو نازک دور سے گزر چکا ہوگا. لوگوں کی زندگیاں خوشحال ہوں گی. ”کب تک ہمارے ملک میں بھوک ننگ کا راج رہے گا، کب ایسی لیڈر شپ آئیگی جو اسکو آگے لیکر جائیگی”.

     

    میرا نام کس نے چن رکھا مجھے نہیں پتہ ؟ امانت چن

    سٹیج کی طرف واپس نہ جانا پڑ جائے ہنی البیلا نے ایسا کیوں کہا ؟‌

    اداکاری نہیں تو کونسا شعبہ شائستہ لودھی کا جنون ہے؟

  • میرا نام کس نے چن رکھا مجھے نہیں پتہ ؟ امانت چن

    میرا نام کس نے چن رکھا مجھے نہیں پتہ ؟ امانت چن

    سینئر کامیڈین اداکار امانت چن نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میری رنگت کی وجہ سے مجھے شروع میں‌بہت زیادہ تنقید کا سامنا کرنا پڑا لیکن میں نے ہمت نہیں ہاری. انہوں نے کہا کہ میں نے دل لگا کر کام کیا اور بہت زیادہ محنت کی اور خدا کی کرنی یہ ہوئی کہ میرے کالے سیاہ رنگ کے باوجود اس نے مجھے عزت سے نوازا . انہوں نے کہا کہ میں نے اسٹیج پر جو بھی سٹائل دیا وہ میری پہچان بن گیا ،کرکٹ سے جنون کی حد تک لگاﺅ تھا اور ہے.امانت چن نے کہا کہ میرے نام کے ساتھ چن کا اضافہ کس نے کیا مجھے آج تک معلوم نہیں ہو سکا لیکن جس نے بھی مجھے یہ نام دیا اس نے یقینا بڑا سوچ سمجھ کر یہ نام دیا ہوگا ۔

    امانت چن نے کہا کہ میں ان لوگوں میں سے کبھی بھی نہیں تھا جنہوں نے شہرت حاصل کرنے کےلئے سٹیج پر ولگر جملے بولے ، میرا ریکارڈ ہے کہ میں نے فیملی اورینٹڈ ڈراموں میں کام کیا ایسی جگتیں لگائیں جو بامقصد تھیں ولگر جتگوں کے قریب سے بھی نہیں گزرا. انہوں نے کہا کہ ”کرکٹ کے ساتھ مجھے بے حد لگائو ہے اب بھی جب وقت ملتا ہے کرکٹ کھیل کر شوق پورا کر لیتا ہوں” .

    میرے اور فیروز خان کے درمیان دوستی کے علاوہ کچھ نہیں نجیحا فیاض‌

    عمران اشرف مذاکرات ہوسٹ کریں گے ، شو کا پرومو جاری

    علی سیٹھی کی لڑکے کے ساتھ شادی کی خبروں پر ابو علیحہ کا سخت رد …

  • سٹیج کی طرف واپس نہ جانا پڑ جائے ہنی البیلا نے ایسا کیوں کہا ؟‌

    سٹیج کی طرف واپس نہ جانا پڑ جائے ہنی البیلا نے ایسا کیوں کہا ؟‌

    ایک وقت تھا جب کامیڈینز صرف سٹیج پر ہی دکھائی دیتے تھےلیکن وقت نے پلٹا کھایا تو یہ سب ٹی وی کے پروگرامز میں جا بیٹھے ان کے معاوضے بڑھ گئے. ان کی اہمیت اس قدر بڑھ گئی کہ ان کے بغیر کوئی بھی ٹی وی کا کامیڈی پروگرام ادھورا سمجھا جانے لگا. سینئر اداکار البیلا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ مختلف ٹی وی چینلز پر دکھائے جانے والے مزاحیہ شوز ایک طرح سے اسٹیج ڈرامہ ہی ہیں ، ان شوز کی اہمیت کو بر قرار رکھنے کے لئے وقت کیساتھ ساتھ تبدیلی لانے کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اگر نجی ٹی وی چینلز ایک ہی طرز پر مسلسل شوز دکھاتے رہیں گے تووہ وقت بھی آئے گا جب یہ اپنی اہمیت کھو دیں گے اور ان اداکاروں کو دوبارہ اسٹیج کی طرف آنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان شوزمیں بھی جگتیں لگائی جاتی ہیں او ریہ ایک طرح سے اسٹیج ڈرامہ ہی ہیں تاہم ”وقت کا تقاضہ ہے کہ ان میں گزرتے وقت کیساتھ تبدیلی لائی جائے”۔سلیم البیلا نے کہا کہ جن پروگراموں کا شائقین پسند کرتے ہیں ان میں تبدیلیاں وقت کے ساتھ آتی رہنی چاہیے تاکہ شائقین کی دلچپسی برقرار رہے. یاد رہے کہ سلیم البیلا بہت جلد دنیا ٹی وی کے پروگرام مذاکرات میں‌دکھائی دیں گے.

    میرے اور فیروز خان کے درمیان دوستی کے علاوہ کچھ نہیں نجیحا فیاض‌

    عمران اشرف مذاکرات ہوسٹ کریں گے ، شو کا پرومو جاری

    علی سیٹھی کی لڑکے کے ساتھ شادی کی خبروں پر ابو علیحہ کا سخت رد …

  • اداکاری نہیں تو کونسا شعبہ شائستہ لودھی کا جنون ہے؟

    اداکاری نہیں تو کونسا شعبہ شائستہ لودھی کا جنون ہے؟

    معروف اداکارہ شائستہ لودھی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھے طب کے شعبے میں‌کام کرکے بہت مزا آتا ہے. طب کے شعبے میں‌انسان کو انسانیت کی خدمت کرنے کا موقع میسر آتا ہے اور جو سکون انسانیت کی خدمت میں ہے وہ الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا. انہوں نے کہا کہ میں نے ایک لمبا عرصہ شوبز میں کام کیا ہے، اورمیں نے ہر طرح کے کردار کئے مجھے میرے مداحوں نے بہت پسند کیا. مارننگ شوز ہوسٹ کئے ، شوبز انڈسٹری پر راج کیا لیکن اب میں‌سمجھتی ہوں کہ مجھے انسانیت کی خدمت پر فوکس کرنا چاہیے.

    انہوں نے کہا کہ” شوبز میں‌کام کرنے کےلئے میں‌اب بھی تیار ہوں لیکن مجھے میرے مطابق تو کردار دئیے جائیں” جب کردار ہی اچھے آفر نہیں ہوں گے میرے مطلب کے کردار مجھے نہیں‌دئیے جائیں گے تو مجھے کیا ضرورت ہے میں شوبز میں اٹکی رہوں. انہوں نے کہا کہ طب کے شعبے میں‌کام کرکے جو سکون ملا ہے اس کو دیکھ کر میں کہتی ہوں کہ کوئی مجھ سے پوچھے کہ مجھے شوبز میں رہنا ہے یا طب کے شعبے میں‌تو میں بلا جھجھک طب کے شعبے کا انتخاب کروں گی. یاد رہے کہ شائستہ لودھی کافی عرصے سے شوبز سے دور نظر آتی ہیں .

    میرے اور فیروز خان کے درمیان دوستی کے علاوہ کچھ نہیں نجیحا فیاض‌

    عمران اشرف مذاکرات ہوسٹ کریں گے ، شو کا پرومو جاری

    علی سیٹھی کی لڑکے کے ساتھ شادی کی خبروں پر ابو علیحہ کا سخت رد …

  • میرے اور فیروز خان کے درمیان دوستی کے علاوہ کچھ نہیں نجیحا فیاض‌

    میرے اور فیروز خان کے درمیان دوستی کے علاوہ کچھ نہیں نجیحا فیاض‌

    اداکار فیروز خان جنہوں نے سوشل میڈیا پر حال ہی میں ایک مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ میں دوسری شادی کے لئے لڑکی کی تلاش کررہا ہوں، اس کے بعد انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر اپنی اور نجیحا فیاض نامی ایک لڑکی کی تصویر شئیر کی اور لکھا کہ ”فرینڈ” . جیسے ہی فیروز خان نے یہ پوسٹ شئیر کی تو ان کے چاہنے والوں نے طرح طرح کی باتیں کرنا شروع کر دیں، اور قیاس کیا جا رہا ہےکہ جس لڑکی کی تصویر اداکار نے شئیر کی ہے وہ فیروز خان کی گرل فرینڈ ہے اور وہ بہت جلد اس سے شادی کرنے والے ہیں.

    یوں فیروز اور نجیحا کا سکینڈل مشہور ہو گیا ، فیروز خان نے تو اس پر کوئی رد عمل نہیں دیا لیکن نجیحا نے اپنا رد عمل ضرور دیا ہے انہوں نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ ”ہم دونوں صرف بہترین دوست ہیں اس سے زیادہ ہمارے درمیان کوئی تعلق نہیں ہے. ” نجیحا کی جانب سے تو اس قسم کی تردید آ گئی ہے لیکن سوشل میڈیا پر مسلسل کہا جا رہا ہےکہ فیروز اور نجیحا بہت جلد شادی کرنے والے ہیں. تاہم اس معاملے میں فیروز خان نے مسلسل خاموشی اختیار کر رکھی ہے.

    علی سیٹھی کی لڑکے کے ساتھ شادی کی خبروں پر ابو علیحہ کا سخت رد …

    علی سیٹھی کی اپنے دوست سلمان طور سے شادی کی خبریں

    شادی نہیں ہو رہی تو پریشان نہ ہوں نوین وقار کا لڑکیوں کو پیغام

  • عمران اشرف مذاکرات ہوسٹ کریں گے ، شو کا پرومو جاری

    عمران اشرف مذاکرات ہوسٹ کریں گے ، شو کا پرومو جاری

    اداکار عمران اشرف جو کہ آج کل شہرت کی بلندیوں پر ہیں ، ان کو ان کے مداح کسی نہ کسی پراجیکٹ میں دیکھنے کےلئے بے تاب رہتے ہیں. ان کے مداحوں کے لئے ایک خوشخبری ہے ، عمران اشرف اب دنیا ٹی وی کے مشہور شو مذاکرات کی میزبانی کریں گے. شو کے پروموز بھی سوشل میڈیا پر جاری کئے جا چکے ہیں، اس حوالے سے عمران اشرف کافی پرجوش نظر آرہے ہیں ان کے ساتھ شو میں معروف کامیڈینز بھی ہوں گے. عمران اشرف کے مداح اپنے پسندیدہ فنکار کو مذاکرات ہوسٹ کرتا دیکھنے کےلئے بے تاب ہیں،

    ”عمران اشرف نے اس سے پہلے اس لیول کا کوئی بھی شو ہوسٹ نہیں کیا” لیکن امید کی جا رہی ہے کہ عمران اشرف مذاکرات کے لئے بہترین ہوسٹ ثابت ہوں گے. عمران کی حس مزاح کافی زبردست ہے مذاکرات کے لئے ان سے بہتر کوئی اور چوائس نہیں ہو سکتی تھی . یاد رہے کہ عمران اشرف بہت جلد سارا خان کے ساتھ ایک پراجیکٹ میں‌دکھائی دیں گے فی الحال وہ مذکرات سیزن 2 کو ہوسٹ کریں گے. عمران اشرف نے چھوٹی سکرین کے ساتھ ساتھ بڑی سکرین پر بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں ان کی فلم دم مستم نے شائقین کو خوب محظوظ کیا تھا.

    علی سیٹھی کی لڑکے کے ساتھ شادی کی خبروں پر ابو علیحہ کا سخت رد …

    علی سیٹھی کی اپنے دوست سلمان طور سے شادی کی خبریں

    شادی نہیں ہو رہی تو پریشان نہ ہوں نوین وقار کا لڑکیوں کو پیغام